Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • احساس کفالت پروگرام میں بڑے فراڈ کا انکشاف،خواتین امدادی رقم سے محروم

    مظفرگڑھ میں احساس کفالت سنٹرز پر خواتین سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،،خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کرکے مکمل رقم خردبرد کرنے کی شکایات سامنے آنے لگیں،لٹنے والی مستحق خواتین اپنی رقم کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگیں.مظفرگڑھ میں احساس کفالت سنٹرز پر تعینات عملہ مستحق خواتین سے فراڈ کرنے لگا،ضلع میں قائم بیشتر سنٹرز میں کئی مستحق خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے بعد بھی 12 ہزار روپے نہ دئیے گئے،شہر میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائی ونارمل سکول میں رقم سے محروم ہونے والی کئی خواتین اپنے حق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہیں.متاثرہ خاتون حسینہ مائی کیمطابق بائیو میٹرک تصدیق کرکے کہا گیا کہ 2 روز بعد پیسے لے جانا.اب معلوم ہوا کہ میرے 12 ہزار روپے نکلوالیے گئے ہیں.حسینہ مائی کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرکے گزارہ کرتی ہوں،میرے پیسے دلوائے جائیں.دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کیمطابق خواتین سے کٹوتیوں اور فراڈ کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں،متاثرہ خواتین خواتین سنٹرز پر تعینات پولیس اہلکاروں اور عملے کو موقع پر شکایات درج کرائیں.

  • سابق رکن قومی اسمبلی "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سابق رکن قومی اسمبلی "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    سابق رکن قومی اسمبلی "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،مظفرگڑھ کی مقامی عدالت نےجمشیددستی کوپولیس کے حوالے کردیا،جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواکرکے تیل چوری کرنےکا الزام ہے

    سابق رکن قومی جمشید احمد دستی کو ملتان کینٹ سے گزشتہ روزگرفتار کر لیا گیا تھا، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج تھا،جمشید دستی کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں منتقل کیا گیا تھا بعد ازاں مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا

     

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پولیس اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھیوں سے مل کر ڈرائیور سے دو آئل ٹینکر چھینے تھے۔ گرفتار پولیس اہلکار فرخ شہزاد، جمشید دستی کا گن مین اور جماعت کا سرگرم رکن بھی رہ چکا ہے

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، دہشت گرد کئے گرفتار،تعلق کس کالعدم تنظیم سے؟ کھلبلی مچ گئی

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، دہشت گرد کئے گرفتار،تعلق کس کالعدم تنظیم سے؟ کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انہیں تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • مظفر گڑھ : تمام مکاتب فکر کے ساتھ ملکر ضلع کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

    مظفرگڑھ (نمائندہ باغی ٹی وی) تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل کر مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ۔ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی قاری عبد الغنی ثاقب سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مظفرگڑھ قاری عبد الغنی نے ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے ملاقات کی اور مظفرگڑھ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ مظفرگڑھ میں ان کی تعیناتی کو مظفرگڑھ عوام کے لیے خوش آئند قرار دیا اور نیک توقعات کا اظہار کیا ۔ قاری عبد الغنی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ڈویژنل امن کمیٹی اور ضلعی امن کمیٹی مظفرگڑھ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنما شامل ہیں ایک پیج پر ھیں جو کہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن و امان کے لیے فعال کردار ادا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ اور مظفرگڑھ کو تفرقہ بازی سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنائیں گے، ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس نے قاری عبد الغنی ثاقب کے تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن کمیٹی کے فورم سے تمام مکاتب فکر کو ساتھ ملاکر ضلع مظفرگڑھ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا

  • جھینگےکی افزائش اور کیج فشنگ کی فروغ سے ماہی پروری میں انقلاب برپا ہوگا،سیکرٹری فشریز

    ماہی پروری کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث نہ صرف پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہوسکے گی بلکہ ماہی پروری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا اور ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی.ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنگلی حیات اور فشریز کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات نے فش سیڈ نرسنگ فارمز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر ڈائریکٹرز فشریز ڈاکٹر ریاض الدین اور ملک محمد رمضان بھی انکے ہمراہ تھے.ان کا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز کی جانب سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیاگیا ہے جس کے تحت مظفرگڑھ سمیت پنجاب کے 3 شہروں میں کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کے ایک ایک ماہ کے تربیتی کورس شروع کردئیے گئے ہیں.سیکرٹری جنگلی حیات اور فشریز کیپٹن (ر) محمد محمود،ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ماہی پروری کے ذریعے چین اور انڈیا سمیت دنیا کے ممالک بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں،اس لیے فارمرز کو جدید ترین طریقوں سے روشناس کرایا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کیج کلچر کے فروغ اور جھینگے کی افزائش سے نہ صرف فارمرز کو فائدہ ہوگا بلکہ ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی.اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نرسری عاشر عظیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی نے سیکرٹری جنگلی حیات اور فشریز کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات کو کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کے تربیتی کورس اور فش سید نرسنگ فارمز میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی.

  • مچھلی کی افزائش کے حوالے سے پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام

    محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام پنجاب کے 3 شہروں میں کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کا تربیتی کورس شروع ہوگیا،تربیتی کورس میں فش فارمرز کو ماہی پروری کے جدید ترین تقاضوں سے روشناس کرایا جائے گا.تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مچھلی کی پیدوار بڑھانے اور جدید طریقہ ماہی پروری سے آگاہ کرنے کے لیے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے.پراجیکٹس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں ایک ایک ماہ کا تربیتی کورس گزشتہ روز شروع کردئیے گئے.مظفرگڑھ کے فش سیڈ نرسنگ فارمز میں منعقدہ تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نرسری عاشر عظیم اور سینئر کیمسٹ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ چین سمیت دنیا بھر کے ممالک ماہی پروری کی برآمد کے ذریعے بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماہی پروری کے جدید ترین طریقوں کے ذریعے ملک میں مچھلی اور جھینگا کی پیدوار بڑھانے کے لیے سرگرم ہے،حکومتی اقدامات کے باعث محکمہ پروری میں انقلاب برپا ہوگا.تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیج فش فارمنگ کلچر ملک کی مچھلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے.تربیتی کورس 3 دسمبر تک جاری رہیگا.

  • مظفرگڑھ میں ٹڈی دل کے وار!

    مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں چولستان سے آنے والی ٹڈی دل نے حملہ کردیا،محکمہ زراعت نے شہریوں کو ڈھول بجاکر ٹڈی دل کو اپنے کھیتوں سے بھگانے کا مشورہ دیا ہے.محکمہ زراعت کیمطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی اور تحصیل علی پور کے علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے.محکمہ زراعت کیمطابق تاحال کپاس کی فصل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا.علی پور اور جتوئی پر حملہ آور ہونے والی ٹڈی دل چولستان سے ہجرت کرکے پہنچی ہے.محکمہ زراعت کیمطابق ٹڈی دل کا اگلا پڑاؤ ڈیرہ غازیخان ہوگا،کاشتکاروں کو روایتی طریقے کیمطابق ڈھول بجاکر ٹڈی دل کو اپنے کھیتوں سے بھگانے کا مشورہ دیا گیا ہے.

  • میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف!

    میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ میں بوگس بھرتی سکینڈل کا انکشاف، سابق چیف آفیسر زوہیب حمید نے اپنے بھائی اور فنانس آفیسر کاشف منیر نے بھی اپنے بھائی کو جعلی آڈر پر بھرتی کرکے خانگڑھ میونسپل کمیٹی تبادلہ کراکر بھیج دیا، بوگس بھرتی ہونیوالے ملازمین کو جعلی پے سلپ پر تنخواہیں دینے کا بھی انکشاف تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اور خانگڑھ بوگس بھرتی سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس میں سینٹری انسپکٹر محمد رمضان کے بیٹے مغیرہ رمضان کو جعلی آڈر پر بھرتی کرکے تنخواہ دینے کے علاؤہ میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے سابق چیف آفیسر زوہیب حمید نے بھی اپنے بھائی شعیب حمید کو بھرتی کرکے خانگڑھ میونسپل کمیٹی تبادلہ کرکے بھیج دیا اور تنخواہ وصول کرنا شروع کردی جبکہ خانگڑھ میونسپل کمیٹی میں ایڈیشنل چارج پر تعینات کاشف منیر نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اپنے بھائی آصف منیر کو دائرہ دین پناہ میونسپل کمیٹی میں بھرتی کرتے ہوئے اسکو بھی تبادلہ کراکر خانگڑھ میونسپل کمیٹی بھیج دیا ہے۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ میونسپل کمیٹیوں میں اعلی عہدے پر تعینات ان افسران نے جہاں قانون کی دھجیاں اڑائی ہے وہیں اپنے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بوگس بھرتی سکینڈل میں ماموں بناتے ہوئے جعلی این او سی کے زریعے تبادلہ کے احکامات حاصل کیے ہیں۔ جبکہ ان افسران کے بوگس بھرتی ہونیوالے قریبی رشتے داروں کے نام پر تنخواہیں بھی ملی بھگت سے حاصل کی جارہی ہے اور یہ بوگس بھرتی کرنیوالے ملازمین ایک دن بھی دفتر میں حاضری لگانے کے لیے نہ آئے ہیں۔ دوسری طرف میونسپل کمیٹی خانگڑھ کے کرپٹ افسران نے سینٹری ورکرز کی تنخواہوں میں بھی کرپشن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس وقت میونسپل کمیٹی خانگڑھ میں 51سینٹری ورکرز تعینات ہے لیکن 31 ورکرز حاضر ہوتے ہیں جن سے کام لیا جاتا ہے باقی بھرتی سفید پوش 20سینٹری ورکرز کی تنخواہیں بااثر سیاسی افراد کے کارندوں کو خوش کرنے اور اپنی جیب گرم کرنے میں خرچ کی جاتی ہے۔ جبکہ بوگس بھرتی سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد کاروائی سے بچنے کے لیے کرپٹ افسران نے بااثر سیاسی افراد کے زریعے ضلعی انتظامیہ کے اعلی آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر پر دبائو ڈلوانا بھی شروع کردیا ہے۔ میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اور خانگڑھ میں جاری کرپشن اور بوگس بھرتیوں کے زریعے حکومت کو پہنچائے جانیوالے لاکھوں روپے کے نقصان پر تمام حلقوں نے زمہ داران کے خلاف فوری مقدمات درج کرکے کرپٹ افسران کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • نواز شریف کے لئے لیگی متوالے کا بڑا اعلان!

    مظفرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے کارکن نے ہسپتال میں زیرعلاج میاں نواز شریف کے لیے اپنا گردہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا،تنویر شہزاد ببلو کہتے ہیں حکومت نوازشریف کی صحت کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہے.مظفرگڑھ کے علاقے غوث کالونی کے رہائشی مسلم لیگ ن کے کارکن تنویر شہزاد ببلو نے نوازشریف کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے.تنویر شہزاد ببلو میاں نواز شریف سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے پلے کارڈ اٹھائے پریس کلب پہنچ گیا.مسلم لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ وہ نیوز چینلز پر کافی دن سے سن رہا ہے کہ اسکے قائد میاں نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں.تنویر شہزاد ببلو نے اعلان کیا کہ وہ میاں نواز شریف کو اپنے گردے اور خون کا ایک ایک قطرہ دینے کو تیار ہیں،مسلم لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کو گردہ دینے کے اعلان سے قبل اپنے میڈیکل ٹیسٹ بھی کراچکے ہیں جو کہ نارمل ہیں.تنویر شہزاد ببلو کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی جان سے کھیل رہی ہے اور نواز شریف سے انتقام لیے جارہے ہیں.

  • وزیراعلی پنجاب کے مشیر کا اچانک دورہ،ملازمین کو غیر حاضر پاکر پورے دفتر کو ہی معطل کردیا

    مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار عبدالحئی دستی کا مارکیٹ کمیٹی مظفرگڑھ کا دورہ،عملہ کو غیر حاضر پاکر دفتر کا تمام عملہ معطل کردیا،نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔وزیر پنجاب کے مشیر برائے زراعت سردار عبد الحئی دستی نے مظفرگڑھ میں محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کے دفاتر کا دورہ کیا۔سردار عبدالحئی دستی مارکیٹ کمیٹی کے دفتر پہنچ تو پورا دفتر خالی پایا مارکیٹ کمیٹی کے انچارج سے لیکر چوکیدار تک سب ملازمین کو غیر حاضر پاکر مشیر وزیراعلی پنجاب نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام عملہ کے فوری معطلی کے احکامات جاری کئے ۔سردار عبدالحئی دستی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا ۔ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے۔بعدازاں مارکیٹ کمیٹی کے 9 ملازمین کی برطرفی کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔