Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  کرونا ایس او پیز یکسر نظر انداز ۔ پابندی کے باوجود شادی فنگشن جاری ۔

    مظفرگڑھ کرونا ایس او پیز یکسر نظر انداز ۔ پابندی کے باوجود شادی فنگشن جاری ۔

    مظفرگڑھ شادی کی تقریب میں ہونے والے مجرا میں رقصاؤں کا فحش گانوں پر رقص جاری ذرائع ساؤنڈ ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ۔ ساؤنڈ کی آواز دور درو تک سنی جا رہی ھے ۔ مجرا کی محفل میں عوام کا رش ۔ کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں ۔ساؤنڈ کی آواز زیادہ ہونے سے علاقہ مکین پریشان ۔

    مظفرگڑھ ۔ کرونا ایس او پیز اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس خاموش ۔ واضع رھے کرونا کے بڑھتے ھوئے کیسز کے وجہ سے حکومت نے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہوئی ھے۔

  • مظفرگڑھ. تھانہ شہر سلطان کی  حدود  موضع بھنبھو سندیلہ میں ڈکیتی کی وارداتیں

    مظفرگڑھ. تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بھنبھو سندیلہ میں ڈکیتی کی وارداتیں

    مظفرگڑھ. تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بھنبھو سندیلہ میں ڈکیتی کی وارداتیں درجنوں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر چوکیدار کو یرغمال بنا لیا اور درجنوں دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کردیا پولیس اطلاع کے باوجود لیٹ پہنچی
    مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ شہر سلطان کی حدود موضع بھنبھو سندیلہ میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر چوکیداروں کو یرغمال بنا لیا اور پندرہ سے بیس دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرتے رہے ڈاکو نےدکانوں سے نقدی اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا یاد رہے کہ ایک رات قبل تھانہ جتوئی کے علاقے موضع بستی عارف میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی موضع بھنبھو سندیلہ کے رہائشی سیکنڑوں افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس شہر سلطان اور جتوئی ڈاکوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انکا یہ بھی کہنا ہے پولیس گشت تک نہیں کرتی جس کی وجہ وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  حاملہ عورت نے گلی ھی میں دو بچوں کو جنم دیدیا

    مظفرگڑھ حاملہ عورت نے گلی ھی میں دو بچوں کو جنم دیدیا

    مظفرگڑھ حاملہ عورت نے گلی ھی میں دو بچوں کو جنم دیدیا ۔ ریسکیو 1122 کی ایکسکلیسو ایمر جنسی ڈیلنگ ۔ زجہ اور بچہ دونوں خیریت سے ھسپتال منتقل
    تفصیل کے مطابق علی الصبح ریسکیو کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی۔ کالر نے بتایا کہ علی پور بائی پاس کے قریب واقع چناپ ٹاؤن میں ایک بے سہارا خاتون گلی میں پڑی بچے کو جنم دیتے ہوئے انتہائی تکلیف میں ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو مظفرگڑھ کی ٹیم کا بروقت رسپانس کیا۔ ایمبولینس پر موجود میڈیکل سٹاف محمد نعیم نے دیکھا کہ خاتون گلی میں پڑی انتہائی تکلیف میں اپنے بچے کو جنم دے رہی ہے۔ فوری اہل علاقہ سے کچھ خواتین کو اکھٹا کرتے ہوئے پردے کا اہتمام کیا اور سروس کے پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے بے سہارا خاتون کے دو بچوں کی پیدائش کی۔ اور فوری بچوں اور خاتون کو آکسیجن دیتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیبر وارڈ میں منتقل کر دیا۔ میڈیکل سٹاف محمد نعیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زچہ اور بچہ کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔۔ اہل علاقہ کے مطابق خاتون شازیہ بی بی زوجہ آصف عمر 30 سال جس کا خاوند 9 ماہ قبل اسے چھوڑ کر کسی اور شہر میں قیام پذیر ہے ۔ اور خاتون کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے سارا سارا دن گلی محلے میں پھرتی تھی۔ اہل محلہ والے ہی اس کے کھانے پینے کا خیال رکھتے تھے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • *وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ

    *وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ

    *وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان/ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا دورہ
    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کا اچانک دورہ گزشتہ ہفتے نو عمر قیدی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کی از خود تحقیق کرنے پہنچا ہوں۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن اپنی ابتدائی رپورٹ میں اس واقعے کی نفی کر چکے ہیں۔ جیل انتظامیہ، میڈیکل آفیسر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے معائنے میں بھی بدفعلی ثابت نہیں ہوئی تھی۔ یہ سارا واقعہ جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش تھی۔جیلوں میں قیدیوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات بالکل واضح ہیں۔کسی قیدی یا حوالاتی کے ساتھ غیر انسانی اور غیر مناسب سلوک کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے جیل کے ہسپتال، کچن، بچوں کے بیرک کا بھی معائنہ کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے جیل سپرنٹینڈنٹ سمیت تمام عملے کے ساتھ گفتگو کی۔ گزشتہ پانچ ماہ میں پندرہ جیلوں کے سرپرائز دورے کر چکا ہوں۔محکمہ جیل خانہ جات محدود وسائل کے باوجود بہترین انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان
    جیل کے دورے کے بعد سرکٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین صاحب اور مرزا مدثر بیگ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب پاکستان تحریک انصاف معظم علی قریشی ضلعی انفارمیشن سیکٹری پاکستان تحریک انصاف بھی ہمراہ تھے۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی بستی ماہی والہ میں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور مٹی تلے دب گئے

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی بستی ماہی والہ میں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور مٹی تلے دب گئے

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی بستی ماہی والہ میں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور مٹی تلے دب گئے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ایک کو زندہ جبکہ دو مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے
    مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ شہرسلطان کی حدود کلروالی بستی ماہی والہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں تین مزدور بور کے کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین مزدور جن میں محمد ادریس ‘ محمد زاہد اور ہدایت اللہ شامل ہیں مٹی تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کردیا چار گھنٹے کی محنت کے بعد ایک مزدور محمد ادریس کو زندہ جبکہ دومزدوروں محمد زاہد اور ہدایت اللہ کو مردہ حالت میں نکال لیا مرحومین کی وفات کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ ہومیو میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ ہومیو میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ ہومیو میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مایہ باز ہومیو ڈاکٹر مدثر مرزا نے ایک سو زائد مریضوں کو چیک کیا

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مایہ ناز ہومیو ڈاکٹرز مدثر مرزا اور ڈاکٹر منظور الحسن بلوچ نے سو سے زائد مریضوں کو چیک کیا اور ایک ہفتے کی فری میڈیسن مہیا کی اس موقع پر ڈاکٹر مدثر مرزا نے کہا کہ کرونا انتہائی خطرناک مرض ہے مگر احتیاط سے اس کا بچاو ممکن ہے اس لیے عوام کو حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت ماسک اور سنیٹیزر پیش کیے گئے اس موقع پر فری کیمپ کے ارگنائزر اور صدر پریس کلب کلروالی مجیب الرحمان شامی اور ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم بھی موجود تھے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • کلروالی میں عوام  کے لیے خوشخبری فری میڈیکل کیمپنگ کا انعقاد

    کلروالی میں عوام کے لیے خوشخبری فری میڈیکل کیمپنگ کا انعقاد

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں پریس کلب کلروالی اور یاسر عبداللہ میڈیکل سٹور اور کلینک کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مایہ ناز ہومیو ڈاکٹرز مدثر مرزا اور ڈاکٹر منظور الحسن بلوچ نے سو سے زائد مریضوں کو چیک کیا اور ایک ہفتے کی فری میڈیسن مہیا کی

    اس موقع پر ڈاکٹر مدثر مرزا نے کہا کہ کرونا انتہائی خطرناک مرض ہے مگر احتیاط سے اس کا بچاو ممکن ہے اس لیے عوام کو حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مفت ماسک اور سنیٹیزر پیش کیے گئے اس موقع پر فری کیمپ کے ارگنائزر اور صدر پریس کلب کلروالی مجیب الرحمان شامی اور ہومیو ڈاکٹر محمد عارف تبسم بھی موجود تھے

  • بیوی کے پیار میں خود کو آگ لگانے والا خاوند ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا

    بیوی کے پیار میں خود کو آگ لگانے والا خاوند ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا ورثا کا لعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج سسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ماہڑہ غربی پانچ مرلہ سکیم کے رہائشی اللہ وسایا قصائی نے گھریلو جھگڑے اور بیوی کی طرف سے طلاق مانگنے کے مطالبے پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی اللہ وسایا قصائی کا 60% جسم جھلس گیا جسے فوری طور ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ورثا لعش لے کر جی ٹی روڈ روہیلانوالی بائی پاس پر لے آئے اور لعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج شروع کردیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مرحوم اللہ وسایا کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی موقع پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹے کے مزاکرات کے بعد ورثا لعش کے کر گھر کو روانہ ہو گئے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ قتل یا خودکشی

    مظفرگڑھ قتل یا خودکشی تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ماہڑہ غربی پانچ مرلہ سکیم کے رہائشی نوجوان اللہ وسایا کی قصائی کی گھریلو جھگڑا پر خود کشی کی کوشش اپنے ہی گھر کا کمرہ بند کر کے خود کو آگ لگا دی تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ماہڑہ غربی پانچ مرلہ سکیم کے رہائشی اللہ وسایا قصائی نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی یا قتل کی کوشش کرتے ہوئے اپنے گھر میں خود کو آگ لگا دی اللہ وسایا قصائی کا 60% جسم جھلس گیا جسے فوری طور ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ روہیلانوالی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • صؤٍآڈآڈآڈڈ

    چگسدداقسآصآاسدآڈآڈآڈآڈآصڈ