جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ کا بلوچستان سے آنے والا قافلہ مظفرگڑھ سے ملتان روانہ ہوگیا ،قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔جمعیت علماء اسلام ف کا بلوچستان سے آنے والا قافلہ ڈی جی خان سے مظفرگڑھ پہنچا ۔قافلے کی قیادت ممبر قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین اور سابق ممبر اسمبلی مولانا عبد الواسع کررہے ہیں۔قافلہ ڈیرہ غازی خان سے مظفرگڑھ پہنچا اس میں سنیکڑوں گاڑیاں شامل ہیں قافلہ باراستہ ہیڈ محمد والہ ملتان پہنچے گا اور رات کو ملتان میں قیام کے بعد کل اسلام آباد روانہ ہوگا۔
Category: مظفرگڑھ
آزادی مارچ کے قافلے روکنے کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع
مظفرگڑھ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی،کنٹینرز کے ذریعے ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.مظفرگڑھ میں اپوزیشن کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں،ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستے بند کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ جاوید اختر کیمطابق ابتک پولیس کی جانب سے 20 سے زائد کنٹینرز پکڑنے کی اطلاعات ہیں.ان کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے کنٹینرز میں سامان خراب ہونے سے نقصان ہورہا ہے.پولیس ذرائع کیمطابق پل چناب، ہیڈپنجند، ہیڈ محمد والا، ہیڈ تونسہ، غازیگھاٹ پل،میانوالی روڈ اور جھنگ روڈ کے راستے بند کیے جارہے ہیں.دوسری جانب ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے لیے ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں.
خون سفید ہوگیا !نافرمان بیٹوں نے ماں کو پاگل قرار دے کر قید کردیا
مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر بیٹوں نے باپ کیساتھ ملکر ماں کو پاگل قرار دیدیا اور گھر میں قید کردیا.دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث 70 سالہ خاتون کے جسم میں کیڑے پڑگئے،نافرمان بیٹوں اور شوہر کیخلاف کاروائی نہ ہونے پر خاتون کے ورثاء نے احتجاج کیا.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ میٹھائی شاہ میں 70 سالہ خاتون نذیراں بی بی کو مبینہ طور پر اسکے شوہر اور بیٹوں نے پاگل قرار دیکر گھر میں قید کردیا،متاثرہ خاتون کے بھائی اللہ ڈتہ کے مطابق قید ہونے اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث نذیراں بی بی کے جسم میں کیڑے پڑگئے،اللہ ڈتہ کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر انھوں نے اپنی بہن کو اسکے شوہر اور بیٹوں کی قید سے آزاد کراکر ہسپتال منتقل کیا.اللہ ڈتہ کیمطابق بروقت علاج نہ ہونے پر انکی بہن کے پاؤں کی انگلیاں کاٹنی پڑیں اور درخواست کے باوجود پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کررہی.خاتون کے ورثاء نے پولیس کیخلاف احتجاجاً پریس کلب کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جبکہ مقدمےے کے اندراج کے لیے بہن کا میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کرایا جارہا.
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکومظفرگڑھ سرکل کی خانگڑھ میں صارفین کی شکایات کےازالہ کےلئےکھلی کچہری
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذرمحمدڈ ب نے کہا ھے کہ صارفین میپکو کے بل اور بقایاجات وقت پر ادا کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بروقت سے بچ سکیں۔ صارفین کی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ بروقت اورصارفین کی دہلیزپر جاکر کرناہے۔اگر کسی صارف کے ساتھ عملہ کی جانب سے زیادتی کی گئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائیگا۔ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گئی چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کیونکہ بجلی چور قومی مجرم ہیں۔ان خیالات کا انہوں نے جامع مسجدمصعب بن عمیرخانگڑھ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر 58 صارفین نے میپکو سے متعلقہ شکایات کی درخواستیں دیں جن کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔ان میں سے زیادہ تر شکایات خراب میٹر کی تبدیلی،پول کی تبدیلی اور بل کی درستگی کے متعلق تھیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے مزید کہا کہ میپکو ملازمین صارفین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج صارفین کی نظر میں بہتر ہو سکے اس موقع پر ڈی سی ایم میپکو سرکل مظفر گڑھ اظہارعلی میپکو ڈویژن مظفر گڑھ کے ایس ڈی اوز،آراو،زونل چیئرمین پیرمہدی شاہ اور اے پی آر اوبھی موجود تھے۔




انوکھا احتجاج!ڈاکوؤں کی فائرنگ زخمی ہونےوالے شخص کوورثاڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکےآفس چھوڑ کرفرار
مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر انصاف نہ ملنے پر ٹانگوں سے معذور زخمی شخص کو اسکے اہلخانہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس کی رحم وکرم پر چھوڑ کر چلےگئے۔زخمی شخص کیمطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث اسکی ٹانگیں کاٹنی پڑیں پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اللہ ڈیوایا نامی بزرگ کی ٹانگیں زخمی کردیں تھیں۔بعدازاں ٹانگیں زخمی ہونے کے باعث اللہ ڈیوایا کی دونوں ٹانگیں کاٹنا پڑیں.مبینہ طور پر 2 ماہ میں بھی ملزمان کی عدم گرفتاری پر بطور احتجاج اللہ ڈیوایا کے اہلخانہ اسے ڈسٹرکٹ پولیس آفس مظفرگڑھ میں سٹریچر پر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے.اللہ ڈیوایا کیمطابق 5 افراد نے فائرنگ کرکے اس کو دونوں ٹانگوں سے محروم کردیا۔پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی.روتے ہوئے اللہ ڈیوایا کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے اور اہلخانہ پولیس کے رحم وکرم پر ڈی پی او آفس چھوڑ کر چلے گئے.دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان کیمطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے۔مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کررکھا ہے.پولیس ترجمان کیمطابق مقدمے کے مدعی اپنے خاندانی مخالفین کو مقدمے میں پھنسانا چاہتے ہیں.
میپکو مظفرگڑھ سرکل کی حدود میں 8 روز کے دوران 124بجلی چورے پکڑے گئے 98کے خلاف مقدمات درج
سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نےکاکہنا ہے کہ مظفرگڑ میں بجلی چوروں کےخلاف میپکو کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں صرف ماہ اکتوبرکے 8دنوں میں 124بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ میپکوسرکل مظفرگڑھ کی حدود میں پکڑے گئے ان بجلی چوروں کو198357یونٹ بجلی چوری کرنے پر32 لاکھ60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے اور98بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات مزیدسخت کئے جارہے ہیں۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرکا کہناتھا کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں آئیں مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔
مظفرگڑھ میں مضرصحت دال کھانے سے بچوں سمیت 5افراد کی حالت غیر!
علی پور میں مبینہ طور پر مضرصحت دال کھانے کے بعد 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی.متاثرہ افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مضرصحت کھانا کھانے کے بعد 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی.پولیس کیمطابق تمام افراد نے کھانے میں مبینہ طور پر دال کھائی تھی جس کے بعد انکی حالت غیر ہونے لگی.متاثرہ افراد میں 4 بچے اور خاتون شامل ہیں،بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں.متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیا گیا جہاں 2 بچوں 2 سالہ سائرہ اور 3 سالہ عثمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.پولیس نے بھی قانونی کاروائی شروع کردی ہے.
جمشید دستی کا اپنی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان!
عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مشروط کردیا،جمشیددستی کا کہنا ہے کہ وہ آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے.جمشید دستی کا اپنی شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے،،اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جارہے ہیں.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ 2020ء میں سادگی سے شادی کرلیں گے،انھوں نے دعا کی کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے.
سائلین سے پولیس اہلکاروں کا نارواں سلوک کسی صورت برداشت نہیں،آرپی اور ڈیرہ غازی خان
ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا کہناہے کہ سائلیں سے پولیس کا نارواں رویہ کسی صورت قبول نہیں،جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔مظفرگڑھ پولیس لائن میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا کہنا تھا کہ پولیس کے مثبت رویہ کی وجہ سے مظفرگڑھ میں جرائم کی شرح میں کمی آئی۔تھانہ کلچر میں بہتری اولین ترجیح ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہے سائلین سے زیادتی کسی صورت قبول نہیں ایسا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر آرپی او ڈیرہ غازی خان نے سائلین سے ان کی شکایات بھی سنیئں اور موقع پر ان کا ازالہ کیا بعدازاں مظفرگڑھ کے مختلف تھانوں کی حدود سے ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی مالکان کے حوالے کیا
مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی!
مظفرگڑھ میں سکول وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،وین میں طلباء وطالبات سوار نہ ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.مظفرگڑھ میں جیل روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والے سردار کوڑا خان سکول کی وین میں آگ لگ گئی.ریسکیو کیمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا.ریسکیو کیمطابق سکول کے طلباءوطالبات نے کچھ دیر میں وین میں سوار ہونا تھا،سواریاں موجود نہ ہونے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.آتشزدگی کے واقعے کے بعد سکول کے طلباء وطالبات کو پولیس موبائل وین پر انکے گھروں کو روانہ کیا گیا.




