Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ میں نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقہ تھانہ چوک سرور شہید کی حدود اڈہ کھوکھے والامیں نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد، پراسرار ہلاکت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریبی علاقے اڈہ کھوکھے والا میں ایک شخص کی درخت پر لٹکی لاش برآمد ہوئی ہےمرنے والے کی شناخت بلال ولد غلام قادرکے نام سے ہوئی ہے۔بلال 5 بچوں کا باپ تھا۔بلال کے لواحقین کے مطابق اس کا سسرالیوں کے مطاتھ جھگڑا چل رہاتھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا اور لاش کو پوسٹم مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

  • مظفرگڑھ میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کے 20رکنی عملہ کو شوکاز نوٹس جاری

    چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک نے مظفرگڑھ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا،سنٹر میں سہولیات کی عدم فراہمی،ملازمین کی غیرحاضری اور دیر سے پہنچنے پر سنٹر کے پورے عملے کی سرزنش کی اور انھیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے.چئیرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک نے مظفرگڑھ میں لینڈ ریکارڈ آفس کا اچانک دورہ کیا،چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر نے ملازمین کی حاضری چیک کی اور سائلین کے مسائل سنے.سردار احمد علی دریشک نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عام شہریوں کو سہولیات کی عدم فراہمی،ملازمین کی غیرحاضری اور انکے بروقت نہ پہنچنے پر عملے کی سخت سرزنش کی.چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر نے بروقت نہ پہنچنے اور غیرحاضری پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر خواجہ اویس سمیت 20 رکنی عملے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا.اس موقع پر چیئرمین اراضی ریکارڈ سنٹر سردار احمد علی دریشک کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں مزید اراضی ریکارڈ سنٹر قائم کیے جائیں گے،سائلین سے رشوت وصول کرنے اور بروقت نوکری پر نہ پہنچنے والوں کو نوکری سے نکال دیا جائے گا.

  • قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا لاش کے ہمراہ مظاہرہ

    مظفرگڑھ میں قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا لاش رکھ کر میانوالی روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج،احتجاج کے باعث کئی گھنٹے سے ٹریفک بلاک رہی۔بستی تلکوٹ کے رہائشیوں نے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کی لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میانوالی روڈ بلاک کردیا جس کے باعث اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے پولیس پر الزام عائدکیا کہ تھانہ سٹی پولیس قتل کے ملزمان سے ساز باز کر کے انہیں گرفتار نہیں کررہی جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں ایک ملزم کے خلاف تو قتل کی دفعات سرے سے درج ہی نہیں کی گئیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز اوباشوں کرم شاہ اور قمر نے بہن کے ساتھ چھیڑخانی سے منع کرنے پر طیش میں آکردوبھائیوں زوار اور فضل پر چھریوں سے حملہ کردیا تھا جس کے سبب زوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فضل زخمی ہوگیا تھا۔ مظاہرین کا کہناہے کہ جب تک ملزمان کو گرفتار اور ان کے خلاف درست ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا تاہم بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباشوں کادوبھائیوں پرچھریوں سے حملہ،ایک جاں بحق دوسرازخمی

    مظفرگڑھ میں بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کردیاگیا،چھریوں کے حملے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کے علاقے پرانی بستی تلکوٹ میں 2 بھائیوں پر چھریوں سے حملہ کیاگیا،پولیس کیمطابق حملے میں ایک بھائی زوار جاں بحق اور دوسرا بھائی فضل زخمی ہوگیا.تھانہ سٹی پولیس کیمطابق حملے میں ملوث ملزمان کرم شاہ اور قمر آپس میں باپ بیٹا ہیں.حملے میں قتل ہونے والے شخص زوار نے اپنی بہن کو چھیڑنے سے قمر نامی ملزم کو منع کیاتھا اور ان میں تکرار بھی ہوئی تھی،جھگڑے کے بعد طیش میں آکر ملزمان نے زوار اور اسکے بھائی فضل پر چھریوں سے حملہ کیا.تھانہ سٹی پولیس کے مطابق مقتول کے والد نثار کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • ایمنسٹی سکیم، خان پور میں 252 افراد کا ایف بی آر سے رابطہ، کروڑوں‌ روپے ٹیکس وصول

    ایمنسٹی سکیم، خان پور میں 252 افراد کا ایف بی آر سے رابطہ، کروڑوں‌ روپے ٹیکس وصول

    خفیہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں خان پور کے 252 افراد نے ایف بی آر سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایف بی آر کے انسپکٹر نجیب عالم نے کہا ہے کہ شہریوں نے 2 ارب 26 کروڑ 35 لاکھ روپے کے خفیہ اثاثے ظاہر کیے ہیں.

    انہوں‌ نے بتایا کہ خفیہ اثاثے ظاہر کرنے والوں سے اب تک 9 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ خان پور میں‌ رات 11 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے ، مزید اثاثے سامنے آنے کی بھی توقع ہے.

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے بھی کہا تھا کہ بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالہ سے رابطے کئے ہیں. آج اس سکیم کی میعاد میں بھی 3 جولائی تک کیلئے توسیع کر دی گئی ہے.

  • مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر بااثر بھتہ خوروں کا بس ڈرائیور پر بدترین تشدد

    مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے علاقے گرجا گھر چوک پر مسافر بس رکی تو چوک پر موجود بھتہ خوروں نے بس ڈرائیور سے بھتہ طلب کیابھتہ نے دینے پر ملتان سے علی پور جانے والی بس کے ڈرائیور کو گھونسوں اور مکوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تشدد کے واقعے کے دوران گرجاگھر چوک پر ٹریفک جام ہوگیا۔بھتہ خوروں کی بس ڈرائیور پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ویڈیو میں بھتہ خوروں کو بس ڈرائیور پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور بس میں مسافر بھی موجود ہیں.تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ڈرائیور مسافر بس کو علی پور لے کر روانہ گیا.دوسری جانب پولیس کیمطابق معاملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • عمران خان نہیں عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، اگلا الیکشن بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا

    مسلم لیگ ن کےمظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے پارٹی چھوڑنے یا فارورڈ بلاک میں شامل ہونے کی تردید کردی۔غلام قاسم ہنجرا کے مطابق ان کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔ پارٹی میں رہوں گا اور آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی سے لڑوں گا.انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتما د ہےفارورڈ بلاک میں جانے کی جھوٹی افواہیں مخالفین کی سازش ہیں.ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گزشتہ ہفتے ملاقات کی تھی لیکن وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے.

  • ڈاکٹر کا تبادلہ،ڈاکٹرز تنظیموں کا تبادلہ کو سیاسی رنگ دےکر ایک بار پھر ہڑتالی سیاست کا پروگرام

    پی ایم اے مظفرگڑھ کے رہنماءکی اپنے ٹرانسفر کو متنازعہ بنانے کی کوشش، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے رہنما ڈاکٹر مقبول عالم کا تبادلہ ہوا تو انہوں نے اپنےتبادلے کو متنازعہ بنانے کے لئے صوبہ پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری وممبر صوبائی اسمبلی اشرف خان رندکے بیٹے کی مقامی ہسپتال کے امور کا جائزہ لینے کی کئی روز پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مقبول عالم کو آج صبح ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سے دیہی مرکز بصیرہ تبادلہ کے آرڈر ملےمقبول عالم نے اپنے تبادلہ کو متنازعہ بنانے کے لئے ایم پی اے اشرف رند کے بیٹے کی ہسپتال کے جائزہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں اور چند چینل پر خبر آن ائیر ہونے کے بعد اپنے ٹرانسفر آرڈر سوشل میڈیا کی زینت بناکر اس تبادلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند کے بیٹے نے ہسپتال کا دورہ ایک ہفتہ قبل کیا جبکہ ڈاکٹر مقبول عالم کا تبادلہ صبح ہوا تو سیاسی رنگ دینے کے لئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں گئیں جس کے بعد جنوبی پنجاب میں پی ایم اے اور دیگر ڈاکٹرزتنظیموں نے اس تبادلے کو سیاسی انتقام قرار دے کر اس کے خلاف مہم شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نام نہاد ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے اس تبادلے کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر جنوبی پنجاب میں ہڑتالی سیاست کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

    ادھر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف رند کے مطابق میں ڈاکٹر مقبول عالم کو جانتا تک نہیں تو تبادلہ کیسے کروا سکتا ہوں؟

  • گیس سلنڈر پھٹے سے ٹائر شاپ میں آگ بھڑک اٹھی

    مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ٹائروں کی دکان میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا.مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نورشاہ چوک پر ٹائروں کی دکان میں آگ لگ گئی،پولیس کے مطابق آگ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے لگی.آگ بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا.پولیس کیمطابق آگ لگنے کے باعث دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا.

  • مظفرگڑھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ہنگامی مشقیں

    ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو 1122 کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں،اس موقع پر سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا.ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں.ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام ہونے والی مشقوں کے دوران محکمہ صحت،لائیوسٹاک، سول ڈیفنس سمیت دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے بھی کیمپ لگائے گئے تھے.ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،اس دوران ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کو بحفاظت طریقے سے نکالنے اور غوطہ خوری کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا.مشقوں کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ریسکیو سمیت تمام سرکاری محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں اور فرضی مشق کا مقصد سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کو جانچنا تھا.