ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلعی امیر مولانا رائے ملازم حسین عبداللہ مجاہد نے کی جبکہ ریلی میں ضلع بھر سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے عہدیدران، کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ناموس رسالت ص ک تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا رائے ملازم حسین عبداللہ مجاہد نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ عظیم ہستی ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا اور اس میں موجود تمام مخلوقات کو بنایا، کوئی بھی مسلمان وجہ تخلیق کائنات کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ فرانس کی یہ حرکت دنیا کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے اس لئے اسے فوری طور پر روکا جائے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے تاکہ آئندہ کسی کو بھی یہ حرکت دوبارہ کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔
Category: ننکانہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ننکانہ کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ریلی کا انعقاد۔

ریسکیو 1122 ننکانہ میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد دہانی کا عالمی دن منایا گیا۔
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلعی ہیڈ کوارٹرریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد دہانی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔ آگاہی واک میں تمام ریسکیو آفیسرز، ریسکیورز اور رضا کاروں نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اب تک 97 ہزار 624ایمرجنسیز میں 33 ہزار 287 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانس کرتے ہوئے1 لاکھ 16 ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیا۔جن میں 19 ہزار 438 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور 91 ہزار 924 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات سے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے روز مرہ ٹریفک حادثات سے شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تاکہ حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
میڈیاکوارڈینیٹرریسکیو1122ننکانہ صاحب
ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺبڑی عقیدت و احترم سے منایا جارہا ہے۔جس کے تحت ضلعی انتطامیہ ،محکمہ صحت ،تعلیم ودیگر محکموں کی زیر اہتمام محافل ،کانفرنس ،نعتیہ مقابلوں و تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پرمیلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ بڑی عقیدت و احترم سے منایا جارہا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں محافل میلادمصطفی کا انعقاد کیا جارہاہے جبکہ تحصیل اور ضلعی سطح پر سیرت النبی ﷺ کے عنوان پر نعتیہ اور تقریری مقابلے بھی جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے 13نومبر سے ضلع بھر میں جاری ہفتہ شان رحمت العالمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ آمد پیغمبر اکرم ﷺ سے جہالت ،گمراہی اور گناہوں کی پستیوں میں ڈوبے انسانوں کو سچائی ، علم،نیکی،امن و محبت اور طہارت و پاکیزگی کا راستہ ملا،ضلع ننکانہ صاحب میں تمام مذاہب اور مسالک کی موجودگی میں امن کمیٹی کی فضا قائم ہے ، تمام مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنا اپنا کردار ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ تحصیل لیول اور ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے نعتیہ اور تقریری مقابلوں میں ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں کے طلباءوطالبات حصہ لے رہے ہیں۔
سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت ورکشاپ کا انعقاد۔
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی)
مقامی حکومت کے نظام چلاتے ہوئے نقد رقم کے انتظام کے لئے مجموعی طور پر لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے اخراجات کا تصور بہت ضروری ہے، شہریوں کو بھی پالیسی سازی کے عمل کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دی جائے
تاکہ علاقائی مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد
تفصیلات کے مطابق سب نیشنل گورننس پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں مقامی سطح پر بجٹ کے احتساب، تیاری اور منصوبہ بندی کے حوالے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کی ، ورکشاپ میں ٹیم لیڈر عثمان احمد چوہدری، عمر جہانگیر، انعم حسین، چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب عزیر انور، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ننکانہ صاحب سمیت ضلع بھر کی تحصیل کونسلز،میونسپل کمیٹیوں اور ٹاﺅن کمیٹیوں کے چیف آفیسرز، فنانس آفیسرز/اکاﺅنٹنٹ اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے عہدیدران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ایس این جی پروگرام کے عہدیدران نے مقامی سطح پر بجٹ کی تیاری، احتساب، کیش پلاننگ سمیت دیگر امور پر بحث کی۔بجٹ کے احتساب،تیاری اور منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے دوران ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب عزیر انور نے دوران بریفنگ مقامی حکومت کے عہدیداروں کے لئے نقد منصوبہ بندی اور انتظامی تربیت کی اہمیت کی تائید کی اور اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت کے نظام چلاتے ہوئے نقد رقم کے انتظام کے لئے مجموعی طور پر لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے اخراجات کا تصور بہت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بھی پالیسی سازی کے عمل کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دی جائے تاکہ علاقائی مسائل کو بہتر طور پر حل کیا جاسکے جبکہ ورکشاپ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کے لئے ٹریننگ کے انعقاد پر سب نیشنل گورننس پروگرام کے عہدیدران کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ننکانہ سٹی میں قائم سہولت بازا ر کا اچانک دورہ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا ننکانہ سٹی میں قائم کیے گئے سہولت بازا ر کا اچانک دورہ۔ضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے،اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے،سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ننکانہ سٹی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازار میں اشیائے خوروں نوش کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیونسپل کمیٹی اورمارکیٹ کمیٹی کا عملہ ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے سہولت بازار میں سبزیوں پھلوں، کریانہ، چینی اور آٹا کے پوائنٹس کے علاوہ سہولت بازار میں دیگر سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے حکومتی ریلیف کے تحت قیمتیں کم ہونے اور معیار کے بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازاروں میں عوام الناس کی سہولت کے لیے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پردستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹا،چینی،سبزیوں، پھلوں، دالوںودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے گابلکہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کو جیل میں ڈالیں گے۔
سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ننکانہ صاحب:(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،تحصیل سانگلہ ہل کے
چک نمبر40-RBمیں ناجائز قابضین سے 12کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے،واگزار کروائی جانے والے سرکاری اراضی کی قیمت تقریباً10کروڑ سے زائد ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کےخلاف آپریشن جاری ہے ضلع بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیل کونسلوں کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدکی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسانگلہ ہل سارا لونی کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بھاری مشینری اور پولیس نفری کے ساتھ تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر40-RBمیں ناجائز تعمیرات کرنے والے قبضہ گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ناجائز تجاوزات کو گراکر قبضہ کی گئی تقریباً12کنال سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی گئی،قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کی قیمت 10کروڑ روپے کی مالیت بنتی ہے ،سرکاری اراضی پر قبضہ گروپوں کی طرف سے تعمیر کیے گئے ایک عدد پولٹری فارم اور ایک عدد فارم ہاﺅس کی عمارتوں کو مسمار کرکے سرکاری اراضی کو واگزار کروالیا گیا ہے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایاکہ ضلع بھر میں ابتک ناجائز قبضہ گروپوں سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی ہے متعقلہ اسسٹنٹ کمشنر ز اورتمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنی تحصیل میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں بارے آگاہ کریںتاکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اس قومی فریضے کو ادا کریں اور سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ڈینگی کے خلاف جنگ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے سنگ
ننکانہ صاحب:(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کو مکمل کرلیا گیا ہے ،محکمہ صحت کے تمام افسران واہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر اداکریں،پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہوگی اور 4دسمبر تک جاری رہے گی ،بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گردوارہ جا ت میں 24گھنٹے05پولیو ٹیمیں کام کریں گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اوربزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے ،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ڈینگی سٹاف کی کارکردگی کا تسلسل سے معائنہ کیا جارہا ہے ،محکمہ صحت کے تمام افسران واہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں تاکہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے، اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈینگی تدراک ، اس کی روک تھام اور پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹرطارق سہیل ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واجد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسفند یار، ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر واجد نے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے ضلع بھر میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہوکر 4دسمبر تک جاری رہے گی،بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گردوارہ جا ت میں 24گھنٹے05پولیو ٹیمیں کام کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک سے آنےو الے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائے جائیںگے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 2لاکھ46 ہزار5سو 63 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے کل 746ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 654 موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،65 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، 27ٹرانزٹ پوائنٹ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 746ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے پلانے ہوں گے ،اقلیتی ،خانہ بدوشوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کاخاص خیال رکھا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے سابقہ پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کےعالمی دن پر آگاہی واک کا اہتمام
ننکانہ صاحب:(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی محکمہ صحت ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے کی جبکہ واک میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر رانا رضوان محمود سمیت ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں نے شرکت کی، واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تھیلیسیمیا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے تحریریں درج تھیں واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آفیسرز کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل طارق ، ڈاکٹر کامران واجد نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچاؤ کا بہترین طریقہ احتیاط ہے جس کے بارے بھرپور آگاہی دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کزن میرج سمیت شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہئے تاکہ اس خطر ناک بیماری سے بچا جا سکے اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکی ریلی۔
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے قصبہ بچیکی میں تعلیمی اداروں کے طلباء بھی فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔طباء کا حکومت پاکستان سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر نے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی طرف سے نبی رحمت ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے خلاف بچیکی میں مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت معروف عالم دین مولانا ضیاء السلام قمر نے کی۔جبکہ ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباءاساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ریلی جب مین اڈہ چوک پہنچی تو سماجی تنظیم عزم پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ریلی گرلز ڈگری کالج چوک سے شروع ہو ئی جو مختلف راستو ں سے ہوتی ہوئی واپس اسی جگہ اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیاء السلام قمر نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ایک ایک مسلمان نبی رحمت ﷺ کی حرمت پر کٹ مرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی گستاخ رسول ﷺ کی حرکت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا اس لئے حکومت پاکستان فی الفور فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔انہوں نے شرکاء سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں تاکہ اسے مسلمانوں کے جذبات کا احساس ہو سکے۔
سپیرئیر کالج، ننکانہ کیمپس میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد
نکانہ(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
سپیرئیر کالج، ننکانہ صاحب کیمپس میں، ضلعی سطع پہ دوسرا سالانہ مقابلہ "حُسنِ نعت” اللہ کے فضل و کرم سے، آج اختتام پزیر ہو گیا۔ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد نے مقابلہ میں شرکت کی۔پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ادارہ کی جانب سے شیلڈز، کیش پرائزز اور مقابلہ میں شمولیت کرنے والے تمام طلباء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سپیرئیر کالج، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا، کہ گزشتہ سال کی طرح اِس بار بھی مقابلہ میں شمولیت کرنے والے تمام طلباء کو، سکالرشپ دیا جائے گا، جس سے طلباء میں مزید عشقِ رسولﷺ پیدا ہو گا۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ یہ مقابلہ ضلع کی بجائے ڈویژن لیول پہ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔









