Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • چند مرلہ زمین کی لڑائی میں ایک شخص  نے خود کو آگ لگادی

    چند مرلہ زمین کی لڑائی میں ایک شخص نے خود کو آگ لگادی

    مظفرگڑھ ۔4 سال سے 20 مرلہ زمین خریدی اور ڈیڑھ لاکھ رقم ادا کردی لیکن ابھی تک انتقال نہ دیا ہےمجھے دھکے دے کر میری خرید کی گئی زمین سے باہر نکال دیا گیا جام ریاض ماہڑہ اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے۔جس کے جسم کا 70 % حصہ بری طرح جھلس گیا

    تشویشناک حالت میں اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ روہیلانوالی کا بروقت ریسپانس جائے واقعہ پر پہنچ گئی۔ علاقے بھر میں افسوس ناک صورتحال کا سامنا۔ علاقے کے مکین پریشانی کا شکار۔

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • ایڈیشنل آئی جی کی تھانہ رنگپور آمد، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا دعوی

    ایڈیشنل آئی جی کی تھانہ رنگپور آمد، عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا دعوی

    مظفرگڑھ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر کی تھانہ رنگپور آمد، ، آر پی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا اور ڈی پی او محمد حسن اقبال نے استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی جی کو سلامی دی۔ ایڈیشنل آئی جی نے تھانہ رنگپور کے نئے روڈ کا افتتاح کیا۔ افسران کے ہمراہ شہید ملازم حسین کے نام سے منسوب کھجوروں کے پودے لگا کر کھجور کے باغ کا آغاز کیا۔

    افسران نے تھانہ رنگپور کا وزٹ کیا اور انسپکشن کی۔ آئی جی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔ انعام غنی کی ہدایات پر 2021 تھانہ جات کی بہتری کا سال منایا جا رہا ہے۔تھانوں میں انصاف کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بہترین ماحول بھی فراہم کیا جائیگا، تمام تھانہ جات میں عوام دوست ماحول بنایا جائیگا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • مظفر گڑھ میں ظلم کی ایک اور داستان رقم ، کزن کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

    مظفر گڑھ میں ظلم کی ایک اور داستان رقم ، کزن کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

    مظفر گڑھ میں ظلم کی ایک اور داستان رقم کوٹ ادومحلہ سنارے والا میں 7 سالہ بچی سے زیادتی ، بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

    باغی ٹی وی:پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو اس کے کزن منور عباس نے گھر میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا 7 سالہ بچی کو بیہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منور عباس کو پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم نے بے دردی سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا –

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے-

  • مظفرگڑھ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 4ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 4ملزمان گرفتار

    بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والی چرس کی 1 من اور 35 کلو گرام کی بڑی سپلائی ناکام بنا کر بین الصوبائی ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل، ایس ایچ او تھانہ سول لائن خرم ریاض کھر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سب انسپکٹر سجاد کشک کے ہمراہ منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 کلو گرام چرس برآمد کی ۔

    کرنے کے بعد ملزمان کو کرولا کار سمیت گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم بخت نصر خان نے ضلع بھر کی بڑی کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ تیزاب پھینکنے کے معاملے پر پولیس کی کارروائی

    مظفرگڑھ تیزاب پھینکنے کے معاملے پر پولیس کی کارروائی

    تھانہ خان گڑھ پولیس نے فوری طور جائے وقوعہ پر ریسپانڈ کیا، ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او پولیس ٹیمز اور فارنزک سائنس ایجنسی نے بھی موقع کا وزٹ کیا، زخمی بزرگ کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    تھانہ خانگڑھ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر318/21 درج کیا جا کر ملزم مختیار حسین کو گرفتار کیا گیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس ڈی پی او صدر سرکل فاروق احمد خان تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں،

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ نمازی پر تیزاب پھینکنے کا ہولناک واقع

    مظفرگڑھ نمازی پر تیزاب پھینکنے کا ہولناک واقع

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے خانگڑھ محلہ قادر آباد میں معمولی تلخ کلامی پر سجاد عرف پی ٹی اور مختیار نے فدا حسین پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے محمد فدا حسین کو رو ل ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا ۔

    جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد برن یونٹ ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مقامی پولیس نے پہنچ کر کاروائی شروع کر دی گئی

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی پولیس افسر قانون کے ہتھے چڑھ گیا

    لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی پولیس افسر قانون کے ہتھے چڑھ گیا

    تفصیل کے مطابق پولیس افسر کو کیپٹن بن کر بلیک میل کرنے والے نوسرباز کو تھانہ شہر سلطان کے علاقے ڈمروالہ سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس افسر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت و کناں کر رہے تھے مذکورہ نے آکر اپنے آپ کو آرمی کا کیپٹن ظاہر کر کے پولیس معاملات میں اثر انداز ہونیکی کوشش کی حرکات و سکنات مشکوک ہونے پر جب مذکورہ کو چیک کیا گیا تو بطور کیپٹن اس کا کوئی ریکارڈ نہ ملا۔

    ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان ملک محمد ایوب چھجڑہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پولیس کے روزمرہ معاملات میں کیپٹن کا تعارف کروا کر اثر انداز ہونیکی کوشش کرتا تھا تاہم علاقے سے مزید تصدیق کا بھی آغاز کردیا گیا ہے آیا اس نے لوگوں کے ساتھ بھی تو فراڈ نہیں کیئے ہوئے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • مظفرگڑھ میں من  پسند کی شادی کرنا لڑکی کا جرم بن گیا

    مظفرگڑھ میں من پسند کی شادی کرنا لڑکی کا جرم بن گیا

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے چوک قریشی کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین نے زہریلی گولیاں کھلادیں جس سے لڑکی کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا دوسری جانب آر پی او ڈیرہ غازی خان رانا فیصل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے ملزم والد عتیق والدہ بشری اور بھائی معظم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرایا۔

    واضع رہے کہ انعم عتیق نے واجد حسین سے پسند کی شادی کی تھی آرپی او فیصل رانا کا 24 گھنٹوں میں تمام ملزمان کی گرفتاری کا حکم اور زیر علاج متاثرہ لڑکی اور اس کے شوہر کے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مظفرگڑھ پولیس کو فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیے

    مجیب الرحمن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • کم عمر بچوں  کی   در یا  میں چھلانگیں ، حیرت زدہ تصاویرسامنے آگئی

    کم عمر بچوں کی در یا میں چھلانگیں ، حیرت زدہ تصاویرسامنے آگئی

    کوٹ ادو ھیڈ تونسہ بیراج انتظامیہ کی مبینہ غفلت کم عمر بچوں کی پل سے دریا میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل ویڈیو میں کم عمر بچوں کو تونسہ بیراج پل کے سامنے دریا میں چھلانگیں لگاتے دیکھا جا سکتا ھے یاد رہے کہ چند روز قبل بھی تونسہ بیراج کے گیٹوں سے چھلانگیں لگانے والے کم عمر بچوں کی ویڈیو وائرل ھوئی تھی۔

    لیکن کسی ذمہ داران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی پابندی کے باوجود کم عمر بچوں کو خونی کھیل کھیلنے کی آخر اجازت کون دے رہا ھے پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پر یہ سب کچھ ھو رہا ھے شاید انتظامیہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں ھے۔

    مجیب الرحمن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • چائلڈ لیبر اخلاقی جرم ہے اس  کے خلاف مہم کا آغاز

    چائلڈ لیبر اخلاقی جرم ہے اس کے خلاف مہم کا آغاز

    مظفر گڑھ بچوں سے مزدوری کرانا قانوناً جرم ہے بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہم ان کا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم سائیکوپ اور برٹش کونسل کے پروگرام آواز دو کے زیر اہتمام کمیونٹی کی سطح پر منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین محمد قاسم، امجد پرویز، مجاہد رسول، رقیہ عباس اور نسیم اختر نے کیا ۔

    اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پنجاب بھر میں 16 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں سے مزدوری کروانا قانوناً ممنوع ہے اس سلسلہ میں عوام کہیں بھی بچوں یا بچیوں کو مزدوری کرتا دیکھیں تو ضلعی لیبر آفیسر کو اطلاع دیں اور تعلیم حاصل کرنا ہر بچے اور بچی کا بنیادی حق ہے اس موقع پر ویلج فورم بلو سندیلہ کے اراکین بھی موجود تھے اس موقع پر مقررین نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر روشنی ڈالی اور قوانین پر مکمل عملدرآمد کیلئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ