Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا،خاتون سمیت 4افراد گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے منشیات کے بین الصوبائی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔کاروائی کے دوران خاتون سمیت 4 سمگلروں کو بھی گرفتار کیاگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر اس میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی منشات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمد کے مطابق ٹرک کے مختلف خانوں میں چھپی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی ایک من 12 کلوگرام چرس اور 3 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی گئی.ٹرک میں چھپائی گئی چرس بلوچستان سے مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو منتقل کی جارہی تھی.آر پی او ڈیرہ غازیخان کیمطابق کاروائی کے دوران خاتون سمگلر زبیدہ سمیت 3 دیگر سمگلروں سیفل،قمر اور پیرمحمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے.گرفتار افراد میں سے قمر اور پیرمحمد کا تعلق بلوچستان اور زبیدہ اور سیفل کا تعلق کوٹ ادو سے ہے.آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمدنے پولیس کو مطلوب منشیات کے سمگلروں کی گرفتاری پر ڈی ایس پی کوٹ ادو اور تھانہ سنانواں پولیس کو شاباش دی اور انکے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام کا بھی اعلان کیا۔آر پی او کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • مظفرگڑھ سے آئی ایسی خبر جسکو سن کرترکی کے صدر رجب طیب اردگان ہوجائیں گےپریشان!!

    مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث رجب طیب اردگان ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث جنوبی پنجاب میں معذور افراد کے لیے بنایا گیا واحد ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکمل طور پر جل گیا.
    مظفرگڑھ میں رجب طیب اردگان ہسپتال کے معذور افراد کے ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں آگ لگ گئی.ریسکیو ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کے باعث ہسپتال میں معذور افراد کے لیے موجود جنوبی پنجاب کا واحد ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکمل طور پر جل گیا۔ریسکیو 1122کے مطابق آگ لگنے کے باعث سنٹر میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے مصنوعی اعضاء،مشینری اور آلات مکمل طور پر جل گئے.ریسکیو کے 3 فائر ٹینڈرز نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا اور نزدیکی وارڈ کو آگ کی زد میں آنے سے بچالیاگیا۔ریسکیو کیمطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے.ریسکیو کیمطابق آگ لگنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.واضح رہے کہ 2010کے بدترین سیلاب کے بعد رجب طیب اردگان نے ترک حکومت کی جانب یہ ہسپتال بنوایا تھا۔

  • پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مظفرگڑھ کے سکولز میں شجرکاری مہم شروع ہوگئی

    حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مظفرگڑھ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیاگیا،پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولز میں ہزاروں ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے.حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت مظفرگڑھ کے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں گرین سکولز منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبد الحئی دستی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے مشترکہ طور پر سکول میں پودا لگا کر منصوبے کا افتتاح کیا.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعلی پنجاب برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیاب بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے پاکستان کو سرسبز بنانے میں مدد ملے گی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا تھا کہ گرین سکولز پراجیکٹ کے تحت ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں ہزاروں ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ شعبے اور سول سوسائٹی کے تعاون سے ضلع بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں.

  • کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مظفرگڑھ میں سیاستدان،وکلاء،انتظامیہ،تاجر سب سراپا احتجاج

    مظفرگڑھ میں بھی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اورریلی نکالی گئی۔ریلی میں سیاہ پرچم اٹھائے ہزاروں افرد نے شرکت کی اور بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.بھارتی یوم آزادی کے حوالے سے مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ،تاجروں،وکلاء اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی.ریلی کی قیادت مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبد الحئی دستی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے کی.ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی جانے والی ریلی مظفرگڑھ پریس کلب پہنچی جہاں شرکاء نے بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کیاور مودی کت پوسٹر پر جوتیاں برسانے کے بعد اسے نذر آتش کیا.ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت ناقابل برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی خاموشی تشویشناک ہے.مقررین نے عالمی برادری سے بھارت پردباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرائے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لائے.

  • لیڈی ڈاکٹر عید مناتی رہی! سرکاری ہسپتال میں ڈیلیوری کے لئے آنے والی خاتون اور بچہ ہلاک

    مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ انتقال کرگئے،لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات جب خاتون کو ہسپتال لایا گیا تو لیڈی ڈاکٹر غیرحاضر تھی جبکہ نرسز اور عملہ موبائل فون کے استعمال میں مصروف تھا.مظفرگڑھ کے علاقے ٹبی چوک کی رہائشی سمیرا بی بی کو ڈیلیوری کے لیے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کے زچہ و بچہ وارڈ میں منتقل کیاگیا تھا۔اہلخانہ کیمطابق گزشتہ رات سے وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں تھی اور نرسز سمیت دیگر عملہ موبائل فون کے استعمال میں مصروف تھا.لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کی غفلت کے باعث پہلے خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ مرا اور بعدازاں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر علی الصبح خاتون سمیرا بی بی بھی دم توڑ گئی.ہسپتال انتظامیہ کے خلاف خاتون کے لواحقین نے زچہ و بچہ وارڈ کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.بعدازاں پولیس تھانہ سول لائن بھی موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق قانونی کاروائی کے لیے لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروائے،ڈی سی مظفرگڑھ

    مظفرگڑھ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ممبرصوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا.ضلع مظفرگڑھ میں جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز سائرن بجاکر کیاگیا.پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس کے احاطہ میں منعقد کی گئی،جہاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے پرچم کشائی کی.اس موقع پر پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا.تقریب میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے.یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں انتظامی افسران،وکلاء اور شہری بھی کثیر تعداد میں شریک تھے جنھوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.اس موقع پر مقررین کا کہناتھاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی پر تلا ہے عالمی برادری کشمیر پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے بھارت اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے لئے تیار ہے۔

  • نجی اکیڈمی میں موبائل کے تنازعہ پر طلب علم نے چاقو کے وار کرکے ساتھی طالب علم کو زخمی کردیا

    مظفرگڑھ میں موبائل فون کے تنازع پر ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے طالب علم کو زخمی کردیا۔زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ روڈ پر 19 سالہ طالب علم عزت اللہ نے چاقو کے وار کرکے اپنے کلاس فیلو طالب علم ہمایوں خان کو شدید زخمی کردیا.ریسکیو ذرائع کیمطابق دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم تھے اور نجی اکیڈمی میں زیرتعلیم تھے۔دونوں طالب علموں میں موبائل فون کے لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور عید کی چھٹیوں پر گھرجاتے ہوئے ایک طالب علم نے چاقو کے وار کرکے دوسرے کو زخمی کردیا.ریسکیو کیمطابق زخمی ہونے والے نوعمر لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،حملہ آور اور زخمی ہونے والے دونوں طالب علموں کا تعلق صوبہ بلوچستان سے بتایا جاتا ہے.

  • مظفرگڑھ میں قربانی کے بیل نے شہریوں کو لہو لہان کردیا

    بپھرے ہوئے بیل نے دکانوں کو نقصان پہنچانے کے علاؤہ کئی راہگیروں کو بھی ٹکریں ماریں.مظفرگڑھ میں دیہات سے ایک بیل کو قربانی کے لیے جھنگ روڈ پر لایاگیا تو ٹریفک کے رش اور شور کی وجہ سے بیل بے قابو ہوگیا.ریسکیو کیمطابق بپھرے ہوئے بیل نے رسی تڑواتے ہوئے نہ صرف کئی راہگیروں کو ٹکریں ماریں بلکہ جھنگ روڈ پر واقع دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا.ریسکیو نے شہریوں کی مدد سے بپھرے ہوئے بیل کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا.

  • صبح سویرےایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد شدید زخمی

    مظفرگڑھ میں میت کو لے جانے والی تیزرفتار ایمبولینس بے قابو ہوکر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی،حادثے میں ایمبولینس پر سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ میں ڈیرہ غازیخان روڈ پر باڑا سٹاپ کے قریب تیزرفتار ایمبولینس بے قابو ہوکر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی.ریسکیو ذرائع کیمطابق ایمبولینس میں ایک شخص کی میت کو حاصل پور سے بصیرہ منتقل کیا جارہا تھا.حادثے میں ایمبولینس پر سوار میت کے لواحقین اور ڈرائیور سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے.حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہونے کے باعث علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کرکے ریسکیو آپریشن مکمل کیاگیا،ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.ریسکیو کے مطابق حادثے کے شکار ہونے والی ایمبولینس سے میت کو نکال کر دوسری ایمبولینس کے ذریعے بصیرہ منتقل کردیا گیا ہے.

  • 10ہزار لیٹر ڈیزل سڑک پر! امدادی کاروائیاں شروع۔

    تحصیل جتوئی میں تیزرفتاری کے باعث ڈیزل سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کوٹلہ رحم علی شاہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا.پولیس کیمطابق آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل موجود ہے.حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیاجبکہ الٹنے والے آئل ٹینکر سیدھا کرنے اور اس سے ڈیزل نکالنے کے لیے امدادی کاروائی جاری ہے.پولیس ذرائع کیمطابق حادثے کے شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.