Baaghi TV

Category: میر پور خاص

  • میرپورخاص، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

    میرپورخاص، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

    میرپورخاص(باغی ٹی وی رپورٹ)میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

    جمعہ کی رات میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، ناروال،بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔پاکپتن،بہاولنگر،شیخوپورہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

  • میرپورخاص:  مہنگائی کا طوفان، عوام کی چیخیں نکل گئیں، ضلعی انتظامیہ بے بس

    میرپورخاص: مہنگائی کا طوفان، عوام کی چیخیں نکل گئیں، ضلعی انتظامیہ بے بس

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارسیدشاہزیب شاہ کی رپورٹ) مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ضلعی انتظامیہ بے بس

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں مہنگائی کا نیا طوفان نے شہر بھر میں عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ گوشت، سبزیاں، دالیں، گھی، تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں یکمشت اضافے نے عوام کی قوتِ خرید کو سخت متاثر کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

    میرپورخاص میں گوشت، سبزیوں، دالوں، گھی، تیل اور دیگر روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اچانک 80 سے 100 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پیاز کی قیمت 150 روپے فی کلو، لہسن 680 روپے فی کلو، ادرک 480 روپے فی کلو اور ٹماٹر 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح مرغی کا گوشت بھی 660 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جس نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔

    مصالحہ جات اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، جس نے شہریوں کی زندگی مزید دشوار کر دی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، جس سے عوام میں شدید بے چینی اور احتجاج کا ماحول ہے۔

    میرپورخاص کی عوام حکومت سندھ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر قابو پائیں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔

  • میرپورخاص : 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، ایس ایس پی کا سخت نوٹس، ملزم گرفتار

    میرپورخاص : 17 سالہ لڑکی سے زیادتی، ایس ایس پی کا سخت نوٹس، ملزم گرفتار

    میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ): میرپورخاص کے علاقے سیال کالونی میں رہائشی 17 سالہ لڑکی سگنا کولہی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اس واقعے پر ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے کے بعد ایس ایس پی نے ایس ایچ او غریب آباد اور ایس ایچ او وومین پولیس کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ کروا لیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایس ایچ او غریب آباد تھانہ انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام نبی لنگھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ وومین پولیس میں زیادتی کا مقدمہ نمبر 37/2024 زیر دفعہ 376,452 تعزیرات پاکستان (3ii) (TIP) ایکٹ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    ایس ایس پی میرپورخاص نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

  • میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی، 80 لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ ناکام

    میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی، 80 لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ ناکام

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) میرپورخاص پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 80 لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات پر منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او میرواہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر جنید قمر میمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاعات پر ایک کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران میرواہ روڈ پر سیم نالہ کے قریب ایک ڈمپر کو روکا گیا، جس میں چھالیہ کے 60 کٹے (وزن 720 کلوگرام) چھپائے گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں غفران خان ولد نظر خان پٹھان، سکنہ حب چوکی اور سہیل خان ولد روزی خان، سکنہ کوئٹہ شامل ہیں

    پولیس کے مطابق ملزمان چھالیہ کو ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ میرواہ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 90/2024 زیر دفعہ 5/8 SPPMSSGM میرواہ پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔

    میرپورخاص پولیس کی اس کارروائی کو عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، اور یہ پولیس کی انسدادِ منشیات مہم میں ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

  • میرپور خاص: پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

    میرپور خاص: پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

    میرپور خاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)ایس ایس پی میرپور خاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات کے تحت پولیس نے منشیات فروشوں، شراب فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

    ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ کی قیادت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن کالونی میں شراب فروشوں کے گودام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فیصل خان عرف میر زمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شیر زمان پٹھان فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے گودام سے مختلف اقسام کی شراب کی بڑی تعداد برآمد کی، جن میں واٹ ون (48 بوتلیں)، ڈرائجن پوی (30 بوتلیں)، کلب ڈرائجن پوی (96 پوائنٹس) اور وسکی (48 بوتلیں) شامل ہیں۔ گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایچ او غریب آباد انسپکٹر فیصل شفیع میمن کی قیادت میں پولیس نے سیال کالونی سے چند دن قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کی۔ پولیس نے دو ملزمان نظیر پنھور اور رائے چند بھیل کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایس ایس پی میرپور خاص نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

  • میرپورخاص:متحدہ رہنماؤں کی ایس ای حیسکو امیر میمن سے ملاقات

    میرپورخاص:متحدہ رہنماؤں کی ایس ای حیسکو امیر میمن سے ملاقات

    میرپورخاص(باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں نے ایس ای حیسکو امیر میمن سے ملاقات کی، جس میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب، بلاجواز ڈیڈیکشن بلز، کمرشل اور رہائشی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش، اور واجبات کی وصولی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

    وفد میں شامل ڈاکٹر ظفر کمالی، سلیم رزاق، شفیق احمد، خالد تبسم اور آفاق احمد خان نے کوٹ غلام محمد، میرواہ اور میرپورخاص میں بجلی کے مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

    بات چیت کے دوران متحدہ رہنماؤں اور حیسکو حکام نے آئندہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ایس ای حیسکو امیر میمن نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

  • میرپورخاص: وفاقی یونیورسٹی کا کیمپس جلد قائم ہوگا،خالد مقبول صدیقی

    میرپورخاص: وفاقی یونیورسٹی کا کیمپس جلد قائم ہوگا،خالد مقبول صدیقی

    میرپورخاص (باغی ٹی وی،نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) میرپورخاص میں جلد وفاقی یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس سے نہ صرف میرپورخاص بلکہ سانگھڑ، عمر کوٹ، اور تھرپارکر کے باصلاحیت طلباء مستفید ہوں گے۔ یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز حیدرآباد کی افتتاحی تقریب کے بعد میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہی۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بائیوٹیکنالوجی جیسے جدید علوم مستقبل کی دنیا کو یکسر تبدیل کر دیں گے اور ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے جدید تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی یونیورسٹی کے طلباء میرپورخاص سمیت صوبے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی جماعت پورے ملک میں جامعات قائم کرکے علم و آگہی کی روشنی پھیلانے کے لیے پرعزم ہے۔ جلد ہی میرپورخاص میں وفاقی یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، جو تعلیمی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہوگا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج آفاق احمد خان، اور رکن ڈسٹرکٹ کمیٹی اسلم قریشی سمیت دیگر اہم عہدیداران موجود تھے۔ ایس ٹی سی انچارج سلیم رزاق، نواب شاہ ڈسٹرکٹ کے انچارج معظم خان، اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایم کیو ایم کے اقدامات کو سراہا۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی کے قیام سے مقامی طلباء کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آئیں گے اور یہ خطہ تعلیمی میدان میں نمایاں ترقی کرے گا۔

  • میرپور خاص: پاگل کتے کو مارنے  پر منتخب کونسلر اور کارکن گرفتار، شدید عوامی ردعمل

    میرپور خاص: پاگل کتے کو مارنے پر منتخب کونسلر اور کارکن گرفتار، شدید عوامی ردعمل

    میرپور خاص (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) سٹیلائٹ ٹاؤن یونین کونسل 4 میں پاگل کتوں کے کاٹنے کی شکایات پر کارروائی کرنے والے منتخب کونسلر لیاقت علی شاہ، کاشف اقبال، اور جماعت اسلامی کے کارکن آصف صدیق کو پاگل کتے کو مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس گرفتاری پر سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر یونین کونسل کے منتخب نمائندوں نے متعلقہ محکمے کو اطلاع دی، جس کے بعد 1122 کے عملے نے پاگل کتوں کے خلاف کارروائی کی۔ تاہم ایک کتیا کے مالک نے اپنے”اثرو رسوخ” کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ نمائندوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    پولیس نے کونسلر لیاقت علی شاہ، کاشف اقبال، اور جماعت اسلامی کے کارکن آصف صدیق کو گرفتار کرکے 8 گھنٹے سے زائد حبسِ بےجا میں رکھا۔ گرفتاری کے دوران ان کی تصاویر بھی بنائی گئیں، جس پر عوامی حلقوں نے سخت اعتراض کیا ہے۔

    آج فرسٹ ایڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو کر گرفتار شدگان نے اپنی ضمانت حاصل کی، جس کی ذمہ داری یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک نے دی۔

    اس واقعہ پر علاقے کے عوام اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سخت ردعمل دیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ پاگل کتے علاقے کے لیے خطرہ تھے اور ان کے خاتمے کے لیے کی گئی کارروائی عوامی مفاد میں تھی۔ 1122 کے اہلکاروں نے بھی بتایا کہ کتیا کے جسم پر کیڑے تھےاور وہ واقعی خطرناک تھی۔

    یونین کونسل 4 کے چیئرمین فاروق ملک اور وائس چیئرمین جاوید احمد خان نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے واقعات ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ گرفتار شدگان نے بھی عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ خدمت جاری رکھیں گے۔

    عوامی مفاد میں کیے جانے والے کاموں کو جرم قرار دینا کس حد تک جائز ہے؟کیا منتخب نمائندوں کو عوامی خدمت سے روکنے کی کوشش علاقے کے مسائل کو مزید پیچیدہ نہیں کرے گی؟ایسے واقعات عوام کے منتخب نمائندوں کے اعتماد پر کیسے اثر ڈال سکتے ہیں؟
    یہ واقعہ عوامی نمائندوں کی خدمت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرتا ہے اور اس پر مزید غور و فکر

  • میرپورخاص:دی زیبیسٹ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    میرپورخاص:دی زیبیسٹ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) دی زیبیسٹ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    میرپورخاص کے معروف دی زیبیسٹ پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج میں انتظامیہ کی جانب سے فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول عبدالہادی داؤدپوتہ اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول مظفر حسین بھرگڑی تھے، جنہیں سندھی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالہادی داؤدپوتہ نے فیسٹیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زیبیسٹ اسکول کا تعلیمی معیار مثالی ہے، اور ایسے تقریبات طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے دیگر اسکولوں کو بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی تجویز دی۔

    اس موقع پر اسکول کے پرنسپل رمیش کمار مالھی نے بتایا کہ اسکول نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلباء و طالبات میں معاشرتی شعور بیدار کرنے کے لیے فوڈ فیسٹیول جیسی سرگرمیاں ہر سال منعقد کرتا ہے۔

    تقریب میں طلباء و طالبات نے نت نئے کھانوں کے اسٹال لگائے، جن میں کے ایف سی سمیت دیگر ریسٹورنٹس اور طلباء کے گھریلو تیار کردہ پکوان شامل تھے۔ پروگرام کے دوران طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ کمپیئرنگ دی زیبیسٹ کالج کے ہونہار طالب علم نعمان سعید نے کی۔

    آخر میں مہمان خصوصی، طلباء اور انتظامیہ کے ساتھ فوٹو سیشن کے ذریعے تقریب کا اختتام ہوا۔

  • میرپورخاص:برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر اورمیئر  کی ملاقات، شہری مسائل پر بریفنگ

    میرپورخاص:برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر اورمیئر کی ملاقات، شہری مسائل پر بریفنگ

    میرپورخاص (باغی ٹی وی،نامہ نگارسیدشاہزیب شاہ)برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر ٹریڈ پاکستان سارہ مونی نے جناح ہال میونسپل کارپوریشن میں ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان ٹالپر اور میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے ملاقات کی۔

    میئر عبدالرؤف غوری نے ملاقات کے دوران شہر کے مسائل پر ڈپٹی ہائی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    ایم این اے نوابزادہ میر منور علی خان ٹالپر اور میئر میرپورخاص نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور لنگی کے تحائف پیش کیے۔

    اس موقع پر نوابزادہ میر اللہ داد خان ٹالپر، ڈپٹی میئر سمیرہ بلوچ، چیئرمین ٹاؤن سید خادم علی شاہ، شازل شاہ اور یوسی چیئرمین بھی موجود تھے۔