ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا،محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں جبکہ مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، ننکانہ صاحب میں نکالی گئی مرکزی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد نے کی جبکہ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر عثمان خالد، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی احسن فرید، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کامران واجد اور اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو سمیت ضلعی افسران، سیاسی و سماجی رہنماؤں، علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو ئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی تحصیل موڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی،سیاہ پرچم ہاتھوں میں تھامے ریلی کے شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے،ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ اور بھارت مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے،شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جدوجہد آزادی میں کامیابی کے حصول تک اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہے انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی سیاہ ختم ہو نے والی ہے اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے اور انہیں اپنی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دے۔
Category: ننکانہ
-

ننکانہ،کشمیریوں پر بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا
-

ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ننکانہ صاحب( رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف) ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ CIA پولیس ننکانہ کی انسپکٹر سجاد اکبر کی سربراہی میں بڑی کاروائی۔ ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث سرگرم 2 خطرناک ملزمان گرفتار۔ ملزمان مدثر اور طارق عرف مٹھو اوڈھ کے خلاف تھانہ واربرٹن میں راہزنی کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔
دریں اثناء CIA پولیس نے بھینس چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھینس کی فروختگی رقم برآمد۔انچارج CIA انسپکٹر سجاد اکبر نے ملزمان سے ریکور ہونے والی رقم 50,000 روپے مدعی مقدمہ ذاکر کے حوالے کردیے۔ ڈی پی او کی طرف سے انچارج CIA انسپکٹر سجاد اکبر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا۔
ترجمان ننکانہ پولیس -

کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کا دورہ ننکانہ
ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے آج ننکانہ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے پہلے سہولت بازار کا وزٹ کا اور وہاں پر لگائے سٹالز کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے سہولت بازار میں آئے خریداروں سے گفتگو کی۔ کمشنر لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں میں بہترین اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی ہدایت کی۔
سہولت بازار کا وزٹ کرنے کے بعدکمشنر لاہور ڈویزن ذوالفقار احمد گھمن نے گوردوارہ جنم استھان کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر نے گوردوارہ جنم استھان کے مختلف حصوں کو دیکھا۔ -

ننکانہ،نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
ننکانہ: نمائندہ باغی ٹی وی
ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ نزد گریڈ اسٹیشن تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 16 سالہ محمد انصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےموقع پرہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد انصر کی ڈیڈ باڈی پولیس کے حوالے کر دی۔ریسکیو زرائع -

ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔
ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ینگسن آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،سی او ہیلتھ سمیت دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ -

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں جنرل وارڈ اور چیسٹ فی میل وارڈ کا افتتاح
ننکانہ صاحب:رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جنرل وارڈ اور چیسٹ فی میل وارڈ کا افتتاح کر دیا،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر کامران واجد،ایم ایس، ڈاکٹر افتخار محی الدین سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ -

صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل( ر) محمد ہاشم ڈوگر کا دورہ ننکانہ
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائیت پر صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) سردار محمد ہاشم ڈوگر نے ننکانہ صاحب میں سہولت بازار کا دورہ کیا انہوں نے سہولت بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالز پر رکھی گئی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے سہولت بازار میں آئے خریداروں سے بازاروں میں فراہم کی گئی سہولیات اور مسائل کے بارے بھی پوچھا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کسان خوشحال ہو رہا ہے،پوری دنیا پاکستان سے کرونا وائرس کے خاتمے پر وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے پاس مہنگائی کا رونا رونے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،مہنگائی کو ہر حال میں کنٹرل کریں گے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدائیت کی کہ ضلع بھر میں سہولت بازاروں کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ -

ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور کا اچانک دورہ سانگلہ ہل
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سستا سہولت بازار سانگلہ ہل کااچانک دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اے ڈی سی آر محمد عثمان خالد، اے ڈی سی آرفنانس رانا امجد، اسسٹنٹ کمشنرسارا لونی بھی موجود تھیں۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے سہولت بازار میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ -

ننکانہ،تھانہ مانگٹانوالہ پولیس کی کاروائی
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
نمائندہ باغی رپورٹ کے مطابق ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر تھانہ مانگٹانوالہ پولیس کی کاروائی۔ ہاوس رابری کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب 2 اشتہاری ملزمان نواز اور فریاد گرفتار۔ ترجمان ننکانہ پولیس. -

ننکانہ،سانگلہ ہل میں سہولت بازار کا انتظام
رپورٹ بائے: عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانگلہ ہل میں اسسٹنٹ کمیشنر سانگلہ ہل کی زیر نگرانی ریلوے مال گودام میں عوام کی سہولت کے لیے وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر سہولت بازار قائم کیا گیا۔ جس میں تمام تر ضروریات زندگی کی اشیاء خورد و نوش کریانہ چینی آٹا سبزی فروٹ گوشت براٸلر مٹن بیف وغیرہ سستی اور معیاری سرکار مقررکردہریٹ پر دستیاب ہیں۔