Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ننکانہ : تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد زخمی

    ننکانہ : تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد زخمی

    ننکانہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بچیانہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی ،جس میں بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد زخمی

    ابتدائی ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ہولناک واقعہ مسافر بس کی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوجانے باعث پیش آیا ، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

    ریسیکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حکام کے مطابق مسافربس سیالکوٹ سے فورٹ عباس جارہی تھی۔

  • ننکانہ:ضلع کونسل افسران نے محرم الحرام کے کوٹیشن ورک  اپنے کماؤپوت ٹھیکیدارکوجاری کردیئے،سرکارکو لاکھوں کاچونالگ گیا

    ننکانہ:ضلع کونسل افسران نے محرم الحرام کے کوٹیشن ورک اپنے کماؤپوت ٹھیکیدارکوجاری کردیئے،سرکارکو لاکھوں کاچونالگ گیا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت محرم الحرام کی کوٹیشن ورک میں چہیتے ٹھیکے داروں کے ذریعے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت محرم الحرام کے کوٹیشن ورک میں چہیتے ٹھکیداروں نے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیامحرم الحرام کےکوٹیشن ورک کیلئے آنے والی فرموں کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کے بعد خاموش کروا دیا گیا،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس کے آفس میں کوٹیشن ورک کے لیے آنے والی 45 پنتالیس فرموں میں لاکھوں روپے تقسم کیے گئے،ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب پنجاب أور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں یکم محرم الحرام سے دس محرم تک مجلسوں اور جلوسوں کے انتظامی امور کیلے16 آئٹم کیلے کوٹیشن مطلوب تھیں جس کےلیے گزشتہ روز بروز جمعرات چار محرم کو تقریبا45 پنتالیس فرموں نے سی ڈی آر بمطابق اخبار اشتہار جمع کروائیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے متعلقہ افسران کی مشاورت سے مذاکرات پول کے لیے شروع ہو گۓ اور وعدوں کے بعد چہیتے ٹھیکیدار ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے متعلقہ افسران سے ملی بھگت کے بعد کامیاب ہوگئے

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں محرم الحرم کا کوٹیشن ورک کرنے والی فرم نے معتبر ذرائع کے مطابق سی ڈی آر جمع کروانے والی ہر فرم کو پانچ ہزار روپے پول دیا ذرائع کے مطابق چند فرم ایسی بھی ہیں جن کو بھاری ادائیگی کی گئی ہے تاکہ وہ کوٹیشن ورک میں حصہ نہ لیں,محرم الحرام کے کوٹیشن ورک کا اگر کمپیٹیشن ہوتا تو سرکار کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوتا جبکہ کام کرنے والی فرم نے ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا ہے ,

    عوامی ،سماجی ،شہری اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمدارشد ,صوبئی محتسب پنجاب اور ڈی اینٹی کرپشن پنجاب کو چاہیے کہ وہ فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاءسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شعیب سڈل

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاءسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شعیب سڈل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاءسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،شعیب سڈل

    تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ون مین کمیشن (OMC) کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں منعقدہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے جائزہ اجلاس میں کہاکہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابض لینڈمافیاء کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن شروع کیاجائے گا, قبضہ گروپوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے اس کیخلاف قوانین کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے, قبضہ گروپوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس موقع پر،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فریداقبال،رجسٹرار کمیشن محمد ریاض احمد،ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز ،ڈی سی چوہدری محمد ارشد، قانونی مشیر حافظ احسان کھوکھر،ڈائریکٹر ایف آئی اے ,عدیل احمدCA،عظمی شہزادی،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ تنویر احمد،فضل الرحمن بٹ، ملک زاہد کے علاوہ، فیڈرل آڈٹ و بورڈ افسران نے شرکت کی۔

    ڈاکٹرشعیب سڈل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام اراضیات ور تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لیے تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں جا رہی ہیں۔ FIAاور پولیس کی سپورٹ سے کمیشن نے اپنے مطلوبہ ٹارگٹ مکمل کیے ہیں جبکہ موثر کارروائی کے لیے سپارکو سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہمیں مدد ملی ہے،اور ٹرسٹ بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ ہوا اور FIAکے تعاون سے قیمتی پراپرٹی واگذار کروانے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سیکرٹری بورڈفرید اقبال نے ون مین کمشن کو بریفنگ دیتے ہوئے ننکانہ صاحب اور شیخو پور ہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور سچا سودا میں قبضہ گروپوں کے خلا ف ہنگامی بنیادوں پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس عمل میں ڈی پی او اور ڈی سی و دیگر اداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    سیکرٹری بورڈ نے اجلاس میں کہا کہ آپریشن کے لیے درکار مشینری کی خریداری کے لیے بورڈ کو درخواست دی گئی اور کہا کہ واپڈا،سوئی گیس اور واسا کے محکموں کو ہدایت کی جائے گی کہ غیر قانونی قابضین کے زیر استعمال زمین پر کسی قسم کا گھریلو و کمرشل کنکشن مہیا نہ کیاجائے۔تاکہ قبضہ مافیا کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لانے کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیا جاۓ جو کارکردگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دے.

  • ننکانہ :محکمہ اوقاف کی قیمتی زمینوں پر قبضے کروانےوالے کرپٹ ملازمین  کیخلاف شکنجہ تیار

    ننکانہ :محکمہ اوقاف کی قیمتی زمینوں پر قبضے کروانےوالے کرپٹ ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )محکمہ اوقاف کی قیمتی زمینوں پر قبضے کروانےوالے کرپٹ ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار

    تفصیل کے مطابق چئیرمین محکمہ اوقاف شعیب سڈل کی ننکانہ صاحب آمد ، چئیرمین نے ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی اربوں روپے کی جائیدادوں میں بے ضابطگیوں کے بارے میں اجلاس کیا ،اجلاس میں محکمہ اوقاف کے علاوہ ایف آئی اے ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شرکت کی

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کے چیئرمین نے کہا اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کروانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ب،ے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ اوقاف کے افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    انجمن مزارعین اور شہریوں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے خلاف شکایت کے انبارلگ گئے، شہریوں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی کرپشن کے خلاف تحریری درخواستیں بھی دی گئیں

    چیئرمین نے درخواستوں پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور کہا کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

  • ننکانہ :انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ،حکومت معاشی دہشتگردی فوری طور پر بند کرے,شیخ فیاض احمد

    ننکانہ :انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ،حکومت معاشی دہشتگردی فوری طور پر بند کرے,شیخ فیاض احمد

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ،حکومت معاشی دہشتگردی فوری طور پر بند کرے,شیخ فیاض احمد

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی اور بجٹ میں بھاری اور ناجائز ٹیکسوں کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی مظاہرے،احتجاجی مظاہروں میں شہریوں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرخالد سندھو ایڈووکیٹ کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے مہنگائی ,بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صدر وسطی پنجاب شیخ فیاض احمد کی زیر صدرات موڑکھنڈا,منڈی فیض آباد,واربرٹن,سانگلہ ہل ,شاہ کوٹ اور ننکانہ صاحب شہر میں احتجاج کیا گیا

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ثاقب مجید ,صدر شعبہ تعلقات عامہ ضلع ننکانہ میاں عابد سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر معاشی دہشت گردی کو بند کرے اس وقت انسان براۓ ٹیکس بن چکا ہے ,

    اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے الیکشن سے قبل300یونٹ تک مفت بجلی دینے والے اب خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں اور عام آدمی کے لیے بل بجلی ادا کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں کمی کرے اور پیٹرول کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لیا جاۓ.

  • ننکانہ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری

    ننکانہ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی نامہ( نگار احسان اللہ ایاز )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سےہڑتال جاری ہے,غریب مریضوں کو ادویات، تمام ٹیست فری اور صحت کارڈ کی بحالی اور ڈاکٹرز کے تمام بنیادی مطالبات کے پورا ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی

    صدر وائی ڈی اے ننکانہ ڈاکٹر جنید خواجہ نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت کو ہٹ دھرمی سے ہٹنے اور مذاکراتی میز پرآنے کی دعوت بھی دیتے ہیں

    ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کررہے ہیں اور کرنا چاہتے بھی ہیں ہم سب متحد ہیں اور کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے خاص طور پر اگر تشدد یا ڈرا نےدھمکانے کی کوئی کوشش کی گئی.

  • ننکانہ: ڈی ایچ کیوہسپتال مافیاء کے قبضے میں ،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بننے لگے

    ننکانہ: ڈی ایچ کیوہسپتال مافیاء کے قبضے میں ،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بننے لگے

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیوہسپتال مافیاء کے قبضے میں ،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بننے لگے

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کے ہزاروں روپے ریٹ مقرر،جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی کمائی میں ایم ایس ,کیشیئر ,چیئرمین ہیلتھ سپورٹ سٹاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کےاعلی عہدے دار بھی حصہ دار،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ,ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کےمعتبر ذرائع نے کرپشن کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوۓ یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب مافیاء کے قبضے میں آگیا،بھاری رشوت کے عوض جعلی فٹنس سرٹفکیٹ بننے لگے ہیں اورجس کے ہزاروں روپے فیس کی آڑ میں وصول کئے جانے لگے

    جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ بنانے کے لیے کیشیر فرمان علی خاں صرف دو عدد تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی طلب کرتا ہے جس کے بعد ٹھیک ایک گھنٹے میں بغیر ای سی جی, ایکسرے,لیب ٹیسٹ کرواۓ اور انٹری کے ڈاکٹرز کے جعلی سائن اور مہریں ثبت کرنے کے بعد معتبر ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ سے کاؤنٹر سائن کروانے کے بعد جاری کر دیتا ہے ,

    کیشیئر فرمان علی خاں نے جولائی 2023 کے بعد سے لیکر اب تک سینکڑوں جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرچکا ہے ,اور اب تک حرام کےلاکھوں روپے کماچکا ہے

    ذرائع نے بتایا کہ کیشیئر فرمان علی خاں کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عمران شاہ اور ان کے کارخاص ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے ضلعی عہدے دار چیئرمین کی مکمل حمایت حاصل ہے اسی لیے کیشیئر فرمان علی خاں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا, ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ اگر اعلی پیمانے پر اس کرپشن کی انکوائری کی جاۓ تو کئی اورنام بھیسامنے آئیں گے جو اس کرپشن میں حصہ دار ہیں

    ذرائع کا بتانا ہے کہ قبل از وقت ملازمت سے ریٹائرمنٹ لینے والوں کو میڈیکلی ان فٹ قرار دلوانے کیلئے لاکھوں روپے لےان فٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کرایاجاتاہے

    سماجی وفلاحی اور شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ اور ملوث عناصر کو عبرتناک سزائیں دی جائیں .

  • ننکانہ:پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی کے عرس کی تقریبات شروع

    ننکانہ:پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی کے عرس کی تقریبات شروع

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی رحمہ اللہ اور پیر سید شاہد حسین ترمذی رحمہ اللہ کے عرس کی تقریبات شروع ،دو روز تقریبات میں معروف اسلامی سکالر حافظہ سحر عنبرین اور پروفیسر غلام شبیر جامی خطاب کریں گےدو روزہ تقریبات میں ملک بھر سے مریدین اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی

    پاک وہند کے معروف روحانی بزرگ پیر سید محمد یعقوب شاہ ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی قلندر کے سالانہ عرس کی دو روز تقریبات اج سے زیر سرپرستی سید شبیر حسین شاہ ترمذی ,منتظم اعلی سید مجاھد حسین ترمذی ,زیر نگرانی سید صاحبزادہ حسن رضا ترمذی اور سجادہ نشین پیر سید زاھد حسین ترمذی شروع ہوں گی ,دو روز تقریبات کا باقاعدہ آغاز بعد از نماز فجر قرآن خوانی سے ہوگا اور دربار شریف کو غسل دیا جاۓ گا جس کے بعد محفل میلاد مصطفی ﷺ براۓ خواتین منعقد ہو گی جس میں معروف اسلامک سکالر حافظہ سحر عنبرین ناظمہ دعوت وتربیت منہاج القرآن پاکستان خطاب فرمائیں گی . 6جون بروز جمعرات بعد از نماز ظہر شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری عظم اسلامی سکالر پروفیسر غلام شبیر جامی خطاب کریں گے جس کے بعد ازنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی جس میں ملک پاکستان کے ناموردرباری قوال شمس الدین خان چشتی ہمنوا اور زمان راحت علی خان ہمنوا کلام پیش کریں گے ,

    دو روزہ تقریبات میں صاحبزادگان سید احمد رضا ترمذی ,سید منیب علی ترمذی ,سید موسی رضا ترمذی ,سید محمد عبد اللہ مجاہد ترمذی ,سید احمد بلال, سید طلحہ شاہد ترمذی ,سید محمد علی سجاد ترمزی ,سید محمد مصطفے شاہد ترمذی,سید عبدالرحمن ,سید عبدالرافع ترمذی,سید مہدی حسن ترمذی اور سید ولی حسن ترمذی سمیت ملک بھرسےمریدین ,عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی

  • پنجاب حکومت نے 60 روز بعد ڈاکٹر قربان علی کو ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ تعینات کر دیا

    پنجاب حکومت نے 60 روز بعد ڈاکٹر قربان علی کو ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ تعینات کر دیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر قربان علی نے چارج لیکر کام شروع کر دیاصوباٸی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر, سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان سے مستقیل سی ای او ہیلتھ تعینات کرنے کا مطالبہ

    ننکانہ صاحب پنجاب حکومت نے ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب میں تقریبا 63 روز گزرجانے کے بعد ڈاکڑ قربان علی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ ضلع فیصل آباد کو بطورایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب کا چارج بھی دے دیا ہے ڈاکٹر قربان علی نے چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے 30 مارچ کے بعد ڈاکٹر قربان علی دوسرے ایم ایس ہیں جن کو بطور ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے

    ان سےقبل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ ڈاکٹر عمران شاہ کو بھی بطور ایڈیشنل سی ای او ہیلتھ کا چارج دیا گیا تھا, اس وقت محکمہ ہیلتھ ننکانہ صاحب میں بطور مستقیل سی ای او ہیلتھ کی اشد ضرورت ہے کیونکہ محکمہ اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور مسائل ہیں کہ ان میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ,

    ضلع بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین کوبھی مشکلات کا سامنا ہے اور کارکردگی کا گراف کم ہو رہا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ قاٸم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ فراٸض کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا,

    محکمہ صحت ننکانہ صاحب کی تمام تنظیموں نے سیکرٹری پنجاب ہیلتھ علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور زید بن مقصود ,ڈپٹی کمثنر چوہدری محمد ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر مسقیل سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کیا جاۓ

  • ننکانہ :اندھیرنگری 60 دن گذرگئے، سی ای او ہیلتھ  تعینات نہ ہو سکا

    ننکانہ :اندھیرنگری 60 دن گذرگئے، سی ای او ہیلتھ تعینات نہ ہو سکا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اندھیرنگری 60 دن گذرگئے، سی ای او ہیلتھ تعینات نہ ہو سکا

    سی ای او ہیلتھ نہ ہونے کے باعث محکمہ صحت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن کر رہ گئی، قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ بطور ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال میں فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے ،سی ای او کا اضافی چارج دیکر ضلعی محکمہ صحت کو تباہی کی طرف دھکیل دیاگیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر, سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ

    ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے اور مسائل ہیں کہ ان میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سی ای او ہیلتھ کی 60 روز گزر جانے کے باوجود تعیناتی کا نہ ہونا ہے دو ماہ قبل 30 مارچ کو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ کے اپریشن تھیٹر کی دوران اپریشن ویڈیو وائرل ہونےکے باعث تبدیل کر دیا گیا تھا

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی فلتھ ڈپو بن گئی،رہائشی ملازمین مشکلات کاشکار

    قائم مقام چارننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری آؤٹ ڈور پرچی 100 روپے میں ملنے لگی

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال،فارماکمپنیوں کے میڈیکل ریپس کو ٹھیکے پردے دیاگیا

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال گائنی وارڈ ،لیڈی ڈاکٹرزکی من مانیاں،خواتین مریض رُل گئیں

    ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کو دیا گیا تھا دو ماہ گزر جانے کے باوجود مستقیل طور پر سی ای او ہیلتھ تعینات نہ ہو سکا ہے جس کے باعث ضلع بھر کے محکمہ صحت کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کارکردگی کا گراف کم ہو رہا ہےجبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال فرائض کی ادائیگی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مسائل کی آماجگاہ بن چکی ہے,

    صوبائی سیکرٹری علی جان ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور زید بن مقصود ,ڈپٹی کمثنر چوہدری محمد ارشد کو چاہیے کہ فوری طورپر سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب میں تعینات کیا جاۓ.