Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفر گڑھ اتحاد گروپ کا قاتل روڈ  ڈبل کرو

    مظفر گڑھ اتحاد گروپ کا قاتل روڈ ڈبل کرو

    مظفر گڑھ اتحاد گروپ کا قاتل روڈ ڈبل کرو مہم کے سلسلہ میں شہر سلطان میں چوتھا بڑا مظاہرہ آج سربراہ مظفرگڑھ اتحاد گروپ سعید ظفر کھچی کی قیادت میں کیا مظاہرے میں MNA اور MPAs کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سعید ظفر کھچی نے کہا کہ اب بازور طاقت اپنا حق لیں گے کسی باپ مظفرگڑھ کا نہں مر سکتا اب نوجوان بیدار ہو گیا ہے انہوں نے کہا 31مارچ کو ڈی سی آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے اس میں حکومت وقت کو مجبور کریں گے کہ وہ ہمارے ضلع کا بجٹ بروقت صرف کرے ورنہ ڈی آفس کو اگر تالا لگانا پڑا تو لگائیں گے مظاہرے سے پروفیسر فضل کریم خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کاشف نواز جتوئی خواجہ سلمان ،جمیل سعیدی ۔شیخ فضل۔پروفیسر سیف الرحمن۔یوسف بلوچ, , عامر ملک کھلنگ , زاہد بلوچ یاسر بلوچ۔مللک طارق شاہین۔ایاز بلوچ۔ڈاکٹر یونس تبسم۔سید مزمل بخاری یسہیل یاسین شاہد ملک وغیرہ کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور گھنٹوں ملتان روڈ المعروف قاتل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا.
    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ
    ____________________

  • نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج سیکورٹی گارڈ نے تشدد کر کے خاتون کو زخمی کردیا

    نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج سیکورٹی گارڈ نے تشدد کر کے خاتون کو زخمی کردیا

    نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج سیکورٹی گارڈ نے تشدد کر کے خاتون کو زخمی کردیا مشتعل ہجوم نے روڈ بلاک کردی نادرا آفس جتوئی میں غنڈہ راج قائم ہوچکا ہے اور آئے روز عورتوں اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے آج بھی نادرا آفس جتوئی میں ایک ناخوشگوار واقعہ ہوا جس میں سیکورٹی گارڈ نے خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس سے وہاں موجود افراد نے مشتعل ہوکر کرم داد قریشی تا پرمٹ روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس تھانہ جتوئی موقع پر پہنچ گئی اور روڈ کھلوا کر معاملہ رفع دفع کردیا

    مجیب الرحمان شامی تحصیل باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا تھانہ سیت پور کا وزٹ

    مظفرگڑھ، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا تھانہ سیت پور کا وزٹ

    *مظفرگڑھ، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا تھانہ سیت پور کا وزٹ، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری مخدوم رضا بخاری کے ہمراہ تھانہ سیت پور کیلئے نئے بائے پاس روڈ کا افتتاح کیا، سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقاتیں، مقدمات کی پراگریس چیک کی، ایس ڈی پی او،ز علی پور و جتوئی کے دفاتر کا بھی وزٹ،*تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ایس ڈی پی او علی پور خالد رؤوف کے ہمراہ تھانہ سیت پور کا وزٹ کیا جہاں مخدوم رضا بخاری ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری وائلڈ لائف اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کیطرف سے مکمل کیا گیا دیرینہ مطالبہ منصوبہ برائے بائے پاس تھانہ سیت پور کے راستے اور سولنگ کی تعمیر کا افتتاح کیا، اس سے پہلے تھانہ سیت پور کی طرف آنے والا راستہ ایک تنگ گلی پر محیط تھا جس سے شہری اور پولیس کیلئے انتہائی مشکل گزر گاہ تھی جبکہ مخدوم رضا بخاری نے ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ریکیویسٹ پر 15 روز کے مختصر ترین وقت میں بائے پاس روڈ کیلئے زمین کیلئے اور اس پر سڑک کی تعمیر کیلئے اقدامات کیئے، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے تقریب میں اس تاریخی اور اہمیت کے حامل منصوبے کی تکمیل پر پارلیمانی سیکرٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈی پی او نے تھانہ میں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقاتیں بھی کیں اور مقدمات کی پراگریس چیک کی بعد ازاں ڈی پی او نے ایس ڈی پی او دفتر علی پور اور جتوئی کا بھی وزٹ کیا،*

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • بیٹی کے انوکھے قتل کا انکشاف، قاتل کون پتہ چل گیا؟

    بیٹی کے انوکھے قتل کا انکشاف، قاتل کون پتہ چل گیا؟

    مظفرگڑھ تھانہ صدر علی پور کے علاقہ موضع حمزیوالی کے رہائشی محمد ظفر دسی کے بیٹی کےانوکھے قتل کا انکشاف سمیرا بی بی کے قاتل قریبی رشتہ دار نکلے

    مظفرگڑھ تھانہ صدر علی پور کے علاقہ موضع حمزیوالی کے رہائشی ظفر حسین اور اسکی بیوی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل میری بیٹی سمیرا بی بی پر قریبی رشتہ دار جہانگیر رانجھو مرید وغیرہ نے الزام عائد کیا کہ سمیرا کے ساتھ تھانہ شہر سلطان کے علاقہ کوٹلہ گانموں رہائشی سلیم لشاری کے ساتھ ناجائز تعلق کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ در ج کرایا اور سلیم کو گرفتار کرایا

    بعد ازاں ظفر نے کہا کہ میری بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جب پہلے میری بیٹی پر الزام کا مقدمہ جو درج کر ایا اس مقدمے کا مدعی تنویر بن گیا آور میری بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور میرے رشتہ داروں نے خود کشی کا ڈرامہ رچایا اور پولیس کو خود کشی کا کہ کر مقدمہ درج نہ ہونے دیا جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سمیرا بی بی نے خود کشی نہیں کی بلکہ سمیرا بی بی کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا ظفر حسین نے کہا کہ میں نے ار پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو درخواست گذاری ہے انہوں نے کاروائی کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے

  • چوروں نے ات مچادی، شہری عدم تحفظ کا شکار

    چوروں نے ات مچادی، شہری عدم تحفظ کا شکار

    مظفرگڑھ تھانہ خانگڑھ کی حدود میں چوروں نے ات مچادی۔آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار۔ ڈی پی اومظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود میں چوروں نے ات مچادی ہے آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوکر خوف میں مبتلا ہوگئے ۔

    گزشتہ شب موضع لانگ میں محمد اسلم ولد الللہ ڈتہ کے گھر چور داخل ہو کر تالے کاٹ کر گھر سے زیورات نقدی گھریلو سامان سمیت 450000 چارلاکھ پچاس ہزار کا نقصان کر گئے۔بستی کلاں میں حاجی مرید کے گھر داخل ہوے تو کچھ بھی ہاتھ نہ لگا۔جبکہ بستی کلاں میں دوسری واردات کرتے ہوے حاجی ربنواز گنگا کے گھر داخل ہو گئے

    جہاں سے سی ڈی 70موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے۔چندروز قبل بستی حافظ والا میں صادق،آصف شبیر،کے گھر بھی داخل ہوے۔صادق کے گھر سے 4000درہم چارہزار درہم،155000نقدی ایک لاکھ پچپن ہزار نقدی،11تولہ سونا زیورات،سی ڈی 70موٹرسائیکل سمیت لاکھوں کا نقصان کر گئے۔آصف کے گھر سے سی ڈی 70موٹرسائیکل لے گئے۔شہریوں نے خانگڑھ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلیے ڈی پی او مظفرگڑھ سے فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ، منشیات فروش گرفتار

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ، منشیات فروش گرفتار

    مظفرگڑھ ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پرSHO تھانہ روھیلانوالی چوہدری جاوید اختر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے

    ۔مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کے SHO کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جس میں منشیات فروش ریاض حسین ولد لعل محمد قوم قصائی سے 1375 گرام چرس برآمد کر کے 9C کا مقدمہ درج کر دیا۔اور حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کردی ۔SHO روھیلانوالی کا کہنا ہے کہ بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اور کسی کو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • انصاف کی جلد فراہمی ، آر پی او ڈی جی خان کا احسن اقدام

    انصاف کی جلد فراہمی ، آر پی او ڈی جی خان کا احسن اقدام

    مظفرگڑھ آر پی او ڈیرہ غازیخان کا دورہ مظفرگڑھ۔ عوام کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ڈی ایس پیز کے دفاتر تھانوں کیساتھ قائم کردئیے گئے۔ ایس ڈی پی اوز کے دفاتر انکے سرکل میں قائم ہونے سے تھانوں کی نگرانی کا عمل بھی بہتر ہوگا۔

    ترقیاتی کاموں سے پولیس فورس کے مسائل ختم ہونگے وہیں شہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی جلد از جلد ممکن ہوگا۔ آر پی او ڈیرہ غازیخان فیصل رانا کو ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے ضلع جاری پولیس ریفامز اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ڈی ایس پی ٹریفک کے نئے دفاتر اور سٹیزنز کمپلینٹ ریڈر سیل سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • سندھ کے جوڑے کی پسند کی شادی ، جان کو خطرہ ، تخفظ کی اپیل

    سندھ کے جوڑے کی پسند کی شادی ، جان کو خطرہ ، تخفظ کی اپیل

    پسند کی شادی کرنے والے سندھی جوڑے کی پریس کانفرنس ۔زندگی کو خطرہ ہے مار دیے جائینگے۔وزیر اعلی سندھ اور وزیراعظم پاکستان تحفظ فراہم کریں۔جوڑے کی ا پیل

    سندھ کے ضلع دادو ، تحصیل جوئی گاہ کے تھانہ جوہی گاہ کی حدود طیب چنا کے رہائشی محمد امین اور منیراں بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل انہوں نے سندھ سے فرار ہوکر مظفر گڑھ کی عدالت میں نکاح کیا ۔ منیراں بی بی کے اہلخانہ کے دس افراد نے محمد امین کے گھر دھاوا بول دیا ۔

    دھاوا بولنے والے دس افراد نے محمد امین کے دو بھائیوں کو زخمی کردیا اور محمد امین کی والدہ اور بھابھی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔اور دھمکی دی کہ جب تک ان کی لڑکی منیراں بی بی کو واپس نہیں کیا جاتا محمد امین کی والدہ اور بھابھی کو وہ نہیں چھوڑیں گے۔جس پر مقامی جاگیرداروں نے فیصلہ کیا کہ محمد امین اپنے ساتھ پسند کی شادی کرنے والی منیران بی بی کو واپس کر دے تو اس کی بھابھی اور والدہ کو وہ واپس دلوا دیں گے ۔محمد امین نے کہا کہ وہ مجبور ہوکر اپنی والدہ اور بھابھی کو بازیاب کروانے کے لیے اپنی بیوی کو واپس کرنے جا رہا ہے۔جبکہ منیراں بی بی نے کہا کہ اگر اسے واپس کیا گیا تو اس کی جان کو اور اس کے شوہر کی جان کو خطرہ ہے اور خدشہ ہے کہ انھیں ایک ساتھ ہی قتل کر دیا جائے گا ۔

    پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے وزیر اعلی سندھ، آئی جی سندھ، اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی زندگیوں کا تحفظ کیا جائے اور اس کی مغوی والدہ اور بھابھی کو بازیاب کرایا جائے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والا سرغنہ گروہ سمیت  پکڑا گیا

    مظفرگڑھ مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والا سرغنہ گروہ سمیت پکڑا گیا

    مظفرگڑھ مضر صحت دودھ سپلائی کرنے والا سرغنہ گروہ سمیت پکڑا گیا ، تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ ڈیری سیفٹی ٹیم کی مظفرگڑھ کے نواحی علاقے قریشی چوک پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی چیکنگ کے دوران ہزاروں لٹر مضرصحت دودھ تلف کر دیا گیا محکمہ فوڈ اتھارٹی کے مطابق 2 گاڑیوں میں موجود دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سی ڈی آر ٹیسٹ کے دوران دودھ کو مکمل طور پر مضر صحت پایا گیا ملاوٹ ثابت ہونے پر دونوں گاڑیوں میں موجود 4ہزار لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بنیادی غذاء میں ملاوٹ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں۔ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ۔

  • ایک بچی پڑھی گویا کہ ایک نسل پڑھی،  تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والے داد کے مستحق

    ایک بچی پڑھی گویا کہ ایک نسل پڑھی، تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والے داد کے مستحق

    ایک بچی پڑھی گویا کہ ایک نسل پڑھی بنات کی تعلیم کا بیڑہ اٹھانے والے داد کے مستحق ہیں شیخ الحدیث مولانا عبداللہ سبحانی نے مدرسہ رقیة اللبنات میں درس قران پاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ کے نواحی علاقے بستی کلروالی چاہ باغ والہ میں مدرسہ رقیة اللبنات میں درس قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا

    جس میں فضیلت الشیخ مولانا عبداللہ سبحانی نے درس قرآن پاک ارشاد فرمایا انہوں نے کہا کہ ایک بچی پڑھی تو گویا ایک نسل پڑھی والدین کو چاہیے کہ جس طرح بچیوں کی دنیاوی تعلیم پر توجہ دیتے ہیں اسی طرح بچیوں کی دینی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے

    انہوں نے کہا کہ مولانا محمد اسماعیل ناصر نے پسماندہ علاقے میں بنات کے لیے مدرسہ قائم کرکے علاقائی تعلیم کی محرومیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اس لیے وہ داد کے مستحق ہیں اس موقع پر مرکزی جمیعت اہلحدیث ضلع مظفرگڑھ کے سابق امیر مولانا عبدالماک استاد محترم قاری محمد الطاف میاں محمد اقبال نمبردار اور دیگر موجود تھے

    مجیب الرحمان شامی با غی ٹی وی مظفرگڑھ