Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 مسافر زخمی، 2 جاں بحق

    مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 12 مسافر زخمی، 2 جاں بحق

    پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں علی پور روڈ، حاجی واہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آ ئی ہے-

    ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ میں یہ حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی چار ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس دیا اور فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • مظفرگڑھ تھانہ صدر کی حدود میں ونی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    مظفرگڑھ تھانہ صدر کی حدود میں ونی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    مظفر گڑھ، تھانہ صدر علی پور کے علاقے بھائی کے مبینہ جرم میں نابالغ بہن کا زبردستی نکاح، معصوم بچی کو برآمد کر کے، ونی کا فیصلہ کرنے والی پنچائت کے سرپنچھ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کردیا گیا،

    مظفرگڑھ تھانہ صدر علی پور کے علاقے لڑکی کو اغوا کرجانے کے مبینہ جرم میں پنچائت نے فیصلہ دیا کہ لڑکی کو اغوا کر جانے لڑکے کی نابالغ بہن کی شادی زبردستی لڑکی کے رشتہ دار کے ساتھ کردی جائے،

    آج جبکہ کہ ونی کے فیصلے پر عملدرآمد کے تحت اس کے نکاح کی تقریب جاری تھی کہ پولیس کا اطلاع مل گئی، پولیس تھانہ صدر علی پور نے پنچائت کے سر پنچھ سمیت 5 ملزمان اور ونی ہو جانے والی لڑکی کی والدہ کو گرفتار کر کے معصوم بچی کو بھی برآمد کرلیا گیا،

    تھانہ صدر علی پور میں ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 310 اے اور 366 اے کے تحت مقدمہ نمبر 529/20 تھانہ صدر علی پور میں درج کرلیا، ایس ڈی پی او علی پور نے اس تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کی،*

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم احساس سنٹر پر سائلین مسائل کا شکار

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم احساس سنٹر پر سائلین مسائل کا شکار

    ،مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے گورنمنٹ گرلز کالج میں خواتین کے لئے بنائے گئے احساس کفالت پروگرام سینٹر پر انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کو تیار نہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہونے کے باعث کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا،مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے گورنمنٹ گرلز کالج میں خواتین کے لئے بنائے گئے احساس کفالت پروگرام سینٹر پر انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کو تیار نہیں ہے، نا سماجی فاصلے، نا ماسک کا استعمال اور نا ہی سینیٹائزر کو ہاتھوں پر لگا کر انگوٹھے لگائے جا رہے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں خواتین بچوں سمیت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھڑی ہیں، جبکہ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے کہیں نظر نہیں آ رہی ہے، دوسری جانب پولیس کی موجودگی میں 12 ہزار کی امدادی رقم میں سے دو سو روپے ناجائز کٹوتی کرنے اور سفارشیوں کو پروٹوکول کے ساتھ اندر لے جا کر پیسے دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صبح 6 بجے سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے ساتھ آئیں خواتین دھکے کھانے پر مجبور ہیں، دوسری جانب خواتین کے سینٹر پر لیڈی کانسٹیبل تعینات کرنے کے بجائے مرد پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، جو رش نا کرنے کے لئے خواتین کو دھکے دے کر پیچھے ہٹا رہے ہیں، امدادی رقم لینے آنی والی خواتین انتظامیہ کی جانب سے سہولیات فراہم نا کرنے، ناجائز کٹوتیاں کرنے اور سفارشیوں کو صبح سے لائین میں کھڑی خواتین سے پہلے پروٹوکول کے ساتھ پیسے دینے پر احتجاج کیا اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سہولیات فراہم کراتے ہوئے ناجائز کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ سردی ہو یا گرمی آندھی ہو یا طوفان پولیو ورکرز ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں

    مظفرگڑھ سردی ہو یا گرمی آندھی ہو یا طوفان پولیو ورکرز ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں

    مظفرگڑھ میں پولیو ورکرز اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالکر پولیو مہم کامیاب بنانے کییے پرعزم۔سڑکیں نہ پل ،کشتیوں میں بیٹھ کر دریا پارکرکے پولیو ورکز بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچ گئے۔مظفرگڑھ میں پولیو ورکرز اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالکر پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سڑکیں نہ پل، پولیو ورکرز کشتیوں میں بیٹھ کر دریا چناب پار کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچ گئے۔ رنگپور میں دریا کے پار 32مواضعات کے لیے کوئی زمینی راستہ یا پل نہ ہونے کے باوجود پولیو ورکرز نےاپنے فرائض کی ادائیگی کی مثال قائم کردی۔ ورکرز کی 11 ٹیموں کو پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے دریا چناب عبور کرنا پڑتا ہے۔ رنگپور میں دریا کے پار رہنے والے 32 سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیموں کو دشوار گزار راستوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں مٹی اٹھانے والی ٹرالیاں عوام کے لیے درد سر بن گئیں

    مظفرگڑھ میں مٹی اٹھانے والی ٹرالیاں عوام کے لیے درد سر بن گئیں

    مظفرگڑھ ٹریفک پولیس اہلکار نے بھاری رشوت لے کر پابندی کے باوجود بھاری ٹریفک اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو شہر سے گزرنے کی اجازت دے رکھی ہے مگر ضلعی انتظامیہ نے ان رشوت خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔۔
    مظفرگڑھ بغیر حفاظتی انتظامات اور ترپال کے بغیر مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کے شہر سے گزرنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے کیونکہ بھاری مشینری اور مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند ھے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں سے بھاری رشوت لے کر ان کو شہر سے گزرنے کی اجازت دے رکھی ھے مگر ضلعی انتظامیہ نے ان رشوت خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔۔
    ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے پھٹے اور ترپال نہ ھونے کی وجہ سے مٹی روڈ پر گرتی ھے جس کی وجہ سے حادثات میں اضافے کے ساتھ ساتھ دھول مٹی کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں دوسری طرف بھاری مشینری کو رات دس بجے کے بعد شہر سے گزرنے کی اجازت ھے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار نے چند ٹکوں کی خاطر اپنے تمام افیسران کا حکم ھوا میں اڑا دیا ھے
    شہریوں نے ایسے کرپٹ ترین ٹریفک پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے

    رپورٹ:مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ  تھانہ کرم داد قریشی میں صحافی عدنان شیخ اور مظہر پتافی کے خلاف دئیے جانے والے سیاسی و جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

    مظفرگڑھ تھانہ کرم داد قریشی میں صحافی عدنان شیخ اور مظہر پتافی کے خلاف دئیے جانے والے سیاسی و جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

    مظفرگڑھ تھانہ کرم داد قریشی میں صحافی عدنان شیخ اور مظہر پتافی کے خلاف دئیے جانے والے سیاسی و جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ممبران ریجنل یونین آف جرنلسٹس عدنان شیخ، مظہر پتافی کا نام شامل کرنا شرم ناک فعل وحرکت ہے، جھوٹے مقدمات میں سے ان کے نام خارج نہ کیے گئے تو آر یو جے بھرپور احتجاج کرے گی، رضوان الحسن قریشی جنرل سیکرٹری آر یو جے جنوبی پنجاب ۔ تفصیل کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری رضوان الحسن قریشی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ھے گزشتہ دنوں  پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے پیش نظر سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ساتھ مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ لیکن پولیس تھانہ کرمداد قریشی نے آر یو جے کے ممبران صحافیوں عدنان شیخ اور مظہر عباس پتافی پر سیاسی بنیاد بنا کر کرونا ایس او پیز اور لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے جھوٹے مقدمات درج کردئیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہوتا ۔ صحافیوں کے خلاف دئیے جانے والے جھوٹے مقدمات کی آر یو جے بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ھے ۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹ مظفرگڑھ ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری صحافیوں کے خلاف درج کیے جانے والے سیاسی جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ کرتی ھے ۔ اگر صحافیوں کے خلاف درج کیے جانے والے سیاسی جھوٹے مقدمات خارج نہ کیے تو آر یو جے ضلع بھر میں بھرپور احتجاج کرے گی۔

    رپورٹ:مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں آج پانچویں تھل جیپ ریلی کا فائنل راونڈ مکمل

    مظفرگڑھ میں آج پانچویں تھل جیپ ریلی کا فائنل راونڈ مکمل

    مظفرگڑھ میں آج پانچویں تھل جیپ ریلی کا فائنل راونڈ مکمل۔پری پئیرڈ کیٹیگری کی 24 گاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا۔پہلی بار موٹر بائیکس کو بھی ریس میں حصہ دیا گیا۔مظفرگڑھ میں پانچویں تین روزہ تھل جیپ ریلی کا فائنل راونڈ اختتام پزیر ہوگیا۔آج پری پئیرڈ کیٹیگری کی 24گاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا۔105 کلومیٹر پر محیط ٹریک پر ملک بھر سے آے ہوے نامور ریسرز نے اپنی اپنی فنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے بھرپور تگ و دو کی۔پہلی بار تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی میں بائیکرز کو ریس میں حصہ لینے کیلیے موقع دیا گیا۔پہلی بار تھل ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کا موقع دینے پر بائیکرز نے ٹی ڈی سی پی اور وزیر سیاحت کا شکریہ ادا کیا۔ریلی کے سٹارٹنگ پوائنٹ پر ملک بھر سے آے ہوے سیاحوں کا ہجوم لگا رہا۔ریلی کے شرکا نے چھانگا مانگا ٹیلے پر بھرپور لطف اٹھایا اور ریلی کے انعقاد کو مفتی اور بہترین تفریح قرار دیا۔یوں مظفرگڑھ کے ریگزاروں اور چھانگا مانگا ٹیلہ پر خوشیوں کا سماں بندھا رہا
    رپورٹ:مجیب الرحمان شامی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں واقع مسجد سکینة الصغریٰ خوبصورتی اور فن تعمیر کے لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتی

    جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں واقع مسجد سکینة الصغریٰ خوبصورتی اور فن تعمیر کے لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتی

    جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں واقع مسجد سکینة الصغریٰ خوبصورتی اور فن تعمیر کے لحاظ سے اپنا ثانی نہیں رکھتی مسجد سکینة الصغریٰ کا سنگ بنیاد اکتیس جنوری 2006کو مسجد کے بانی ڈاکٹر محمد اسماعیل شاہ نے اپنے دست مبارک سے رکھا مسجد کا نقشہ ترکی سے بنوایا گیا اور مسجد میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ترکی سے منگوایا گیا مسجد کی تعمیر کرنے والے انجینئر بھی ترکی سے ہی ہے مسجد میں خطاطی اور نقش و نگار کرنے والے ماہر بھی ترکی سے آئے مسجد کا نام سکینة الصغریٰ والدہ اور پھوپھی کے نام پر رکھا گیا جدید طرز تعمیر کے ساتھ زلزلہ پروف مسجد سکینة الصغریٰ کا کل رقبہ باون کنال ہے اور مسجد کی تعمیر پر تیس کروڑ سے زائد لاگت آئی ہے مسجد سکینة الصغریٰ میں بیک وقت چار ہزار افراد باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیں پورے پاکستان سے لوگ اس مسجد کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اس مسجد سے ملحقہ ایک یونیوسٹی بھی بنائی گئی ہے جہاں دینی کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے ہر سال ماہ رمضان میں چار سو سے زائد لوگ اس مسجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں مذکورہ مسجد کے صحن میں موجود پودوں سے لکھے گئے اللہ اور محمد کے ناموں نے مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے ہیں
    رپورٹ:مجیب الرحمان شامی ڈسٹرکٹ رپورٹر باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی کال پرسینکڑوں صحافیوں کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

    مظفرگڑھ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی کال پرسینکڑوں صحافیوں کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

    مظفرگڑھ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی کال پرسینکڑوں صحافیوں کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی سینکڑوں صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا،ہر ضلع میں صحافی کالونی صحت کارڈانشورنس سمیت 7 نکات پر مشتمل مطالبات پیش۔مظفرگڑھ ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان نے اپنے 7نکاتی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں دوسری ریلی مظفر گڑھ میں نکالی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس مظفر گڑھ سے کچہری چوک تک نکالی گئی صحافیوں نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیاصحافیوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھےریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار علاقائی صحافی اپنے مطالبات کو لے کر میدان عمل میں آئے ہیں،صحافی کالونی سوشل سیکورٹی صحت کارڈپریس کلبز کے فنڈزفی کس 50لاکھ انشورنس تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لیے کوٹہ، غریب صحافیوں کی بچیوں کے لیے جہیز فنڈز ایکرڈیشن کارڈ کے لیے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں علاقائی صحافیوں کا بنیادی حق ہے اور کامیابی علاقائی صحافیوں کا مقدر ہو گی

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا

    مظفرگڑھ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا

    مظفرگڑھ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا،ریلی کے لیے مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقے پر مشتمل 105 کلومیٹر لمبا ٹریک بنایا گیا ہے.آج پہلے دن کوالیفائینڈ راونڈ میں ڈرائیورز نے مہارت دکھائی۔ مظفرگڑھ میں تین روزہ پانچویں تھل جیپ ریلی کا رنگا رنگ آغاز آج سے ہوگیا،مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والہ میں پانچویں تھل جیپ ریلی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے،آج ریلی کے پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، اور کوالیفائنگ راؤنڈ تھا۔کوالیفائینگ راونڈ اڑھائی کلو میٹر پر محیط ہے جس پر پاکستان بھر سے آے ہوے میل فی میل ڈرائیورز نے اپنے اپنے فن کے جوہر دکھاے۔کوالیفائینگ راونڈ میں کل 83ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ڈرائیورز نے گفتگو کرتے ہوے کہا ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ تھل کے دوسرے ٹریکس کی نسبت مظفرگڑھ کا یہ ٹریک کافی مشکل اور چیلنجنگ ہے تاہم وہ اپنی اپنی جیت کیلیے پرعزم ہیں۔آج کی ریس میں کوالیفائی کرجانے والی گاڑیوں کے کیٹیگری کے مطابق کل اور پرسوں مقابلے منعقد ہونگے۔ کل 21 نومبر کو وومن کیٹگری اور سٹاک کیٹگری کی ریس ہوگی جبکہ 22 نومبر کو پری پیئرڈ کیٹگری کی ریس اور تقسیم انعامات کی تقریب ہوگی.کورونا وائرس کے پیش نظر تھل جیپ ریلی کا ٹریک محدود کرکے 105 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے.اور اس کا اختتامی پوائنٹ چوبارہ میں بنایا گیا ہے۔

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ