Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ خونی حادثہ دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ خونی حادثہ دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

    مظفرگڑھ میں گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جاٹکرائی،حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے.
    مظفرگڑھ میں میانوالی روڈ پر سلطان کالونی کے قریب تیزرفتار گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جاٹکرائی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو کیمطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا.ریسکیو کیمطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھیں.

  • مظفرگڑھ نہر میں پہلوان کو ڈھونڈنے کے لیے جمشید دستی اپنی ٹیم کے ساتھ نہر میں اتر گئے

    مظفرگڑھ نہر میں پہلوان کو ڈھونڈنے کے لیے جمشید دستی اپنی ٹیم کے ساتھ نہر میں اتر گئے

    مظفرگڑھ میں نہر میں ڈوبنے والے مقامی پہلوان کو 24 گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود تلاش نہ کیا جاسکا،ڈوبنے والے شخص کی تلاش کے لیے سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی غوطہ خور ٹیم کے ہمراہ نہر میں خود بھی سرچ آپریشن شروع کردیا.مظفرگڑھ کی بستی احمد موہانہ میں گزشتہ روز 23 سالہ مقامی پہلوان عاقب مظفرگڑھ کینال میں ڈوب گیا.ریسکیو کیمطابق 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود بھی عاقب کی تلاش میں کامیابی نہ مل سکی.عاقب کے اہلخانہ نے غازیگھاٹ پل پر احتجاج کیا تو جمشید دستی اپنی غوطہ خور ٹیم لیکر مظفرگڑھ کینال پہنچ گئے،جمشید دستی نے خود بھی غوطہ خور ٹیم کیساتھ مظفرگڑھ کینال میں سرچ آپریشن شروع کردیا.اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ حکومتی بے شرمی ہے کہ 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ڈوبنے والے مقامی پہلوان کی تلاش کے لیے کوئی نوٹس نہیں لیا.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ کینال بند کردی جاتی تو عاقب کی لاش مل جاتی.ان کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی پر خود غوطہ خوروں کی ٹیم لیکر مظفرگڑھ کینال پہنچا ہوں.دوسری جانب ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو کا آپریشن جاری ہے.

  • تحریک انصاف کے ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شادی کی تقریب میں شرکت کر ڈالی

    تحریک انصاف کے ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شادی کی تقریب میں شرکت کر ڈالی

    مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں پیپلزپارٹی کے ممبرقومی اسمبلی رضا ربانی کھر اور تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی علمدار عباس قریشی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
    مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی میں سابق یونین ناظم کے بیٹے کی شادی کا بڑا اجتماع منعقد ہوا،اجتماع میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے بھائی پیپلزپارٹی کے ممبرقومی اسمبلی رضا ربانی کھر اور تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی نے بھی شرکت کی،تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں عام شہریوں بھی شریک ہوئے.ممبران اسمبلی کی تقریب میں شرکت کے باعث نہ تو حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریب کے منتظمین پر مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی کاروائی ہوئی.تقریب کے بعد ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپ لوڈ کردی گئیں.دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب نے شادی کی تقریب اتوار کے روز منعقد ہونے کی تصدیق کی ہے.ان کا کہنا تھا کہ آئندہ اس طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی.

  • پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ دینے پر نجی آئل کمپنی کے عہدیداران گرفتار، بھاری جرمانہ

    پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ دینے پر نجی آئل کمپنی کے عہدیداران گرفتار، بھاری جرمانہ

    مظفرگڑھ میں پٹرول پمپس پر سپلائی نہ دینے پر نجی آئل کمپنی کے ڈپو میں تعینات 2 افسران کی گرفتاری کا حکم دیدیا گیا،آئل ڈپو میں وافر مقدار میں تیل کا ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود بھی نجی آئل کمپنی کے ڈپو سے پٹرول پمپس کو تیل سپلائی نہیں کیا جارہا تھا.حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ضلع مظفرگڑھ میں پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں کی جارہی تھی،مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کیمطابق نجی آئل کمپنی کے آئل ڈپوز کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی تھی،کمیٹی نے اوگرا کے نمائندوں کیساتھ ملکر آئل ڈپوز کا جائزہ لیا،ضلعی انتظامیہ ذرائع کیمطابق قصبہ گجرات میں واقعی نجی آئل کمپنی (حیسکول) کے ڈپو میں تیل کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود تھا،،مگر نجی کمپنی کی جانب پٹرول پمپس پر سپلائی نہیں دی جارہی تھی،ضلعی انتظامیہ کیمطابق کمیٹی اور اوگرا نمائندوں کی رپورٹ پر سفارشات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے ریجنل منیجر سپلائی اسحاق احمد اور انسٹالیشن منیجر محسن رضا کو گرفتار کرکے 30 روز کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کرنے کا حکم دیدیا.دوسری جانب پولیس کیمطابق گرفتاری کے احکامات کے اجراء کے بعد دونوں افسران روپوش ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • مہندی کا فنکشن مہنگا پڑگیا، دلہا دلہن کے گھر کی بجائے حوالات میں پہنچ گیا

    مہندی کا فنکشن مہنگا پڑگیا، دلہا دلہن کے گھر کی بجائے حوالات میں پہنچ گیا

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مہندی کی رات حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا 2 دولہا بھائیوں کو مہنگا پڑگیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس مے کاروائی کرتے ہوئے شادی کے دن تقریب سے قبل ہی ایک دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات 2 بھائیوں عدنان اور نعمان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد کیساتھ ڈانس کی محفل اور آتش بازی کا مظاہرہ کرکے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا دولہوں کو مہنگا پڑگیا.گزشتہ رات ہونے والی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آج شادی کے فنکشن سے قبل ہی ایک دولہا عدنان سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا.پولیس کیمطابق دوسرے دولہے نعمان سمیت دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.تھانہ دائرہ دین پناہ میں 2 دولہوں سمیت 20 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

  • پہلی حکومت ہے جس کی کوئی پالیسی نہیں، مسلسل قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، جمشید دستی

    پہلی حکومت ہے جس کی کوئی پالیسی نہیں، مسلسل قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، جمشید دستی

    پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمدخان دستی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے وطن عزیز خطرناک دور سے گزر رہا ہے، موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کی کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے اور قوم کےساتھ مسلسل جھوٹ بولا جارہا ہے ۔ عام آدمی کا نمائندہ ہوں، اس لئے عوام پر ہونےوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا، ہمیشہ وقت کے فرعونوں کی غنڈہ گردی اور نا انصافی کےخلاف آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔انہوں نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک تاریک دور سے گزر رہا ہے، کسان معاشی طور پر مر چکا ہے، مزدور بے حال اور خود کشیوں پر مجبور ہے، عوام حکومت کے کس کس ادارے کا رونا روئیں ،کل چینی اور آٹے کا بحران تھا جسکی شرمناک انکوائری دو نہیں ایک پاکستان بنانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے اوراب پٹرول کا بحران پورے ملک تک پھیل چکا ہے ،پٹرول 3سو روپے لیٹر تک بلیک میں فروخت ہو رہا ہے،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ایک کے بعد ایک بحران کا عذاب قوم بھگت رہی ہے، ایک مسئلہ ختم نہیں ہوتا دوسرا شروع ہو جاتا ہے اور یہ تمام بحران حکمرانوںکے اپنے پیدا کردہ ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام شعور کا مظاہرہ کریں ،پر امن طور پر باہر نکلیں کیونکہ نااہل حکمرانوں کو گھر نہ بھیجا گیاتو ملک میں خطرناک خونی انقلاب آنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ میں ایک سیاہ فام کے قتل پر امریکیوں نے اجتماعی شعور کا مظاہرہ کیا اورسڑکوں پر نکلے تو وقت کے فرعون ٹرمپ کو بنکر میں چھپنا پڑ گیا،ہمارے ملک میںبھی حکومت عوام کو پولیس جاگیر داروں وڈیروں کے ذریعے مار رہی ہے، روٹی سے محتاج غریب خود کشیوں پر مجبور ہیں، اپوزیشن حکومتی جبر کےخلاف بولے تو نیب میں کیس بن جاتے ہیںیا پولیس جھوٹے مقدمات درج کر لیتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت تنقید بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خود نجی آئل کمپنیوں کو تیل خریداری سے روکا مگر جب تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تونجی کمپنیوں کے پاس پٹرولیم ذخائر ختم ہو گئے مگر افسوس حکمرانوں نے غلط فیصلے کرکے قوم سے جھوٹ بولے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں کے ذمہ دار عمران خان پر فوری مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرپشن اور بدانتظامی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، مظفرگڑھ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ویئر ہاو ¿س میں کروڑوں روپے مالیت کے خوراک کے ہزاروں بیگ پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں مگر حکومت نے کسی غریب کو یہ تھیلے نہیں دیئے، حکومت کے وزیراور مشیر اربوں روپے کما رہے ہیں ،یہ کرپٹ ٹولہ قوم پر عذاب اور بوجھ ہے، ان حالات میں لوگ پریشان ہیں وہ کہاں جائیں ؟ ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جب کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے تو پھر نالائق وزیراعظم کو رکھنے کی وجہ کیا ہے؟ عمران خان کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب آئی ایم ایف سے 15 ارب ڈالر قرضہ لینے جا رہی ہے، ملک میں اگر لاک ڈاو ¿ن رہتا تو بھیک مانگنے کےلئے کورونا متاثرین کے اعداد وشمار پورے نہ ہوتے، اس لئے لاک ڈاو ¿ن ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا حکمران سوچ رہے ہیں کورونا وائرس بڑھے گا تو آئی ایم ایف سے قرضہ اور امداد ملے گی ، اس لیے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کےلئے جانیوالے ہر قسم کے مریضوں کو کورونا کی لسٹ میں ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا پیف سکولوں میں مزدوروں غریبوں کے بچے پڑھتے ہیں مگر حکومت نے پیف سکولوں کو ادائیگی نہ کرکے لاکھوں گھرانوں اور اساتذہ کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے، یونیورسٹیوں میں طلبا کی فیس معاف کی گئی مگر اب طلبا سے یونیورسٹی انتظامیہ فیس کا تقاضا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر میپکو نے گھریلوں صارفین کے بجلی کے بل معاف کرکے ماہانہ بلوں پر تحریر کیا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تحت بل معاف کیا گیا ہے مگر اسی بل پر ایس ڈی او میپکو کی مہر لگی ہوئی ہے کہ یہ بل فوری ادا کریں ورنہ میٹر کاٹ دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا یہ کیا تماشا ہے؟ یہ کونسا ریلیف ہے؟ یہ کیسا وزیراعظم ہے جسکا حکم ایک ایس ڈی او ماننے کو تیار نہیں ہے؟ انہوں نے میپکو کا بل دکھاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ڈرامے بند کرکے غریب صارفین کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ حکومتی اراکین اسمبلی ڈپٹی کمشنر سے بھی بھتہ مانگتے ہیں ،حکومت اراکین کی کمیشن خوری اور چور بازاری عام ہوچکی ہے، حکومتی اراکین اسمبلی اپنی ترقیاتی منصوبوں کے اپنے آدمیوں کے نام پر خود ٹھیکے لیتے ہیںمگرنیب اور احتساب کے دیگر ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا جو دوسروں کو چور چور کہتا تھا وہ اور اسکے اپنے حواری خود چور ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان حکومتی نااہلیوں پر ازخود نوٹس لیں اور عدالت کا فل بینچ تشکیل دےکر حکومتی اقدامات کا جائزہ لےکر عوام کو اس کرپٹ ٹولے سے نجات دلوائیں۔ انہوں نے کہا عوام میں لاواپک چکا ہے، گندم کی قیمت 2 ہزار روپے من تک پہنچ چکی ہے،ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے ملک میں آٹا 3 ہزار روپے فی من تک فروخت ہونا شروع ہو جائےگا۔ انہوں نے کہا قوم نے جلد ہی کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل نہ کی تو ایک اور آٹا بحران اور دیگر مختلف بحرانوں کا سامنا کرنے کےلئے تیار رہے۔اس موقع پرملک شفیق الرحمان ملانہ ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • یوریا سے بنا ایک ہزار لیٹر دودھ محکمہ فوڈ نے برآمد کرکے تلف کردیا

    یوریا سے بنا ایک ہزار لیٹر دودھ محکمہ فوڈ نے برآمد کرکے تلف کردیا

    مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی!
    1ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت دود برآمد کر کے تلف کردیا

    مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ہزار لیٹر مضرصحت صحت دودھ تلف کردیا.مظفرگڑھ کے علاقے پریتم چوک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے مضرصحت دودھ کی بڑی مقدار پکڑلی.ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کیمطابق کاروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر مضرصحت دودھ تلف کردیا گیا.تلف کیے گئے مضرصحت دودھ میں یوریا اور پانی کی ملاوٹ موجود تھی.ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق تلف شدہ ملاوٹی دودھ بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے خطرناک تھا.

  • مظفرگڑھ، کنٹرول شیڈ مالکان کی غفلت خونخوار کتوں نے بچوں پر حملہ کردیا! ایک بچہ جاں بحق 2زخمی ہوگئے

    مظفرگڑھ، کنٹرول شیڈ مالکان کی غفلت خونخوار کتوں نے بچوں پر حملہ کردیا! ایک بچہ جاں بحق 2زخمی ہوگئے

    مظفرگڑھ میں خونخوار کتوں نے 3 بچوں پر حملہ کرکے انھیں بری طرح نوچ ڈالا،واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کی بستی ملوکے والا میں خونخوار کتوں نے بکریاں چرانے والے 3 بچوں پر حملہ کردیا.ریسکیو کیمطابق کتوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا.واقعے کیخلاف اہل علاقہ نے بچے کی لاش شاہجمال روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعہ بستی میں موجود کنٹرول شیڈ کے مالکان کی غفلت کے باعث پیش آیا،انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول شیڈ کی مردہ مرغیاں بغیر حفاظتی انتظامات شئڈ سے باہر کتوں کو پھینکی جاتی ہیں،جس کے باعث علاقے میں خونخوار کتے ہروقت جمع رہتے ہیں.اہل علاقہ نے واقعے کا مقدمہ کنٹرول شیڈ کے مالک کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے.دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

  • کورونا وائرس نے مظفرگڑھ میں سپیڈ پکڑلی،مزید 32افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق

    کورونا وائرس نے مظفرگڑھ میں سپیڈ پکڑلی،مزید 32افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق

    مظفرگڑھ میں کورونا کے وار جاری،مزید 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 239ہوگئی.مظفرگڑھ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئرامجد شعیب ترین کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں کے مزید 32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 239ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا سگ متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو سے ہے۔

  • مفتی منیب نے دباؤ میں عید کا اعلان کیا تھا، اہل علاقہ. مظفرگڑھ میں آج سوموار کو عید کی نماز ادا کی گئی

    مفتی منیب نے دباؤ میں عید کا اعلان کیا تھا، اہل علاقہ. مظفرگڑھ میں آج سوموار کو عید کی نماز ادا کی گئی

    چاند کی رویت پر تنازع کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،،مظفرگڑھ کی ایک بستی کے لوگوں نے اتوار کو تیسواں روزہ رکھا اور آج عیدالفطر کی نماز ادا کی.رویت ہلال کمیٹی کے چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے مظفرگڑھ کے موضع لعل پور کی بستی راجو والا کے رہائشیوں نے اتوار کو تیسواں روزہ رکھا،،بستی کے لوگوں نے آج عیدالفطر کی نماز ادا کی.نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے لیے نفری بھی موجود رہی.بستی راجو والا کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے دباؤ میں آکر چاند کی رویت اور اتوار کو عیدالفطر کا اعلان کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ کمزور شہادتوں کو بنیاد بناکر خلاف شریعت اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا گیا تھا اسلیے انھوں نے سوموار کو عید نماز ادا کی.