Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • ضلعی انتظامیہ کی خبریں لگانا جرم ٹھہرا، اسسٹنٹ کمشنر نے پریس کلب کی عمارت مسمار کروا دی

    ضلعی انتظامیہ کی خبریں لگانا جرم ٹھہرا، اسسٹنٹ کمشنر نے پریس کلب کی عمارت مسمار کروا دی

    ضلعی انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے خلاف خبریں کیوں لگائیں،،جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ پریس کلب پر دھاوا بولتے ہوئے پوری پریس کلب کی پوری بلڈنگ ہی مسمار کردی.
    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے میونسپل کمیٹی جتوئی اور پولیس کے ہمراہ تحصیل پریس کلب جتوئی پر دھاوا بول دیا،،اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے صرف آدھ مرلے پر مشتمل پریس کلب جتوئی کی پوری بلڈنگ کو ہی مسمار کردیا.تحصیل پریس کلب جتوئی کے صدر کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے مسلسل چھپنے والی خبروں سے نالاں تھے.،ان کا کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب جتوئی کی چھوٹی سی بلڈنگ 15 سال قبل تعمیر کی گئی تھی.واقعے کیخلاف ضلع مظفرگڑھ کی صحافتی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی اور احتجاج کا اعلان کیا گیا.ان کا کہنا تھا کہ جتوئی پریس کلب کی بلڈنگ کو مسمار کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہے.پریس کلب کی بلڈنگ مسمار کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کیخلاف کاروائی کے لیے صحافیوں نے تھانہ جتوئی کو درخواست دیدی.دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کا موقف تھا کہ انھوں سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی عمارت گروائی ہے.

  • کورونا کے خلاف مسلسل فرنٹ لائن پر لڑنے والا آفیسر مسلسل کام کے دباؤ کے باعث ہائی بلڈپریشر سے دم توڑ گیا

    کورونا کے خلاف مسلسل فرنٹ لائن پر لڑنے والا آفیسر مسلسل کام کے دباؤ کے باعث ہائی بلڈپریشر سے دم توڑ گیا

    جہاں پورے ملک میں آج کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن منایا جارہا ہے،،وہاں مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف مسلسل فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت کا سب سے متحرک آفیسر مسلسل کام کے دباؤ کے باعث ہائی بلڈپریشر کا شکار ہوکر دم توڑ گیا،
    مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف محکمہ صحت کے کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول آفیسر فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے متحرک کردار ادا کررہے تھے.محکمہ صحت کے ذرائع کیمطابق ضلع بھر میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی سیمپلنگ،مریضوں کی ہسپتال منتقلی اور متاثرہ سپرے کرانا سی ڈی سی آفیسر رانا محمد جمیل کی ذمہ داریوں میں شامل تھا،،،،جبکہ روزانہ کورونا وائرس کے مریضوں کے سیمپلز ٹیسٹ کے لیے لیکر خود لاہور میں لیبارٹری پہنچانا بھی سی ڈی سی آفیسر رانا جمیل کی ذمہ داری تھی..محکمہ صحت کے ذرائع کیمطابق ضلع مظفرگڑھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث سی ڈی سی آفیسر رانا محمد جمیل کو دباؤ کا سامنا تھا،،مسلسل کام کے دباؤ کے باعث ہائی بلڈپریشر کی شکایت پر محکمہ صحت کے سی ڈی سی آفیسر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹیلیٹر دم توڑ گئے.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کیمطابق سی ڈی سی آفیسر رانا محمد جمیل محکمہ صحت کے سب سے متحرک آفیسر اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کررہے تھے،انکا کہنا تھا کہ رانا محمد جمیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں.

  • مظفرگڑھ ایک ہی گھر کے چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

    مظفرگڑھ ایک ہی گھر کے چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

    مظفرگڑھ کے محلہ شیخوپورہ میں ایک ہی گھر کے 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر متعلقہ گلی سیل کردی گئی۔گلی کے مکینوں کی کورونا ٹیسٹ لے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے مطابق چاروں افراد کو رجب طیب اردوان ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔اس سے قبل گھر کے 12 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جن میں سے دس کی رپورٹ موصول ہوئی اورمتاثرہ مریض کے اہل خانہ کے مزید 3افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے مطابق 2 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں.متاثرہ علاقے میں کلورین ملے پانی کا سپرے کیا جارہا ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر متعلقہ مکان والی چونا بھٹی والی گلی سیل کردی گئی پوری گلی کے مکینوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے سمپل لئے جارہے ہیں۔

  • کسان نہر میں مرغا بن گئے، تاریخ کا انوکھا احتجاج

    کسان نہر میں مرغا بن گئے، تاریخ کا انوکھا احتجاج

    مظفرگڑھ میں نہری پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور چوری کے خلاف کسانوں کا انوکھا احتجاج ،ٹیل کے کاشتکار مرغا بن کر حسن مائنز میں کھڑی ہوگئے اورمحکمہ انہار کے خلاف شدید نعرے بازی کی
    مظفرگڑھ میں نہری پانی کی غیر منصفانہ اور چوری کے خلاف سنانواں کے کسانوں نے حسن مائنز میں مرغا بن کر احتجاج کیا۔کان پکڑے مظاہرین نے محکمہ انہار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ کے بااثر زمینداروں کی طرف سے حسن مائنز پر جگہ جگہ کٹ لگا کر پانی چوری کرنا معمول بنالیا ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی نہیں پہنچتااور کسانوں کو پیٹرانجن کے زریعے زیر زمین پانی کا استعمال کرنا پڑتاہے۔کسانوں کے مطابق ٹیوب ویل کا پانی مہنگا پڑنے کی وجہ سے ان کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔متاثرہ کسانوں نے محکمہ انہار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نہری پانی کی چوری کے خلاف محکمہ انہار کاروائی کی بجائے بااثر ذمینداروں کے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

    l

  • بد کا انجام برا، رمضان میں بھی ڈکیتی سے باز نہ آئے تو پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکو ہلاک

    بد کا انجام برا، رمضان میں بھی ڈکیتی سے باز نہ آئے تو پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکو ہلاک

    مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے،مارے جانے والے ڈاکوؤں نے گزشتہ روز بھی مویشیوں کے بیوپاری سے لاکھوں روپے لوٹے تھے اور فائرنگ کرکے بیوپاری کو زخمی بھی کیا تھا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع جھلاریں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے.پولیس کیمطابق مقابلے کے دوران ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگیا.پولیس کیمطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ روز علی پور میں مویشیوں کے بیوپاری منور بھٹی سے 2 لاکھ روپے چھینے تھے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے بیوپاری کو شدید زخمی کردیا تھا.پولیس کیمطابق ڈاکوؤں کو ٹریس کرنے کے بعد پولیس ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر پہنچی تو انھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو مارے گئے.پولیس ترجمان کیمطابق مارے جانے والے 2 ڈاکوؤں کی شناخت صدام ڈنگا اور فیاض ڈانسر کے نام سے ہوئی ہے جو قتل،ڈکیتی سمیت 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے.

  • باغی ٹی کی خبر پر ایکشن، بھوک کے سبب خودکشی کرنے والے کے ورثاء کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 3 لاکھ کی امداد

    باغی ٹی کی خبر پر ایکشن، بھوک کے سبب خودکشی کرنے والے کے ورثاء کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 3 لاکھ کی امداد

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے والے مزدور کی خودکشی کی باغی ٹی وی کی خبر پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا،وزیراعلی پنجاب کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے مزدور کے اہلخانہ کو 3 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک دیا اور بیوہ کے لیے سرکاری نوکری کا اعلان کیا.
    مظفرگڑھ، پانچ دن سے گھر میں فاقے، بچوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھ کر باپ نے خودکشی کرلی
    لاک ڈاؤن کے باعث مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں نذیر نامی مزدور بیروزگار ہوگیا تھا،بیروزگاری،راشن نہ ملنے اور سرکاری امدادی رقم نہ ملنے کے باعث نذیر کے گھر فاقوں کی نوبت آگئی تھی.27 اپریل کو نذیر نے بھوک سے بلکتی اپنی بچیوں کو پانی سے روزہ رکھتے دیکھا تو زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی،معاملے کی خبر باغی ٹی وی پر چلی تو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی نوٹس لے لیا،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر وفاقی وزیرمملکت شبیر علی قریشی خودکشی کرنے والے مزدور نذیر کے گھر پہنچے اور تعزیت کرنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 3 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک نذیر کے اہلخانہ کے حوالے کیا.وفاقی وزیرمملکت شبیر علی قریشی کا کہنا تھا کہ نذیر کی بیوہ کو حکومت کی جانب سے نوکری بھی فراہم کی جائیگی.وزیرمملکت شبیر علی قریشی کا کہنا تھا کہ نذیر کی خودکشی کے بعد انھوں نے وزیراعلی پنجاب سے نذیر کے اہلخانہ کی مالی امداد کے لیے اپیل کی تھی.

  • مظفرگڑھ، ضلعی افسر کو اس کے آفس میں حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    مظفرگڑھ، ضلعی افسر کو اس کے آفس میں حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    کریمنل ریکارڈ یافتہ درخواست باز کی باتوں میں آکر مقامی شاپنگ مال مالکان کی انکوائری سرکاری آفیسر کو مہنگی پڑگئی
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1255061200116776960?s=19
    دوران انکوائری ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کا دفتر میدان جنگ بن گیا، ضلعی افسر پر حملے اور سنگین دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔مظفرگڑھ میں دوران انکوائری قانون کی دھجیاں بکھیر اڑاتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کا دفتر میدان جنگ بن گیا اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کو دفتر میں انکوائری کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔ جبکہ وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکوائری کرنیوالے ضلعی آفیسر کو انکے دفتر میں ہراساں کیا جارہا ہے اور ایڈیشنل کمشنر ریونیو مظفرگڑھ عارف ضیاء نے عادی درخواست باز مہراشفاق سیال جو کہ کریمنل ریکارڈ بھی رکھتا ہے کی درخواست پر مقامی شاپنگ مال کے مالکان سے زائد رقم چارج کرنے کی انکوائری کررہے تھے اس دوران درخواست باز اشفاق کے کارندے تمام معاملہ کی خفیہ کیمرے سے ویڈیو بھی بناتے رہے بعدازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا۔ ضلعی آفیسر کو سرکاری دفتر میں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی بھی کاروائی نہ کی گئی ہےنا ہی سرکاری افسر کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ کی خفیہ ویڈیو بنانا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے درخواستگزار کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ تاجران نے اپنے موقف میں کہا کہ ریکارڈ یافتہ اور درخواست باز شخص کی بلیک میل کرنے پر مبنی درخواست پر ناجائز تنگ کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے تاجران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ضلعی انتظامیہ درخواست باز اور ریکارڈ یافتہ شخص سے تاجروں کو تحفظ فراہم کروائے۔

  • رمضان کی آمد بھی شیطانیت سے نہ روک سکی، مظفرگڑھ 3 افراد نے خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    رمضان کی آمد بھی شیطانیت سے نہ روک سکی، مظفرگڑھ 3 افراد نے خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    مظفرگڑھ میں خاتون کو اغواء کرکے 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس کیمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.
    مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال سے گزشتہ رات اسماء بی بی نامی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا،،پولیس کیمطابق بعدازاں خاتون کو اغواء کار کھیتوں میں لے گئے اور 3 افراد نے اسماء بی بی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.پولیس کیمطابق متاثرہ خاتون کو دیہی مرکز صحت شاہجمال منتقل کردیا گیا.جبکہ واقعے کا مقدمہ ایک نامزد ملزم محمد شریف سمیت 3 افراد کیخلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • مظفرگڑھ، پانچ دن سے گھر میں فاقے، بچوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھ کر باپ نے خودکشی کرلی

    مظفرگڑھ، پانچ دن سے گھر میں فاقے، بچوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھ کر باپ نے خودکشی کرلی

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں لاک ڈاؤن کے دوران روزگار کھونے والا مزدور اپنے بچوں کو بھوکے سے بلکتا اور پانی سے روزہ افطار کرتے نہ دیکھ سکا،مزدور نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا.حکومتی دعوؤں کے برعکس متاثرہ خاندان کو نہ تو راشن ملا تھا اور نہ ہی امدادی رقم
    ۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کا رہائشی نذیر چند ہزار کی تنخواہ پر مقامی لیب میں کام کرتا تھا،،لاک ڈاؤن کے باعث لیب بند ہونے سے روزگار گیا تو گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی.لواحقین کیمطابق نذیر کے گھر میں گزشتہ 5 دن سے فاقے تھے،،گزشتہ شام اپنی بھوک سے بلکتے 6 بچوں کو پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھا تو رات سوتے ہوئے زہریلی گولیاں کھالیں،ورثاء کے مطابق نذیر کا گر بھی کروائے کا تھا جبکہ متاثرہ خاندان کو حکومت کی امدادی رقم اور راشن بھی نہیں ملا تھا،پولیس کیمطابق بھوک کے باعث خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے.جبکہ مرنے والے شخص کے ورثاء نے احتجاج کیا کہ وہ لاش کا پوسٹ مارٹم نہ کرانا چاہتے.

  • افسوسناک خبر!مظفرگڑھ میں قرنطینہ کئے گئے 53 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا

    مظفرگڑھ میں قرنطینہ کیے گئے مزید 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیمطابق قرنطینہ کیے گئے 553 افراد رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں.

    ضلع مظفرگڑھ میں قرنطینہ کیے گئے 537 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئیں.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کیمطابق قرنطینہ کیے گئے 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی.کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کو علاج کے لیے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیمطابق نئے کیسز کے بعد رجب طیب اردوان ہسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کیمطابق قرنطینہ کیے گئے 553 افراد کی رپورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں،ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیے گئے جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور ان کی رپورٹس نیگیٹو آئیں،انھیں انکے اضلاع میں بھیج کر قرنطینہ میں رکھا جائیگا.