Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ننکانہ:فیئر پرائس شاپ پر رمضان بازار میں 13 اشیاء پر 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،نیئرجلال

    ننکانہ:فیئر پرائس شاپ پر رمضان بازار میں 13 اشیاء پر 25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے،نیئرجلال

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت فیئر پرائس شاپ پر رمضان بازار میں 13 اشیاء پر 25 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، رمضان بازار میں آلو ,پیاز ,سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیاءکی کوالٹی کویقینی بنایاجا رہا ہے,رمضان بازار میں لوگوں کا رحجان دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ، نیئرجلال

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر لگاۓ جانے والے سستے رمضان بازار ننکانہ صاحب کا ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نیئر جلال نے دورہ کیا ان ہمراہ ای اے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی مس حرا صفدر,چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ انوار اور قائم مقام سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد سرور موجود تھے

    ڈائریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نے رمضان بازار میں لگے فیئرپرائس شاپ کے اسٹال کا دورہ کیا اس موقع پر ای اے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹٰ کمیٹی مس حرا صفدر نے بریفنگ دیتے ہوۓ بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عوام کو سبسڈی پر اعلی معیار کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں

    ڈاٸریکٹر مارکیٹنگ پنجاب نیئر جلال نے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ فیئر پرائس شاپس پر اشیاءضروریہ کی 25 فیصد سستے داموں فراہمی کی جارہی ہیں اور رمضان بازار میں درجہ اول اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے

    رمضان بازار میں شہریوں کی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ,رمضان بازار میں ایگریکلچر فیئر پرائس پر اشیاءکے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا

  • گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی

    گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) گردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے مذہبی سال کی شروعات نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی ،صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بطور مہمان خصوصی

    سکھ مذہب کے سال کی شروعات کے موقع پر گردوارہ جنم استھان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر نانک شاہی کیلنڈر کی رونمائی کی گئی صوبائی وزیر مذہبی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی

    جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی ستونت کور بھی اس موقع پر موجود تھیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے 2700 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں بھارتی سکھ یاتریوں کی خصوصی فرمائش پر بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی جو لاہور سے کرتار پور ،ایمن آباد ، ننکانہ صاحب اور پنجا صاحب جائے گی

    میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے پرامن ملک ہے ۔ بابا گرونانک یونیورسٹی کے لیے فنڈز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے

  • ننکانہ :آوارہ کتوں نے 6 بچوں اور جانوروں کو کاٹ لیا

    ننکانہ :آوارہ کتوں نے 6 بچوں اور جانوروں کو کاٹ لیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)آوارہ کتوں نے 6 بچوں اور جانوروں کو کاٹ لیا،ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر نےآوارہ کتوں کو تلف کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا حکم ردی میں ڈال دیا

    ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر کی ہٹ دھرمی اور غفلت عروج پر,ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہ کیا جا سکا, ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں واقع قصبہ سیدوالہ کے گاؤں کھیوکے بھٹیاں میں آوارہ کتوں نے 6 بچوں سمیت جانوروں کو کاٹ لیا,

    گاؤں کے مکینوں کی درخواست پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا آوار کتوں کو فوری تلف کرنے کا چیف آفیسر ضلع کونسل کو حکم پانچ روز گزر جانے کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا جا سکا,

    سید والا قصبہ کے گاؤں کھیوکے بھٹیاں کے رہائشی منظور حسین نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کو 11 مارچ کو ایک درخواست دی جس میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ گاؤں کے چھ بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا ہے اور ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے جانور بھی متاثر ہوۓ ہیں لہذا ان آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کیا جاۓ

    جس پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عامر اختر بٹ کو فوری کارروائی کا حکم دیا لیکن ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر عامر اختر بٹ کی مبینہ غفلت اور ہٹ دھرمی کے باعث پانچ روز گزر جانے کے باوجود تاحال آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا جا سکا,جبکہ آوارہ کتے گاؤں کے مکینوں کے لیے خوف کا باعث بنے ہوۓ ہیں,

    گاؤں کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو فوری تلف کیا جاۓ اور غفلت کے مرتکب چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ،

  • ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا رمضان نگہبان پیکیج کی گھرکی دہلیز پر فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے قصبہ سیدوالہ کا دورہ

    ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا رمضان نگہبان پیکیج کی گھرکی دہلیز پر فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے قصبہ سیدوالہ کا دورہ

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ پر فراہم کیا جا رہا ہے اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل کا جائزہ لینے کے لیے سیدوالہ کا اچانک دورہ کیااور ڈپٹی کمشنر نے وئیر ہاوس میں اشیاء کے معیار اور پیکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا

    ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے فیلڈ میں راشن تقسیم کرنےوالی ٹیموں کی حاضری کو بھی چیک کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ چوہدری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی گھر تک فراہمی لوگوں کی عزت نفس کی پاسداری ہے

    چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ ضلع ننکانہ کے 91500 مستحق گھرانے رمضان نگہبان ریلیف پیکج سے مستفید ہونگے اور اب تک ضلع بھر میں 36 ہزار 94 رمضان نگہبان پیکج بیگز مستحقین کی دہلیز پر ان کے حوالے کیے جا چکے ہیں

    رمضان نگہبان پیکیج کو مکمل تصدیق کے بعد گھر کی دہلیز پر وصول کراکے ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے رمضان نگہبان پیکیج کے عمل کو 10 رمضان المبارک تک مکمل کر لیا جائے گا.

  • ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ

    ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کا ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ نے رمضان بازار مکمل فعال کر دیاگیا

    رمضان بازار کے فیئر پرائس شاپس میں اشیاء ضروریہ کی 20 سے 25 فیصد سستے داموں فراہمی جاری ہے،رمضان بازار میں شہریوں کا رش، فیئر پرائس شاپس پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے ڈی سی کی ہدایت

    رمضان بازار میں چکن و گوشت پر 15روپے فی کلوگرام رعایت دی جارہی ہے رمضان بازار میں گھی ، پھل ، سبزیاں دالوں سمیت دیگر اشیاء بھی مارکیٹ سے کم ریٹس پر فراہم کی جا رہی ہیں

    ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں ایگریکچر فیئر پرائس پر اشیاء کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا،رمضان بازار میں تمام اشیاء کی دستیابی اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے،رمضان بازارمیں لوگوں کا رحجان دیکھ کرخوشی ہوئی بہترین سہولیات فراہم کریں گے

    ڈپٹی کمشنرنےایگریکلچر فیئر پرائس پر سیب،آلو، پیاز ،لہسن اور بیسن کا معیار فراہمی اور قیمت چیک کی، ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں موجودخریداروں سے اشیاء کی فراہمی و کنٹرول قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کرکے اظہار اطمینان کیا

    رمضان بازار کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں قیمتوں کے معیار و قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آج تمام پرائس مجسٹریٹس چیکنگ کیلئے فیلڈ میں ہیں ،ہر طرح کی ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے،پرائس مجسٹریٹس بازاروں ، قصبوں اور ریڑھیوں پر پھل و سبزی کی قیمتوں کی سخت چیکنگ کررہے ہیں

    پرائس مجسٹریٹس ہر دکان اور ریڑھی پر ریٹ لسٹ آویزاں کو ہر صورت یقینی بنائیں ،ضلعی انتظامیہ رمضان بازار میں کوالٹی کی سستے داموں اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنا رہی ہے۔

    ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدرنے کہا کہسستے رمضان بازاروں کا قیام حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے۔مہنگائی پر جلد قابو پا لیں گےعوام کوریلیف کی فراہمی کاآغازہوچکاہے ،ضلع کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت ہر صورت صاف کریں گے

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی نگرانی میں رمضان نگہبان پیکیج کی ڈور سٹیپ پر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے25000 ہزار گھرانوں کے ڈور سٹیپ پر راشن فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے10 رمضان تک راشن پہنچانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا.

  • ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو  راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام

    ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)شہرمیں اب ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام، شہری پریشان

    گذشتہ رات کوہ نور موبائل شاپ پر چوری کی واردات تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چور ی، چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کمرے توڑ کر ڈی وی آر ساتھ لے گئے ،سیکیورٹی پر مامور گارڈ کو اپنے ساتھ گن پوائنٹ پر کر لے گئے، مانگٹانوالہ روڈ پر سیکیورٹی گارڈ کو کھیتوں میں پھینک دیا

    اس واردات سے پہلے وکی موبائل شاپ پر چوروں نے تالے توڑنے شروع کیےتو دکان کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا اور شور مچانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے چور بھاگ نکلے

    دکاندار نے 15 پر کال کی پولیس موقع پر پہنچنے کے بجائے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی

    ننکانہ سٹی میں چوری کی واردات عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون یونین اور عوام نے مل کر بیری والا چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا،دھرنے کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں

    جب تک چوروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا ڈی ایس پی ننکانہ نے موجودہ صورتحال دیکھ کر معاملے کو ہینڈل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چوروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے

    ڈکیتی کی واردات کی جگہ پر کرائم سین والوں نے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے عوام الناس کے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کر کے راستے کھول دیے گئے.

  • ننکانہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں حوالے سے سیمینار منعقدکیا

    ننکانہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں حوالے سے سیمینار منعقدکیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں حوالے سے سیمینار منعقدکیا

    سمینار میں ڈپٹی فوڈ اتھارٹی ننکانہ صاحب عدنان احمد ملہی اور ایڈمن پنجاب فوڈ اتھارٹی ذیشان نے سپیشل بچوں کو صحت بخش غذاؤں کے حوالے سے لیکچر دیا جس میں طلبہ ،طلباء سکول اسٹاف کے علاؤ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    ننکانہ صاحب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں سپیشل بچوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے حوالے سے ایڈمن ذیشان نے لیکچر دیا ان کا کہنا تھا کہ بہترین غذا بچے کے دماغ کو توانائی اور نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے بچوں کو وٹامن سے بھرپور غذائیں استعمال کرائیں اور بازاری اشیاء فاسٹ فوڈ اور ناقص اشیاء سے بنی ہوئی غذائیں استعمال نہ کرائیں،

    سیمینار میں ڈپٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان احمد ملہی نے کہا سکول کینٹن میں بچوں کے لیے صحت افزا اور وٹامنز سے بھرپور اشیاء رکھیں والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صحت بخش خوراک استعمال کرائیں جن میں موسم کے مطابق فروٹ کے ساتھ دُودھ کا استعمال کرائیں

    سمینار میں ملک جہاں زوہیب شاہجان قادری اور شیخ رفعح کے علاؤ بچوں کے والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی

  • روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم ،ننکانہ سہراب گوٹھ بننے لگا،پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل ناکام

    روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم ،ننکانہ سہراب گوٹھ بننے لگا،پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل ناکام

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)روزانہ کی بنیاد پر سٹریٹ کرائم ،ننکانہ سہراب گوٹھ بننے لگا،پولیس جرائم پر قابوپانے میں مکمل ناکام،،شہری عدم تحفظ کاشکارہیں جیب کتری، موبائل، پرس، کار، موٹر سائیکل، نقدی اور دوسری اشیاء اسلحے کے زور پر چھیننا اب معمول بن چکا ہے ۔ چند سال قبل تک یہ جرائم کراچی میں لیاری اور پھرسہراب گوٹھ میں ہوتے تھے مگر اب ننکانہ صاحب میں سٹریٹ کرائم معمول بات بنتے جارہے ہیں،بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور دیگرجرائم کی تعداد میں اضافہ پر ڈی پی او نے ان کرائمنل پر قابوپانے کیلئے کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئے،

    ننکانہ صاحب ضلعی پولیس میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے ڈی پی او صاعد عزیز نے احکامات جاری کر دیئے ہیں ان میں سب انسپکٹر افصل وسیر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ تعینات ،انسپکٹر تصور منیر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ تعینات، انسپکٹر شہباز ڈوگر ایس ایچ او تھانہ سید والا تعینات، سب انسپکٹر کامران شہزاد ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر تعینات، سب انسپکٹر مجاہد عباس ملہی ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا تعینات ،سب انسپکٹر سیف ورک ایس ایچ او تھانہ فیض آباد تعینات،

    سب انسپکٹر آصف اولکھ ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل تعینات، انسپکٹر مظہر حسین ایس ایچ او تھانہ صدر سانگلہ ہل تعینات، انسپکٹر ریاض احمد انچارج CIA ننکانہ تعینات ،سب انسپکٹر رائے یوسف انچارج چوکی بچیکی جبکہ ASI شہزاد چوکی انچارج موڑ کھنڈا تعینات،ASI رائے ارشد انچارج موڑ کھنڈا تعینات Asi رائے ارشد انچارج چوکی کوٹ حاکم تعینات، سب انسپکٹر محمود کانواں چوکی انچارج مڑھ بلوچاں جبکہASI سرفراز انچارج چوکی پنڈوریاں تعینات ،سب انسپکٹر کفایت حسین کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری

    تمام افسران اپنی جائے تعیناتی پر فوری رپورٹ کریں ڈی پی او صاعد عزیز عوامی جان و مال کا تحفظ، سماجی خدمت اور جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں

  • ننکانہ: ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی

    ننکانہ: ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے احاطہ میں زہریلےدھوئیں کے باعث شہریوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا

    ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کے سامنے موجود کچرے کے بڑے ڈھیر کو آگ لگادی جس کے باعث ہر طرف دھوئیں کا راج ڈرائیونگ ٹیسٹ پر آئے ہوئے لوگوں اور رہائشی آبادی کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا

    دھوئیں نے آس پاس کی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ایک طرف تو حکومت پنجاب نے آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن دوسری جانب ننکانہ صاحب کی انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات کو دھوئیں کی شکل میں ہوا میں اڑا رہی ہے شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ننکانہ :فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،400کلو گرام ملاوٹی مرچیں تلف،یونٹ کی پروڈکشن بند

    ننکانہ :فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،400کلو گرام ملاوٹی مرچیں تلف،یونٹ کی پروڈکشن بند

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز):پنجاب فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مانگٹانوالہ روڈ پر واقع سپائسز یونٹ کی چیکنگ،400کلو گرام ملاوٹی مرچیں تلف، یونٹ کی پروڈکشن بند

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں کھلے رنگوں اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی ،ممنوعہ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے مرچوں کو تیار کیا جا رہا تھا۔ انتہائی لازم خرید و فرخت کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر یونٹ کی پروڈکشن بند کی گئی

    عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کےکینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں،ملاوٹی مصالحہ جات کو ننکانہ صاحب اور گردونواح میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

    عاصم جاوید کاکہنا تھاکہ صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔بنیادی اشیائے خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کے مرتکب عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہری کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں، شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں