Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  تا علی پور قاتل  روڈ کو ڈبل  کرنے کے لیے خواتین سڑکوں   پر نکل آئیں۔

    مظفرگڑھ تا علی پور قاتل روڈ کو ڈبل کرنے کے لیے خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔

    مظفرگڑھ تا علی پور قاتل روڈ کو ڈبل کرنے کے لیے خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔ درجنوں خواتین کا مردوں کے ساتھ جی ٹی روڈ پر اجتجاجی مظاہرہ ۔حکومت وقت سے روڈ کو فوری ڈبل کرنے کا مطالبہ۔کیا
    مظفرگڑھ تا علی پور قاتل روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حادثات اور ان میں ہونے والی سیکڑوں اموات سے تنگ حال خواتیں سڑکوں پر نکل آئیں ۔ درجنوں خواتین نے مردوں کے ہمراہ مین جی روڈ پر سلیمان والا کے مقام پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہریں نے قاتل روڈ کو ڈبل کروقاتل روڈ کو ڈبل کرو کے نعرے لگا کرحکومت وقت کو خوب آڑے ھاتھوں لیا ۔مظاہرین نے کہا کہ کہ قاتل روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حادثات میں کئی افراد قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔اور ہم قاتل روڈ سے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں.شہریوں نے حکومت وقت سے مظفرگڑھ تا علی پورقاتل روڈ کو ڈبل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ : عدالت میں پیشی پر آنے والے مدعی پر  ملزمان پارٹی کا حملہ

    مظفرگڑھ : عدالت میں پیشی پر آنے والے مدعی پر ملزمان پارٹی کا حملہ

    مظفرگڑھ : عدالت میں پیشی پر آنے والے مدعی پر ملزمان پارٹی کا حملہ ، علاقہ میدان جنگ بنا رہا ، فوٹیج باغی ٹی وی کو موصول ، مقدمہ درج ، ملزمان فرار
    مظفرگڑھ کی نواحی تحصیل علی پور کے علاقے خیر پور سادات کے رہائشی عبدلرواف نامی شخص نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا تھا جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا ، مدعی عدالت پیشی پر آئے تو کچہری کے باہر موجود ملزمان نے اینٹوں ، مکوں اور چھریوں سے حملہ کردیا ، باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں واضع دیکھا جا سکتا ہے ملزمان پارٹی کی جانب سے مدعی پارٹی کو اینٹوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پولیس تھانہ سٹی نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • آرپی او ڈی جی خان کا مظفرگڑھ کا دورہ

    آرپی او ڈی جی خان کا مظفرگڑھ کا دورہ

    مظفرگڑھ۔آر پی او ڈی جی خان فیصل رانا نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا ڈی پی او آفس میں پولیس کی چوق و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی آر پی او نے پولیس لائن میں آن لائن ڈرائیونگ سسٹم کا افتتاح کیا ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال آر پی او کے ہمرا تھے

    مظفرگڑھ۔ریجنل پولیس آفسیر فیصل رانا کے مظفرگڑھ ڈی پی او آفس پہنچنے پر ا حسن اقبال نے استقبال کیا ڈی پی او آفس میں پولیس کے چوق چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی۔آر پی او نے ڈی پی او آفس میں شہدا کی فیملز سے ملاقات کی۔ڈی پی او آفس سے ریجنل پولیس آفیسر فیصل رانا پولیس لائن پہنچے جہاں پر آر پی او نے آن لائن ڈرائیونگ سسٹم کا افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مظفرگڑھ میں ڈی پی او حسن اقبال کی قیادت میں پولیس مثالی پولیس بننے جارہی ہیں

  • آر پی  او ڈی جی خان کی جانب سے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

    آر پی او ڈی جی خان کی جانب سے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

    آر پی او ڈی جی خان فیصل رانا، ڈی پی او آفس تشریف لائے جہاں ان کو سلامی دی گئی،انہوں نے کانسٹیبل شہید سیف اللہ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا، شہدا کی فیملیز کے ساتھ ملاقات کی اس کے بعد پولیس لائن ڈرائیونگ سکول میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شہداء پولیس کی فیملی کی کفالت اور انکو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس مقصد کے لئے ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انکو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کوفوری حل کرنے سے ہی پولیس عوام کو بہتر خدمت فراہم کر سکتی ہے جب ایک ملازم جو خود مسائل میں گھرا ہوا ہو گا وہ عوام کو بہتر خدمت فراہم نہیں کر سکتا،اسلئے پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کمپیوٹرائزڈ شکایت سیل قائم کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا صحافت ایک با عزت شعبہ ہے،صحافی اپنے اخبارات اور چینلز پر کرونا سے آگاہی فراہم کریں اور عوام حکومت پنجاب کے دئیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ماسک لازمی طور پر پہنیں،ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نےکہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے

  • مظفرگڑھ  کے نواحی علاقے کلروالی میں یوتھ ونگ کا دوسرا اجلاس

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں یوتھ ونگ کا دوسرا اجلاس

    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں یوتھ ونگ کا دوسرا اجلاس دفتر پریس کلب کلروالی میں منعقد ہوا صدارت سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کی
    مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں گزشتہ روز یوتھ ونگ کا دوسرا اجلاس دفتر پریس کلب کلروالی میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سینئر صحافی اور صدر پریس کلب کلروالی مجیب الرحمان شامی نے کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد نے کی اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد فیصل نے ادا کیے اجلاس میں صدر یوتھ ونگ محمد عاقب نے سابقہ اجلاس کی کارکردگی بیان کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرنا چاہیے انہیوں نے کہا کہ کلروالی کا نوجوان ملک کے دیگر نوجوانوں سے کسی طور کم نہیں ہے فرق صرف یہ ہے کہ اسے اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم نہیں کیا جارہا اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کلروالی واٹر فلٹریشن قائم کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا اعلان کیا جسے شرکاء نے سراہا اجلاس میں سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • پولیس تھانہ انٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی مدعیت میں لشاری والہ جنگل تحصیل کوٹ ادو کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

    پولیس تھانہ انٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی مدعیت میں لشاری والہ جنگل تحصیل کوٹ ادو کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

    پولیس تھانہ انٹی کرپشن سرکل مظفرگڑھ نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی مدعیت میں لشاری والہ جنگل تحصیل کوٹ ادو کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے راہنماؤں ،سابق صوبائی وزیر پنجاب ملک احمد یار خان ہنجرا، سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ ملک سلطان محمود ہنجرا، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ ملک افضل ہنجرا، قانون گو دائرہ دین پناہ منظور حسین بھٹہ، پٹواری موضع غیر مستقل عربی محبوب احمد بھٹہ، محمد عمر پٹواری موضع لومڑ والہ، پٹواری موضع متوانی والہ محمد شفقت، منشی غلام شبیر چانڈیہ پٹواری موضع جنوبی غیر مستقل تحصیل کوٹ ادو سمیت محکمہ جنگلات، ، محکمہ ایریگیشن، ریونیو، لائیو اسٹاک اور وائلڈ لائف کے درجنوں نامعلوم ملازمین اور افسران کے خلاف مقدمہ نمبر 03/ 21 بجرم 409, 468, 470, 471 ت پ اور 5.2.47 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، استغاثہ کے مطابق ملزمان سلطان ہنجرا، آحمد یار ہنجرا وغیرہ نے محکمہ ریونیو، ایری گیشن، وائلڈ لائف، جنگلات کے ملازمین اور حکام کی ملی بھگت سے عرصہ 25 سالوں سے محکمہ جنگلات اور ایری گیشن کی ملکیت سرکاری 3750 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا، جس سے حکومت کو سالانہ تقریباً 50 ملین کا نقصان ہو رہا تھا، جبکہ اس ناجائز قبضہ کا انکشاف جوڈیشل فلڈ انکوائری ٹریبونل 2010 نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا، جس پر معاملہ انٹی کرپشن پنجاب کو بھجوایا گیا، جس میں الزامات ثابت ہونے پر ملوث افراد اور سرکاری اداروں کے ملازمین اور افسران کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی گئی، چنانچہ انٹی کرپشن سرکل تھانہ مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے،
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • حسن اقبال  DPO  ضلع مظفر گڑھ   اور جناب یوسف ہارون  DSP/SDPO   سرکل علی پور  کی ہدایت پر کاروائی

    حسن اقبال DPO ضلع مظفر گڑھ اور جناب یوسف ہارون DSP/SDPO سرکل علی پور کی ہدایت پر کاروائی

    حسن اقبال DPO ضلع مظفر گڑھ اور جناب یوسف ہارون DSP/SDPO سرکل علی پور کی ہدایت پر شکیل احمد SI/SHO تھانہ سٹی علی پور کی دوران سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بہت بڑی کاروائی کرتے ہوئے مورخہ 26.3.21 کو ملزم (1)شفیق عباس عرف شیفا ولد غلام شبیر قوم شیخ سکنہ محلہ شیخاں والا سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 158/21 مورخہ 26.3.21 بجرم 9C/CNSA ، ملزم (2)محمد شکیل عباس ولد غلام شبیر قوم شیخ سکنہ محلہ شیخاں والا سے 240 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 157/21 مورخہ 26.3.21 بجرم 9B/CNSA ، ملزم (3)اختر عباس ولد نذر حسین قوم گھلو سکنہ گھلواں سے 210 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 159/21 مورخہ 26.3.21 بجرم 9B/CNSA ، ملزم مسمی(4) ممتاز احمد ولد عاشق حسین قوم تھہیم سکنہ القادر کالونی علی پور سے 30 لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے مقدمہ نمبر 156/21 مورخہ 26.3.21 بجرم 3/4/4/79 PHO علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ملزمان کو بند حوالات تھانہ کیا ہے
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں نو عمر لڑکے سے زیادتی کا معاملہ

    ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں نو عمر لڑکے سے زیادتی کا معاملہ

    ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں نو عمر لڑکے سے زیادتی کا معاملہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن لطیف چوہدری نے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ جیل پہنچ کر واقعہ کی مکمل چھان بین کی اور زیادتی کا شکار نوعمر بچہ سے اور اسکے والد سے بیان ریکارڈ کیا بعد ازاں ڈی آئی جی نے بیرک انچارج سمیت دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، سپرنٹینڈنٹ جیل عامر قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مبینہ متاثرہ بچے کی رہائی کی روبکار موصول ہوئی اسی وقت بچے نے اپنی ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے بارے میں بتایا جس پر قانون کے مطابق جیل کے میڈیکل آفیسر سے بچے کا میڈیکل کروایا گیا جس میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے بعد ازاں بچے کی رہائی کی کارروائی کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی کو متاثرہ بچے حوالے کیا اور بچے کے بیان کے بارے میں بتایا جس پر تھانہ سٹی کے متاثرہ بچے کے بیان پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے قانون کے مطابق کارروائی کی گئی متاثرہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ میں زیادتی ثابت ہوئی تو ملزمان کے خلاف مقدمہ پہلے ہی درج ہے جبکہ زرائع سے معلوم ھوا ہے متاثرہ بچے کے والد نے دباو کے تحت راضی نامہ دیدیا ہے
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں۔رمضان المبارک کے آتے ہی اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ سبزی کے رٹیس آسمان کو چھونے لگے

    مظفرگڑھ میں۔رمضان المبارک کے آتے ہی اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ سبزی کے رٹیس آسمان کو چھونے لگے

    مظفرگڑھ میں۔رمضان المبارک کے آتے ہی اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ سبزی کے رٹیس آسمان کو چھونے لگے دیہاڑی دار طبقہ پریشان۔۔۔۔مزید دیکھتے ہیں رمضان المبارک آنے پہلے ہی اٹاگھی چینی گوشت کے بعد سبزیوں کے ریٹ بھی آسمان کو چھونے لگے جیسے کہ بھنڈی 240کریلا 200 سے 180 توری 180 کچنار 240 اور کچھ عرصہ قبل 20روپے کلو بکنے والا ٹماٹر 80 روپے فروخت ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے سبزیوں کے ریٹس آسمان کو چھو رہے ہیں اور حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرےشہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی رمضان المبارک شروع نہیں ہوا اس سے پہلے سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں حکومت کو چاہیے کہ غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کے بارے سوچے۔یہاں کے شہریوں نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے بھرپور مطالبہ کیا کہ منہگائی کو کنٹرول کر کے دیہاڑی دار طبقے کے بارے میں سوچا جائے ۔۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے

    مظفرگڑھ ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے

    مظفرگڑھ ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس نعمت کی حفاظت ہمارافرض ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اوربچوں کے مستقبل پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ کریں ہمیشہ سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔دوران کام ورک پرمٹ کے حصول اورتمام حفاظتی آلات کے استعمال کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہاتمام فیلڈافسران اپنے دفاترمیں سیفٹی کلچرکوفروغ دیں اورلائن سٹاف کی تربیت اورآگاہی کے لیے کے لئے روزانہ کی بنیادپرسیفٹی پریڈکااہتمام کیاجائے تاکہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی ٹی اینڈپی کامکمل استعمال کریں۔ایس ڈی اوزاورسپریٹنڈنٹسIسپروائزرزفیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورکس کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہاسرکل مظفرگڑھ میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمدنعیم آخترسامٹیہ کی نگرانی میں ٹیمیں بنادی گئی ہیں جوکہ فیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورک کے دوران ٹی اینڈپی کے استعمال اورسب ڈویژنوں میں سیفٹی پریڈکویقینی بنانے کے لیے اچانک دورے اورچیکنگ کررہی ہیں تاکہ سرکل میں سیفٹی کلچرکوفروغ دیاجاسکے۔انہوں نے کہامیپکوانتظامیہ کی جانب سے لائن سٹاف کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیارکی ٹی اینڈپی فراہم کی گئی ہے لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں ٹی اینڈپی کااستعمال نہ کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ