Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی نجی سکول میں پانچ روزہ  پیف سکولز ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی نجی سکول میں پانچ روزہ پیف سکولز ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی نجی سکول میں پانچ روزہ پیف سکولز ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ٹرینک کا مقصد ٹیچرز کی صلاحیوں کو بڑھانا ہے مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل جتوئی زکریا پبلک سکینڈری سکول میں پانچ روزہ پیف ٹریننگ سکول ٹیچرز کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر ٹرینر عرفان ارشد نے کہا کہ اس قسم کی ٹرینگ صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر تی ہےپیف پاٹنر سکول میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ TDP کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ٹیچرز پیف کا بہترین سرمایہ ہیں۔اور ادارہ اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اچھے نتائج کا خواہاں ہے، تاکہ اساتذہ موئثر انداز میں بچوں کو پڑھا سکیں۔اور اس ملک کو اچھے معمار مہیا کر سکیں۔اس ٹریننگ میں 25ٹیچرز نے شرکت کی ان ٹیچرز کا بھی یہی کہنا تھا کہ پیف نے ہمارے لیے ایسی ٹریننگز کا انتظام کروایا جس سے پرائیویٹ سکول ٹیچرز میں بھی پڑھانے کی صلاحیتں اجاگر کی جا سکے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  کے نواحی علاقے کلروالی سیم ڈرین سے مٹی اور ریت چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی سیم ڈرین سے مٹی اور ریت چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی سیم ڈرین سے مٹی اور ریت چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا پچھلے دو سال محکمہ انہار کی ملی بھگت سے مٹی اور ریت چوری کر کے بیچی جاری ہے
    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے تھانہ شہر سلطان کی حدود کلروالی میں سیم ڈرین سے مٹی اور ریت کی چوری کا سلسلہ محکمہ انہار کی ملی بھگت سے جاری ہے جو دو سال گزرنے کے باوجود بھی تھم نہ سکا مٹی اور ریت چوری ہونے سے نہر کے دونوں کنارے اپنی صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے پانی آنے کی صورت میں لاکھوں زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں دوسری طرف مٹی اٹھانے والا مافیا مافیا راتوں رات لکھ پتی سے لکھ پتی بن گیا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری مٹی چوری روکنے اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  چوک اعظم بائی پاس روڈ کے قریب پولیس قیدی بس الٹ گئی متعدد افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ چوک اعظم بائی پاس روڈ کے قریب پولیس قیدی بس الٹ گئی متعدد افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ چوک اعظم بائی پاس روڈ کے قریب پولیس قیدی بس الٹ گئی۔ حادثہ میں 2 پولیس اہکار جانبحق جبکہ28افراد زخمی۔

    جانبحق ہونے والوں کی شناخت قیصر ولد عاشق حسین اور سبحان کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایت پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعنایت اللہ بلوچ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ قیدی پولیس بس مظفر گڑھ سے لیہ جا رہی تھی۔ ریسکیو ذرائع

    حادثہ میں زخمی ہونے والے 28 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ2جانبحق پولیس اہلکاروں کوتحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور قیدی عورتیں شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع

  • مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی مدرسہ رقیہ للبنات  چاہ باغ والہ میں معروف ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم نے بچوں میں مفت ماسک اور سنیٹیزر تقسیم کیے

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی مدرسہ رقیہ للبنات چاہ باغ والہ میں معروف ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم نے بچوں میں مفت ماسک اور سنیٹیزر تقسیم کیے

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی مدرسہ رقیہ للبنات چاہ باغ والہ میں معروف ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم نے بچوں میں مفت ماسک اور سنیٹیزر تقسیم کیے اور بچوں کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی
    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی چاہ باغ والہ مدرسہ رقیہ للبنات میں معروف ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم نے بچوں میں مفت ماسک اور سینٹیزر تقسیم کیے اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف کا کہنا تھا کہ کرونا انتہائی خطرناک مرض ہے اس سے بچاو صرف احتیاط سے ممکن ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے اس لیے ماسک کا استعمال کریں مدرسہ کے مدیر مولانا اسماعیل ناصر نے ڈاکٹر محمد عارف کا شکریہ ادا کیا

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • کورونا وائرس مریض کا عدم سہولیات کے خلاف احتجاج

    کورونا وائرس مریض کا عدم سہولیات کے خلاف احتجاج

    مظفرآباد دارلحکومت مظفرآباد کے ایمز اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کو آئسولیشن اسپتال شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینس کی سہولت فراہم نہ کی جا سکی ۔
    لواحقین صبح پانچ بجے سے ایک بجہ تک اسپتال میں گردوں اور کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا مریض کو شفٹ کرنے کے لیے ایمبولینس مانگتے رہے ۔

    مریض کو آئسولیشن اسپتال شفٹ کرنے کے لیے بار بار رابطہ کے باوجود ایمبولینس فراہم نہیں کی گئی ۔ورثا احتجاجا مریض کو مرکزی ایوان صحافت لے آئے ۔ایمز اسپتال نے اپنی ذمہ داری پوری کی،کووڈ مریضوں کو شفٹ کرنا ڈی ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ای ڈی ایمز اسپتال مسعود بخاری

  • مظفرگڑھ  سوشل میڈیا نے ایک اور اہم کردار ادا کیا

    مظفرگڑھ سوشل میڈیا نے ایک اور اہم کردار ادا کیا

    ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے انوشہ عباس اور اس کی والدہ نسرین اختر سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں انوشہ عباس نے اپنی ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ان سے انتظامیہ سے مدد کیلئے اپیل کی تھی،

    جس پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ان کو تلاش کروایا اور ان سے ملاقات کی۔ انوشہ عباس کی والدہ نے بتایا کہ وہ ایک بیوہ ہیں اور نواب ٹاؤں مظفرگڑھ کی رہائشی ہیں، انکی 8بیٹیاں ہیں انوشہ سب سے چھوٹی ہے اور ان کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔

    ان کے ملتان میں 14کنال زمین پر جس پر ان کے کچھ رشتہ دار قابض ہیں، متعدد بار مقدمات کا بھی سامنا کرچکی ہیں عدالتوں نے ان کے حق میں فیصلے کئے ہیں لیکن ان کی زمین پر ابھی تک ان کے رشتہ داروں کا قبضہ کیا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیونکہ یہ معاملہ ملتان سے متعلقہ ہے وہ اس پر کوئی قانونی کاروائی نہیں کرسکتے

    تاہم وہ ملتان انتظامیہ سے گزارش کریں گے کہ انوشہ عباس کے خاندان کے مسئلہ ترجیح بنیادوں اور میرٹ پر حل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی ظالم کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی مظلوم بیوہ یا یتیموں کی زمین پر ناجائز قابض ہو ان کے تنگ کرے۔

    ڈپٹی کمشنر نے انوشہ کی والدہ کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔ا نہوں نے کہا کہ اگر ان کو بچیوں کے تعلیم اور دیگر ضروریات کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی ضرورت ہو تو ان کو آگاہ کیا جائے ان کے مسائل اور مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے گا

  • ڈپٹی کمشنر  نے مظفرگڑھ میں بڑے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا

    ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ میں بڑے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا

    ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب ترین نے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کردیا ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع بھر میں(47) سنتالیس یوٹیلیٹی سٹور فعل کر دیے ہیں یوٹیلٹی سٹور پر چینی 68 روپے دستیاب ہوگی اور گھی 170 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگا

    یوٹیلٹی سٹور پر روز مرہ استعمال کی ایشیاء دستیاب ہوگی مصالحہ جات اور پیک دودھ مارکیٹ کے مقابلہ میں رعائیتی نرخوں پر ملے گا مزید ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا

  • معروف ماہر تعلیم شیخ محمد جمیل قریشی انتقال کرگئے،

    معروف ماہر تعلیم شیخ محمد جمیل قریشی انتقال کرگئے،

    دوسری جانب سینیئر استاد اور معروف ماہر تعلیم شیخ محمد جمیل قریشی انتقال کرگئے.خاندانی ذرائع کے مطابق شیخ محمد جمیل قریشی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے. مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز عصر علی پور روڈ پر واقع مثالی سکول میں ادا کیا جائیگا.سرسید ثانی الحاج شیخ جمیل مثالی اکیڈمی کے بانی تھے

    مظفرگڑھ ممبر ٹیکس شعیب طارق وڑائچ نےاراضی ریکارڈ سنٹر کااچانک دورہ کیا اور سنٹر پر موجود سائلین سے گفتگو کی اور موقع پر احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمات اور ان کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب اور سپیشل برانچ کی ٹیم موقع پر موجود تھی

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم، نامور ٹیچر، الحاج محمد جمیل قریشی انتقال کر گئے

    صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم، نامور ٹیچر، الحاج محمد جمیل قریشی انتقال کر گئے

    مظفرگڑھ ملک کے مایہ ناز صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم، نامور ٹیچر، الحاج محمد جمیل قریشی، بانی مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ رات تین بجے سٹی ہسپتال ملتان میں انتقال کرگئے، وہ علاج کے لیے وہاں داخل تھے، ان کا خلا قیامت تک پر نہیں ہو سکے گا، آپ نے مثالی طرز تعلیم متعارف کرایا جسے ملک بھر میں پذیرائی ملی، آپ کا شمار کیڈٹ سازی کی تعلیم کے نامور ماہرین میں ہوتا ہے، آپ کے ملک بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں،

    آپ نے پہلے جمیل اکیڈمی اور بعد ازاں  سال1984 میں مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ کی بنیاد رکھی، مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ کی بنیاد رکھنے کے وقت آپ کے ساتھیوں میں ممتاز ماہر تعلیم اور ریاضی کے نامور معلم الحاج رانا محمد وکیل خاں، بانی وکیل ہائر سکینڈری سکول خان گڑھ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم الحاج منظور حسین شاکر  بھی شامل تھے، آخر الذکر دونوں شخصیات اب اس دنیا میں نہیں رہیں، اور اب مثالی طرز تعلیم کے بانی بھی رحلت فرما گئے، انا لللہ و ان علیہ راجعون۔۔ایک بے مثال عہد تمام ہوا۔آسماں ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے

  • مظفرگڑھ کے نواحی علاقے  میں تقسیمِ اسناد کا انعقاد

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں تقسیمِ اسناد کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے علی پور میں دعوت اسلامی کے مدرسہ المدینہ میں فارغ التحصیل طلباء جن میں حفظ اور ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں

    اس موقع پر نگران دعوتِ اسلامی علی پور ڈاکٹر جمشید اختر نے بتایا کہ آج 37 حفاظ کرام اور 70 ناظرہ قرآن کریم پڑھنے والےبچوں میں اسناد تقسیم کی جا رہی ہیں۔ الحمد اللّٰہ علی پور میں دعوتِ اسلامی کے 5 مدرسے چل رہے ہیں جن میں تقریباً 200 کے قریب بچے فی سبیل اللّٰہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔