Baaghi TV

Category: مظفرآباد

  • کراچی سے کشمیر کے سفر کے دوران نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کا رحیم یار خان کے قریب ایکسیڈنٹ

    کراچی سے کشمیر کے سفر کے دوران نیلم سے تعلق رکھنے والے افراد کا رحیم یار خان کے قریب ایکسیڈنٹ

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) کراچی سے نیلم جانے والے لوات بالا کے رہائشی افراد کا تھانہ پیر رحیم یار خان کی حدود میں ایکسڈنٹ ہوا جس میں چار افراد کا انتقال ہوگیا، منشا ولد نور احمد،لطیف ولد عبدالرحمن ، سعید عالم ، ساجد (ڈرائیور).
    چاروں میتیں رولر ہیلتھ سینٹر ظاہر پیر میں جبکہ فاروق ، شبیر ، مشتاق زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیئے گئے ہیں.

  • مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر سردار عبدالرزاق خان کی چیف سیکریٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تاجران کے مسائل پر غور

    مرکزی صدر انجمن تاجران آزادکشمیر سردار عبدالرزاق خان کی چیف سیکریٹری آزادکشمیر سے ملاقات، تاجران کے مسائل پر غور

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) آزادکشمیر کی مرکزی تاجر قیادت سردار عبدالرزاق خان ، حافط طارق محمود، سردار وسیم خورشید، راجہ رفاقت حسین ، سردار ارشاد، سہیل شجاع، مسعود سیال، حیدر شاہ اور دیگرسے مشاورت کے بعد مشترکہ مسائل پیش کئے.
    1. آزادکشمیر میں کروونا لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجران کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے.
    2. کروونا لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجران پر دکانات کے کرائے، یوٹیلیٹی بلات، سیلز مین کی تنخواہوں سمیت دکانات کے اندر موجود سامان بھی خراب ہو رہا ہے.
    3. اپریل 14 کے بعد ہر شہر میں تاجر تنظیمات کی مشاورت سے ٹائم ٹیبل اور سیفٹی میئر کیساتھ دکانات کھولنے کی اجازت دی جائے.
    4. تاجران کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بلاسود قرضہ دیاجائے.
    5. ہر گزرتا دن تاجران پر قیامت بن کر ٹوٹ رہاہے.
    چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے یقین دلایا کے 14 تاریخ کے بعد تاجران کے لئے نئ پالیسی وضع کریں گے.

  • وزیراعظم کا ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے خلاف کارؤائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا

    وزیراعظم کا ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے خلاف کارؤائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا

    ایمز میں مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد "وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ کو سخت ترین اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی” ایمز میں غفلت کے مرتکب آفیسران کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتال کے تمام عملے جو متعلقہ مریض سے رابطے میں رہے کے ٹیسٹ کروائے جائیں اور نتائج آنے تک انہیں قرنطینہ میں رکھا جاے اس شخص سے ملنے عیادت کرنے کے لیے آنیوالے ہر شخص کو ٹریس کیا جائے اور اس کے رابطے والوں کو بھی قرنطینہ کیا جاے اس معاملے میں کوئی غفلت اور لاپرواہی کی گنجائش نہیں.
    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ جب عوام تعاون نہیں کریگی ہم کچھ نہیں کرسکتے خدارا ہسپتالوں میں نا جائیں عیادت بعد میں بھی ہو جائیگی میں دست بدستہ آپ سے عرض کرتا ہوں ہدایات پر عمل کریں ہمارے ساتھ تعاون کریں اب کسی سے نرمی نہیں برتی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بدر منیر اور ایس ایس پی نے ایمز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں عملے اور مریضوں کی صورتحال کا جائزہ لیا علاقے میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے مظفرآبادایمز میں کورونا کا مریض سامنے آنے کے بعد اس سے رابطے میں رہنے اور عیادت کرنے والے علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ منتقل کیا جارہا ہے ہسپتال کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے جاری ہے.
    متاثرہ مریض کا ٹیسٹ امبور میں ہی لیا گیا تھا اور پہلی بار ہی پازیٹیو آیا وزیراعظم نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں عیادت کے لیے آنے والے افراد پر پابندی کو مزید سخت کیا جاے امبور میں پیش آنے والے واقعے کو ٹیسٹ کیس سمجھتے ہوے اس کے تمام رابطوں کو بھی سکرین کیا جاے وزیراعظم نے عملے کو حفاظتی کٹس کی باقاعدگی سے فراہمی اور تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا.

  • مظفرآباد میں کرونا سے متاثرپہلا کیس سامنے آگیا، عباس انٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزامبورانتظامیہ کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے ضلع بھر میں خوف و ہراس

    مظفرآباد میں کرونا سے متاثرپہلا کیس سامنے آگیا، عباس انٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزامبورانتظامیہ کی غفلت اورنااہلی کی وجہ سے ضلع بھر میں خوف و ہراس

    مظفرآباد (عطاءالرحمٰن) دارالحکومت مظفرآباد میں کروناسے متاثرہ مریض کے حوالے سے ایمز امبور کی انتظامیہ کی مبیئنہ غفلت اور نااہلی کھل کر سامنے آگئ،ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایمز اور جوائنٹ ایگزیکٹیوڈائریکٹر کی سنگین غفلت کا انکشاف۔
    5 دن تک کورونا سے متاثر مریض ہسپتال میں داخل رہا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تحفظات کے باوجود مریض کو نہ تو الگ سے ٹریٹمینٹ دیا گیا اور نہ ہی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی.اب مزکورہ مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سنگین صورتحال سامنے آنے کا حدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مزکورہ مریض 5 اپریل کو پہلے دن ایمرجنسی میں داخل کیا گیا بعدازاں 12.30 پر اسے میڈیکل وارڈ 2 کے بیڈ نمبر ایک پر شفٹ کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر متعلقہ عملہ اس مریض کو ٹریمینٹ کرتا رہا اور مزکورہ مریض کو جس مشین سے بھاپ دی جاتی رہی اُسی مشین سے باقی مریضوں کو بھی بھاپ دی گئی جس سے حدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک مریض جب چار دنوں تک ہسپتال میں سب مریضوں کے ساتھ داخل رہتا ہے اس دوران اسے کس کس ڈاکٹر ، پیرامیڈیکل سٹاف نے چیک کیا وہ بھاپ مشین جو اسکے علاوہ دیگر مریضوں کو لگی اُن کی تعداد کیا ہےاور اب خدا نخواستہ اتنے لوگ متاثر ہوتے ہیں تو یہ سلسلہ کہاں جا کہ رُکے گا.
    ذرائع کے مطابق ایمز کا وہ سٹاف تو اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہو چکا ہے جبکہ پورے ہسپتال میں خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے بعض اطلاعات کے مطابق مریض کو اٹینڈ کرنے والے ڈاکٹرز سمیت دیگر سٹاف کو چھتر کلاس قرنطینہ میں رکھے جانے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے جبکہ پیرامیڈیکل سٹاف نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ صرف ایک ماسک دیتی ہے جسکے حوالے سے گارنٹی کے لئے دستخط لیے جاتے ہیں کہ اس ماسک کو 3دن تک استعمال کیا جائے گا کورونا وائرس سے اگر مظفرآباد میں صورتحال بگڑتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال کی انتظامیہ پر عائد ہو گی کہ جن کی مبینہ غفلت کے باعث ہسپتال کے علاوہ ضلع بھر میں خوف و ہراس اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے.

  • دارلحکومت مظفرآباد میں کرونا کا کنفرم کیس آگیا، مریض05 دن سے امبور ہسپتال میں‌داخل تھا.

    دارلحکومت مظفرآباد میں کرونا کا کنفرم کیس آگیا، مریض05 دن سے امبور ہسپتال میں‌داخل تھا.

    مظفرآباد(عطاءالرحمٰن) دارلحکومت مظفرآبادمیں ایک مریض جس کا تعلق نیلم ویلی سے ہے تشخیص کے بعد آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا. اس مریض کو پہلے سے ہی کینسر تھا، اس حوالہ سے دوران علاج بھی ڈاکٹرز بغیر حفاطتی کٹس کے اس کا علاج کرتے رہے جو کہ پچھلے 05دن سے جاری تھا.

  • آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کی شہریوں سے بڑی اپیل

    آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کی شہریوں سے بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے آج رات 12 سے تین ہفتوں کے لئے لاک ڈائون کرنے کا اعلان کردیا ہے

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ناگزیرحالات میں سفر کرنے کیلئے خصوصی پاس جاری کیےجائیں گے،کھانے پینے کا سامان لانےکیلئےگھر کےایک فردکواجازت ہوگی،یہ کرفیونہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات ہیں،عوام گھروں سےباہر نہ نکلیں،انتہائی ضروری ہوتوشناختی کارڈ ساتھ رکھیں،

    آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، مارکیٹس، پارکس سب کچھ بند کر دیا گیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خاننے انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کے حوالے سے شکایات پر نوٹس متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز آزادکشمیر آنیوالے ہر بندے کی سکریننگ یقینی بنائیں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے،میر پور میں ایک شخص میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا.

    سندھ میں بھی گزشتہ روز کرفیو نافذ کیا گیا تھا، آج پنجاب میں بھی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 8 سو سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں، گرفتاری کے بعد جمشید دستی بیمار ہو گئے، ذرائع کے مطابق جمشید دستے کے پتے میں پتھری ہے اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے، جمشید دستی کا ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کئے.

    دوسری جانب جمشید دستی کے رفقا کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، انکی صحت ٹھیک نہیں.

    مظفرگڑھ کی مقامی عدالت نے جمشید دستی کوپولیس کے حوالے کردیا،جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواکرکے تیل چوری کرنےکا الزام ہے

    سابق رکن قومی جمشید احمد دستی کو ملتان کینٹ سے گزشتہ روزگرفتار کر لیا گیا تھا، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا،جمشید دستی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے

     

  • برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

    برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

    برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب جانے والی 6 سالہ صفیہ کو22گھنٹے کے بعدزندہ نکال لیا گیا ،6سالہ صفیہ کوپاک آرمی کےجوانوں نے ریسکیوکرکے اسپتال منتقل کردیا جہاں صفیہ کا علاج جاری ہے، 22 گھنٹے بعد صفیہ کے زندہ ہونے پر ریسکیو رضاکار اور پاک فوج کے جوان حیران رہ گئے،

    برفانی تودےمیں صفیہ کے 2بھائیوں سمیت 8ا فرادجاں بحق ہوئے ,صفیہ کاگھربرفانی تودےکی زدمیں آگیاتھا,نیلم کے سورنگن گاؤں میں19افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری افسوسناک فہرست کے مطابق سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات مکمل تباہ جبکہ متعدد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔

    آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جبکہ وادی نیلم میں برفانی تودے میں پھنسے مزید افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان اور رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ لوات، شونتھر، کیل، دودھنیال، پھولاوئی اور شاردہ میں 16 افراد قدرتی آفت کی بھینٹ چڑھے,

    سرگن حادثے میں 53 افراد زخمی ہوئے جنہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی رضاکار اور پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں لیکن راستوں کی بندش کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

    مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز سرگن حادثے کے زخمیوں اور جان بحق افراد نے برفانی تودہ کے خدشے کے ہی پیش نظر محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی تھی جہاں وہ لقمہ اجل بن گئے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا،پوری توجہ برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر ہے، متاثرین کو کمبل،گرم کپڑے اور اشیائے خورونوش فراہم کی جارہی ہیں،ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں،

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

    ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد62ہوگئی ہے،برفانی تودے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،حکومت سے امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،سڑکیں بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،

    آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں

    وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

  • وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

    وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

    وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں بارش اوربرفباری سے50سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے،حادثات میں 47افرادزخمی اور55سےزائد مکانات تباہ ہوئے،پاک فوج کے ساتھ مل کر ریسکیوآپریشن مکمل کریں گے،متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے،

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا،پوری توجہ برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر ہے، متاثرین کو کمبل،گرم کپڑے اور اشیائے خورونوش فراہم کی جارہی ہیں،ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں،

    ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد61ہوگئی ہے،برفانی تودے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،حکومت سے امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،سڑکیں بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،

    آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

    وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

  • وادی نیلم، برفانی تودہ گرنے سے 20 افراد جاں بحق،22 مکانات تباہ،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    وادی نیلم، برفانی تودہ گرنے سے 20 افراد جاں بحق،22 مکانات تباہ،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    وادی نیلم، برفانی تودہ گرنے سے 20 افراد جاں بحق،22 مکانات تباہ،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودہ مکان پر گرنے سے 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں،

    مقامی پولیس کے مطابق وادی نیلم میں سرگن کے مقام برفانی تودہ مکانات پر گرگیا جس کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے کی زد میں آکر 6 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق برفانی تودوں کی زد میں آ کر زخمی افراد کی تعداد 15 ہے جبکہ 11 افراد برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئیں،شدید برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں،برفانی تودہ گرنے سے 22 مکانات، 4 دکانیں، گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں.

    علاقہ میں پاک فوج و دیگر ریسکیو اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے.

    دوسری جانب پلندری میں مکان کی دیوار گرنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہواہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برف باری اور اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن ممکن نہیں جب کہ شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔