Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں پرنسپل نے طلبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

    مظفرگڑھ میں پرنسپل نے طلبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

    تفصیل کے مطابق ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی میں طالبہ زیادتی کیس میں پرنسپل اکرام اللہ کا ڈی این اے ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا جبکہ پرنسپل اکرام اللہ ودیگر ملزمان نے 22 مئی تک عبوری ضمانتیں کرالی ہیں گذشتہ روز متاثرہ طالبہ نمرہ اشرف نے صحافیوں کو بتایا کہ مقدمہ کی پیروی کرنے پر الٹا پرنسپل اکرام اللہ ودیگر مقامی بااثر زمینداروں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ مقدمہ میں راضی نامہ دیدو دیگر صورت وہ مجھے اغوا کر لینگے ملزمام کی طرف سے ہمیں مسلسل ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے

    متاثرہ طالبہ نمرہ اشرف کے والد محمد اشرف نے بتایا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نھی کر رہی ہے اور ہمیں اس مقدمہ سے کسی قسم کی کوئی معلومات نھی دے رہی ہے انہوں نے کہا ار پی او ڈی جی خان ہمیں تحفظ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے کے جرم میں مقدمہ درج صادر فرمایا جائے رابطہ پر پولیس نے بتایا کہ ملزمان 22 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں پولیس,میریٹ پر تفتیش کر رہی ہے زرائع کے مطابق ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی کو ملزمان تاحال تالے لگا چکے ہیں جبکہ دیگر والدین نے بھی اپنی بچیوں کو وہاں سے نکال لیا ہے۔

  • مظفر گڑھ، ضلع بھر میں عید کے اجتماعات کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

    مظفر گڑھ، ضلع بھر میں عید کے اجتماعات کا سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

    مظفرگڑھ ، ضلع بھر میں 528 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال *تفصیل کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا اور ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 1500 سے زائد پولیس آفسیران ملازمین سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے.

    ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بازاروں میں پکٹس لگائی گئی ہیں، مرکزی شاہراہوں اور اہم چوکوں پر پولیس کی طرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، ضلع کے داخلہ و خارجی راستوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں۔

    عیدالفطر کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے ضلع بھر میں مسلسل اضافی گشت کرینگے جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    عیدالفطر کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔عید کے موقع پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ شراب فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔

    جبکہ لاوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قاٸم رکھنے SHOs کو ہدایت جاری کردی گٸ ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لۓ اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 0669200330, 0669200331,*
    *0669200321*
    *0662425030 پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیا گیا۔

  • ڈی ایس پی پٹرولنگ مظفر گڑھ نے شہدہ کے وارثان کو عیدی  گفٹس تقسیم کیے

    ڈی ایس پی پٹرولنگ مظفر گڑھ نے شہدہ کے وارثان کو عیدی گفٹس تقسیم کیے

    مظفرگڑھ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کے ورثا کا حوصلہ بلند کیا گیا۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ محکمہ پٹرولنگ پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں آپ کے شانہ بشاہ کھڑے ہیں۔شہید ہونے والے جوان پاکستان اور محکمہ پٹرولنگ پولیس کا اثاثہ تھے۔

    ان کی اس ملک پاکستان  اور محکمہ پٹرولنگ کی بقا کی خاطر دی گئیں قربانیوں کو کسی صورت میں بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم ہردم دکھ سکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں جبکہ ڈی ایس پی نمرین منیر کا کہنا تھا کہ شہداء کے وارثان ہرگز نہ گھبرائیں پیٹرولنگ پولیس ان کے ساتھ ہے۔

  • مظفرگڑھ بااثر افراد کی بیوہ خاتون کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش  تین افراد پر شدیدتشدد

    مظفرگڑھ بااثر افراد کی بیوہ خاتون کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش تین افراد پر شدیدتشدد

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع کالن شاہ کی رہائشی نسیم بی بی نے بتایا کہ میرے شوہر کو فوت ہوئے آٹھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اسکے چھوٹے چھوٹے بچےہیں اسے بچوں سمیت علاقہ کے بااثر لوگوں اکبر شاہ عمران شاہ و دیگر نے تیزاب سے جھلسا نے اور بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر نکال دیا وہ کراچی محنت مزدوری کر کے بچوں کو پالنے لگی اس دوران انہوں نے اسکے رقبہ نو کنال پر قبضہ کر لیا

    اسے عدالت کے ذریعہ رقبہ واپس مل گیا حال ہی میں گندم کی فصل کاٹ کر آبپاشی کے لئیے پیٹر بور کرایا تو قبصہ گروپ اکبر شاہ،محمد حسین،قمر شاہ،عمران شاہ،سجاد حسین،صابر شاہ،الیاس شاہ،دیگر نے دھاوابول دیا اور ڈیڑھ لاکھ مالیت سے کرایا گیا پانی کا بور مٹی اور اینٹیں ڈال کر ختم کر دیا مزاحمت پر اسکی رشتہ دار خواتین اور بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

  • ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ  اجلاس

    ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس

    مظفر گڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اختیارات کو استعمال کریں۔ ایک پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی پر ایک لاکھ جرمانہ اور 6ماہ تک کی قید کی سزادے سکتا ہے، یہ بات انہوں نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنان جام آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عابدہ فرید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی پر مقدمے کے اندراج کے وقت تمام قانونی کاروائی کو مکمل کیا جائے تاکہ پھر ملزم کو کسی عدالت سے ریلیف نہ مل سکے، انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی بھی نہیں کرنی انصاف کرناہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی جوابدہ ہونا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہنگائی کو مانیٹرکرنے اور کنٹرول کرنے کیلئے ہمارے پاس ایک بڑا نیٹ ورک موجود ہے، محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری اسسٹنٹ، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ،محکمہ ریونیو کے پٹواری اور لوکل گورنمنٹ کے یو سی سیکرٹری کی معاونت سے ایک منظم نیٹ ورک بنایا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ سٹاف اپنے اپنے حلقے میں چینی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھیں گے اگر کوئی دکاندار مقرر کردہ نرخ سے زائد قیمت وصول کررہا ہے تو یہ اپنے متعلقہ آفیسر کو اطلاع کریں گے جو متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو آگاہ کرے گا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس کی مدعیت میں مقدمہ کردرج کرے گا، گواہان کے بیان لے گا اور ایک مضبوط کیس بنائے گا۔ اس طرح مہنگائی کو مانیٹر کرنے اور اس کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک منظم نیٹ ورک بنے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی پر مالی جرمانہ کم کیا جائے کیونکہ جرمانے کی رقم دکاندار پھر خریداروں سے مزید مہنگائی کی صورت میں وصول کرتا ہے لہذازیادہ سے زیادہ قید کی سزا دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک قابل ٹیم ہے۔ ہم یہ کام ایک دوسرے کی معاونت سے سرانجام دے سکتے ہیں اور پورے پنجاب میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر مثال قائم کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اب عید کے دنوں میں چینی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش پر کسی قسم کی مہنگائی نہیں ہونی چاہیے اگر کسی علاقے میں مہنگائی کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذمہ دار ہوگا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد، ڈی او انڈسٹری زاہدہ پروین، سی او تحصیل کونسل عثمان جاوید سرویا سمیت ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

  • آر پی او مظفر گڑھ کی  جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری

    آر پی او مظفر گڑھ کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری

    مظفرگڑھ لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر عمل کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے آر پی او فیصل رانا ڈیرہ غازی خان آر پی او فیصل رانا نے8 سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر مکمل عمل درآمد کے لئے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم۔کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،چاروں کنٹرول رومز کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے آر پی او آفس میں 24/7کام۔

    کرنے والے کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر عمل کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،ہمارے ساتھ تعاون کے لئے پاک فوج اور رینجرز کے افسران اور اہلکار بھی موجود ہوں گے

    انہوں نے کہا کہ موثر نگرانی اور سپرویژن سے ہی لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کے سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں،آر پی او نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے تمام سرکلز دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر کے اسے ڈی پی او کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے منسلک کریں ،جبکہ ڈی پی اوز دفاتر کے کنٹرول روم آر پی او آفس کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے ،جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے مربوط یہ سسٹم اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ ریجن کے چپے چپے پر لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کا اطلاق کروایا جائے۔

    آر پی او نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز کی مکمل۔پابندی کرتے ہوئے ڈی پی اوز اپنے اضلاع جبکہ ایس ڈی پی اوز اپنے سرکلز کی نگرانی کریں گے،میں خود بھی فیلڈ میں رہوں گا تاکہ لاک ڈاؤن کو اس کے حقیقی سپرٹ کے ساتھ نتیجہ خیز اور موثر بنایا جا سکے ،آر پی او نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کورونا جیسی موذی وبا سے معاشرے کو بچانا پولیس کی ایسی ذمہ داری ہے جس پر عمل کر کے ہم محکمانہ فرائض بھی ادا کر سکتے ہیں جبکہ انسانیت کو وبا سے بچانے کے حوالےسے فرض شناسی کے اقدامات ہمیں آخرت میں سرخرو کرنے کا باعث ہوں گے۔

  • ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور اے سی کوچ کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق

    ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور اے سی کوچ کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق

    مظفر گڑھ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ ہیڈ محمد والا پل پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور اے سی کوچ کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ کالر کے مطابق ایمبولینس پر سوار ریسکیو اہلکار جاں بحق بتائے گئے ہیں

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر مظفرگڑھ سے دو اور ملتان سے تین ایمبولینسز، تین ریسکیو وہیکلز اور ایک فاٸر وہیکل کو موو کروایا۔ آن لوکیشن ہو نے کے بعد ریسکیو ایمبولینس میں پھنسی ہوٸ ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو آپریشن کرکے نکالا۔

    حادثہ کا شکار ہونے والی ایمبولینس ریسکیو 1122 لیہ کی LYA-10 تھی جو کہ نشتر ہسپتال ملتان سے مریض چھوڑ کر واپس لیہ جا رہی تھی۔ روڈ ایکسیڈنٹ میں محمد بلال EMT اور ظفر LTV شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک سول شخص جاں بحق ہوا ہے۔ ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد تینوں میتوں کو ریسکیو 1122 ملتان نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • مظفرگڑھ ایک کے شخص کے لڑکی کے ساتھ نا جائز تعلقات دو ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ ایک کے شخص کے لڑکی کے ساتھ نا جائز تعلقات دو ملزمان گرفتار

    تفصیل کے مطابق تھانہ کندائی کے علاقے لنگرواہ میں مسمی فیاض کے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر پھیلنے پر علاقہ کے سرپنچ غلام نازک نے فیاض کی دو بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دیا اسی سلسلے میں نکاح کی تقریب بھی منعقد کی گئی

    پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پا کر سرپنچ غلام نازک کو دوسرے ملزم محمد ناجد کو فوری گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 32/21 بجرم 366 اے اور 310 اے تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، مقدمہ کی تفتیش ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون کی نگرانی میں کرائی جا رہی ہے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا.

  • کشمیریوں کی بے بسی عارضی ہے، صدر آزاد کشمیر

    کشمیریوں کی بے بسی عارضی ہے، صدر آزاد کشمیر

    کشمیریوں کی بے بسی عارضی ہے، صدر آزاد کشمیر

    آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ظلم کی چکی میں پسنے والے کشمیریوں کی نظریں پاکستان اور آزاد کشمیر پر لگی ہیں۔ جنہیں ظلم و بربریت سے نجات دلانا ہماری ایسی قومی اور دینی ذمہ داری ہے جس سے پہلو تہی کرنا قومی جرم ہے۔

    ایوان صدر مظفرآباد میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام اور پاسبان حریت کے چیئرمین عزیز احمد غزالی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر استبداد اور کشمیریوں کی بے بسی اور بے کسی سے پیدا ہونے والی مایوسی عارضی ہے اور انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں غلامی کی سیاہ رات صبح آزادی میں طلوع ہو گی۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو دنیا کی شہری آزادیوں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہماری آزاد کشمیر اور پاکستان کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے آزاد کشمیر کی ہم خیال سیاسی جماعتوں کا ایک اتحاد پہلے ہی قائم ہے جبکہ پاکستان کی سطح پر ایسے ہی ایک اتحاد کی شدید ضرورت ہے جو کشمیر کی آزادی کے ایک نکاتی نقطہ پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان مشتاق الاسلام اور عزیز احمد غزالی نے صدر ریاست کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید ہزاروں قیدیوں خاص طور پر یاسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بھٹ، اشرف صحرائی اور دیگر ہزاروں قائدین اور کارکنوں کے رہائی کے لیے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان سیاسی قیدیوں کی جانوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

    قبل ازیں لندن میں قائم ایک نیوز ویب پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر نے بھارت کے کروڑوں عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے جہاں ہرگزرتے دن کے ساتھ ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں پیدا ہونے والی صورتحال نہ صرف خود بھارت کے لیے بلکہ تمام ہمسایہ ملکوں اور دور دراز کے ممالک کے لیے باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان نے بھارت کے عوام کے ساتھ نہ صرف گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ وبا سے نمٹنے کے لیے تعاون اور انسانی امداد کی پیش کش بھی کی۔ پاکستان نے بھارتی حکومت کے تمام تر مظالم اور کشمیریوں پر ٹوٹنے والے قیامت کے باوجود بھارت کے ساتھ جس انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگوں کا انسانیت اور انسانی قدروں پر یقین کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی عوام کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ انسانیت کے رشتہ کو کبھی نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کی طرح گزشتہ چھ سو دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرے کو ختم کر کے کشمیریوں کو ریلیف مہیا کرے۔

  • *مظفرگڑھ، تھانہ شاہ جمال کے علاقے دوران ڈکیتی فائرنگ سے زخمی ہونے کا ڈرامہ کا ڈراپ سین

    *مظفرگڑھ، تھانہ شاہ جمال کے علاقے دوران ڈکیتی فائرنگ سے زخمی ہونے کا ڈرامہ کا ڈراپ سین

    *مظفرگڑھ، تھانہ شاہ جمال کے علاقے دوران ڈکیتی فائرنگ سے زخمی ہونے کا ڈرامہ کا ڈراپ سین ملزم پر اقدام قتل کا مقدمہ درج، گرفتار کر لیا گیا،*
    مظفرگڑھ تھانہ شاہجمال کے علاقے 15 پر اطلاع دی گئی کہ نامعلوم ڈکیتوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائر مار کر شہری کو زخمی کردیا جس کی اطلاع پر تھانہ شاہجمال پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے جائے موقع کا وزٹ کیا زخمی شہری و گواہان کے بیانات قلمبند کیئے گئے جبکہ دیگر شہادتیں اکٹھی کی گئیں حالات کچھ حد مشکوک پائے گئے تاہم مدعی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، تفتیش میں حالات وقوعہ کی تصدیق کے بر عکس جانے لگے تو ایس ایچ او ملک محمد یونس نے باریک بینی سے تمام تر معاملات کا جائزہ لیا، وقوعہ کی بابت ڈرامہ تصدیق ہوجانے کی بات فائر مار کر ڈرامہ رچانے والے ملزم سیف اللہ کو گرفتار کر لیا جس نے چند ہی سوالات کے بعد خود اعترافی بیان دیا کہ اس کے ہاتھ سے پستول چلا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ زیردفعہ 397 کو 324 ت پ میں تبدیل کردیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ