Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ: کوٹ ادو  لاشاری والا جنگل پر قبضے کی جنگ   پر انتظامیہ کا ایکشن لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کروالیا گیا

    مظفرگڑھ: کوٹ ادو لاشاری والا جنگل پر قبضے کی جنگ پر انتظامیہ کا ایکشن لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کروالیا گیا

    مظفرگڑھ: کوٹ ادو لاشاری والا جنگل پر قبضے کی جنگ پر انتظامیہ کا ایکشن
    لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کروالیا گیا
    ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور ڈی پی او حسن اقبال کی پریس کانفرنس
    : لاشاری والا جنگل میں آگ اور قبضے کا ایشو تھا. ضلعی انتظامیہ نے 2375 ایکڑ رقبہ واگزار کروالیا. ریونیو اور میونسپل کمیٹی اور پولیس کی ٹیمیں لاشاری والا جنگل میں موجود ہیں. لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک بنانے کے لیے حکومت کو پرپوزل بھیجی ہے. حکومتی زمین پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے.دریائی علاقوں کی سرکاری زمینیں بھی واگزار کروارہے ہیں. ہیڈپنجند پر بھی 3260 کینال سرکاری زمین واگزار کروالی. ہیڈپنجند پر 375 کینال اراضی پر درخت بھی لگائے گئے ضلع میں 7340 ایکڑز مقبوضہ اراضی میں سے 4024 ایکڑ زمین واگزار کروالی.
    واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد ہے. اگلے 2 دنوں میں باقی زمین بھی واگزار کروالی جائیگی. روہیلانوالی میں غیرقانونی 4 ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں.قبضہ مافیا کیخلاف 7 مقدمات درج کروائے گئے. سرکاری زمین پر قابض افراد سے تاوان وصول کریں گے.جنوبی پنجاب میں لاشاری والا جنگل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں.لاشاری والا جنگل کو سفاری پارک کے طور پر فیملیز کے لیے کھولنا چاہتے ہیں.لاشاری والا جنگل کسی کو وراثت میں نہیں ملا بلکہ حکومت کی زمین ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جنگل واگزار کروالیا ہے. آج آپریشن کے بعد لاشاری والا جنگل کی تمام جگہ خالی کروالی گئی. 3 دہائیوں لاشاری والا جنگل کو پامال کیا گیا.
    سرکاری زمین پر کسی قابض کو اب نہیں بیٹھنے دیا جائیگا. لاشاری والا جنگل پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف مزید مقدمات درج کروائے جارہے ہیں.ڈی پی او

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں بھی 23 مارچ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    مظفرگڑھ میں بھی 23 مارچ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہا ہے کہ اگر ہم نے دنیا سے اپنا وجود منوانا ہے تو تعلیم کے میدان میں ترقی کرنا ہو گا، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا اور اپنے کردارکو بلند بنانا ہوگا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر فرد کو اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے یہ بات انہوں نے یوم پاکستان کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی پی او حسن اقبال،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، سی ای او تعلیم سید کوثر حسین اورضلعی صدر بار عبدالقیوم دستی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    یوم پاکستان کی تقریب کچہری چوک پر منعقد کی گئی 7بج کر 59منٹ پر سائرن بجایا گیا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی 8بجے ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او حسن اقبال نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ روئے زمین پر پاکستان کو وجود مسلمانوں کی شناخت ہے۔پاکستان کی سالمیت اور مضبوطی آج دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اساس پر قائم رہے تو دنیا پر حکمرانی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکی وبا کے باعث آج کی تقریب کو سادہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاط سے ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے ہم نے خود بھی احتیاط کرنا ہے اور دوسروں کو اس کی تلقین کرنا ہے

    تاکہ اس موذی مرض سے محفوظ رہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ23مارچ 1940کو جو ایک آزاد مملکت کو خواب دکھایا گیا تھا اس کا آغاز کو محمد بن قاسم کے آنے سے ہی شروع ہوچکا تھا لیکن اس کی تکمیل 14اگست 1947کو ہوئی انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو قیامت تک قائم و دائم رکھنے اور اس کی ترقی کیلئے ہم نے اپنااپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں ڈی او تعلیم مہ جبین،سول ڈیفنس آفیسر غلام یاسین، پرنسپل سردار کوڑے خان پبلک سکول طاہربشیر،ریسیکو1122،رضا کار، سول سوسائٹی سے ملک خیر محمد بدھ، پروفیسرافتخار ہاشمی، ام کلثوم سیال، ناظم بلوچ، سید امیر حسن، عبدالغفار کاکڑسمیت اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • مظفرگڑھ ٹریفک حادثہ ریسکیو آپریشن جاری

    مظفرگڑھ ٹریفک حادثہ ریسکیو آپریشن جاری

    مظفرگڑھ۔ ڈیرہ غازی خان روڈ، پٹرولنگ چک پوسٹ نزد رند اڈا کے قریب ٹرالر اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم۔ دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی۔ ریسکیو ذرائع
    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی 5 ایمبولینسز ، ریسکیو وہیکل اور 15 سے زائد ریسکیو جوانون کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔

    فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو تین گھنٹے سے زائد ریسکیو آپریشن جاری رکھتے ہوئے ٹرالر کی باڈی کاٹ کر نکالا اور فوری کور کرتے ہوئے بصیرہ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا

    مظفرگڑھ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا

    تھانہ کراد قریشی کی حدودمیں
    محمد رجب قلندرانی , محمد حاکم قلندرانی بستی بکھے والا , یونین کونسل گل والا , قصبہ بصیرہ , تحصیل و ضلع مظفر گڑھ کے

    رہائشیوں نے سرعام رسیوں سے باندھ کر محمد سلیم گاذر ولد محمد کاظم موضع سدن والا یونین کونسل گل والا تحصیل و ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی پر تشدد کر ڈالا
    جو انسانی حقوق کے تحفظ کی کھلی نا فرمانی ہے

  • مظفرگڑھ میں انسانیت سوز واقعہ غریب کسان  پر  سرعام تشدد

    مظفرگڑھ میں انسانیت سوز واقعہ غریب کسان پر سرعام تشدد

    مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ رنگ پور کی حدود چک نمبر چار سات کے رہائش غریب کاشتکار عبدالرشید کی بھیس مقامی زمیندار کے کھیت میں گھس گئی جس نے برا مناتے ہوئے غریب

    شخص کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں درخت کے ساتھ باندھ دیا اس انسانیت ساتھ واقعہ کا نوٹس ڈی پی او حسن اقبال لیتے ہوئے مقامی تھانہ رنگ پور میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں

  • لا وارث موٹر سائیکل اور گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کرنے کا بڑا اقدام

    لا وارث موٹر سائیکل اور گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کرنے کا بڑا اقدام

    21-03-2021

    مظفرگڑھ میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان نے ڈی پی او آفس میں پولیس کیطرف سے قبضہ میں لی گئیں لاوارث موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا، ایس پی انوسٹی نے ابتدائی طور پر 8

    موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کیں جو کافی عرصہ پہلے لاوارث کے طور پر پولیس نے قبضہ میں لی تھیں، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعامی غنی صاحب کی ہدایات پر پولیس کے قبضہ میں لی گئیں لاوارث گاڑیاں و موٹر

    سائیکل اصل۔مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں ابتدائی طور پر 342 موٹر سائیکلوں میں سے 8 مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں جبکہ مزید کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں اصل مالکان کی تلاش کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

  • بس اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ

    بس اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ

    مظفرگڑھ، تھانہ چوک قریشی کے علاقے مسافر بس کا موٹر سائیکل سوار کو بچاتے حادثہ، آج علی الصبح مسافر بس جسمیں 40 سے زائد مسافر سوار تھے مین روڈ پر الٹ گئی، اطلاع پر مقامی پولیس اور ایس ڈی پی او صدر سرکل فاروق احمد خان موقع پر پہنچے، بس

    حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم معمولی زخمیوں کو 1122 کی مدد سے موقع پر ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کیا گیا، مسافروں کو مختلف گاڑیوں میں بٹھا کر ان کو ان کے گھروں کیطرف روانہ کیا گیا،

    ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی اور پولیس ٹیم۔کو فوری ریسپانڈ کرنے اور مسافروں کی بحفاظت ان کے گھروں تک منتقلی پر شاباش دی،

  • مظفرگڑھ  میں  سائیکل اور آئل   ٹینکر کے درمیان خوفناک  حادثہ

    مظفرگڑھ میں سائیکل اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک حادثہ

    19-03-2021
    مظفرگڑھ موٹر سائیکل اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم
    ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر نوجوان جاں بحق
    جبکہ دوسرے کی ٹانگیں ٹوٹ گیں

    حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
    ریسکو 1122 نے اطلاع ملتے ہی فوری ریسپانس دیاا
    ور زخمی کو ٹی ایچ کیو جتوئی پہنچا دیا گیا

  • مظفر گڑھ  میں تین دن سے لاش لاپتہ

    مظفر گڑھ میں تین دن سے لاش لاپتہ

    مظفررگڑھ دریائے چناب میں ڈوبنے کا واقعہ سپر نمر 1 میں وحید حسین کو دریائے چناب میں ڈوبے ہوئے تیسرا دن ہے تا حال لاش نہ مل سکی

    ریسکیو ٹیمیں اور محمود مل کی طرف سے کشتیاں دی گی ہیں اور لاش کو تلاش کرنے میں مصروف

    وحید حسین کے والد نے کہا ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہے نہ ضلعی انتظامیہ نہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا

    تیسرا دن ہے لاش کی تلاش جاری ہے لیکن تا حال لاش نہ مل سکی

    ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں اسکے علاوہ ماں باپ کی آہ پکار کہ ہماری کوئی مدد نہیں کی جا رہی

  • جتوئی/ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

    جتوئی/ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

    جتوئی/ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز
    گورنمنٹ کی جانب سے جتوئی میں 60 سال سے زائد عمر افراد کے لئیے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہوگیا ہے۔
    جتوئی میں 60 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن آج سے شروع ہو چکی ہے جس میں معمر ترین بزرگ شہریوں کے لیے ویکسین جتوئی پہنچ گئی تحصیل بھر میں صرف ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں محکمہ صحت کا تربیت یافتہ ملازمین تعینات کردئیے ۔ 7 بیڈز کے ساتھ تمام تر طبی سہولیات فراہم ہیں ۔ رجسڑ معمر ترین افرد کو سب سے پہلے ویکسین لگے گی ۔ سنٹر صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جن افراد کو 1166 سے میسیج آئے صرف وہی افراد ویکسین لگوانے آئیں۔ مزید اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروانے کے لئیے 1166 پر شناختی کارڈ نمبر لکھ کر بھیجیں۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ