Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • رمضان بازاروں کی 1لاکھ من کے قریب سستی چینی کا ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے برآمدگی کا انکشاف

    مظفگڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی مزیدساڑھے 7 ہزار من چینی برآمد کرکے 2 گودام سیل کردئیے.مظفرگڑھ میں زخیرہ اندوزوں سے چینی کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے چوک گودر میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ اور پولیس نےمزید 2 غیرقانونی گوداموں پر چھاپہ مارکر مزید ساڑھے 7 ہزار من چینی بھی برآمد کرلی لی.اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ کیمطابق کاروائی کے دوران دونوں گودام سیل کردئیے گئے جبکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ قریشی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں.ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں قائم گوداموں سے ملنے والی چینی جنوبی پنجاب کے مختلف رمضان بازاروں کے لئے شوگر ملز سے سستے داموں حاصل کی گئی۔ اس سے قبل بھی مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ سے بھی نجی گوداموں پر چھاپہ کے دوران 65ہزار من چینی برآمد کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی گوداموں سے ملنے والی چینی کی مقدار 1لاکھ من کے قریب پہنچ چکی ہے اور انتظامیہ رمضان بازار کے لئے حاصل کی گئی چینی کے نجی گوداموں میں موجودگی کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کو ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں ڈال رہی ہے۔برآمد شدہ چینی کی مالیت اربوں روپے بتسئی جاتی ہے۔

  • معلمات ہراسگی کیس کے مرکزی کردار سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض بزدار نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کی خبروں کی تردید کردی.مظفرگڑھ میں ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او فیاض احمد بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کی خبر باغی ٹی پر چلنے کے بعد مزید متاثرہ خواتین سرکاری اساتذہ نے وزیراعلی پنجاب کے شکایات سیل سے رجوع کرلیا،ذرائع کیمطابق شکایات سیل سے رابطہ کرنے والی خواتین اساتذہ کی تعداد 12 ہوگئی ہے.وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کے مطابق سی ای او ایجوکیشن کیخلاف مزید شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ٹیچرز یونین،ایپکا اور محکمہ تعلیم کے عملے سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں. باغی ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کیخلاف ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے.ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کی سرزنش کی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں.دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے

    ویڈیو دیکھیں.

    https://youtu.be/nO9pSpRR0AE

    ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ناجائز کام نہیں کیے وہ میرے خلاف مہم چلا رہے ہیں.سی ای او فیاض بزدار کا کہنا تھا کہ جو خواتین معاملے کے پیچھے ہیں تحقیقات میں ان کی حقیقت سامنے آجائیگی.واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے مظفرگڑھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیاض بزادر کی جانب سے خواتین استانیوں کو ہراساں کرنے کی خبر سب سے پہلے 18مئی کو باغی ٹی وی نے بریک کی تھی بعدازاں وزیر اعلی شکایت سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید نے اس حوالے سے خواتین ٹیچرز کی شکایات پر مبنی ایک رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی تھی ۔

  • باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

    باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

      ( نعمان بھٹہ) سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کی جانب سے ہرا ساں کی جانے والی خواتین اساتذہ نے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کے خلاف وزیر اعلی شکایت سیل کو درخواست دے دی.باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی شکایات سیل کی وائس چئیر پرسن مہناز سعید کے مطابق مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد بزدار سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں.10 سے زائد متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں ثبوت فراہم کردئیے ہیں مگر وہ سامنے نہیں آنا چاہتیں.مہنازسعید کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے ثبوتوں کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمانہ سزاؤں کا خوف دلا کر کئی خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کیاگیا،فحش میسجز بھیجے گئے اور جواب طلبیوں کے لیے خواتین اساتذہ کو دفتری اوقات کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر آنے پر مجبور کیا جاتا رہا.راجن پور میں تعیناتی کے دوران بھی فیاض بزدار کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایات سامنے آتی رہیں.وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کیمطابق متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں آگاہ کیا کہ سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار انکے سامنے خود کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار ظاہر کرتے رہے،حالانکہ فیاض بزدار کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے.مہنازسعید کے مطابق خواتین اساتذہ کی درخواست پر معاملے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے.ابتدائی رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی جائیگی.واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے اس پر اسپیشل رپورٹ مرتب کی تھی تو اس ایشو کو اٹھایا تھا جس پر انتظامیہ کہ جانب سے اس ایشو پر پیش رفت سامنے آگئی.

      https://login.baaghitv.com/amp/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%af%d8%a7%d8%b1/

       

      وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شفاف انکوائری کی ہدایت کی ہے.دوسری جانب معاملے پر موقف لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار سے رابطہ کیاگیا تو نہ تو انھوں نے فون اٹینڈ کیا اور نہ ہی میسجز کا کوئی جواب دیا.

  • 320لیٹر دیسی شراباور 80لیٹر لہن برآمد،بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکےایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق کے مطابق بدنام زمانہ شراب فروش حنیف ڈوگر کے خلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق کاروائی کے دوران 320 لیٹر دیسی شراب اور 80 لیٹر لہن سمیت شراب کشید کرنے کے آلات و سامان برامد ہوئے،منشیات فروش حنیف ڈوگر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

  • آن لائن بنکینگ کے ذریعے شہری کے اکاونٹ پر 1لاکھ 44ہزار روپے کا ڈاکہ

    مظفرگڑھ میں شہری کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.مظفرگڑھ کے علاقے بہاری کالونی کے رہائشی نذر حسین شاہ کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نذر حسین کیمطابق اسکا اکاؤنٹ ایم سی بی بینک میں ہے،ایم سی بی بینک کی اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے باعث اس نے جھنگ روڈ پر واقع یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تو کارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا.نذرحسین شاہ کیمطابق اس نے ایک روز بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب تھی.متاثرہ شخص کیمطابق نجی بینک کی جانب سے اسکا اے ٹی ایم مشین میں پھنسنے والا کارڈ واپس نہیں کیا جارہا ہے جبکہ نذر حسین کی جانب سے دکھائی گئی اکاونٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق اس کے اکاونٹ سے آن لائن بنکنگ کے ذریعے تین دفع بڑی ٹرانزکشن ہوئی ہیں نذر حسین شاہ نے اکاؤنٹ سے رقم غائب کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دیدی ہے.دوسری جانب نجی بینک یو بی ایل کے مطابق نذر حسین کے ساتھ آنے والے اسکے ساتھیوں نے اسکا کارڈ اور پن کوڈ چوری کرکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ نذر حسین کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں.متاثرہ شخص کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کرنا چاہیے.

  • زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچوں اور تین خواتین سمیت 7افراد کی حالت غیر

    مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے بعد بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیرہوگئی،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے بستی بلوچاں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے بعد 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی.ریسکیو کیمطابق متاثرہ افراد میں 3 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں اور متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.ریسکیو ذرائع کیمطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ رات سوکھے ہوئے ساگ کا سالن کھایا تھا جس کے بعد انھیں آج نیم بیہوشی کی حالت میں پایاگیا،ریسکیو نے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں.

  • باغی ٹی وی کی نشاندہی پر مظفرگڑھ پولیس نے مچھر کا بیٹا دھرلیا

    باغی ٹی وی نے گزشتہ ماہ مظفرگڑھ شہر میں کھل عام شراب فروشی کا انکشاف کیا تھا۔باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں شہر کے وسط میں قائم پرانے حبیب بنک والی مارکیٹ کی چھت پر شہر کے بڑے شراب فروش عابد عرف مچھر کی جانب سے شراب کشدہ کرنے اور پورے شہر میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیاگیاتھا کہ پولیس کے چند اہلکاروں و افسران کی جانب سے شراب فروشوں کو مبینہ سپورٹ فراہمی کی جارہی ہے۔بلآخر مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او سٹی مظفرگڑھ فاروق آفاق اورسب انسپکٹر نور خان ودیگر نے مچھر کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ہی ڈالا۔اس کاروائی میں بدنام زمانہ شراب فروش عابد عرف مچھر تو بھاگ نکلا پر اس کا بیٹا زوہیب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس نے گرفتارملزم سے 210 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

  • مظفرگڑھ میں ذخیرہ اندوزوں سے 65ہزار من چینی برآمد

    مظفرگڑھ میں پولیس اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 65ہزار من چینی برآمد کرلی۔غیر قانونی گودام سے 2 ذخیرہ اندوز بھی گرفتار کرلیے گئے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں سپیشل برانچ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 65 ہزار من چینی برآمد کرلی،پولیس کیمطابق ذخیرہ اندوزوں اسلم اور مشتاق نے ناجائز منافع حاصل کرنے کے لیے چینی ذخیرہ کررکھی تھی.دونوں ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرکے گودام سیل کردیاگیا۔پولیس کیمطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

  • حساس ادارے کا جعلی کرنل گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے جعلی کرنل بن کر شہریوں کو لوٹنے والے کو گرفتار کر لیا،ملزم جعلی کرنل بن کر سرکاری آفیسران اور دفاتر میں فون کرتا اور اپنے کام نکلواتاتھا.مظفرگڑھ شہر میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے فوج کے جعلی کرنل کو گرفتار کرلیا.پولیس کیمطابق گرفتار شخص عامر کرنل بن کر کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت مختلف سرکاری آفیسران اور ادارےکو کالز کرتا اور اپنے کام نکلواتا تھا. ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید اختر کے مطابق ملزم سے جعلی کارڈز اور ہزاروں روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں. ایس ایچ او کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے.

  • دریائے چناب اور دریائے سندھ پر 10ارب کی لاگت سے نئے پل بنانے کی منظوری

    وزیراعظم عمران خان نے تحصیل جتوئی کو ملتان اور راجن پور کو ملانے کیلئے پل بنانے کی منظوری دیدی ۔ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان کی کاوشوں کے نتیجہ میں وزیر اعظم نے 10 ارب روپے کی لاگت سے دریائے چناب اور سندھ پر پل بنانے کی منظوری دی۔پل کے ذریعےجلالپور کو شہرسلطان اور جتوئی کو جام پور سے ملایا جائیگا اس سے ان تینوں شہروں کے درمیان مسافت انتہائی کم ہوجائے گی۔ممبر قومی اسمبلی سید باسط سلطان بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ 2019 میں دونوں پل بنانے کیلئے فنڈز بھی مختص کیئے جا رہے ہیں اس اہم منصوبے سے تحصیل جتوئی کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل جتوئی کی عوام وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی مشکور ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قاتل روڈ مظفر گڑھ تا علی پور کو دورویہ کرنے کے لیے بھی فنڈز مختص کردیے ہیں۔