محکمہ صحت میں انقلاب کے حکومتی دعووں کے برخلاف شعبہ صحت میں کوئی تبدیلی نہ آسکی۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں بزورگ مریض کو لوڈر رکشہ پر ہسپتال لائے جانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ سخت گرمی میں بزرگ مریض کو لوڈر رکشے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو لایا جارہا ہے۔مظفرگڑھ کے سرکاری ہسپتال کو ایمبولینسز کی کمی کا سامنا بروقت ریسکیو رسپانس نہ ملنے پر مریضوں کوان کے لواحقین اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال لانے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف کوٹ ادو میں ریسکیو 1122 آفس فعال نہ ہونے کی سبب ایمرجنسی کی صورتحال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Category: مظفرگڑھ
مظفرگڑھ کے نالہ سہراب میں 40فٹ گہرا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ
مظفرگڑھ میں نالہ سہراب میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے قریبی زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں.مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں نالہ سہراب میں 40 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا.پولیس کیمطابق نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں،زرعی اراضی زیرآب آنے کے باعث ان پر کھڑی کپاس،کماد اور چاول کی فصلیں خراب ہوگئیں.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کی وارداتوں کے باعث نہر کے کنارے کمزور ہوئے جس کے باعث نہر میں شگاف پڑگیا.شگاف پر کرنے کے لیے محکمہ انہار کا عملہ طلب کرلیاگیا ہے.




مظفرگڑھ میں ڈاکووں کی مبینہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا
مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کلر والی کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا گروہ عام شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا،،اس دوران کار میں سوار پولیس اہلکاروں کا علاقے سے گزر ہوا تو انھوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی،،ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ظہیر نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا،فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دوسرا پولیس اہلکار آفتاب شدید زخمی ہوگیا،،واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کیمطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی میت اور زخمی ہونے والے اہلکار کو دیہی مرکز صحت شہرسلطان منتقل کردیا گیا ہے.
کراچی کے بعد مظفرگڑھ بھی بھتہ خوروں کے شکنجہ میں
مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا رکشہ توڑ ڈالا،پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ موڑ پر بھتہ خوروں نے چنگ چی رکشہ ڈرائیور ساجد اقبال سے بھتہ مانگا،بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا رکشہ توڑ ڈالا،واقعے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں ثاقب بھٹی اور نواز دستی کو گرفتار کرلیا.ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید کیمطابق 5 بھتہ خوروں محمدنواز،محمد صادق،دانی،کامران اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.چوہدری جاوید کیمطابق مقدمے میں نامزد دیگر بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.







مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
مظفرگڑھ کے علاقہ وسندے والی کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو وین سے نکالا اور بعدازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیاگیاہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم آتشزدگی کے واقعے کے بعد وین ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے معاملہ کی تفتش شروع کردی۔



سابق صدر کی گرفتاری کے خلاف مظفرگڑھ میں جیالے سراپا احتجاج
نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا. اس موقع پر حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی.نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کیخلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کچہری چوک پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر بلال کھر کی قیادت میں کیے گئے احتجاج میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان،حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی.مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جمہوری آزادی کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی اپوزیشن کیخلاف حکومت اور نیب کی انتقامی کاروائیاں قابل مذمت ہیں.ان کا کہنا تھا کہ آمرانہ اقدامات کے ذریعے جمہوری قوتوں کو نہیں دبایا جاسکتا.




مظفرگڑھ کا درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
مظفرگڑھ میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،شہری گھروں سے نکلنے سے قاصر ،سڑکیں گلیاں ویران ۔مظفرگڑھ میں دن 1بجے درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔درجہ حرارت میں اضافے کیساتھ ہی شہر میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے.ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال کے مطابق گرمی میں شدت کے باعث شہریوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیئے.

تین پتی گیم کی وجہ سے نوجوان پر تھپڑوں اور مکوں بارش
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں موبائل فون گیم کے لیے ادھار لی گئی رقم واپس مانگنے پر 7 سے زائد لڑکوں نے موبائل فون دکان کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں موبائل فون گیم کے لیے لی گئی ادھار کی رقم واپس مانگنے پر 7 لڑکوں نے موبائل مارکیٹ میں ایک دکان پر کام کرنے والے ملازم کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔لڑکوں کے دکان ملازم سلمان پر تشدد کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔متاثرہ نوجوان سلمان کیمطابق ملزمان نے موبائل فون گیم تین پتی گولڈ کے لیے اس سے 6 ہزار روپے کے سکور ادھار پر حاصل کیے تھےاور ادھار رقم کی واپس کرنےکے تقاضے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا.متاثرہ نوجوان نے ملزمان کیخلاف کاروائی کے لیے تھانہ کوٹ ادو کو درخواست دیدی ہے.
مظفرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار
مظفر گڑھ میں میں اسسٹنٹ کمشنر،پولیس اور ضلع کونسل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر شدہ متعدد گھر گرادئیے .اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران ضلع کونسل کی کروڑوں روپے مالیت کی 14 کنال اراضی واگزار کروالی گئی.مظفرگڑھ کے علاقے بستی غریب آباد میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے متعدد گھر گرادئیے گئے.ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کی قیادت میں ضلع کونسل کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شروع کیاگیا.کاروائی کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کردی گئیں.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق ناجائز قابضین نے ضلع کونسل کی 14 کنال سے زائد اراضی پر غیرقانونی طور پر قبضہ کیا ہوا تھا،جس پر گھر،مویشیوں کے بھانے اور دیگر غیرقانونی تعمیرات قائم کی گئی تھیں.اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر ضلع کونسل کے حوالے کردی گی ہے.



مظفرگڑھ کی خانپورمائنزمیں شگاف پڑنےسےسینکڑوں ایکڑفصلیں زیرآب آگئیں
مظفرگڑھ میں ٹو ایل خانپور نہر میں 60 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور ان پر موجود فصلیں زیرآب آگئیں.مظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کے قریب ٹو ایل خانپور نہر میں شگاف پڑگیا،اہل علاقہ کیمطابق نہر میں پڑنے والا شگاف 60 فٹ سے بھی زائد چوڑا ہے،شگاف پڑنے کے باعث درجنوں ایکڑ قریبی زرعی اراضی اور اس پر موجود کماد،کپاس اور گھاس کی فصلیں زیر آب آگئیں.مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے ٹو ایل خانپور نہر سے پانی چوری کیاجاتا تھاجس کے باعث کنارے کمزور ہوئے اور نہر میں شگاف پڑگیا۔صبح سویرے پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں نہ پہنچنے پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے.































