Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ، پولیس اور ڈاکوؤں میں تصادم

    مظفرگڑھ، پولیس اور ڈاکوؤں میں تصادم

    مظفرگڑھ. پولیس مقابلے میں مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں تھانہ رنگپور کے موضع امیر پور کنکا میں واقع پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی ملازم حسین ڈاکووں سے مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ ایک ڈاکو جس کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے بھی ہلاک ہو گیا۔ گزشتہ شب امیر پور کنکا میں راھزنی کی واردات میں ملوث ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی ملازم حسین ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو غلام شبیر بھی زخمی ہو گیا انھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں اے ایس آئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے اور ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ رنگپور اور مظفرگڑھ سے بھی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکووں کی تلاش جاری ہے

  • 2 اسکولوں کے اساتذہ میں کورونا  وائرس کی تصدیق، اسکول سیل

    2 اسکولوں کے اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسکول سیل

    مظفرگڑھ۔. ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری سکولوں کے 2اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،سکولوں کو 10 روز کے لیے سیل کرکے متاثرہ اساتذہ کو قرنطینہ کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے مطابق مظفرگڑھ ضلع کے 2 گرلز اسکولوں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بیٹ رائعلی اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بیٹ لسکانی والا کی اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایک ٹیچر تحصیل مظفرگڑھ اور دوسری ٹیچر تحصیل جتوئی کے اسکول میں پڑہا رہی تھی، دونوں اسکولوں کو دس یوم کیلئے بند کر دیا گیا۔ متاثرہ سکولوں کے تمام اساتذہ اور بچوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔

  • مظفرگڑھ درجنوں مسلحہ افراد کا زمین پر قبضہ، پولیس خاموش

    مظفرگڑھ درجنوں مسلحہ افراد کا زمین پر قبضہ، پولیس خاموش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی حدود موضع ٹھکراں میں قبضہ مافیاء سرگرم گلزار بھٹہ اور اظہر اوڈھانی نے سیاسی پشت پناہی پر درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ موضع آلودے والی کے رہائشی حاجی غلام یاسین کھاکھی , محمد بلال کھاکھی کی ملکیتی 33 مرلہ زمین پر ناجائز قبضہ کر لیا گلزار بھٹہ اور اظہر اوڈھانی اس وقت بھی آلودے والی پر درجنوں مسلح افراد کے ہمراہ ناجائز قبضہ کی جگہ موجود ہے جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے. متاثرین کا ڈی پی او مظفر گڑھ , آر پی او ڈیرہ غازیخان , آئی جی پنجاب , وزیراعلی پنجاب سے داد رسی کا مطالبہ

  • روٹ سے ہٹنے کو کیوں کہا، بااثر نوجوان نے ڈی ایس پی کو تھپڑ مار دیا

    روٹ سے ہٹنے کو کیوں کہا، بااثر نوجوان نے ڈی ایس پی کو تھپڑ مار دیا

    کوٹ ادو میں بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ڈی ایس پی پر کو تھپڑ ماردیا،ڈی ایس پی کے گارڈز نے بھی حملہ آور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا.
    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ٹبہ شہر میں گزشتہ روز سکیورٹی انتظامات کے دوران ایک نوجوان ارسلان بریار نے ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاوید کو تھپڑ ماردیا. ڈی ایس پی کے گارڈز نے بھی حملہ آور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا.پولیس کیمطابق واقعے کے بعد حملہ آور نوجوان کے ساتھی اسے زبردستی چھڑا کر لے گئے.پولیس ترجمان کیمطابق نوجوان کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے دوران روٹ سے ہٹنے کا کہا گیا تھا جس پر تلخ کلامی کے بعد اس نے ڈی ایس پی کو تھپڑ مارے،واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، مظفرگڑھ میں اجتماعی زیادتی میں ناکامی پر 15 سالہ لڑکے کے جسم کے نازک حصے پر گولی ماردی

    نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، مظفرگڑھ میں اجتماعی زیادتی میں ناکامی پر 15 سالہ لڑکے کے جسم کے نازک حصے پر گولی ماردی

    واقعے کا مقدمہ 3 ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا.

    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع بھنڈی کورائی میں گزشتہ روز 3 افراد 15 سالہ زین العابدین نامی لڑکے کو مچھلی کھلانے کے بہانے موٹر سائیکل پر ساتھ لے گئے تھے،پولیس کیمطابق 3 ملزمان عمر کورائی،شفطر اور مینا کورائی نے جنگل میں موجود بھانے میں لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،لڑکے نے مزاحمت کی تو اجتماعی زیادتی میں ناکامی پر طیش میں آکر ملزمان لڑکے کے جسم کے نازک حصے پر گولی مار کر فرار ہوگئے.پولیس کیمطابق زخمی لڑکے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے،متاثرہ لڑکے کے والد احسان احمد کی مدعیت میں تھانہ بیٹ میرہزار میں واقعے کا مقدمہ 3 افراد کیخلاف درج کرلیاگیا،پولیس کیمطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • پی ٹی آئی ایم پی اے اشرف خان رند کے والد کا اپنے ملازم باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد

    پی ٹی آئی ایم پی اے اشرف خان رند کے والد کا اپنے ملازم باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد

    پی ٹی آئی ایم پی اے اشرف خان رند کے والد کا اپنے ملازم باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر اس وقت ویڈیو وائرل ہے. جس میں‌ پی ٹی آئی ایم پی اے اشرف خان رند کے والد کو اپنے ملازم باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے .کوٹ ادوضلع مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کےممبرصوبائی اسمبلی اشرف خان رند کےوالد منظورخان نےاپنی زمینوں پرکام کرنےوالےمزدورفیض بخش کےبیٹےشہبازاوراسکےبھائی پرظلم کی انتہاکردی .
    https://twitter.com/shahidc019/status/1297422115411505154?s=20
    واضح رہے کہ کوٹ ادو ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں کے زمیندار اور وڈیرے اپنے ملازمین اور مضارع کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے دکھائی دیتے ہیں. عموما تھوڑے سے تقصان یا ذرا سی بات نہ ماننے پر یہ وڈیرے ان کے ساتھ انسانیت سوز اور حیوانوں جیسا سلوک کرتے ہیں. بہت کم ایسے واقعات ہیں جن کی ویڈیو یا اطلاع سامنے آتی ہے اکثر و بیشتر دبے رہ جاتے ہیں.

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں گزشتہ روز ڈاکٹر رشید احمد نامی امیدوار نے عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے لیے سیاسی اجتماع منعقد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق سیاسی اجتماع میں جمشید دستی اور پارٹی قائدین سمیت 300 افراد بھی شریک تھے۔

    تقریب میں جمشید دستی سمیت سبھی شرکا نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلے کابھی خیال نہیں رکھا گیا تھا

    https://twitter.com/abdalian6141/status/1287695434446774277

    پولیس نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی، 4 پارٹی رہنماؤں سمیت تقریب میں موجود 300 افراد کیخلاف تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سیاسی اجتماع منعقد کرکے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، کرونا ایس او پیز کے تحت دفعہ 144 نافذ ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے،

  • مظفرگڑھ، دریائے چناب میں نہاتے ہوئے میٹرک کے 4 طالبعلم ڈوب گئے

    مظفرگڑھ، دریائے چناب میں نہاتے ہوئے میٹرک کے 4 طالبعلم ڈوب گئے

    مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے میٹرک کے 4 طالبعلم ڈوب گئے،ریسکیو کیمطابق ڈوبنے والے طالبعلموں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہر سلطان میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 4 طالبعلم ڈوب گئے.ریسکیو کیمطابق ڈوبنے والے چاروں طالبعلموں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.ڈوبنے والے طالبعلموں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں اور چاروں طالبعلم میٹرک کلاس میں زیرتعلیم تھے.

  • مظفرگڑھ، بچوں کے کھیل میں شروع ہونے والی لڑائی دو گروہوں کے تصادم میں بدل گئی پندرہ افراد زخمی

    مظفرگڑھ، بچوں کے کھیل میں شروع ہونے والی لڑائی دو گروہوں کے تصادم میں بدل گئی پندرہ افراد زخمی

    مظفرگڑھ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے،2 گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے موضع کوٹلہ میں گزشتہ روز کھیل کے دوران بچوں کی لڑائی ہوگئی تھی.پولیس کیمطابق گزشتہ روز ہونے والے بچوں کی لڑائی کے معاملے پر آج بڑوں میں بھی تلخ کلامی اور بعدازاں تصادم ہوگیا.پولیس کیمطابق بھٹہ اور بھٹی برادری کے درمیان ہونے والی لڑائی میں کلہاڑیوں،سوٹوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،پولیس کیمطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے 15 افراد زخمی ہوگئے.زخمیوں کو دیہی مرکز صحت خانگڑھ منتقل کردیا گیا،پولیس کیمطابق دونوں گروپوں کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں.

  • ہم سے مار کھاکے پولیس کے پاس کیوں گئے، چھ افراد نے گھاس فروش کو پھر سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    ہم سے مار کھاکے پولیس کے پاس کیوں گئے، چھ افراد نے گھاس فروش کو پھر سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    مظفرگڑھ میں تشدد کا نشانہ بننے پر قانونی کاروائی کیوں شروع کی،تحصیل کوٹ ادو میں 6 افراد نے گھاس فروش کو دوبارہ تشدد کا نشانہ بناڈالا،بعدازاں تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گھاس فروش عرفان احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عرفان احمد کیمطابق اس نے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کرنے کی درخواست دی تو ملزمان مشتعل ہوگئے،6 افراد نے گلی سے گزرنے پر پھر گھاس فروش عرفان احمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے.اس موقع پر ملزمان تشدد کی فوٹیج بھی بناتے رہے اور بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی.آپ نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کو گھاس فروش پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.پولیس کیمطابق تھانہ سرور شہید میں 6 افراد کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.