Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر کی طرح جتوئی میں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز

    وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر کی طرح جتوئی میں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز

    وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر کی طرح جتوئی میں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اور رینج آفیسر محکمہ جنگلات نے پودا لگا کر افتتاح کیا
    وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو کلین اینڈ بنانے کے لئیے ملک بھر کی طرح جتوئی میں بھی شجر کاری کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی رینج آفیسر محکمہ جنگلات اور عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلیو ایف پاکستان نے پودے لگا کر افتتاح کردیا ابتدائی مرحلہ میں پارک میں 200 پودے گا دئیے گئے اسسٹنٹ کمشنر ہے مطابق تحصیل بھر کے ہسپتال اور سکولوں میں 15 ہزار پودے لگا دئیے گئیے۔ جبکہ 60 ہزار پودوں کا ہدف ہے جو کہ اس مہینے میں مکمل کردیا جائے گا۔ تاکہ ملک کو کلین اینڈ گرین بنایا جائے اور ماحول میں بہتری لائی جاسکے۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں بلال نگر کالونی  کالونی میں ڈپٹی کمشنر  امجد شعیب ترین نے ڈیسنٹ ورکرز واٹر فلٹریشن  پلانٹ کا افتتاح کیا

    مظفرگڑھ میں بلال نگر کالونی کالونی میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے ڈیسنٹ ورکرز واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

    مظفرگڑھ میں بلال نگر کالونی کالونی میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے ڈیسنٹ ورکرز واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا
    مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ اور نجی این جی اوز آگاہی کے تعاون سے بلال نگر میں بنانے والے ڈیسنٹ ورکرز واٹر فلٹریشن پلانٹ کا ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب ادارہ آگاہی کے پراجیکٹ منیجر محمد وقاص طاہر نے افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں اس طرح کے پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے ہیں بلال نگر کالونی میں پینے کا پانی نایاب ہیں اور زیر زمین پانی کڑوا ہے جو پینے کے قابل نہیں تھا یہاں کے لوگوں کے لیے یہ ایک نعت ہے ڈی سی مظفرگڑھ نے مزید کہا کہ عوام کی صحت پر ضلعی انتظامیہ کے لیے اولین ترجیج رکھتی ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ دریائے چناب میں ڈوبنے کا واقعہ

    مظفرگڑھ دریائے چناب میں ڈوبنے کا واقعہ

    *مظفرگڑھ*

    مظفرگڑھ دریائے چناب میں ڈوبنے کا واقعہ سپر نمر 1 میں وحید حسین کو دریائے چناب میں ڈوبے ہوئے تیسرا دن ہے تا حال نعش نہ مل سکی ریسکیو ٹیمیں اور محمود مل کی طرف سے کشتیاں دی گی ہیں اور نعش کو تلاش کرنے میں مصروف وحید حسین کے والد نے کہا ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہے نہ ضلعی انتظامیہ نہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا
    تیسرا دن ہے نعش کی تلاش جاری ہے لیکن تا حال نعش نہ مل سکی ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں اسکے علاوہ ماں باپ کی آہ پکار کہ ہماری کوئی مدد نہیں کی جا رہی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ کی عوام ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ  سے نالاں نظر آنے لگی

    مظفرگڑھ کی عوام ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے نالاں نظر آنے لگی

    مظفرگڑھ کی عوام ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ سے نالاں نظر آنے لگی
    مظفرگڑھ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگ چکے ہیں گندگی کی بد بو اور تعفن سے تنگ شہریوں نے کہا ہمارا سانس لینا محال ہو چکا ہے ہمارے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے متعدد بار مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دیں لیکن ہماری درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نظر ہو جاتی ہیں ڈپٹی کمشنر سے من پسند لوگوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے مزید عوام نے کہا ہم انتظار میں ہوتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کہیں باہر نکلیں اور ہم ملاقات کریں اگر کہیں باہر ملنے کی کوشش کریں تو محتاط عملا ملنے نہیں دیتا جائیں تو جائیں کہاں شہریوں نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کمشنر ڈی جی خان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے ریلوے پھاٹک جہاں پر گندگی کے انبار لگ چکے ہیں یہاں سے کچرے کو اٹھوا کر کہیں دور پھینکوایا جائے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ *کوٹ ادو جنوبی پنجاب کا سب بڑے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

    مظفرگڑھ *کوٹ ادو جنوبی پنجاب کا سب بڑے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

    مظفرگڑھ *کوٹ ادو جنوبی پنجاب کا سب بڑے جنگل ھیڈ تونسہ بیراج کے دریائے سندھ کا سب سے مشہور بڑا جنگل لشاری والا سے سرکاری لکڑی چوری کے ساتھ ساتھ جنگل کو آگ لگا دی گئی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر موجود جنگل جل کر خاکستر آگ کی لپیٹ میں آ کر سینکڑوں نایاب پرندوں سمیت متعدد جانور بھی ہلاک علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اس جنگل کو نوگو ایریا بھی کہا جاتا ہے*

    مظفرگڑھ کوٹ ادو ھیڈ تونسہ بیراج کے ملحقہ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے جنگل لشاری والا سے سرکاری لکڑی چوری کا سلسلہ نہ تھم سکا دن دیہاڑے لکڑی چوری ھونے لگی علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے اشرف رند نے لشاری والا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جب سے اشرف رند کا لشاری والا جنگل میں کیمپ لگا ہے اسی دن سے سرکاری لکڑی چوری کا سلسلہ شروع ھوا ہے جس کی وجہ سے جنگل جل کر خاکستر ھو گیا ہے جبکہ نایاب پرندوں سمیت متعدد جانور بھی جل کر ہلاک ھو گئے ہیں علاقے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ایم پی اے اشرف رند جنگل کو اگ لگوا کر سرکاری رقبہ پر فصلیں کاشت کرنا چاہتا ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ جلاد ایم پی اے اشرف خان رند کتوں سے جانوروں کا شکار کرتے ہیں بعد میں جانوروں کو ذبح کرکے اپنے غنڈوں کو کھلاتا ہے جو وہاں جنگل میں رہائش پذیر ہیں اور آئے روز سرکاری لکڑی چوری کرتے ہیں جب سٹی نیوز کی ٹیم جنگل کے آخری حصے میں پہنچی تو ایم پی اے اشرف خان رند کے آدمی لکڑی چوری کررہے تھے اور جنگل کی لکڑی ٹریکٹر ٹرالی پر چوری کر کے لوڈ کررہے تھے میڈیا کی ٹیم کو دیکھ کر وہاں پر جنگل لکڑی چوری کرنے والے غنڈے موقع سے فرار ھوگے علاقہ مکینوں کی طرف سے بار بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی علاقے کے رہائشیوں نے صاحب اقتدار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار میں خواتین کے عالمی دن منایا گیا

    جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار میں خواتین کے عالمی دن منایا گیا

    جتوئی کے نواحی علاقہ بیٹ میر ہزار میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول ٹِکو والا میں عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلو ڈبلیو ایف پاکستان مظفرگڑھ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عورت کی معاشرتی حیثیت اور اسکا مقام و مرتبہ اور حقوق کے بارے روشناس کرایا گیا
    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جتوئی کے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی مڈل سکو ل ٹِکو والامیں عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلو ڈبلیو ایف پاکستان مظفرگڑھ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عورت کی معاشرتی حیثیت اور اسکا مقام و مرتبہ اور حقوق کے بارے روشناس کرایا گیا۔ تقریب میں بیگم رکن صوبائی اسمبلی مسز خرم سہیل لغاری بطور مہمان خصوصی، سکول سٹاف کے علاوہ مقامی خواتین اور عالمی ماحولیاتی ادارہ ڈبلو ڈبلیو ایف پاکستان مظفرگڑھ کی ٹیم اور دیگر نے شرکت کی ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں عورت کی معاشرتی حیثیت اور اسکا مقام و مرتبہ بڑا بلند اور محفوظ ہے۔ اسے تمام حقوق حاصل ہیں اور اسلام نے انکے دفاع و تحفظ کی ذمہ داری لی ہے اور اگر کسی طرف سے لاپرواہی یا حقوق کی پامالی ھو رہی ھو تو اسے اپنے حقوق طلب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے : صاحب حق کو مطالبہ کرنے کی اجازت ہے ۔اسلام نے عورت کو اپنی زندگی میں حق اختیار و خود ارادیت عطا کیا ہے وہ اپنی زندگی کے معاملات میں تصرف کا حق رکھتی ہے۔ اسلامی تعلیمات کے زیرسایہ عورت اسلامی معاشرے میں پوری عزت و تکریم سے زندگی گزارتی ہے۔ اور یہ عزت و تکریم اسے اس دنیا میں قدم رکھنے سے لیکر زندگی کے تمام حالات سے گزرتے ھوئے حاصل رہتی ہے۔ اس تقریب میں خواتیں کی کفالت کے لئیے انہیں گھر پر ہاتھ سے مختلف چیزیں بناکر اپنی معیشت کو بہتر کرنے کی ترغیب دی گئی انہوں نے کہا کہ خواتین گھروں میں سبزیاں اگا اپنا بہتر روزگار کما سکتی ہیں۔ اس موقع پر ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ کے سردار کوڑے خان سکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا

    مظفرگڑھ کے سردار کوڑے خان سکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا

    مظفرگڑھ کے سردار کوڑے خان سکول میں سالانہ اسپورٹس ڈے منایا گیا۔اسپورٹس ڈے کی مناسبت سے رنگا رنگ اسٹالز لگائے گئے جن پر طلبا کا جوش وخروش قابل دید تھا۔
    سردار کوڑے خان سکول میں منعقدہ سالانہ اسپورٹس ڈے کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی اہلیہ تھیں. دیگر مہمانان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی اہلیہ اور بچوں کے والدین بھی شامل تھے۔سپورٹس ڈے میں طلبا و اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس حوالے سے مختلف ثقافتی و کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئےسردار کوڑے خان سکول کے پرنسپل طاہر بشیر کا کہنا تھا کہ سالانہ بنیادوں پر اسپورٹس ڈے کے انعقاد سے بچوں بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے میں مدد ملتی ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • ظفرگڑھ وزیراعلی پنجاب سردار  عثمان خان کا دورہ مظفرگڑھ

    ظفرگڑھ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان کا دورہ مظفرگڑھ

    مظفرگڑھ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مظفرگڑھ کا خفیہ اور اچانک دورہ کیا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مظفرگڑھ کا اچانک خفیہ دورہ کے دوارن تھانہ چوک قریشی کا دورہ کیا ،قیدیوں سے ملاقات کی ریکارڈ چیک کیا تو اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی کامران سیف کو شاباش دی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران اور ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او قریشی کامران سیف کو اچھی کارکردگی پر انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ باغی ٹی وی کی۔خبر پر فوری ایکشن

    مظفرگڑھ باغی ٹی وی کی۔خبر پر فوری ایکشن

    مظفرگڑھ باغی ٹی وی کی۔خبر پر فوری ایکشن تھانہ خانگڑھ کے اے ایس آئی کی رشوت لینے کی خبر پر ڈی پی او مظفرگڑھ کا نوٹس، اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا، چارج شیٹ جاری انکوائری سٹینڈ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ خانگڑھ کی چوکی بلے واہن کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم کی رشوت وصولی کی ویڈیو اور خبر باغی ٹی وی نے شائع کی تو ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے فوری نوٹس لے لیا۔رشوت وصولی کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ایس آئی کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی ،اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سعداللہ خان کوانکوائری افسر مقرر کردیا، ڈی ایس پی سعدالللہ انکوائری کرینگے بعدازاں رشوت وصولی کے مرتکب اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • وردی بدل گئی ، پولیس نہ بدل سکی ،چوکی انچارج کی رشوت لیتے ویڈیو موصول ہو گئی

    وردی بدل گئی ، پولیس نہ بدل سکی ،چوکی انچارج کی رشوت لیتے ویڈیو موصول ہو گئی

    نئے پاکستان میں وردی بدلی مگر مظفرگڑھ پولیس نہ بدل سکی. تھانہ خان گڑھ کی چوکی بلے واہین پر تعینات چوکی انچارج کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔رشوت لیتے ہوئے ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کرلی ۔چوکی انچارج کی طرف سے اگلی بار رشوت میں رعائیت کی بھی پیشکش کی گئی.

    مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپكٹر محمد اکرم نے سبزی سے لوڈ گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی بند کرنے کی دھمکی دے کرپیسے وصول کر لیے۔ پیسے وصول کرنے کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ھے کہ اے ایس آئی محمد اکرم 4 ہزار روپے رشوت لے رہا ھے اور رشوت کی رقم لینے کے بعد 1 ہزار کا مزید مطالبہ بھی کر رہا ہے چوکی انچارج کی طرف سے اگلی بار رشوت میں رعایت کی بھی پیشکش کی گئی ۔ اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر کرپٹ پولیس اہلکار اکرم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1368164696214372362?s=20