لیہ – ایم ایم روڑ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا ،خاتون موقع پرایک خاتون جاں بحق ،خاتون سمیت ایک شخص شدید زخمی ، تفصیل کے مطابق ایم ایم روڑ پر نمل لاوہ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ، جس میں ٹرالر نے موٹر سائےکل سواروں کو روند ڈالا جس سے ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی ،جب کہ ایک خاتون سمیت ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،ٹرالر ڈرائےورموقع سے فرا ر ہو گیا ، پٹرولنگ پولیس قاضی آبادکے انچارج امیر علی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرائےور کو گرفتار کر کے تھانہ چوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا ،
Category: لیہ
-
لیہ – تھانہ کروڑ لعل عیسن کے ایس ایچ او کا 17پولیس اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج
لیہ -غفلت کے مرتکب 17 پولیس اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج ، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او کروڑ لعل عیسن کلیم گاڈی نے رات گئے اچانک بیٹ مونگڑھ چیک پوسٹ کا دورہ کیا،چھاپہ کے دوران گاڑیاں چوکی کے اندر موجودتھیں،ڈرائیورگاڑی کے اندر سو رہا تھا،وائرلیس آپریٹراور چوکی انچارج سمیت 17پولیس ملازمین چوکی سے غائب تھے،جس پر چوکی کے روزنامچہ میں بیٹ مونگڑھ کے عملہ انچارج ظفر اقبال سمیت 17اہلکاروں کے خلاف رپٹ کا اندراج کیا گیا،دوسری جانب چنڈی موڑ پرکریانہ کے گودام میں چوری ہوئی،اطلاع پرایس ایچ او نے گشت کی ڈیوٹی پر معمور اے ایس آئی خالد باجوہ سے جواب طلب کیا گیا،خالد باجوہ،حامد میر اے ایس آئی کے خلاف بھی غفلت کے مرتکب ہونے پر رپٹ درج کرواکر رپورٹ ڈی پی و لیہ کو بھجوا دی .
-
لیہ – ڈکیتی اور خاتون اور بچوں کے اغواء کی واردات ناکام
لیہ – تھانہ کروڑ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اغواءکی واردات کو ناکام بنا دیا ،ڈی ایس پی سرکل کروڑملک لیاقت ،ایس ایچ او کروڑ کلیم اللہ گاڈی نے پریس بریفنگ کے دوران بتلایا کہ کروڑ پولیس کو گزشتہ رات بذریعہ ریسکیو 15 اطلاع ملی کہ غلام عباس نامی شخص کے گھر مسلح اشخاص نے ڈکیتی کی اور بیوی کو بچوں سمیت اغواءکرکے لے گئے ہیں جس پر ایس ایچ و کروڑ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور راستہ میں گھیر ا ڈال کر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسلحہ ناجائز اور گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی ،مال مسروقہ اور مغویہ عورت بچوں سمیت بازیاب کر لی ،ڈی ایس پی نے مزید بتلایا کہ یہ ایک بین الاضلاعی گینگ ہے جو اسلح کے زور پر ڈکیتی ،چوری اور اغواءکی وارداتوں میں ملوث ہے گینگ کے تعلق جھنگ سے ہے ،انہوں نے بتلایا کہ ملزمان کے خلاف اغواءاور ڈکیتی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے امید ہے کہ مزید انکشافات سامنے آئیں گے ،کروڑ پولیس کی اس بروقت اور زبر دست کاروائی پر ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے شاباش دی اور نقدانعام اور سر ٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ کروڑ کے شہریوں نے ز بردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم کا اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے عوام میں احساس تحفظ پید ا ہو گا ۔
-
لیہ – اینٹی کرپشن کی کاروائی،لاکھوں مالیت کا ناجائز قبضہ واگزار
لیہ – سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین ،اے ایس آئی مہر فیاض حسین ،قدیر احمد،پٹواری غلام قاسم ،ارشد گٹ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے چک نمبر161بی ٹی ڈی اے میں سرکاری رقبہ 24 کنال مالیتی 75لاکھ روپے ناجائز قابض محمد شفیق سے واگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا ۔ یہ کارروائی پنجاب حکومت کی سرکاری زمینوں پر قبضے واگزار کرانے کے سلسلہ میں عمل میں لائی گئی ۔ یاد رہے کہ محمدشفیق مذکورہ رقبہ پر عرصہ دس سال سے قابض تھا ۔
-
لیہ – ضلعی انتظامیہ کالیہ میں ہفتہ صفائی مہم کاآغاز
لیہ – صاف اور سرسبزپاکستان مہم کے سلسلہ میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویداور ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی زیرقیادت آگہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،ضلعی افسران ،سی او میونسپل کمیٹی نعیم صدیقی،ڈی ای او تعلیم شاہدہ پروین،اہلکاروں ،طلبہ،سماجی حلقوںکے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔شرکاءریلی نے صفائی اور شجر کاری کی اہمیت پرمبنی پینافلیکس اُٹھارکھے تھے۔ڈپٹی کمشنر اوردےگرافسران نے ریلی کے اختتام پر فوارہ چوک میں جھاڑولگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس موقع پر پر اظہار خیال کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے ۔ہفتہ صفائی منانے کا بنیادی مقصدسماجی شعور کی بیداری اور ذمہ داری اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو سینٹری ورکرکام نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں اور میں خود تمام شہر کا معائنہ کروں گا جس اہلکار کے خلاف شکایت ملی اسے نوکری سے برخواست کردیا جائے گا ۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی صفائی میں پولیس فورس ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کردار ادا کرے گی ۔بعدازاں مہم کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے لیے دعاکی گئی
-
لیه ۔ بھینس کو گہرے کنویں سے باحفاظت نکال لیا ۔
لیہ – چکنمبر 136ٹی ڈی اے کے قریب بھینس اچانک 15فٹ گہرے کنوئیں میں گر گئ ۔ریسکیو 1122لیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکیو 1122کے جوانوں نے مسلسل 1 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت کنوئیں میں پھنسی ہوئی بھینس کو نکال لیا۔
-
لیه ۔ بیوی سے ناچاقی ۔شوہر نے خود کو آگ لگا لی
لیه ۔ شوہر نے بیوی کے ساتھ ناچاقی پر خود کو آگ لگا لی۔ چکنمبر 386ٹی ڈی اے کے قریب شوہر کی بیوی سے ناچاقی پر خود کو آگ لگا کر خود کشی کی کوشش۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر جل کر زخمی ہونے والے فردکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمی ہونے والا 38سالہ محمد شکیل کا جسم 90%جل گیا۔
-
لیه ۔زہریلہ کھانا کھانے سے بچی جاں بحق
لیه . زہریلہ کھانے سے گھر کے چار افراد کی حالت غیر ۔9 ساله بچی جاں بحق
فتح پور ۔ فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر ٹی ٢٣٩ ڈی اے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 4 جن کے نام۔عامر عمر 8 سال فرزانہ ،15. سال شبانہ عمر 17 سال سدرہ عمر 10 سال ہے افراد کی حالت غیرہو گئی ۔حالت غیر ہونے پر ریسکیوٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور شفٹ کردیا ۔جہاں 9 سالہ بچی سدرہ بی بی جاں بحق ہو گئی ہے ۔ زہریلا کھانا کھانے سے عامر۔ شبانہ اور فرزانہ کی حالت خراب ہے ۔ متاثرین کی طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمسائیوں کے گھر سے کھانا آیا تھا جس کو کھانے کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی -
لیه ۔اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں
لیه ۔ چیئرمین اوور سیزپاکستانیز کمیٹی نوید احمدگجرنے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا فوری حل کمیٹی کی ذمہ داری ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ملکی معیشت میں کلیدی کردار کے حامل اوورسیز پاکستانیز کو مستفید کیاجاسکے۔یہ بات انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ڈی ایس پی منور بزدار ،اے سی لیہ نیاز احمدمغل، محمدرمضان فاروقی،اے ایس ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فرداً فرداً سماعت کی گئی ۔درخواست گزاروں کا موقف اور متعلقہ محکموں کے افسران کا موقف سننے کے بعد چیئرمین ایڈووکیٹ نوید احمدگجرنے درخواستوں پر فیصلے کرتے ہوئے محکمہ ریونیو،سماجی بہبود،پولیس ،انہار،ہاوسنگ کے افسران کو فوری حل اور ضروری پیش رفت کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے مسائل کا فوری حل کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھاتے ہوئے حل کیا جائے اور درخواست گزاروں کی سوفیصد حاضری کے لیے بہتر انداز میں اطلاع یا بی کرنے کی ہدایت کی۔
-
لیه ۔ افسوس ناک خبر ۔سکول کے بچوں والا کیری ڈبہ حادثہ کا شکار
لیہ: فرمان بصرہ فام دین پور روڈ کروڑ کے قریب سکول وین کیری ڈبہ اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا ۔ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ کیری ڈبہ میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ منتقل کر دیا۔