Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ کی میونسپل کمیٹی خانگڑھ کاکنٹرول حکمران جماعت کےایم پی اےکےکوارڈینیٹرکےپاس!

    مظفرگڑھ میں بلدیاتی اداروں کا چارج غیرقانونی طور پر غیرمنتخب افراد نے سنبھال لیا۔تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کے کوآرڈینیٹر کی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانگڑھ کی جگہ اجلاس کی صدارت کرنے اور عملے کو ہدایات دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.مظفرگڑھ کی میونسپل کمیٹی خانگڑھ کا چارج غیرقانونی طور پر غیرمنتخب افراد نے سنبھال لیا،تحریک انصاف کے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان کے کوآرڈینیٹر وقاص ہمایوں کی میونسپل کمیٹی خانگڑھ میں میٹنگ کی صدارت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.وقاص ہمایوں خان نے غیرقانونی طور پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانگڑھ کے دفتر میں انہی کی نشست پر بیٹھ کر اجلاس کی صدارت کی اور عملے کو ہدایات بھی جاری کیں.ممبرصوبائی اسمبلی کے کوآرڈینیٹر صفائی کے لیے آنے والے رکشے بھی عملے میں تقسیم کرتے رہے.دوسری جانب معاملے پر موقف دیتے ہوئے وقاص ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ انھیں ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد نے میونسپل کمیٹی خانگڑھ میں کرپشن ختم کرنے کے لیے اختیارات دئیے ہیں.

  • مظفرگڑھ کے 4ہزار سکولوں میں سہولیات ناپید!صاف پانی توکیا پانی پینےکے گلاس تک موجود نہیں

    ضلع مظفرگڑھ کے4ہزارسےزائدسرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارو ں میں سہولیات کافقدان کےباعث طلباوطالبات کومشکلات کاسامناہے ۔سکولوں میں پینےکےلئےصاف پانی تودورکی بات گلاس تک موجودنہیں ہیں بچےزیرزمین واٹرپمپ سےنکلنےوالےگندےپانی کوٹوٹیوں سےمنہ لگاکرپینےپرمجبورہیں۔ضلع بھرکے98فیصدسکولوں میں بچےآلودہ اورمضرصحت پانی پینےپرمجبورہیں اکثرسکولوں کی عمارتیں بوسیدہ ہوچکی ہیں توکئی اداروں میں بجلی کی سہولت تک میسرنہیں ہیں،کہیں نان سیلری فنڈزہڑپ توکہیں ہیڈماسٹرزوہیڈمسٹریس اپنی تنخواہیں بھی اداروں پرلگانےلگی ہیں۔ہزاروں روپےفیسوں کی مدمیں وصول کرنےوالےپرائیویٹ اداروں میں مضرصحت پانی،ناقص اورباسی اشیاءکھانےسےبچےپیچیدہ امراض کاشکارہورہےہیں۔ایک سرکاری ادارےمیں توکرنٹ لگنےسےبچےکی موت تک واقعہ ہوچکی ہے ۔انتہاتویہ ہےکہ سرکاری سکولوں کےاساتذہ سےڈپٹی ڈی ای اوواش روم تک صاف کراتےہیں ایسی ایک ویڈیوگزشتہ دنوں منظرعام پرآچکی ہے۔اس سب کےباوجودڈپٹی کمشنرڈاکٹراحتشام انورجواپنےآپ کوتعلیم دوست شخصیت کہلوا تے ہیں انہو ں نے ایک بار بھی سر کار ی سکو لو ں کا دور ہ بھی کر نا گوارا نہیں کیا ۔ تفصیل کے مطا بق ضلع مظفر گڑ ھ میںخو اتین کے کل 681 سر کار ی پرا ئمر ی سکو لو ں جبکہ 702بو ائز پرا ئمر ی سکو لز ہیں۔اسی طر ح 109گر لز مڈ ل جبکہ 113بو ائز مڈ ل سکو لز ہیں،46گر لز ہا ئی سکول جبکہ 90بوا ئز ہا ئی سکو ل ہیں اور 5گر لز ہا ئر سیکنڈر ی سکو ل جبکہ 11بو ائز ہا ئر سیکنڈر ی سکول کا م کر ر ہیں .۔اگر با ت کی جا ئے پرا ئیو یٹ ر جسٹرڈ تعلیمی ادار و ں کی مظفرگڑھ میں 138پرا ئمر ی، 405مڈ ل ، 252سیکنڈر ی ،50ہا ئر سیکنڈری ہیں جبکہ ضلع میں374غیر ر جسٹرڈ ، 150انڈر پرا سس،336پی ایس پی سکو لز سمیت ایک ہزار سے زا ئد پیف سکو لز کا م کر ر ہے ہیں ۔ ان سکو لز میں سے 98فیصد میں سہو لیا ت کا شد ید فقدا ن ہے ۔ضلع مظفر گڑھ کے سکو لو ں کو نا ن سیلر ی بجٹ کی مد میں ملنے وا لے فنڈزکی ما لیت 10کروڑ رو پے سا لا نہ کے لگ بھگ ہے اس سب کے با وجو د سر کار ی سکو لز میں سہو لیا ت نا ہو نے کے برا بر ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق نا ن سیلر ی بجٹ کی مد میں ملنے وا لی رقم کا بڑا حصہ محکمہ تعلیم کے افسرا ن اور ہیڈ ما سٹرو ہیڈ مسٹر یس خورد برد کر لیتے ہیں اس حو الے سے گز شتہ دنو ں گور نمنٹ گر لز سکو ل خور شید آ با د کی ہیڈ مسٹر یس پرانکو ائر ی کے دورا ن کر پشن ثا بت بھی ہو ئی ہے اور انہیں نا ن سیلر ی بجٹ فنڈکی رقم سے ہڑ پ کئے گئے سا ڑھے 4لا کھ رو پے جمع کروا نے کا حکم بھی دیا گیا تاہم انہو ں نے ابھی تک یہ رقم جمع نہیں کروا ئی ۔ سکو لز میں سہولیا ت کا یہ حا ل ہے کہ آ ج کے اس تر قی یا فتہ دور میں بھی مظفر گڑ ھ کے 98فیصد سکو لز میں پینے کا صا ف پا نی تک میسر نہیں ہے زیر زمین وا ٹر پمپ سے نکلنے والے مضرصحت پا نی کو پینے کے لئے سر کار ی سکو لو ں میں گلا س تک نہیں بچے بچیا ں ٹو ٹیو ں کو منہ لگا کر پا نی پینے پر مجبو ر ہیں ۔مضر صحت پا نی پینے سے ہما ر ے مستقبل کے معمار ہپا ٹا ئٹس ،معدہ،گردو ں اور دیگر بیمار یو ں میں مبتلا ہو ر ہے ہیں ۔ ضلع کے سر کار ی سکو لو ں میں درجہ چہارم کے ملا زم نہ ہو نے کی وجہ سے پڑ ھے لکھے اسا تذہ کو سکو لز کی صفا ئی ستھرا ئی کا کا م بھی خو د کر نا پڑتا ہے اس حو الے سے گز شتہ دنو ں مظفرگڑ ھ کے ڈپٹی ڈی ای او کی جانب اساتذہ سےسکول کاواش روم صاف کروانےکی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپرگردش کرچکی ہےاورناقص انتظام کی وجہ سےماہڑہ کےعلاقہ میں ایک گورنمنٹ سکول کابچہ بھی کرنٹ لگنےسےجاں بحق ہوچکاہےاس سب کےباوجودڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ ڈاکٹراحتشام انوراورمحکمہ تعلیم سرکاری اداروں کی بہتری کےحوالےسےزبانی جمع خرچ سےآگےنہ بڑھ سکے ۔

  • جعلی ڈگری کے بعد بس کا نمبر بھی جعلی،کس سیاستدان کی ہے یہ کارستانی!

    مظفرگڑھ میں پولیس نے رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ پرجمشید دستی کی بس کو قبضے میں لے لیا۔جمشیددستی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد انھیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے.مظفرگڑھ کے تھانہ شاہجمال کی پولیس نے شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق بس کو رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر قبضے میں لیاگیا.قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے.دوسری جانب عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے اعلان پر پولیس نے بس کو قبضے میں لیا،حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کی نشانہ بنارہی ہے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ بس وفاقی حکومت نے فلاحی تنظیم کو عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی حکومت کے پاس ہیں۔عطیہ کی گئی بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کا کام تھا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد اب حکومت کو بس کی رجسٹریشن یاد آگئی اور ان پر بنائے گئے پرانے مقدمات کھولے جارہے ہیں.جمشیددستی نے اعلان کیا کہ وہ اب مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں ہرصورت پختہ عزم کیساتھ شرکت کریں گے.

  • جعلی ڈگری کے بعد بس کا نمبر بھی جعلی،یہ ہے کس سیاستدان کی کارستانی!

    مظفرگڑھ میں پولیس نے رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ کا الزام لگاکر شہریوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی جمشید دستی کی بس کو قبضے میں لے لیا.جمشیددستی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے.مظفرگڑھ کے تھانہ شاہجمال کی پولیس نے شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کرنے والی جمشید دستی کی بس قبضے میں لے لی۔پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق بس کو رجسٹریشن نہ ہونے اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر قبضے میں لیاگیا.قانون سے کسی کو استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا ہے.دوسری جانب عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے اعلان پر پولیس نے بس کو قبضے میں لیا۔حکومت سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کی نشانہ بنارہی ہے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ بس وفاقی حکومت نے فلاحی تنظیم کو عطیہ کی تھی جس کے کاغذات بھی حکومت کے پاس ہیں۔عطیہ کی گئی بس کی رجسٹریشن کرانا حکومت کا کام تھا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد اب حکومت کو بس کی رجسٹریشن یاد آگئی اور ان پر بنائے گئے پرانے مقدمات کھولے جارہے ہیں.جمشیددستی نے اعلان کیا کہ وہ اب مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں ہرصورت پختہ عزم کیساتھ شرکت کریں گے.

  • میپکومظفرگڑھ سرکل میں صارفین کی شکایت کےحل کےلئےکھلی کچہری لگائی گی!

    سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نےکہاہےکہ صارفین کی شکایات کاازالہ ہماری اولین ترجیح ہےاگرکسی صارف کےساتھ عملہ کی جانب سےزیادتی کی گئی تواس کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائےگی۔میپکو ملازمین صارفین کےساتھ حسن سلوک کےساتھ پیش آئیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔ میپکوسرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گئی چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کیونکہ بجلی چور قومی مجرم ہیں۔صارفین میپکو کے بل اور بقایاجات وقت پر ادا کریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ان خیالات کا انہوں میپکوسرکل کمپلیکس مظفر گڑھ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر 32 صارفین نے میپکو سے متعلقہ شکایات کی درخواستیں دیں جن کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔ان میں سے زیادہ تر شکایات خراب میٹر کی تبدیلی،پول کی تبدیلی اور بل کی درستگی کے متعلق تھیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ بروقت اورصارفین کی دہلیزپر جاکر کرناہے۔

  • وزیراعلی پنجاب کے مشیر کی گاڑی پر فائرنگ!

    مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا،نامعلوم افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں.مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال کے قریب گزشتہ رات مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تھی.مشیر وزیراعلی پنجاب کے ساتھی محمد نصراللہ کی مدعیت میں تھانہ خانگڑھ میں درج کروائے گئے مقدمے کیمطابق سردار خرم لغاری لاہور سے جتوئی واپس آرہے تھے،شاہجمال کے قریب سڑک پر رکھے پتھروں کے باعث انھوں نے گاڑی روکی تو 4 نامعلوم مسلح افراد انکے سامنے آگئے اور فائرنگ کردی.ایف آئی آر کیمطابق اس دوران گاڑی بھگانے کے باعث خرم لغاری اور انکی گاڑی محفوظ رہی.پولیس کیمطابق تھانہ خانگڑھ میں 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.

  • مظفرگڑھ کےڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی کشمیری بچیوں پربھارتی مظالم کےخلاف ریلی

    بچیوں کے عالمی دن کے موقع پرمظفرگڑھ میں کشمیری بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں،نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ریلی نکالی گئی،ریلی میں کشمیری بچیوں پر بھارتی ظلم وستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی.بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بچیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ریلی نکالی گئی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کانفرنس ہال سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاظم نے کی.ریلی میں ڈاکٹروں،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیری بچیوں پر بھارتی افواج کے ظلم وستم اور انکی عصمت دری کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،اقوام عالم کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے.ریلی ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی.

  • حکومت کومزیدوقت دیاتوملک مکمل بیٹھ جائےگاملک خونی انقلاب کی طرف جارہاہے،جمشیددستی

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسان مزدور تاجر طبقہ تباہ ہو چکا، ملک خونی انقلاب کی طرف جا رہا ہے عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے حکومت کو مزید چند ماہ دیئے گئے تو ملک مکمل بیٹھ جائے گا ڈنڈے طاقت کے زور پر حکومت نہیں چل سکتی ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے مظفرگڑھ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نےکہا کہ آج انگریز دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے انگریز بھی اپنے غلام جاگیر داروں کا ظلم قائم رکھنے کے لئے جاگیر داروں کی مرضی کے ایس ایچ اوز تعینات کرتا تھا اور آج پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی عوام کو انہیں وڈیروں جاگیر داروں کھوٹے سکوں کی مرضی کے تھانیداروں کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا بڑے بڑے بھتہ خوروں اور ظالم جاگیر داروں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد میں نے اپنا راستہ الگ کیا۔ انہوں نے کہا آج ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے غریب دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے کسان تباہی ہوچکا مزدور ختم ہوگیا تاجر بدحال ہو گیا مگر انصاف کی حکومت مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک اقتصادی طور پر تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے مگر حکومت ڈنڈے اور طاقت کے ذریعے عوامی جذبات دبا رہی ہے۔ انہوں نے کہا جو بولے گا مارا جائے گا مگر حکومت کا اندازہ نہیں کہ ملک طاقت اور ڈنڈے سے نہیں کارکردگی سے چلتا ہے انہوں نے کہا ڈنڈے کے زور پر سب اچھا کا راگ الاپ کر عوام کا گمراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا مظفرگڑھ میں لاقانونیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے انصافی اراکین اسمبلیوں کو راضی کرنے میں لگے ہیں ہر طرف کمیشن کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ضلع کے اکثر تھانوں میں ٹرینی ایس ایچ او لگے ہوئے ہیں ٹریفک پولیس سر عام وصولیاں کر رہی ہے سرکاری دفاتر میں رشوت کے بغیر جائز کام بھی نہیں ہورہے عمران خان نااہلی ہے جس نےچند ماہ میں ہی ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا وطن عزیر عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے سعودیہ عرب امارات ایران اور چین پاکستان کی حمایت چھوڑ چکے ہیں ہماری خارجہ پالیسی ناکام اور سفارتکاری ختم ہوچکی ہے مگر پھر بھی قوم کو ہر روز جھوٹ کی نئی کہانی سنائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو چند ماہ مزید دیئے گئے تو ملک کے استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہو جائیں گے اس موقع پر امبر سیال بھی انکے ہمراہ تھے۔

  • بھاری مقدار میں شراب برآمد،ملزمان گرفتار

    بھاری مقدار میں شراب برآمد،ملزمان گرفتار

    مظفرگڑھ۔ (اے پی پی) پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ قریشی پولیس کی کاروائی۔2عدد دیسی شراب کی چالو بھٹیاں،460 لیٹر اور20 شاپر شراب برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق تھانہ قریشی کے ایس ایچ او ملک عمران حمید ماڑھا نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے گزشتہ روز علاقہ میں جرائم کی پڑتال کیلئے نوید آفتاب خان سب انسپکٹر۔طارق حسین اے ایس آئی۔عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی کو اہلکاروں کے ساتھ ٹیموں کی شکل میں علاقہ میں بھیجا۔طارق حسین اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی شہباز حسین ولد اعجاز حسین تھڑی کو 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی،240 لیٹر شراب،100لیٹر لہن آلات کشیدہ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کرلیا۔ عبدالحمید گورمانی اے ایس آئی نے موضع چن والا کے رہائشی ارشاد حسین ولد اللہ ڈیوایا قوم سہرانی سے 1عدد دیسی شراب کی چالو بھٹی220 لیٹر شراب، 150 لیٹر لہن کشیدہ سامان برآمد کرکے گرفتار کیا۔نوید آفتاب خان سب انسپکٹر نے مخبری پر موٹر سائیکل رکشہ پر سوار موضع نورن چھجڑا کے رہائشی شوکت حسین ولد غلام رسول چھجڑا کو 20 شاپر شراب کے گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

  • جمشیددستی کاپارٹی وفدکےساتھ آزادی مارچ میں شرکت کااعلان،جعلی ڈگری مخالفوں کاپروپیگنڈاہے

    سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی قیادت میں عوامی راج پارٹی کے وفد کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے،جمشیددستی نے اپنے بی اے کے رزلٹ کی منسوخی کو بھی مخالفین کا کارنامہ قرار دیدیا.مظفرگڑھ میں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمیعت علماء اسلام کے مارچ میں شرکت کا معاملہ زیرغور آیا.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کا وفد شرکت کرے گا.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مخالف کو کچل دیا جائے.اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے بی اے کا رزلٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے سوال پر سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے باقاعدہ طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ذریعے پیپر دیکر بی اے کا امتحان پاس کیا،مخالفین نے یونیورسٹی کے کلرکوں کی ملی بھگت سے گڑبڑ کی گئی.جمشیددستی کس کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انکے خلاف کلرکوں کی ملی بھگت سے سازش ہوئی.انھوں نے یونیورسٹی سے میٹنگ منٹس مانگے ہیں جو موصول ہونے پر وہ میٹنگ منٹس میڈیا کو دکھائیں گے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ انھوں نے بی اے کے رزلٹ کے حوالے سے کوئی جعلسازی نہیں کی.بی اے کا امتحان پاس ہونے کے بعد انھوں نے ایل ایل بی میں داخلہ لیا تھا.