Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں مہنگائی نے آٹا چینی سبزیوں اشیاء خورد نوش کے بعد لنڈے کو بھی نہیں چھوڑا

    مظفرگڑھ میں مہنگائی نے آٹا چینی سبزیوں اشیاء خورد نوش کے بعد لنڈے کو بھی نہیں چھوڑا

    مظفرگڑھ مہنگائی نے آٹا چینی سبزیوں انڈے کے بعد لنڈے کو بھی نہیں چھوڑا لنڈہ اب غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ھے مظفرگڑھ میں مہنگائی نے آٹا چینی سبزیوں اشیاء خورد نوش کے بعد لنڈے کو بھی نہیں چھوڑا لنڈا اب غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے جو جیکٹ 200 سو روپے میں ملتی تھی اب وہ 500 سو اور 700 سو روپے میں مل رہی ہے شہری نے کہا آٹا چینی سبزیوں اور اشیاءخوردنوش کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس مہنگائی نے تو لنڈے کو بھی نہیں چھوڑا جو چیز 50 روپے میں ملتی تھی اب وہ 500 سو روپے میں مل رہی ہے شہری نے کہا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے 500 دیہاڑی کمانے والے کا ایک وقت کا کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے

    مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

  • مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو رہا

    مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو رہا

    مظفرگڑھ ن لیگ کے ورکرز کنونشن کے دوران ایلیٹ فورس اہلکار سے مبینہ بدسلوکی کرنے پر سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو کو پولیس نے گرفتار کیا جنہیں مقامی عدالت پیش کیا تو فاضل جج نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری دیا

    رپورٹ
    مجیب الرحمان شامی مظفرگڑھ

  • مظفر گڑھ میں ن لیگی کنونشن کے بعد اہم ن لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

    مظفر گڑھ میں ن لیگی کنونشن کے بعد اہم ن لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی ،قومی اسمبلی کے سابق امیدوار ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حماد نواز خان کو کو کل رات گیارہ بجے مظفر گڑھ پولیس نے گرفتار کر لیا

    ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مظفر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے نہایت کامیاب کنونشن سے بوکھلا کر اوچھے ھتھکنڈوں پراُتر آئی،کنونشن میں PTIکے بہت سے ٹکٹ ھولڈرز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت حکومت کیلئے تازیانہ ثابت ھوئی،حماد نواز خان جدی پشتی مسلم لیگی اور عظیم محب وطن والد کے محب وطن صاحبزادے ھیں -انکے والد تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ یافتہ کارکن رھے ھیں

    ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حماد نواز جمہوری جدوجہد کا پرانا شاہسوار ھے پہلی بار گرفتار نہیں ھوا ،گرفتاری حماد نواز کا تو کچھ نہیں بگاڑے گی ،مگر حکومت کے لرزتے ھاتھ لڑکھڑاتی ٹانگیں گھبرایا ھوا چہرہ اور ڈوبتا دل بے نقاب ضرور ھوئے ھیں ،حماد کی رھائی کیلئے تمام قانونی اور سیاسی آپشن استعمال کیے جائینگے ،انشا اللّٰہ حماد نواز خان رھا ھو گا

    https://twitter.com/KamranAtta15/status/1324946310869311491

    ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ‏رات گیارہ بجے 50 پولیس اھلکاروں نےحماد نوازکو پارٹی آفس مظفر گڑھ سے گرفتارکیااور ابتک کسی سےملنے نہیں دیا گیا

  • مظفرگڑھ، مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن، پولیس کیطرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات،

    مظفرگڑھ، مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن، پولیس کیطرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات،

    مظفرگڑھ، مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن، پولیس کیطرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، ڈی پی او مظفرگڑھ کا ایس پی انوسٹی گیش جاوید خان کے ہمراہ پنڈال کا دورہ،
    تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے فیصل سٹیڈیم میں شیڈولڈ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں پولیس کیطرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے ہیں جہاں 800 سے زائد پولیس ملازمین تعینات کیئے گئے ہیں، ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں، نزدیکی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے ہیں ڈولفن سکواڈز اور ایلیٹ فورس کے دستے اضافی گشت کرینگے، گزیٹڈ افسران سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کرینگے، پنڈال کے داخلے پر سیکیورٹی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹری کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے،

  • نوجوان کو لڑکی کے ساتھ تعلق کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی

    نوجوان کو لڑکی کے ساتھ تعلق کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی

    لڑکی سے تعلقات کے شبہ پر نوجوان کے ساتھ بااثر افراد کا انسانیت سوز سلوک، نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال مونڈھ ڈالے، ملزمان اپنے ڈیرے پر نوجوان پر کئی گھنٹے تک تشدد کرتے رہے۔
    مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں لڑکی سے تعلقات کے شبہ پر مخالفین کا نوجوان پر انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آیا ہے جبکہ بااثر افراد نے نوجوان اکبر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکی بھنویں، مونچھیں اور سر کے بال بھی مونڈھ ڈالے اور ملزمان نے نوجوان کو زبردستی اٹھاکر اپنے ڈیرے پر لیجاکر کئی گھنٹے تک محبوس بناکر تشدد کرتے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق نوجوان اکبر پر تشدد اور انسانیت سوز سلوک کا واقعہ خانگڑھ کے علاقے سوھےوالا میں پیش آیا ہے اور نوجوان پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

  • مظفرگڑھ کھلی کچہری لگانے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے پہلے لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا تھا

    مظفرگڑھ کھلی کچہری لگانے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے پہلے لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا تھا

    مظفرگڑھ کھلی کچہری لگانے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے پہلے لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا تھا
    ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ سردار اصغر خان چانڈیہ نے تھانہ شاہجمال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ کھلی کچہری لگانے سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مل رہا ہے پہلے لوگوں کو انصاف کے حصول کےلیےدور دراز سفر کرنا پڑتا تھا اب ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں جس سے شہریوں کا وقت بھی بچ رہا ہے اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا اور شہریوں کے لیے انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنا میرا فرض ہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس کے متعلق مسائل کے حل کے لیے دور دراز نہیں جانا پڑتا بلکہ ان کے مسائل دہلیز پر حل ہو رہے ہیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر اصغر چانڈیہ کے اس اقدامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا*

    مجیب الرحمان شامی مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ, اوباش نے اغوا کے بعد ایک اور ہوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی

    مظفرگڑھ, اوباش نے اغوا کے بعد ایک اور ہوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی

    مظفرگڑھ:اوباش نے اغوا کے بعد ایک اور ہوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر دس روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے متاثرین سراپا احتجاج بن گئے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کلروالی کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود جھنڈے والی کے رہائشی محمد بلال ولد غلام فرید نے پولیس کو درخواست گزری جس میں موقف اختیار کیا کہ میری چودہ پندرہ سالہ بہن ساجدہ بی بی شام کے وقت نذدیک باندھے جانور کھولنے جارہی تھی کہ راستے میں کھڑےمہر محمد آصف کھوت نے اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی کار میں ڈال کرلے گئے اور رات بھر نامعلوم مکان پر ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے اگلے روز میری بہن موقع پاکر وہاں سے فرار ہوگئی اور گھر پہنچ گئی مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی نے میڈیکل کی روشنی میں مقدمہ تو درج کرلیا مگر دس روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں متاثرہ لڑکی کے ستر سالہ بیمار والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام نے انصاف فرسہم نہ کیا تو خودسوزی پر مجبور ہوں گے اس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • سوشل میڈیا پر گن لہرانا مہنگا پڑ گیا،نوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر گن لہرانا مہنگا پڑ گیا،نوجوان گرفتار

    مظفرگڑھ ۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ محمود کوٹ تھانہ کے ایس ایچ او ملک عمران حمید ماڑھا نے فیس بک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان صادق حسین کو تلاش کرکے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اس سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار

    پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار

    مظفرگڑھ ۔ پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کی فرید کالونی کے رہائشی محمد اسلم کے گھر گزشتہ شب پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے اور تلاشی لینے کے نام پر سب اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے 10 لاکھ کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ محمد اسلم نے شہر کے تمام تھانوں سے رابطہ کرکے پوچھا کہ اس کے گھر کون سے تھانے کی پولیس نے چھاپہ مارا ہے تو تمام تھانوں کی پولیس نے چھاپہ مارنے کی تردید کی ۔ محمد اسلم کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے اہلخانہ پر تشدد بھی کیا ۔ پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

  • پولیس کا چھاپہ تین ہزار بوتلیں شراب برآمد

    پولیس کا چھاپہ تین ہزار بوتلیں شراب برآمد

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ صدر پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش عاصم محسن اعوان سے تین ہزار بوتلیں شراب برآمد مقدمہ درج ملزمان فرار ہوگئے پولیس ترجمان کے مطابق کوٹ ادو تھانہ صدر کے ایس ایچ او شمس اللہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ موضع کھائی سوئم کے بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی تین ہزار بوتلیں شراب برآمد کیں پولیس کے مطابق ملزم عاصم اعوان اور محسن اعوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرلیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان نے بڑی مقدار میں شراب تحصیل بھر میں سپلائی کرنے کیلئے سٹاک کی ھوئی تھی اس موقع پر ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر تھانہ صدر کوٹ ادو کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔