Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیب ٹیسٹ و ادویات نایاب ،مریضوں کومشکلات کاسامنا

    ننکانہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیب ٹیسٹ و ادویات نایاب ،مریضوں کومشکلات کاسامنا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی نامہ( نگار احسان اللہ ایاز )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں ادویات کمی مریضوں کو مشکلات کا سامنا, ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیب میں ٹیسٹوں کی کمی کو فوری پورا کیا جاۓ, ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ننکانہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ننکانہ کے وفد نے ضلعی صدر ڈاکٹر جنید خواجہ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھری محمد ارشد سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے تمام ادویات اور ٹیسٹوں کی کمی کو جلد ازجلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا ،

    یہ بھی پڑھیں
    ننکانہ :محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل، کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی

    اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب کی ڈاکٹرز سے ناروا سلوک کے حوالے سے اپنا بھرپور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا,

    ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنے ڈاکٹرز کے حقوق اور عزت کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتی رہے گی ,

    ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے آئندہ کسی بھی ایسے واقعہ کے رونما نہ ہونے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور ینگ ڈاکٹرز کی کمیونٹی اور عام لوگوں کی فلاح ہ بہبود کی کاوشوں کو سراہا ،

    وفد میں صدر ڈاکٹر جنید خواجہ ,چیئرمین ڈاکٹر عدنان اقبال,نائب صدر ڈاکٹر فہیم سعید اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احتشام عباس شامل تھے

  • ننکانہ: مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    ننکانہ: مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم تکبیر ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا اور یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں

    یوم تکبیر کی مرکزی ریلی چوک ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر بیری والا چوک میں اختتام پزیر ہوئی ریلی میں تاجر برادری ، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اورپرچم اٹھا رکھے تھے جن پر یوم تکبیر کی مناسبت ارض وطن پاکستان اور افواج پاکستان اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ایٹمی سائینسدانوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے

    ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ثاقب مجید نے کہا کہ میں آج یوم تکبیر کے موقع پورے پاکستان کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم مایوسی کا شکار ہے اور خصوصِِا نوجوان مایوسی کا شکار ہیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ پوری قوم کو ان مایوسیوں سے نکالے گی,

    پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت سارے وسائل سے مالامال کیا ہے آج سے 26 سال قبل جب پوری قوم مایوس تھی تو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو عوام میں امید کی لہر ڈور گئی ،

    آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ یوم تکبیر کے موقع پر حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں اور مل کرپاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں,ہمیں چاہیے کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کی بات کریں ناکہ توڑنے کی ،آج یوم تکبیر کے موقع پر یہی پیغام ہے ,

    مقررین نے مزید کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے ، آج کے دن پاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا,پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملکی دفاع کی مضبوطی کے لیے قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے

  • ننکانہ :محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل،  کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی

    ننکانہ :محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل، کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)محکمہ صحت میں کرپشن کا انوکھا کھیل، کروڑوں روپے کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی
    قائم مقام سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ کا کمیشن کی خاطر گٹھ جوڑ ایک کروڑ سے زائد مالیت کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی,ایک کروڑ روپے مالیت کے بل سابقہ سی ای او ہیلتھ ننکانہ اور سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹنٹ نے بل پاس کر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھجواۓ تھے, ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے اختیارات کی جنگ أور مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اختیارات کی حاصل کرنے کی جنگ اتنی شدت اختیار کر چکی ہے کہ اس وقت محکمہ صحت قائم مقام سی ای او ہیلتھ عمران شاہ کے آنے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے اور تمام ملازمین سابقہ افسران کے بارے میں بات کرنے سے بھی دور بھاگتے ہیں کہ کہیں ان کا ٹرانسفر نہ ہو جاۓ ,,

    ذراٸع نے انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ ماہ سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹ تنویر السلام نے تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کے بل جن میں یوٹیلٹی بل, رورل ہیلتھ سنٹرز کے بل ,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایل پی کے بل سمیت دیگر بلز شامل تھے جن میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹربجٹ اینڈ اکاؤنٹ ذوالفقار علی خان نے قائم مقام سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمران شاہ کو ایک کروڑ مالیت کے بلوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے ذاتی فائدے اور نقصان کے بارے میں تفصیلی بریف کیا

    جس کے بعد فوری طور پر ایک لیٹر نمبری5532 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب کے اکاؤنٹ 6سیکس میں لہذا سابقہ بل پاس نہ کیۓ جائیں جب تک نئی ہدایت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے جاری نہ ہو جاۓ

    ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد تمام بلوں کی ادائیگی روک دی گئی اور چیک جو بننے کے قریب تھے نہ بن سکے,جس کے باعث لوگوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ,ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کو چاہیے کہ فوری طور پر اس تمام امور کی انکوائری کروائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ.

  • ننکانہ:ایمانداری، شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالج

    ننکانہ:ایمانداری، شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالج

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع ننکانہ صاحب ارشد علی چودھری نے کہا ہے کہ میری تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے اور میں ایمانداری شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا اور شفافیت کے ساتھ میرٹ پر تمام کام کرنے اور کرانے کو ترجیح دوں گا

    انہوں نے ضلع بھر کے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میں رشوت اور سفارش کا مکمل خاتمہ کروں گا میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور مجھے بلیک میل کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، الزامات لگانے والے تصدیق کے بعد الزام تراشی اور تنقید کریں جو ان کا حق بنتا ہے مگر جھوٹی افوائیں پھیلانے اور کام شفافیت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی صورت کامیاب نہ ہوں گے

    انہوں نے پرنسپلز کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے اپنے ادارے میں شفافیت کی مثال قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کالجز میں طلباء اور طالبات کو بھی شفافیت اور ایمانداری قائم کرنے اور تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کی تلقین کریں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد نے مارچ 2023 میں سنیارٹی جاری کی تھی اس کے بعد جون 2023 میں اس کا پرموشن بورڈ ہو چکا تھا ،اس کے خلاف ایک پارٹی کورٹ اور سیکرٹری کالجز کے پاس انکوائری کے لیے چلی گئی جس پر تقریبا ایک سال انکوائری ہوئی اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی نے ہدایات دیں کہ ان کے آرڈر جاری کر دیے جائیں تو میں نے اتھارٹی کے حکم کے مطابق آرڈر جاری کر دیے

    جو آج کل میرے خلاف خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہیں ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے

  • ننکانہ: ممکنہ سیلاب،ریسکیو 1122کی ہیڈ بلو کی پر موک ایکسرسائز

    ننکانہ: ممکنہ سیلاب،ریسکیو 1122کی ہیڈ بلو کی پر موک ایکسرسائز

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب/ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد ارشد کی زیرسرپرستی دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پرممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے کی۔

    فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122،محکمہ صحت، لائیو سٹاک،زراعت، سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،انہار، دیگر محکمہ جات اوراین جی اوز کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے متعلقہ افسران نے پری فلڈ انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنرکو تفصیلاََبریف کیا۔

    ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد نے تمام کیمپس اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ کے لئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا اور فعالیت کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے مکمل بریفنگ دی۔

    فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی اورمشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے لوگوں کا ایمرجنسی انخلاء،سازو سامان،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنا، گم شدہ افراد کی تلاش کرنے اور جانوروں کی محفوظ مقامات تک منتقلی وغیرہ کے عملی مظاہرے کئے آخر میں متعلقہ اداروں کیطرف سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کامیاب فرضی مشقوں کے انعقاد پر تمام ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا فرضی مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بروقت ریسکیو کرنا،محفوظ مقامات پر منتقل کرنا،فلڈ اپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا،استعداد کار کا جائزہ لینا اور اداروں کے مابین باہمی روابط کو بہتر کرنا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے

  • گوجرہ:پولیس کی موجودگی میں متحارب گروپوں میں فائرنگ، زدمیں نوجوان آکر شدید زخمی

    گوجرہ:پولیس کی موجودگی میں متحارب گروپوں میں فائرنگ، زدمیں نوجوان آکر شدید زخمی

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)ملزم کی گرفتاری کیلئے صدر پولیس کا چھاپہ،دیہاتیوں کی کار سرکار میں مداخلت،دیہاتیوں کی مبینہ فائرنگ کی زدمیں آکرایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

    معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے تھانہ میں درج مقدمہ 497/24میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چک نمبر360ج ب میں ریڈ کیا تو دوگروپوں کے دودرجن سے زائدافرادآپس میں لڑ رہے تھے

    پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس کے ساتھ مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی اسی دوران دونوں گروپوں کی مبینہ فائرنگ کی زدمیں آکر عمران ولد موسیٰ اوڈھ سکنہ چک نمبر360ج ب شدید زخمی ہو گیااور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔

    شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے طبی امدادکی فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

  • ننکانہ :غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

    ننکانہ :غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی بھرمار،شہری لینڈ مافیا سے لٹنے لگے

    ضلع بھر میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی بھر مار ,لینڈمافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگا ,ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ننکانہ صاحب کی طرف سے خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی

    ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب ,میونسپل کمیٹی واربرٹن ,میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ اور میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل کی حدود میں واقع غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی بھر مار ہےاور یہ ہاؤسنگ کالونیاں سادہ عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں,

    سوسائٹی مالکان سادہ لوح عوام کو ہاؤسنگ کالونیوں میں جدید سیکورٹی سسٹم,کیمونٹی سنٹر,کشادہ سڑکیں ,صاف پانی,سیوریج سسٹم,بجلی اور سوئی گیس جیسے خواب دیکھا کر عوام کی جمع پونجی کو لوٹ رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں موجود غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے

    یہی وجہ ہے کہ ڈسٹر کٹ آفیسر پلاننگ محمد ندیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پلاننگ برانچ کا کارروائی نہ کرنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ,

    شہری حلقوں نے کمشنر لاہور ڈویژن لاہور ,سیکرٹری بلدیات ,صوبائی محتسب پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور ان غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ننکانہ:بجلی،گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ،عوام کے سا تھ ظلم ہے، حافظ فاران سہیل

    ننکانہ:بجلی،گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ،عوام کے سا تھ ظلم ہے، حافظ فاران سہیل

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بجلی،گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ،عوام کے سا تھ ظلم ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

    حکمران اور اشرافیہ عیاشی کررہی عوام ایک پنکھا چلانے کی سکت بھی کھو چکی ہے، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ عوام بل ادا کریں یا بچوں کو پالیں ،حکمران عوام کو ریلیف دینے والے اقدامات کریں اور عوام کی بدعائوں سے بچیں،

    انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عوام کے سا تھ ظلم ہے عوام بل ادا کریں یا بچوں کو پالیں ،حکمران عوام کو ریلیف دینے والے اقدامات کریں اور عوام کی بدعاؤں سے بچیں۔

    انہوں نے کہاکہ حکمران اور اشرافیہ عیاشی کررہی عوام ایک پنکھا چلانے کی سکت بھی کھو چکی ہے، سیاست دان بدمست ہاتھی کی طرح اقتدار جنگ میں مصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے

    بجلی اور سوئی گیس کے بلوں کی ادائیگی غریب مزدور طبقے اور متوسط کاروباری و چھوٹے سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے مہنگے ترین بلوں نے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ نومنتخب حکومت فوری طور پر بجلی اور سوئی گیس کے قیمتوں کو کم کر کے عوام کو ریلیف دے

  • ننکانہ:ہائی بلڈ پریشر دل دماغ گردوں اور انکھوں جیسے اہم اعضاء کو متاثر کرتا ہے،ڈاکٹر محمد راحیل رضا

    ننکانہ:ہائی بلڈ پریشر دل دماغ گردوں اور انکھوں جیسے اہم اعضاء کو متاثر کرتا ہے،ڈاکٹر محمد راحیل رضا

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ہائی بلڈ پریشر دل دماغ گردوں اور انکھوں جیسے اہم اعضاء کو متاثر کرتا ہے،ڈاکٹر محمد راحیل رضا

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے میڈیکل اسپیشلسٹ ماہر امراض دل جگر ،معدہ ،شوگرو بلڈ پریشر ڈاکٹر محمّد راحیل رضا نے بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلوئر، فالج اور گردوں کے مسائل سمیت کئی طرح کی طبی پیچیدگیاں ہونے سے ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

    عالمی اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب 30 کروڑ سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں اور ہر پانچ میں سے ایک شخص اس مرض کا شکار ہے۔

    دنیا بھر میں ہر کوئی 5 فیصد نمک کا یومیہ زیادہ استعمال کر رہا ہے۔عام طور پر ہر شخص کو یومیہ 5 گرام نمک کا استعمال کرنا چاہئیے لیکن ہر کوئی 10 گرام سے زائد نمک استعمال کر رہا ہے، طرز زندگی میں ناقص تبدیلیاں بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن رہے ہیں

    اگر آپ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور بہت زیادہ نمک والی غذا پسند کرتے ہیں تو آپ میں بلڈ پریشر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    درحقیقت اوپر دیئے گئے تین طرز زندگی آپ کو بلند فشار خون کے سنگین خطرے سے دوچار کردیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ہر ہفتے 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمیوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔

    اگر آپ کی ملازمت ہی بیٹھ کر کی جانے والی ہے تو بھی کچھ دیر بعد تیز چہل قدمی کا وقفہ لیں۔ اپنی غذا میں نمک کا استعمال کم کردیں اور تمباکو نوشی سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔

  • ننکانہ: محکمہ تعلیم  کے زیر اہتمام 258 ایلیمنٹری ہائی سکول میں اسکول کونسلز کے لیے انتخابات مکمل

    ننکانہ: محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 258 ایلیمنٹری ہائی سکول میں اسکول کونسلز کے لیے انتخابات مکمل

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیراہتمام 258 ایلیمنٹری اور ہائی سکولز میں سکول کونسلز کے لئے انتخابات مکمل ہوگئے, انتخابات میں ستر ہزار سے زائد طلباء اور طالبات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا, ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی سیکنڈری شاہدہ سہیل نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد , سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری رائے اقبال حسین کھرل کے ہمراہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اور وہاں پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور انتتخابات کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہا,

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سکول کونسلز کے انتخابات کا مقصد طلباء اور طالبات میں خود اعتمادی پیدا کرنا, ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانا اور انہیں جمہوریت اور ووٹ کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ مستقبل میں اچھے اور مفید شہری بن سکیں,

    ڈاٸریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی سیکنڈری شاہدہ سہیل نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سکول کونسلز کے قیام اور انتخابات کے زریعے عہدیدران کے چناؤ سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ باآسانی اپنے سکول کے مسائل متعلقہ حکام تک باآسانی پہنچا سکیں گے,

    سی ای او ایجوکیشن احسن فرید نے کہا کہ سکول کونسلز کے قیام سے نہ صرف باصلاحیت طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ معیار تعلیم میں بھی بہتری آئے گی, سماجی اور تعلیمی حلقوں, والدین اور اساتذہ تنظیموں نے سکول کونسلز کے قیام اور انتخابات کے زریعے عہدیدران کے چناؤ کو عمل کو سراہا ہے

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی میں ہونے والے سکول کونسل کے انتخابات 2024 میں زوہیب وحید صدر, کاشف علی جنرل سیکرٹری, محمد بلال نائب صدر اور مدثر علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے,

    سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر نذیر احمد جاوید نے چیف الیکشن کمشنر, سینئر اساتذہ عبدالجبار آسی الیکشن کمشنر, جمیل احمد کوکب نے الیکشن ٹربیونل, محمد اعظم پریزائیڈنگ آفیسر, محمد ارشاد وٹو سینئر پریزائڈنگ آفیسر, محمد اکرم شمس اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر اور محمد صفدر نے پولنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ معروف سیاسی و سماجی رہنماء رانا لعل خاں نے بطور مبصر انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور اسے ایک بہترین عمل قرار دیا,

    زوہیب وحید پینل کے تمام امیدواروں نے 27 جبکہ ان کے مدمقابل سلیم بھٹی پینل کے امیدواروں محمد سلیمان اور سفیان مقصود نے 23 ووٹ حاصل کئے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد رنر اپ امیدواروں نے جیتنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ان سے گلے ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا