Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ننکانہ : مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ

    ننکانہ : مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب راشد اقبال نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بابا گرونانک کے یوم پیدائش کے موقع پر مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان انتظامات میں سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، خوراک اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات شامل ہیں۔

    مشیر وزیراعلیٰ راشد اقبال نے کہا کہ بابا گرونانک کا پیغام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں اس پیغام کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی مذہبی رسومات بغیر کسی رکاوٹ کے ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں مکمل محفوظ اور آزاد ہیں۔

    مشیر وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سکھوں سمیت دنیا بھر کے مذاہب اور عقائد کے پیروکاروں کے لیے محبت اور احترام کے جذبات رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے والے یاتری ہماری مہمان نوازی اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی مشیر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

  • ننکانہ : بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن پر ریسکیو1122 کا ایمرجنسی کور پلان جاری

    ننکانہ : بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن پر ریسکیو1122 کا ایمرجنسی کور پلان جاری

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز) – انٹرنیشنل میگا ایونٹ بابا گورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ریسکیو1122 ننکانہ صاحب نے ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا۔ ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریبات کے دوران سیکیورٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ تقریبات کے دوران 250 ریسکیورز اور افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ مرکزی گوردوارہ جنم استھان اور دیگر گوردواروں میں 15 ایمبولینسز، 4 فائر وہیکلز اور 30 موٹر بائیک ریسکیو سروسز موجود رہیں گی۔ ہیڈ کوارٹر سے مزید 5 اضافی ایمبولینسز بمعہ ریسکیو عملہ بھی تعینات کی جائیں گی۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم مقامات پر ریسکیو موبائل ٹیمیں، فائر سیفٹی پوسٹ، سروور پر واٹر ریسکیو پوسٹ اور ریپڈ ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں گی۔

    محمد اکرم پنوار نے ریسکیورز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ پر آنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بھرپور معاونت سے پیش آئیں تاکہ وہ خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔

  • ننکانہ : انسداد سموگ مہم جاری، عملی اقدامات  سے انتظامیہ کوسوں دور

    ننکانہ : انسداد سموگ مہم جاری، عملی اقدامات سے انتظامیہ کوسوں دور

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) انسداد سموگ آگاہی مہم جاری، عملی اقدامات سے انتظامیہ کی دوری پر عوام کا شکوہ

    تفصیل کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں انسداد سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ضلعی افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور شہریوں اور تاجران میں فیس ماسک تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی ماسک فراہم کیے اور سموگ کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں شہریوں میں ماسک تقسیم کیے جا رہے ہیں اور انہیں سموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے 30 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور اس حوالے سے سموگ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    تاہم دوسری جانب عوام اور سماجی حلقوں نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ روکنے کے عملی اقدامات میں انتظامیہ کوتاہی برت رہی ہے۔ دھان کی فصل کے باقیات کو جلانا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، بھٹے اور فیکٹریاں سموگ کے بڑے عوامل ہیں مگر ان کے خلاف ابھی تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ننکانہ : بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے شاندار انتظامات مکمل

    ننکانہ : بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے شاندار انتظامات مکمل

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے شاندار انتظامات، 60 ہزار سکھ یاتریوں کی میزبانی کی تیاریاں مکمل

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب، محمد تسلیم اختر راو کی زیرِ صدارت بابا گورونانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اکرم پنوار، ڈی ایس پی ٹریفک اور سول ڈیفنس کے افسران سمیت دیگر ضلعی محکمے شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی افسران نے بتایا کہ شہر کے ساتوں گردواروں میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جا چکے ہیں۔ رہائش، لنگر، صفائی اور شہر کی تزئین و آرائش کے امور آخری مراحل میں ہیں۔ توقع ہے کہ تقریبات میں اندرون و بیرونِ ملک سے 60 ہزار سکھ یاتری شرکت کریں گے، جن کی حفاظت کے لیے 3188 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور اوقاف کے 1800 سے زائد افسران و ملازمین اور 200 سے زائد سکھ کمیونٹی کے رضاکار انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں مکمل محفوظ اور آزاد ہیں اور بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے یاتری ہماری محبت اور خلوص کی یادیں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فول پروف سیکیورٹی، قیام و طعام اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ یاتری اپنی مذہبی رسومات بلا خوف و خطر ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کا پیغام امن، محبت اور بھائی چارے کا ہے جسے آگے بڑھانے کے لیے پاکستان حکومت سکھ یاتریوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

  • ننکانہ : بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    ننکانہ : بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں اعلیٰ عہدیداران نے ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان سمیت شہر کے اہم داخلی اور خارجی راستوں پر پہنچ کر انتظامات کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی اداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر اور ڈی پی او ندیم عباس نے ڈی سی آفس کنٹرول روم میں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات 14 سے 16 نومبر تک جاری رہیں گی، جس میں دنیا بھر سے 60 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ یاتری پاکستان سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے گردوارہ جنم استھان میں اضافی کرنسی ایکسچینج اور پی سی او بوتھ کے قیام کی ہدایت کی۔ فوڈ اتھارٹی کو یاتریوں کے کھانے اور لنگر کے معیار کی سختی سے چیکنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یاتریوں کے لیے ننکانہ صاحب، فاروق آباد، شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتار پور، ایمن آباد اور لاہور کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی ننکانہ صاحب اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ :ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس نہ ہوسکی

    ننکانہ :ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس نہ ہوسکی

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کی دھماکہ خیز پریس کانفرنس نہ ہوسکی

    تفصیل کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جانا تھا، جس میں ڈاکٹرز کے عہدیداران اہم معلومات صحافیوں کے ساتھ شیئر کرنے والے تھے۔ تاہم پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

    اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر ارتضیٰ چوہدری کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ پریس کانفرنس فی الحال ملتوی کی جا رہی ہے اور جلد ہی نئے وقت اور تاریخ کی اطلاع دی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی پریس کانفرنس کا انعقاد سمجھ سے باہر ہے، کیونکہ ڈیوٹی ٹائم کے بعد بھی اس کا اہتمام کیا جا سکتا تھا۔ اس صورتحال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے مریض بغیر چیک اپ کے واپس جانے پر مجبور ہو گئے۔

    ینگ ڈاکٹرز کی اس پریس کانفرنس کی ملتوی ہونے کی خبر نے ہسپتال کے اندر مریضوں کی خدمات کی عدم دستیابی کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

  • ننکانہ: ہسپتال میں ادویات کا بحران اور عملے کی غیرحاضری، ینگ ڈاکٹرز کی آواز

    ننکانہ: ہسپتال میں ادویات کا بحران اور عملے کی غیرحاضری، ینگ ڈاکٹرز کی آواز

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی ، نامہ نگار احسان اللہ ایاز): ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ضروری ادویات کی کمی اور عملے کی غیرحاضری کے مسائل پر ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر نے کی۔

    اجلاس میں ادویات کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ضروری ادویات کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے مریضوں کو علاج کے دوران سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہسپتال میں غیر حاضر عملے کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہو رہی ہے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے میڈیا سیکرٹری، ڈاکٹر ارتضیٰ چوہدری کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر افتخار سے بھی مطالبہ کیا کہ غیر حاضر عملے کی مکمل حاضری اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، غیر حاضری کی وجہ سے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم نہیں ہو پا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر حاضر عملے کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری آئے اور انہیں بروقت طبی امداد میسر ہو سکے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مل کر خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ مریضوں کی خدمت اور علاج معالجے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ایسوسی ایشن نے زور دیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے نتیجے میں مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اور علاج کے معیار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

    ینگ ڈاکٹرز نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہسپتال کی کارکردگی اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے اور ہسپتال کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اہل علاقہ نے بھی ینگ ڈاکٹرز کی اس کاوش کو سراہا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

  • ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

    ننکانہ:ضلعی ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس کا ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد فہد امین، میڈیا کوآرڈینیٹر علی اکبر اور دیگر ریسکیو افسران نے شرکت کی۔

    بریفنگ کے دوران کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے بتایا کہ اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 10,771 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 3,206 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ایمرجنسی کالز میں 740 سڑک حادثات، 1,997 میڈیکل ایمرجنسیز، 24 آگ لگنے کے واقعات، 67 لڑائی جھگڑے اور 378 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔ ریسکیو 1122 نے تیز ترین ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3,206 ایمرجنسیز میں 3,201 متاثرین کو بچایا۔ ان میں سے 1,135 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1,999 کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں بدقسمتی سے 67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے عوام سے اپیل کی کہ فوگ سیزن میں احتیاطی تدابیر اپنائیں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس اور چمکدار ٹیپ کا استعمال کریں، اور رفتار مناسب رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر جان لیوا حادثات کو روکنے کے لیے کماد سے بھری ٹرالیاں سرخ روشنی کی پٹیاں لگائیں تاکہ ان کی موجودگی کا بروقت اندازہ ہوسکے۔

  • ننکانہ:ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ایکشن، غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند، شوکاز نوٹس جاری

    ننکانہ:ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ایکشن، غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں بند، شوکاز نوٹس جاری

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ننکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین نے کام چور اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کڑی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے ملازمین کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخواہیں بند کر دی گئیں۔

    ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین نے ملازمین عابد علی اور آسیہ بی بی کو شوکاز جاری کر کے ان کی تنخواہ رکوادی جبکہ دیگر غیر حاضر ملازمین آصف جبار، احسن شبیر اور محرم حنیف کو بھی جواب طلبی کے نوٹس دیے گئے ہیں۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کی چیکنگ جاری رہے گی، جبکہ غیر حاضر ملازمین کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایات کے تحت عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • ننکانہ:ڈی سی کا منڈی فیض آبادکادورہ ،پولیو ٹیموں کا جائزہ، 2 لاکھ 75 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

    ننکانہ:ڈی سی کا منڈی فیض آبادکادورہ ،پولیو ٹیموں کا جائزہ، 2 لاکھ 75 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

    ننکانہ صاحب (نامہ نگار: احسان اللہ ایاز)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ذیشان کے ہمراہ منڈی فیض آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلے تین دنوں میں 2 لاکھ 75 ہزار 977 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ دو روز میں کیچ اپ کے مطابق مزید 18 ہزار 472 بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے مختلف دیہاتوں میں گھر گھر جا کر بچوں کے نشانات اور گھروں کے نمبر چیک کیے۔ شہریوں نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ذیشان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ضلع بھر میں یہ بات یقینی بنائی جا رہی ہے کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار 800 بچوں کو پولیو ویکسین دی جانی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو اس معذوری سے محفوظ بنائیں۔