Baaghi TV

Category: لاہور

  • الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر پاکستان پروگرام کے تحت مکانات تعمیر کرے گا۔،پیر حافظ ابراہیم نقشبندی

    الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر پاکستان پروگرام کے تحت مکانات تعمیر کرے گا۔،پیر حافظ ابراہیم نقشبندی

    الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سرپرست پیر حافظ شیخ محمد ابراہیم نقشبندی نے ٹاؤن شپ لاہور میں ”سیلاب کی تباہ کاریاں اور ہم سب کی ذمداری“ عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور کروڑوں لوگ متأثر ہوئے ہیں .

    الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں مستحق افراد کو ”الکہف تعمیر پاکستان پروگرام“کے تحت مکانات تعمیر کر کے دیگا جس کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اس میں مستحق بیوگان اور یتیم بچوں کے مکانات ترجیحی بنیاد پرپہلے بنائے جائیں گے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں شہید مساجد و مدارس کی بھی تعمیر اور بچوں کی فوری تعلیم و تربیت کے لیے مکاتب قرآنیہ قائم اور صاف پانی کا انتظام کیا جائے گا .

    انہوں نے کہا کہ الکہف ٹرسٹ کی طرف سے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور راشن جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سروے کے بعد حقیقی مستحقین میں تقسیم کاسلسلہ جاری ہے اب مکانات اور مساجد و مدارس کی تعمیر کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کے غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے ان کی امداد اور قرضوں کی ادائیگی بھی کی جائے گی.

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سادگی اختیار کرتے ہوئے اپنے اخراجات میں سے ان سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنا ہوگی۔

  • حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں،چیف سیکریٹری

    حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں،چیف سیکریٹری

    چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کسی میوزیکل چیئر کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل سیکریٹریز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ سیاسی مداخلت بہت زیادہ ہے، کسی افسر کی مدت پوری نہیں ہونے دی جاتی۔

    ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے درخواست کی کہ میری خدمات واپس لی جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کامران افضل کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا 13 ستمبر تک کسی اور کو چیف سیکریٹری تعینات کردیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران علی افضل نے آل سیکریٹریز سے ملاقات کو الوداعی قرار دیا اور کہا کہ میں نے کوشش کی کہ افسران کے ساتھ ٹیم بن کر کام کیا جائے۔ کامران افضل نے کہا کہ حالات ایسے نہیں کہ پنجاب میں مزید کام جاری رکھ سکوں، میری خدمات جلد واپس لے لی جائیں گی.

    قبل ازیں بھی چیف سیکریتری پنجاب نے حمزہ شہباز کی حکومت کت ختم ہونے پر وفاق سے درخواست کی تھی کہ وہ پرویز الہیٰ کی حکومت کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے مگر وفاق کے کہنے پر کامران علی افضل نے پنجاب میں اپنی خدمات سر انضام دیں ، اور اب ان کا بیان دوبارہ سامنے آگیا ہے .جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کت ساتھ کام نا کرنے کی وجوہات بیان کر دی ہیں.

  • لاہور:ذہنی طور پر معذور کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی

    لاہور:ذہنی طور پر معذور کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی

    لاہور: لاہور کی بستی چراغ شاہ میں ایک ذہنی معذور نابالغ لڑکی کو نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،  ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 10 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی شناخت کرن کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کو دی گئی شکایت میں، والدین نے دعویٰ کیا کہ ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور متاثرہ کو – جو کہ گونگا بھی ہے – کو نامعلوم مقام پر لے گیا۔ والدین نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

    والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب لڑکی گھر واپس آئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس متاثرہ کے گھر پہنچی اور لڑکی کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

    اس سے پہلے دن میں، پنجاب پولیس نے ایک مقامی سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل اور پھر یہ کہ لڑکی تالاب میں ڈوب گئی۔

     

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش پول میں پھینک دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پول کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی تیراکی کے دوران پول میں ڈوب گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

     

     

  • سیرت رحمتہ للعالمینؐ ہمارے لیے مشغل راہ ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

    سیرت رحمتہ للعالمینؐ ہمارے لیے مشغل راہ ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

    چارسدہ :باچا خان اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سلاطین ہال ضلع چارسدہ سیرت رحمتہ للعالمینؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان تھے،اس کانفرنس میں ایمل ولی خان صوبائی صدر اے این پی،مولانا گوہر شاہ،امیر جمعیت علماء اسلام چارسدہ مولانا ادریس،شیخ الحدیث جامعہ حقانی آکوڑہ خٹک،الحاج ملک طارق اعوان،معصوم بادشاہ،پیر آفتاب نقشبندی اور دیگر علماء کرام کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،

    رحمتہ للعالمینؐ کانفرنس سے مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت رحمتہ للعالمینؐ ہمارے لیے مشغل راہ ہے،آج ہمیں ایسی کانفرنسوں کا انعقاد ہر سطح پر کرنے کی ضرورت ہے،حضورؐ کی سیرت پر عمل کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، آپؐ کی سیرت احترام انسانیت کا عظیم درس دیتی ہے،آپؐ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپ ؐ کا فرمان ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہے،آج ہمیں مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے لیے سیرت النبیؐ سے روشنی حاصل کرکے کامیابی حاصل کرنی ہوگی،آنے والامہینہ ربیع الاوّل کا ہے جس کو ہم سب مل کر منائیں گے،ہمارے لیے نبی کریمؐ کی ذات سے بڑھ کرکوئی نہیں،نبی کریم ؐ کی سیرت ہمیں وحدت واتحاد کا درس دیتی ہے،

    پیغام پاکستان نبی کریمؐ کی سیرت کی روشنی میں پاکستان کا جو عظیم بیانیہ بنایا گیا آج اس کو ہر گھر کی آواز بنانے کی ضرورت ہے،یہ وہ بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی و انتہاء پسندی کی کمر کو توڑاہے،ملک کے اندر سیلاب کی تباہ کاریوں سے جو لوگ متاثر ہوئے ان کیلئے جو قوم نے دل کھول کر مدد کی اور حکومت اور افواج پاکستان نے جس طرح سیلاب زدگان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے،ہم اس موقع پر اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنی اخلاقی قدریں بنانے کی ضرورت ہے جس کا درس نبی کریمؐ کی سیرت سے ملتاہے،آخرمیں مولانا آزاد نے باچا خان اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور منتظمین کانفرنس کا شکریہ ادا کیا اور ملکی سلامتی،ترقی وخوشحالی،استحکام پاکستان،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

  • بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا،پاکستان کی پولو ٹیم نے بھارت کو لگاتار دوسری مرتبہ شکست دے کر ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لیے زون ای سے کوالیفائی کیا جہاں 12ویں ورلڈ پولو چیمپئین شپ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی۔

    پاکستان نے یہ کارنامہ مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو شکست دے کر انجام دیا۔

    انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی جبکہ اس کے بعد ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں میچ کا اسکور 3-7 رہا۔

    پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں جبکہ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔پاکستانی پولو ٹیم میں منیجر بریگیڈیئر ریٹائرڈ بدرالزمان اور اسسٹنٹ ٹیم منیجر لییفٹیننٹ کرنل ایاز احمد شامل ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ملک میں بجلی  کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 750 میگاواٹ ہے بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 950 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 700 سو میگاواٹ ہے۔

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 660 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 530 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 162 ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 47 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 668 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر

    دوسری جانب فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    مالکان نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا،پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیدواری لاگت سے خسارے کے بوجھ تلےدبی فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور ہنر مند بے روزگار ہو رہے ہیں وہ حکومت کو بتا چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی اب فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار ہورہا ہے، 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برداشت ہے –

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

  • ملک بھر میں ڈینگی بے قابو؛ مزید300 سےزائد افراد شکار،1 جاں بحق

    ملک بھر میں ڈینگی بے قابو؛ مزید300 سےزائد افراد شکار،1 جاں بحق

    لاہور:ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں اور ڈینگی کا مرض خطرناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے۔اسلام آباد میں ایک دن میں مزید 55 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے ۔وفاقی درالحکومت کے دیہی علاقے ڈینگی سے زیادہ متاثر ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 36 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہے ۔

    خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق
    خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے نئے 105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور صوبے میں مجموعی طورپر ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

    پنجاب کی صورت حال
    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے 1516 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا، جن میں سے 1110 مقامات لاہور کے تھے۔پنجاب بھر سے 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 115 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے 56، راولپنڈی سے 38، بہاولپور اور شیخوپورہ سے 3،3 جب کہ گجرانوالہ اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 629 مریض داخل ہیں جن میں سے 200 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 2392 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1224 کیسز 12 روز کے دوران رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے گزشتہ 12 روز کے دوران 464 جب کہ راولپنڈی سے 470 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، لاہور سے رواں برس ڈینگی کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

    بلوچستان
    گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان کے 2 اضلاع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے مریضوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق1 ہفتے کے دوران کیچ میں 74 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نور محمد قاضی کے مطابق رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 2974 ہے، کیچ میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 2629 جب کہ گوادر میں ڈینگی کے345 مریض سامنے آئے ہیں۔نورمحمد قاضی کا کہنا تھا کہ نصیر آباد ڈویژن میں ڈینگی کے مریضو

    صوبائں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نصیرآباد، جعفر آباد اور سبی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ی ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

    کراچی
    ملک میں ڈینگی کے قاتل مچھروں کے سب سے زیادہ وار کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔شہر میں ہر روز کم از کم 100 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہورہی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔صرف 1 ہفتے کے دوران شہر میں ڈینگی کے قاتل مچھروں نے 5 افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ رواں برس ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    سارک ممالک میں قدرتی آفات کے بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے جب کہ پاکستان میں ہرسال قدرتی آفات سے 2ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے-

    امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں پاکستان میں سیلاب اور زلزلوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق سیلاب اور زلزلے سے بچاؤ کیلیے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سیلاب وزلزلےکےباعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں زیادہ تر لوگ غربت کا شکار ہیں سیلاب پاکستان کے پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیتا ہے۔

    امریکہ، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر امداد دے گا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے ہرسال اوسطاً 863افرادجاں بحق ہوتے ہیں۔ قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے۔سیلاب، فصلیں ، گھراورسامان سب تباہ کردیتا ہے پاکستان میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے، پاکستان میں صرف 2لاکھ 27ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے۔

    و اضح رہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں تقریباً 20 لاکھ گھر اور کاروبار تباہ ہوئے۔ 7000 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں اور 256 پل ٹوٹ گئے ہیں۔

  • سیلاب،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے،خواجہ سعد رفیق

    سیلاب،صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خصوصی ٹرین پررحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے

    اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک کی سیفٹی کیلئے عملہ دن رات کام کرتا ہے کمزور ٹریک پر انجینئرنگ ریسٹریکشن لگتی ہے اور ٹرین کی اسپیڈ کم ہوجاتی ہے،ایم ایل ون پراجیکٹ 4 سال سے تاخیر کا شکار ہے، ایم ایل ون کا تخمینہ اب 10 ارب ڈالر ہے جوہمارے پاس نہیں پاکستان کے پاس 500 ملین ڈالر بھی نہیں ،سابق وزیر شیخ رشید نے فریم ورک ایگریمنٹ توڑ دیا تھا فریم ورک ایگریمنٹ کیلئے وزیراعظم کے ہمراہ چین جارہا ہوں،کوشش ہے رواں سال ایم ایل ون پر آن گراؤنڈ کام شروع ہو جائے،ہم سب کی اخلاقی ذ نہ دار ی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں،

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا،مال بردار گاڑیاں پانی میں سے گزر کر چل رہی ہیں، جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی، صورتحال واضح ہونے تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے 5 روز کے لیے سندھ اور بلوچستان جا رہا ہوں ،سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانا ت کا جائزہ لیں گے،پہلا دورہ سکھر کا کروں گا ،وہاں نقصانات اور متاثرہ ٹریکس کا جائزہ لوں گا،سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر  شدید متاثر ہوا،ایم ایل ون، ٹو اور تھری شدید متاثر ہوئے،موجودہ صورتحال میں محکمہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے محکمہ ریلوے کا موجودہ خسارہ 13 ارب روپے ہے چینی کمپنی کو کہا ہے پہلے روہڑی تا کراچی ریلوے سیکشن مرمت کریں،ہم عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کیلئے کوشش کررہے ہیں سڑک اور ریلوے ٹریک بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے،ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے 15 سے 20 سال درکار ہیں،ہم نے 2013 اور 2018 تک ٹرن آراونڈ کیا وہ برباد ہوگیا،

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے اب پھر صفر سے شروع کریں گے، یہاں حکومت آتی ہے تو لوگ اسے گرانے میں لگ جاتے ہیں،عمران خان اور انکے سہولت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، 22کروڑ عوام کے ملک کو چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، جب ملک دیوالیہ پن پر آجائے دنیادینے کوتیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے آئی ایم ایف سے ایگریمنٹ ہوا ہے تو سیلاب آگیا پاکستان کی تاریخ کا خطرناک سیلاب ہے جسکے اثرات 10 سال تک محسوس کیے جائیں گے بڑی مشکلوں سے فیز ون آپریشن شروع کیا ہے،لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیل نہیں سکتے ریلوے ملازمین نے جذبہ جہاد کے ساتھ کام کیا جو قابل تحسین ہے، چند روز میں تفتان تک ٹریک کلیئر کردیں گے کوشش ہے کسی طرح سے پانی ریلوے ٹریک سے ہٹ جائے، بہت مشکل صورتحال ہے،مالی نقصان بھی زیادہ ہورہاہے،ریلوے کو روزانہ 15،16کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے،جب آفت آتی ہے تو شکست تسلیم نہیں کرتے ڈٹ کہ مقابلہ کرتے ہیں،

    سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں؟ عدالت کا وکیل سے استفسار

    آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں؟ عدالت کا وکیل سے استفسار

    ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کیس کی سماعت ہوئی

    لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی ،لاہور ہائی کورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں، اسطرح کی بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کے لیے وقت کا پابند نہیں بنایا جا سکتا کل کو ہم پر بھی فیصلہ کرنے کی پابندی عائد کر دی جائے گی،

    وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےانتخاب پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی ا سپیکر کو لکھا شجاعت حسین کا خط غیرقانونی ہدایات ہرمبنی تھا، عدالت الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قرار دے،

    مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامل علی آغا نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے غیر قانونی ہدایت پر مبنی خط ڈپٹی اسپیکر کو لکھا اس خط کے رد عمل پر پارٹی کارکنوں نے شجاعت حسین کے گھر کے باہر بھرپور احتجاج کیا پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری قرار دے کر انہیں عہدے سے ہٹا دیا اور پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کردیا لیکن الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے