مظفرگڑھ میں سردار کوڑے خان سکول کی این جی اوکو حوالگی کے خلاف طلباءسراپا احتجاج بن گئے۔طلباء نےڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی مظفرگڑھ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔
مظفرگڑھ کے سردار کوڑے خان ہائر سکینڈری سکول کوکیئر فاونڈیشن نامی این جی او کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ این جی او کے حوالے کرکے مظفرگڑھ کے اس مشہور سکول کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے سکول کو پرائیویٹ آرگنائزیشن کے حوالے کرکے طلباء کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردار کوڑے خان سکول نے دہم امتحان میں پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس کے باوجود سکول کو این جی او کے زیر سیاہ دینا سازش ہے۔مظاہرین کے مطابق سردار کوڑے خان سکول کی این جی او کو حوالگی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے۔
Category: مظفرگڑھ
مظفر گڑھ کے مشہور ومقبول کو این جی او کے حوالے کرنے پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے
مظفرگڑھ میں دریائے سندھ نے تباہی مچادی، کئی مقامات پر نہروں میں بھی شگاف پڑگئے
مسلسل بارش اور پانی کے دباو کے باعث میان مختلف مقامات دریائی بند اور نہروں میں شگاف پڑ گئے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ گھر زیر آب آگئے۔مظفرگڑھ میں ٹو ایل غازی نہر میں ایک مرتبہ پھر 60 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے درجنوں ایکڑ قریبی زرعی اراضی اور ان پر موجود فصلیں زیرآب آگئیں.پانی چوری کی وارداتوں کے باعث 7 جون کو بھی اسی مقام پر نہر شگاف پڑا تھا۔دوسری جانب احسان پوربیٹ خادم۔والی کے مقام پر دریائے سندھ نے تباہی مچادی دریائی کٹاو کے باعث سینکڑوں ایکڑپر موجود فصلیں اور گھر دریا برد ہوچکے ہیں .مظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کے قریب ٹو ایل غازی نہر میں شگاف پڑگیا،اہل علاقہ کیمطابق نہر میں پڑنے والا شگاف 60 فٹ سے بھی زائد چوڑا ہے،شگاف پڑنے کے باعث درجنوں ایکڑ قریبی زرعی اراضی اور اس پر کھڑی مختلف فصلیں زیر آب آگئیں.اس سے قبل بھی 7 جون کو ٹو ایل غازی نہر میں اسی مقام پر شگاف پڑگیا تھا،مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے نہری پانی چوری کیاجاتا ہے،،جس کے باعث نہر کے کنارے کمزور ہوئے اور نہر میں بار بار شگاف پڑ رہا ہے،اہل علاقہ نے محکمہ انہار عملے کیخلاف احتجاج بھی کیا ہے.دوسری جانب محکمہ انہار کے مطابق شگاف پر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں.احسان پوربیٹ خادم والی کے مقام پر دریائے سندھ کے پانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق دریائی کٹاو کے نتیجہ میں 2010 سے لیکر ابتک ان کی 25سے زائد بستیاں دریا برد ہوچکی ہیں اگر دریا کی ان طاقتور موجوں کو نہ روکا گیا تو اس علاقہ کی بستی چانڈیہ،گرمانی،میرانی،خوشحالی،گاڈی اور مشوری بھی دریا کی نذر ہوجائیں گی۔علاقہ مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دریائے سندھ کی بے رحم موجوں کو روکنے کے لئے بند بنائیں تاکہ ان کی قیمتی زمینیں اور املاک بچ سکیں۔
نواز زرداری کو جیل میں ڈال کر ہیرو بنایاجارہا ہےاور افغانستان سے جنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،جمشید دستی
عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ ٹرمپ سے بھیک مانگنے امریکہ گئےتھے.عمران خان بہادر نہیں بلکہ بزدل انسان ہیں.امریکہ ایک دہشت گرد ملک ہے اور مسلمانوں کا دشمن ہے.مظفرگڑھ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کا کہنا تھا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست اور حامی نہیں رہا۔افغانستان میں پاکستان کی مخالفت بہت زیادہ ہوچکی ہےاس لیے افغانستان سے جنگ لڑنا وقت کی ضرورت ہے.عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اگر چور ہیں تو ان سے پیسے کیوں نہیں لیے جاتے۔نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ڈال کر ہیرو بنایا جارہا ہے.جمشید دستی نے اعتراض اٹھایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو جلسے کرنے سے کیوں نہیں روکا جا رہا.ان کا کہنا تھا کہ عمران خان،نواز شریف اور آصف زرداری سب ایک ہی ہیں.سابق ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بزدل ہوچکی ہے کرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےجبکہ ایک میسج پر تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے جارہے ہیں.جمشیددستی نے دفاع وطن پر مامورفوجیوں کی شہادت کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فوجیوں اور انکے اہلخانہ کو کو سلام پیش کرتا ہیں۔فوج نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں.
پولیس کی ناکہ بندی پر ٹھنڈے مشروبات، بچوں کے لئے ٹافیوں اور چاکلیٹس کا انتظام
مظفرگڑھ کے شہریوں میں پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سےضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں میں مشروبات ،بچوں میں چاکلیٹس اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں میں پولیس کا امیج بہتر بنانے کے لیے آج ضلع بھر کے تھانوں کی پولیس کو مثبت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں.مظفرگڑھ پولیس کےترجمان وسیم خان کیمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر گرم موسم مسافر شہریوں کی ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔اسی طرح ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران بچوں میں چاکلیٹس اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئیں.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیمطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں سے تعلق مزید بہتر کرنا اور پولیس امیج کو بہتر بنانا ہے.













میپکو مظفرگڑھ سرکل میں ایک ماہ کر دوران نادہندگان سےریکارڈ1کروڑ 40لاکھ روپے کی ریکوری
مظفرگڑھ میں میپکو کی کھلی کچہری میں شہریوں نے میپکو اور عملے کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے،اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں.مظفرگڑھ میں سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہرنذر محمد ڈب کی جانب سے میپکو کمپلیکس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی.کھلی کچہری میں شہریوں نے میپکو اور عملے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ نے شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب کا کہنا تھا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو فیڈرز ٹرپ ہونے کی صورت میں بجلی کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں گی.انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ برسات کے موسم میں واپڈا تنصیبات سے دور رہیں.سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں نادہندگان سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ بجلی چوری روکنے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے.
یوم سیاہ کی مناسبت سے مظفرگڑھ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ احتجاج
مظفرگڑھ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے مقامی قائدین نے تحریک انصاف کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا.مظفرگڑھ میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی مرکزی جامع مسجد مین بازار سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔پریس کلب میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین کا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 25 جولائی 2018ء کو دھاندلی کے ذریعے سلیکٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کیاگیا۔حکومت نے نام نہاد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے.آمرانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت نے ملک میں سیاسی،شہری اور صحافتی پابندیاں مسلط کررکھی ہیں.یوم سیاہ ریلی میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،جمعیت علمائے اسلام ف،مرکزی جماعت اہلحدیث سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی.اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی.
مظفرگڑھ کے وہیل چیئر کرکٹر نے تاریخ رقم کردی
مظفرگڑھ کے وہیل چیئر کرکٹر محمد فیاض نے اپنی تباہ کن باولنگ سے وہیل چیئر ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو نیست ونابود کر کے رکھ دیا ۔محمد فیاض کے مطابق حکومت اگر توجہ دے تو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ بھی جیت کر لا سکتے ہیں۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے تعلق رکھنے والے محمد فیاض جو ٹانگوں سے تو معذور ہے لیکن اس نے اپنے بلند ارادوں سے وہ کر دکھایا جو ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور ومقبول کھلاڑی بھی نہ کر سکےمحمد فیاض نے نیپال میں کھیلے جانے والے وہیل چیئر ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو پچھاڑ کر رکھ دیا.محمدفیاض نے اپنی شاندار بالنگ سے فائنل میں روائتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا.محمد فیاض کی کامیابی پر اس کے دوست احباب کی خوشی قابل دید ہے.محمد فیاض کا کہناہے کہ اگر حکومتی سطح پر ہماری حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں.



اوباشوں کی 13سالہ کم سن کے اغواء کے بعداس کے ساتھ زیادتی
مظفرگڑھ میں 13 سالہ کم سن لڑکے کو اغواء کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،لڑکے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ بصیرہ سے آٹھویں کلاس کے طالبعلم 13 سالہ کم سن لڑکے دانش کو اغواء کرکے مظفرگڑھ شہر منتقل کیاگیا.اغواء کے بعد 4 افراد خرم بک،عقیل، مہدی اور علی مبینہ طور پر 13 سالہ دانش کو مسلسل 2 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.حالت غیر ہونے پر دانش کو گھر کے باہر پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے.لڑکے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے،دوسری جانب متاثرہ لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی.



شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کی موت کو خودکشی کارنگ کیسے دیا؟
مظفرگڑھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا،واقعے کے بعد ملزم نے پولیس کو گرفتاری دیدی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ون آر میں اقبال نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا.پولیس کیمطابق میاں بیوی خاتون کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا،آج جھگڑے کے بعد اقبال نے اپنی بیوی جمیلہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسکے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا.پولیس کیمطابق قتل کی واردات کے بعد شوہر اقبال نے تھانہ سنانواں کو گرفتاری دیدی ہے.خاتون کی لاش پوسٹ کو مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا جبکہ صاقعے کا مقدمہ درج کیاجارہا ہے.
مظفرگڑھ سے 8خطرناک اشتہاری گرفتاری،بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی،آپریشن کے دوران 8 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کیمطابق گرینڈ سرچ آپریشن تحصیل کوٹ ادو کے شہری اور تمام دیہی علاقوں میں کیا جارہا ہے،سرچ آپریشن کے دوران شہر کے داخلی وخارجی اور مختلف علاقوں کو سیل کرکے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی.ڈی پی او کیمطابق گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ اسلحہ،گولیاں اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ کاروائی کے دوران 8 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیمطابق گرینڈ سرچ آپریشن میں ضلع بھر سے پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد افسران اور اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور آپریشن شام تک جاری رہیگا.




























