ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
سید فرحان سعید کو تحصیل کنوینئر پاکستان تحریک انصاف ضلع ننکانہ صاحب بنا دیا گیا نوٹیفکیشن جاری پیر.سید فرحان سعید پیرسرور شاہ(کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر داخلہ پاکستان)،رائے فیصل محمود کھرل(صدر آئی ایس ایف ضلع ننکانہ)اور محمد عمیر عباس(ڈسٹرکٹ کنوینئرسوشل میڈیا) سے نوٹیفکیشن وصول کرتے ہوئے.
Category: ننکانہ

سید فرحان سعید کو تحصیل کنوینئر نامزد کر دیا گیا۔

تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا یک جان ہونا
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
موڑکھنڈا: تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور علاقے کی کثیر تعداد سمیت ضلعی انتظامیہ کی رانا محمد ذوالقرنین خاں، رانا تحسین اخلاق کے فارم ہاؤس پر آمد۔
چند دن پہلے جو قادیانیت کا فتنہ پھیلا ہوا تھا اسکی جڑیں اکھاڑ پھینکنے کا وعدہ کیا اور انتظامیہ سے مذاکرات قائم کیے گئے۔
امن کی صورتحال قائم کرنے پر ڈی ایس پی سرکل بڑاگھر ایس ایچ او مانگٹانوالہ نے رانا برادران کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا اچانک سانگلہ ہل کا دورہ
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کے ہمراہ آٹے کی کوالٹی کا جائزہ لینے کے لئے سانگلہ فلور مل کا اچانک دورہ کر رہے ہیں۔
سی او تحصیل کونسل عزیر انور کی کاروائی
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی ہدایت پر سی او تحصیل کونسل عزیر انور کی این او سی اور بغیر نقشہ جات کے بنائی جانے والی بلڈنگوں اور پلازوں کے خلاف شاہ کوٹ روڈ پر کارروائیاں جاری،30 سے زائد دوکانوں اور 02 پلازوں کو سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا ننکانہ کی خوبصورتی کے لیے ایک اور اہم قدم
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کا ننکانہ کی خوبصورتی کے لیے ایک اور اہم قدمڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد ضلع ننکانہ صاحب کو خوبصورت بنانے کے لیے دن رات کوشاں،
ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اور سی او تحصیل کونسل کے ہمراہ ویلکم وال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ننکانہ لاہور موٹروے انٹرچینج پر خیرمقدم وال کا کام شروع کر دیا گیا۔راجہ منصور احمد
انٹرچینج پر ویلکم وال کا کام بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ایک اور بیٹا دھرتی پر قربان
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
کانسٹیبل سخاوت علی فرائض کی ادائیگی کے دوران ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگیا۔ شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے ہمراہ ضلعی پولیس کے افسران و جوانوں نے نماز جنازہ ادا کی۔ ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
شہید ہونیوالے کانسٹیبل علاقہ تھانہ صدر ننکانہ صاحب کی چوکی 5 چک میں تعینات تھے۔ ترجمان ننکانہ پولیس ۔
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا سٹی ننکانہ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کا وزٹ
ننکانہ صاحب: (نمائندہ باغی ٹی)
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا سٹی ننکانہ میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کا وزٹ۔دوران وزٹ جلوس کی سیکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے افسران و جوانوں کو چیک کیا،سیکیورٹی انتظامات و دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔دوران وزٹ جلوس کے روٹ اور لنک گلیوں کی سیکیورٹی بھی چیک کی اور منتظمین سے ملاقات کی۔ وزٹ کے دوران تمام افسران و جوانوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کی اہمیت اور الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کے متعلق بریف کیا۔
دارارقم سکول ننکانہ میں اساتذہ کے لیے پروقار عشائیہ کا اہتمام
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
داد ارقم سکول ننکانہ صاحب میں کووڈ-19 آن لائن ورکنگ کرنے والے اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ صاحب اور حافظ ڈاکٹر ساجد صاحب تھے۔
حافظ ڈاکٹر ساجد صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کی تخلیق اس لیے کی وہ اس کی عبادت کرے اور اس کے احکامات کو بجا لائے۔
ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ صاحب نےگفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کو اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی تلقین کی۔تقریب کے آخر میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کیے گئے۔
ریسکیو 1122 ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سیٹھ محمد بخش کے اعزاز میں تقریب
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
اپنے ذاتی وسائل کو مفاد عامہ کے لئے عطیہ کرنا عظیم لوگوں کا شیوہ ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سیٹھ محمد بخش کے اعزاد میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریب کے چیف گیسٹ سیٹھ محمد بخش کو ریسکیو 1122 کے افسران اور ریسکیورز نے گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنور نے ریسکیو 1122آفس کے قیام کے لئے عطیہ کردہ 4کنال سے زائد قیمتی رقبہ فراہم کرنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا اور ننکانہ صاحب میں ریسکیو1122سروس کی کارکردگی پیش کی انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب نے اوسطا 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے اب تک 1,14,000 لوگوں کو مختلف ایمرجنسی و حادثات میں بروقت مدد فراہم کی اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے بلا معاوضہ پیشہ وارانہ طریقے سے 21,614 مریضوں کو ننکانہ صاحب کے ہسپتالوں سے صوبائی دارالحکومت لاہور اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ حادثات و سانحات کی روک تھام کے لئے کمیونٹی میں آگاہی اور تربیتی پروگرام جاری ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اس بات کا یقین دلایا کہ وقت کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ریسکیو1122اسٹیشن کے لئے عطیہ کردہ 4کنال قیمتی جگہ مفاد عامہ کے بہترین استعمال میں رہے گی۔سیٹھ محمد بخش نے اپنے خطاب میں بتایا کہ میری جگہ عطیہ کرنے کا مقصد سڑک پر پڑے ہوئے بے یارومددگار لوگوں اور مریضوں کے لئے مشکل کے وقت آسانی پیدا کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانا تھا اس طرح کے ادارے کے لئے جگہ عطیہ کرنا میرا دیرینہ خواب تھا جو کہ ریسکیو1122کی شکل میں پورا ہوا اور مجھے حد درجے خوشی ہے کہ 4کنال سے زائد جگہ میں نے ریسکیو 1122اسٹیشن کے قیام کے لئے فراہم کی تھی وہ میری توقع سے بڑھ کر بہترین کار آمد ثابت ہوئی ہے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی اور لوگوں کو مثالی ریسکیوسروس میسر کرنے کے لئے اجتماعی طور پر دعا بھی کی گئی۔

ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی
ننکانہ صاحب:(باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر تھانہ سٹی ننکانہ پولیس کی کاروائی۔ یعقوب عرف قوبی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے1 موٹر سائیکل ، 2 پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد۔ ڈکیت گینگ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھی۔ ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ اور تھانہ واربرٹن میں راہزنی اور چوری سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔ ڈکیت گینگ ملزمان نے 3 وارداتوں کا انکشاف کر لیا، مزید تفتیش جاری۔ ترجمان ننکانہ پولیس۔









