Baaghi TV

Category: لیہ

  • لیہ – نومبر تا فروری سستے نرخوں پربجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

    لیہ – کروڑ لعل عیسن میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب ، ایم این اے عبدالمجید خان نیازی ،ڈائر یکٹر گرڈ سسٹم کنسٹرکشن میپکو انجئینر عبدالکریم جمالی نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ،اس موقع پرعبدالمجید خان نیازی ایم این اے نے کہا کہ ملک میں بجلی کے سسٹم کو مزید مظبوط بنانے کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ، لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے ،صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے ، وزارت توانائی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صارفین بجلی کو ریلیف دیتے ہوئے سستے نرخوں پر نومبر تا فروری بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک بھر میں نئے گرڈ اسٹیشنزقائم کر کے صارفین کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، ڈائر یکٹر گرڈ سسٹم کنسٹرکشن میپکوانجئنیرعبدالکریم جمالی نے کہا کہ 66 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کر کے اس کی جگہ 132 کے وی استعدادکارکا گرڈ اسٹیشن بنایا گیا ہے ، جب کہ لیہ سے کروڑ لعل عیسن تک 28.8کلو میٹر 132کے وی استعداد کی نئی لائن بچھائی گئی ،اس منصوبے کی تکمیل پر 47کروڑ روپے لاگت آئی،

  • لیہ – تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ سجنے کو تیار

    لیہ – ضلع لیہ میں پندرہ نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی اور لیہ تھل میلہ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید پندرہ نومبر بروز جمعہ دو بجے دن تحصیل چوبارہ میں رکھ خیرے والا کے مقام پرپرچم کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح کریں گے۔تقریب میں قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔فضاءمیں غبارے چھوڑنے کے علاوہ جھومر ،سٹیج پرفارمنس ،ثقافتی و فلاور شواور فوڈ سٹریٹ کا افتتاح بھی ہوگا۔پروگرام کے مطابق محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام چاربجے شام والی بال کا میچ ہوگاجس میں قومی سطح کے کھلاڑی حصہ لیں گے ۔افتتاحی دن کے پروگرام کے مطابق شام چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک فوک گلوکار ندیم عباس لونے والااور صوفی گلوکار زین اور زوہیب اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے اسی طرح تھل میلہ کے دوسرے روز 16نومبر کو تقریبا ت کا آغاز بارہ بجے دن کردیاجائے گاجس میں ثقافتی جھومر ،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس پیش کیے جائیں گے اسی دن شام ساڑھے پانچ بجے محفل مشاعرہ پنڈال میں منعقدہوگاجس میں مقامی شعراءکرام کے علاوہ شہرت یافتہ شاعر تہذیب حفی اور رات آٹھ بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیاجائے گااورمعروف گلوکار شفاءاللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔لیہ تھل میلہ اور تھل میلہ جیپ ریلی کی اختتامی تقریب 17نومبر کو شام ساڑھے چار بجے منعقدہوگی اسی روز کبڈی ،رسہ کشی ،ثقافتی جھومر،سٹیج شوکے پروگرامز ہوں گے اور بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات ،شیلڈ ،ٹرافیاں و دیگر انعامات دیے جائیں گے

  • لیہ – غربت یا سنگدلی، نومولود بچی جھاڑیوں سے بر آمد

    لیہ – کروڑ لعل عیسن کے چک نمبر 80اے ٹی ڈی اے میں غربت سے تنگ یا سنگدل ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے نومولود بچی کو جھاڑیوں میں چھپا دیا ، حیات خان ولد داد خان قوم پٹھان نے تھانہ کروڑ لعل عیسن کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علی الصبح جھاڑیوں میں بچی کے رونے کی آواز سن کرمیری بیوہ نےبتایاتوبچی کو اٹھا کر سنبھالا،بچی کا کوئی وارث سامنے نہ آیا تو حیات خان نے بخوشی بچی سنبھالنے پر اس کے حوالے کر دی گئی.

  • لیہ – لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک

    لیہ – نواحی گاؤں چک نمبر 341ٹی ڈی اے کے زمیندار مظہر کی لاکھوں روپے مالیت کی 6گائے ہلاک ہو گئی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق ان جانوروں کی اموات زہریلی چارہ کھانے سے ہوئی ہیں، واقع کی اطلاع پر محکمہ لایئو سٹاک حرکت میں آ گیا ، تحقیقات شروع کر دیں.

  • لیہ – منشیات فروش گرفتار

    لیہ – تھانہ فتح پور پولیس کی کاروائی ،دو منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج ، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ فتح پو رکے ایس ایچ او ملک محمد یونس کی سربراہی میں اے ایس آئی حسن سلطان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ساجد عباس کو گرفتار چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، دوسری کاروائی میں ارشد علی سندھو سے22لیٹر شراب کر کے مقدمہ درج کر لیا،

  • لیہ – ون ویلنگ کرتا نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    لیہ – کوٹ سلطان اڈہ شاہ جمال کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق
    25 سالہ اظہر ون ویلنگ کر رہا تھا لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

  • لیہ – تیز رفتار کار نے 16جانوروں کو کچل دیا

    لیہ – چوک اعظم روڑکوٹ مراد کےقریب تیز رفتار کار نے سڑک سے گزرنے والے بکریوں کے ریوڑ کو کچل دیا ، جس سے 16 بکریاں موقع پر ہلاک ہو گئیں،کارڈرائیورگاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے موقع پرپہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی

  • لیہ – ماہ اکتو بر میں1948افراد کو ریسکیواور ہسپتال منتقل کیا گیا

    لیہ – ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت ریسکیو 1122کی کارکردگی جائزہ اجلا س میں بتایا گیا کہ گزشتہ ما ہ میں مجموعی طورپر1948 ا فراد کو ریسکیو اور ہسپتال منتقل کیا گیاجس کا مقصدایمرجنسی میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ایمر جنسی ریسپانس کے لئے ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایمرجنسی سروس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نا ہے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ23869کالزموصول ہوئےں جن میں صرف1395 ایمرجنسی کی کالز تھےں عوام کو چاہیے کہ وہ 1122پر غیر ضروری کال کرنے سے اجتناب کریں ۔ اسی طرح گزشتہ ماہ میں 325 روڈ ٹریفک کے حادثات ، 839 میڈیکل اےمرجنسی، 11فائر ایمرجنسی کالز،33کرائم کیس ،01 ڈوبنے کے واقعات اور186 متفرق ایمرجنسیزشامل ہے پر سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بر قرار رکھتے ہوے کام کیاگیا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں سے742مریضوں کوریسکیو1122کے تربیت یافتہ عملہ کی زیرنگرانی مختلف ہسپتالوں مےں منتقل کیا گیا ۔ اجلاس میں سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ،محمدعمران ودیگر افسران نے شرکت کی ۔

  • ہائی ایس کی رکشہ کو ٹکر۔حادثہ سے ایک مسافر شدید زخمی

    لیہ – تحصیل چوبارہ کے قریب فیصل آباد سے لیہ آنے والی ہائی روف (ہائی ایس) کی رکشہ کو ٹکر۔حادثہ سے ایک مسافر شدید زخمی ریسکیو 1122
    تفصیل کے مطابق تحصیل چوبارہ ٹرکو اڈا کے قریب فیصل آباد سے لیہ آنے والی 2 ہائی روف کی آپس مقابلہ بازی کرتے ہوئے آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے چنگ چی رکشہ میں ٹکرا گئی۔ حادثہ کی وجہ سے 1مسافر شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والا ابراہیم ولد محمد بلال عمر 22سال ، ٹرکو اڈہ کا رہائشی تھا،ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم شفٹ کر دیا۔

  • لیہ – دریائے سند ھ میں ڈوبنے والے 13سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد تلاش کر لیا،ورثاء کے حوالے

    لیہ:ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد حسین کی سربراہی میں ریسکیو1122کی خصوصی ٹیم نے غوطہ خوروں کی مدد سے بکھری احمدکوٹ سلطان کے قریب دریائے سند ھ میں ڈوب والنے تیرہ سالہ محمدشاکر جو دو روز قبل بھینسیں نہلاتے ہوئے دریا میں ڈوب گیا تھا کوریسکیوسرچ آپریشن کے بعد اس کی نعش کودریاسے تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کردی