Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • گستاخانہ خاکوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکی ریلی۔

    گستاخانہ خاکوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکی ریلی۔

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے قصبہ بچیکی میں تعلیمی اداروں کے طلباء بھی فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔طباء کا حکومت پاکستان سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر نے کا مطالبہ کیا۔
    تفصیلات کے مطابق فرانس کی طرف سے نبی رحمت ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے خلاف بچیکی میں مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت معروف عالم دین مولانا ضیاء السلام قمر نے کی۔جبکہ ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباءاساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ریلی جب مین اڈہ چوک پہنچی تو سماجی تنظیم عزم پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ریلی گرلز ڈگری کالج چوک سے شروع ہو ئی جو مختلف راستو ں سے ہوتی ہوئی واپس اسی جگہ اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیاء السلام قمر نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ایک ایک مسلمان نبی رحمت ﷺ کی حرمت پر کٹ مرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی گستاخ رسول ﷺ کی حرکت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا اس لئے حکومت پاکستان فی الفور فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔انہوں نے شرکاء سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں تاکہ اسے مسلمانوں کے جذبات کا احساس ہو سکے۔

  • سپیرئیر کالج، ننکانہ کیمپس میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

    سپیرئیر کالج، ننکانہ کیمپس میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد

    نکانہ(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
    سپیرئیر کالج، ننکانہ صاحب کیمپس میں، ضلعی سطع پہ دوسرا سالانہ مقابلہ "حُسنِ نعت” اللہ کے فضل و کرم سے، آج اختتام پزیر ہو گیا۔ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد نے مقابلہ میں شرکت کی۔پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ادارہ کی جانب سے شیلڈز، کیش پرائزز اور مقابلہ میں شمولیت کرنے والے تمام طلباء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
    اِس موقعہ پر پرنسپل سپیرئیر کالج، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا، کہ گزشتہ سال کی طرح اِس بار بھی مقابلہ میں شمولیت کرنے والے تمام طلباء کو، سکالرشپ دیا جائے گا، جس سے طلباء میں مزید عشقِ رسولﷺ پیدا ہو گا۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ یہ مقابلہ ضلع کی بجائے ڈویژن لیول پہ کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری کا نعرہ،ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے۔

    پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری کا نعرہ،ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے۔

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم اقلیتی برادری بھی ملکی تعمیر و ترقی،امن و امان،دہشت گردی اورکرونا وائرس کے جلد خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے دعا گو ہے،مسیحی برادری کے رہنماء پاسٹر عمران فضل، مہوش عمران اور فضل ٹی وی کی طرف سے عیسیٰ نگری میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کے مرکزی صدر سینٹر کامران مائیکل،صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود اور اقلیتی ایم پی اے ہارون گل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔دعائیہ تقریب میں ملک بھر سے مسیحی برادری کے ہزاروں افراد نے بھی شرکت کی۔انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور مذہبی گیت گائے۔تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہم سب کا ہے۔وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور اسے ترقی یافتہ،خوشحال اورپر امن ملک بنانے کے لئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔تقریب کے اختتام پر ملکی تعمیر و ترقی،امن و امان،دہشت گردی اور کرونا وائرس کے جلد خاتمے اور ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔شرکاء نے شاندار تقریب کے انعقاد پر پاسٹر عمران فضل،مہوش عمران اور فضل ٹی وی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

  • اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    اقبال عرف بالو ڈکیت گینگ کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار

    ننکانہ صاحب(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ کے SHO محمد ادریس کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ سرگرم ڈکیت گینگ اقبال عرف بالو کا سرغنہ 5 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ ڈکیت گینگ کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی رقم 2 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان روڈ رابری اور ہاوس رابری کی وارداتوں میں سرگرم تھے اور علاقہ تھانہ صدر ننکانہ میں ارادہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ صدر ننکانہ پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوئی نقد رقم 2 لاکھ روپے اور دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ 4 پسٹل 2 کاربین، کارتوس اور گولیاں برآمد۔
    ڈکیت گینگ سے مزید انکشافات کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
    ڈی پی او ننکانہ نے SHO تھانہ صدر ننکانہ محمد ادریس اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیاں ضلعی پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔
    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • بھارتی حکومت اور سوشل میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید۔

    بھارتی حکومت اور سوشل میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید۔

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے پاکستان میں گوردواروں کا انتظام سکھوں سے واپس لینے کے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی کو وہ مذہبی آزادی حاصل ہے جس کا وہ بھارت میں تصور بھی نہیں کر سکتے،بھارت پاکستان کے بارے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی بجائے کرتار پور باڈر کو بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے کھولے،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے دیگر عہدیدران اور ممبران کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کی جائے پیدائش ہونے کی وجہ سے پاکستان سے محبت سکھوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، حکومت پاکستان یہاں مقیم تمام اقلیتوں با الخصوص سکھ کمیونٹی کی بہتری اور ان کے مسائل کے جلد حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے پاکستان کے بارے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ وہاں تمام گوردواروں کے انتظامات پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سے واپس لے لئے گئے ہیں،بھارت کے اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے،پاکستان میں موجود تمام گوردواروں کے اندر انتظامات آج بھی پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پاس ہیں،سردار امیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی ایک خود مختار کمیٹی ہے جو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن تقریبات کے لئے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے گی،پاکستانی حکومت اور عوام بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی مہمان نواز ی کے لئے تیار ہے، سکھ رہنماؤں نے کرونا وبا میں کمی کے بعد گوردوارہ کرتار پور کو دوبارہ کھولنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی طرف سے بھی کرتار پور باڈر کو سکھ یاتریوں کے لئے کھول دے۔

  • قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی رضا گرفتار۔

    قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی رضا گرفتار۔

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے ایس ایچ او محمد بوٹا کی سربراہی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم اشتہاری تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم اشتہاری کو تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کی طرف سے ملزم کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔ دریں اثناء تھانہ فیض آباد پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ منشیات فروش ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا، ایس ایچ او تھانہ فیض آباد افتخار جوئیہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مئوثر حکمت عملی کو یقینی بنا رہی ہے۔ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ضلعی پولیس اپنے فرض کی انجام دہی میں دن رات مصروف عمل ہے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد

    ننکانہ صاحب:رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سینٹر میں ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی گئی.

    تفصیلات کے مطابق نکانہ صاحب اراضی ریکارڈ سینٹر میں لگائی جانے والی کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کے علاوہ اے ڈی سی آرعثمان خالد’اسسٹنٹ کمشنر صولت وٹو سمیت تحصیلدار’سب رجسٹرار پٹواریوں سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جہاں ریونیو کے متعلقہ عوامی مسائل سن کر موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سینٹرز میں دوپہر تین بجے تک ریونیو عوامی خدمت کچہریاں جاری رہے گی ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریکارڈ کی درستگی’فرد کا اجراء رجسٹری سمیت ریونیو سے متعلق دیگر معاملات حل کیے جائیں گے مسائل کے حل کے لیے آنے والے کسی بھے سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں آکر اطلاع کرے ۔
    ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ:

  • ضلعی انتظامیہ ننکانہ کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد۔

    ضلعی انتظامیہ ننکانہ کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد۔

    ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ ننکانہ کے زیر اہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔سیرت النبی کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
    کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد،ڈی پی او اسماعیل کھاڑک،امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد، معروف علماء پروفیسر غلام شبیر جامی،صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر سیاسی و سماجی رہنماؤں، علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    اس موقع ںپر سکھ، ہندو اور مسیحی برادری کے رہنماء بھی خصوصی طور پر کانفرنس میں موجود تھے۔علماءکرام نے اپنے خطابات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درخشاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم کیا۔

  • بین الاضلاعی خطرناک کرائے کے قاتل اشتہاری ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں

    بین الاضلاعی خطرناک کرائے کے قاتل اشتہاری ملزمان ننکانہ پولیس کے شکنجے میں

    ننکانہ صاحب( رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پولیس تھانہ سید والہ کے SHO محمد علی کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ بین الاضلاعی خطرناک کرائے کے قاتل گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کے 2 ٹریکٹر 2 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 پسٹل اور گولیاں برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزمان کرائے کے قاتلوں بشارت اور کاشی نے ضلع قصور میں علاقہ تھانہ چھانگا مانگا میں ارشد عرف ماہیا کو قتل کیا اور ضلع لاہور میں علاقہ تھانہ چوہنگ میں علی رضا عرف بھالو کو قتل کیا اور فرار ہو گئے ملزمان متعلقہ تھانہ جات کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
    دونوں اشتہاری ملزمان علاقہ تھانہ سید والہ میں ارادہ ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے کہ سید والہ پولیس نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ 2 ٹریکٹر اور 2 موٹر سائیکل برآمد ہو ئے۔ دوران تفتیش ملزمان نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سید والا محمد علی اور ہمراہی ٹیم کے لیے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے پیش نظر مئوثر حکمت عملی پر ورک جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے مثبت تبدیلیاں واضح کریں گے۔ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔

    ترجمان ننکانہ پولیس

  • کسان بورڈ پنجاب کی احتجاجی کال

    کسان بورڈ پنجاب کی احتجاجی کال

    ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے صدرڈاکٹر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،زرعی ملک کے اندر کسان لاتعداد مسائل سے دوچار ہے جن کے حل کے لئے کبھی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے، 4 نومبر کو صوبہ سے بھر سے کسان پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے،اگرمطالبات منظور نہ ہو ئے تو تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ ضلع ننکانہ صاحب کے جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد ضلعی صدر کسان بورڈ ڈاکٹر رانا راشد فاروق،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور ضلعی امیر جماعت اسلامی حافظ حبیب ضیاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واپڈا کی طرف سے اوور بلنگ،کھادوں،بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے مگر دوسری طرف گندم اور گنے سمیت دوسری فصلوں کی قیمتیں انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے کسان مالی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو صوبہ بھر سے کسانوں کی بہت بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دے گی اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو پھر صوبے کی تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہو تے۔