Baaghi TV

Category: مظفرآباد

  • مقبوضہ کشمیر میں زندگیاں خطرے میں، اور مظفرآباد میں بے شرمی کی تمام حدیں عبور کر لی گئیں

    مقبوضہ کشمیر میں زندگیاں خطرے میں، اور مظفرآباد میں بے شرمی کی تمام حدیں عبور کر لی گئیں

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے تین ہفتے، کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں،دوسری جانب آزاد کشمیر میں بے شرمی کی حد ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں.بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا.

    دوسری جانب آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بے شرمی کی حد کر دی گئی، پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی منایا جا رہا ہے، حکومت پاکستان سفارتی سطح پر دنیا بھر سے کشمیر کے حوالے سے رابطے کر رہی ہے ،لیکن مظفر آباد کے پی سی ہوٹل میں ڈانس پارٹی چل رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈانس پارٹی مظفر آباد کے ہوٹل میں اتوار کی رات کو شروع ہوئی جو ابھی تک جاری ہے، ڈانس پارٹی میں سنگر بھی بلائے گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے، عوامی حلقوں نے مظفر آباد میں ہونے والی ڈانس پارٹی پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد کے بالکل ساتھ سرینگر میں تین ہفتوں سے جانوں اور عصمتوں کے نذرانے اور قیامت کا سماں ہے اور مظفر آباد میں ناچ گانے کی محفل چل رہی ہے ،مظفر آباد کے مقامی ہوٹل میں اس تقریب کے کروانے والوں کو شرم آنی چاہئے، مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری اپنا خون پیش کر رہے ہیں اور یہاں ڈانس پارٹیاں چل رہی ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مدد کی اپیل، کشمیریوں کی دہائی

    مقبوضہ کشمیر میں پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لئے مدد کی اپیل، کشمیریوں کی دہائی

    مقبوضہ جموں کشمیرمیں اپنے پیاروں کی زندگیاں مشکل میں دیکھ کر منقسم کشمیری خاندانوں کے بچے، بچیاں خواتین اور بزرگ بھارت کیخلاف احتجاج کیلیئے نکل آئے۔ اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل اور او آئی سی سے جموں کشمیر میں انسانیت بچانے کیلیئے فوری مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چودہویں دن ہندوستانی حکومت اور قابض افواج کی جانب سے جاری کرفیو، پاپندیوں اور مواصلاتی نظام کے بند کیئے جانے کیخلاف انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام سنٹرل پریس کلب کے سامنے کشمیری منقسم خاندانوں کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ریلی نکالی ۔ دھرنے میں بچوں، بچیوں اور خواتین نے منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور کچھ دیر جموں کشمیرکے غم میں خاموشی اختیار کیئے رکھی۔

    دھرنے میں شریک خاندانوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں بھارتی مظالم،  کرفیو کے نفاظ، ناکہ بندیوں اور گرفتاریوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی دھرنے سے انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائیس چیئرمین مشتاق السلام، چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیر احمد غزالی،راہنما پیپلز پارٹی شوکت جاوید میر، تحریک انصاف کے راہنماؤں محمد حنیف اعوان، راجہ فرخ ممتاز، عثمان علی ہاشم، مائرہ خان، اقراء عثمان، لیاقت علی رانا، محمد ایمل فرزام اور قاصد شیخ نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرسے بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرکے آنے والے مہاجرین جموں کشمیر کی غمناک صورت حال پر بہت پریشان اور رنجیدہ ہیں، بھارت کے ریاستی جبر کی وجہ سے 14 دنوں سے کشمیر میں محصور ہمارے پیاروں کی کوئی خبر نہیں۔ ہمارا کشمیر ہمارے پیارے بھارت کے ظلم کا شکارہیں ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں، مقررین نے کہا کے بھارتی افواج نے پوری ریاست کو کرفیو میں جھکڑ رکھا ہے۔ پوری ریاست کو جیل میں تبدیل کردیا ہے سرینگر شہر سمیت پورا کشمیر ایک قید خانے اور قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے۔


    خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کے بھارتی افواج کے کرفیو کی وجہ سے بچے دودھ کیلیئے ترس رہے ہیں بیمار ادویات اور مریض علاج کیلیئے تڑپ رہے ہیں۔ بھارتی ظلم کی وجہ سے لاکھوں گھرانے خوراک کی کمی کا شکار ہورہے ہیں بھارتی افواج نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے اور بھارتی افواج ہمارے بزرگوں کو مار رہی ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور او آئی سے محصور کشمیری عوام کی زندگیاں بچانے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے جموں کشمیرمیں انسانیت کو بچانے کیلیئے یہ عالمی ادارے بھارت پر دباؤ بڑھائیں کے بھارت طاقت، فوجی جبر اور ظلم کے رواج کے ختم کرے۔ مقررین نے عالمی برادری سے جموں کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمے کیلیئے آپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔ مقررین نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے کشمیر قضیہ کو عوامی امنگوں،  خواہشات کے مطابق حل کرنے کی اشد ضرورت ہے دھرنے میں شریک بچیوں اور خواتین و دیگر نے سنٹرل پریس کلب سے گھڑی پن چوک کی طرف مارچ کیا۔

  • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیراعظم ایوان میں موجود

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع، وزیراعظم ایوان میں موجود

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیرکاسفر72 سال نہیں5سو سال پر محیط ہے،1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جان قربان کرچکے،1932 میں کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا، سروں کی قیمت مقرر کی گئی،کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کاسلسلہ جاری رہے گا،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبا پہنچ گئے،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور اراکین کابینہ نےعمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • وزیراعظم مظفر آباد پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم مظفر آباد پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم عمران خان مظفرآباد پہنچ گئے، صدر اوروزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبا پہنچ گئے،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور اراکین کابینہ نےعمران خان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے،اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے اور یوم آزادی پاکستان کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کیا

  • شاہ محمود قریشی عید مظفر آباد کریں گے، وزیر اعظم کب آئیں گے؟ یہ بھی بتا دیا، اہم خبر

    شاہ محمود قریشی عید مظفر آباد کریں گے، وزیر اعظم کب آئیں گے؟ یہ بھی بتا دیا، اہم خبر

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکے حوالےسےمشترکہ پارلیمنٹ کےاجلاس میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا، بھارت کیا دوشقوں کومنسوخ کرکےاس تاریخ کو بدل سکتا ہے؟ہرگزنہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شاہ محمود قریشی نے کوہالہ آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اس تاریخی جگہ کوہالہ پل پر اس عزم کے اظہار کے لیے حاضر ہوا ہوں، ظلم کی داستان اتنی طویل ہے کہ بیان نہیں ہو سکتی لیکن حوصلے چٹان کیطرح ہیں، یہاں آنے کا مقصد اظہار یکجہتی اور پیغام دنیاکودیناہےکشمیر ہم سےاورہم کشمیرسےجدا نہیں،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا بھرمیں انسانیت سےمحبت کرنیوالےلوگ مقبوضہ کشمیرکےمظلوموں کیلیے احتجاج کررہےہیں، وزیر اعظم عمران خان 14 اگست کوآئیں گے، کشمیر اسمبلی سے خطاب کرینگے، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلیے کل عیدالاضحی مظفرآباد میں مناؤں گا،

  • کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

    کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کوجارحانہ اقدامات سے روکنے کے لیےعالمی فورمز استعمال کریں گے.

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے‌ صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت منفی حربوں سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے ،کشمیری ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے،بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دباسکتا،بھارت کشمیریوں پربربریت اورظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے،بھارت کوغلط اقدامات سےروکنےکےلیےموثرسفارت کاری اہم ہے،بھارت کوجارحانہ اقدامات سےروکنےکےلیےعالمی فورمزاستعمال کریں گے،

    بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

    سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ بھارت کوپاکستان کےخلاف بھی جارحانہ اقدامات سے روکنا ہوگا،دفترخارجہ عالمی فورمز پر بھرپورطریقے سے کشمیر کا معاملہ اٹھارہا ہے،بھارت کسی صورت کشمیریوں سےحق خودارادیت نہیں چھین سکتا ،

    پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

    آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

    آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

    قبل ازیں بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.

     

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

    بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا