Baaghi TV

Category: پاکپتن

  • صوبائی وزیروائلڈ لائف اشتعمال اراضی کا پاکپتن میں خصوصی تقریب میں خطاب

    صوبائی وزیروائلڈ لائف اشتعمال اراضی سید صمصام بخاری کی زیر کی پاکپتن آمد اجلاس کی صدارت کی

    اجلاس میں ایم پی اے پیر احمد شاہ ،ایم پی اے فرخ ممتاز مانیکا، ایم پی اے ساجدہ نوید، پیر محمد شاہ، سید عظمت چشتی، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم، ڈی پی او ملک جمیل ظفر سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزادسمیت متعلقہ اداروں کے افسران کی شرکت ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے کورونا صورتحال، پولیو مہم، قبضہ مافیا کے خلاف آ پریشن، پرائس کنٹرول میکانزم اور ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دی

    کرونا ویکسنیشن سنٹر کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں مفت ویکسئین لگائی جارہی ہے ہیلتھ ورکرز کے بعد ساٹھ سال سے زائد افراد کو ویکسئین لگانے کا عمل جاری ہے شہریوں کو چاہیے ہر صورت ماسک پہنیں وزیر اعلی پنجاب جلد پاکپتن کادورہ کریں گے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گیں پاکپتن میں یونیورسٹی اور صحافی کالونی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

  • خاور فرید مانیکا کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ ، ویڈیو وائرل

    خاور فرید مانیکا کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ ، ویڈیو وائرل

    پاکپتن کے نواحی علاقہ پیر غنی میں ابراھیم مانیکا کی منگنی تقریب پر ابراھیم مانیکا کے والد لیگی ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے بڑے بھائی سابق کسٹم افیسر ۔۔میاں خاور مانیکا کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ منظر عام پر پولیس خاموش تماشائی ، تا حال کوئی کاروائی نہ کی جا سکی

    پاکپتن کے گاؤں پیر غنی میں خاور فرید مانیکا کے بیٹے کی شادی پر ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔۔۔نئی سامنے آنے والی ویڈیو دن کے وقت کی ہے۔اور اس میں خاور فرید مانیکا کو خود فائرنگ کرتے واضع دیکھا جاسکتا ہےاور اس فائرنگ کیلئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی کافی مہنگا اور جدید قسم کا بتایا جارہا ہےجس کے استعمال سے رات کے بعداب دن کو بھی پورا علاقہ گونجتا رہا۔۔۔مگرکسی قسم کی کوئی کاروائی یا پھر اس سے متعلق پولیس کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آسکا اس واقع پر پولیس افسران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے فائرنگ کی تڑتڑاہت سے علاقہ مکین شدید خوف حراس کا شکار ہیں۔۔فائرنگ کرنے والا خاور مانیکا لیگی ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا کے بڑے بھائی ہیں.

    طاہرفرید باغی ٹی وی پاکپتن

  • پولیس کی استعداد کار بڑھانے  کے لئے پولیس میں  بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا

    پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پولیس میں بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا

    پاکپتن میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے پولیس میں بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا پہلے مرحلے میں جسمانی پیمائش کے لئے دو ہزار نوجوانوں کی پیمائش کی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے آئی جی پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں پولیس میں سفارشی کلچر کے خاتمے اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوں

    بھرتیوں کے عمل کا خودجائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں پنجاب پولیس بھرتی ۔PHP , SPU کیلئے اُمیدواران کی مئیرمینٹ کا آغاز کیامئیرمنٹ کے پہلے روز پنجاب پولیس کنسٹیبل بھرتی کیلئے 2000 اُمیدواران سے مئیرمینٹ ٹیسٹ لیا گیاترجمان پولیس پی آڑ او حفیظ کیمطابق مئیرمینٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے اُمیدواران اگلے مرحلے میں دوڑ ٹیسٹ میں شامل ہوں گے بھرتی کے تمام مراحل کو پوری شفافیت سے مکمل کیا جائیگا ۔۔۔

  • درندگی کا ایک اور واقعہ  ، پو لیس حسب معمول کاروائی سے انکاری

    درندگی کا ایک اور واقعہ ، پو لیس حسب معمول کاروائی سے انکاری

    پاکپتن نواحی گاؤں اوپانہ میں پانچ افراد کی لڑکی سے گن پوائنٹ پر مبینہ اجتماعی زیادتی, ملزمان دوران درندگی لڑکی کی برہنہ ویڈیوز بھی بناتے رہے
    ملزمان نے لڑکی کی برہنہ ویڈیوز بناکرسوشل میڈیا پر وائرل کردیں،

    واقعہ کو دبانے کےلیے کلیانہ پولیس نے اجتماعی زیادتی کو اغواء کا رنگ دے دیا ہے والدین , پولیس نے مقدمہ کےلیے دی گئی ہماری درخواست پھاڑ کر اپنی مرضی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا،متاثرین

    پاکپتن:لڑکی اغواء نہیں ہوئی،پولیس نے اپنی مرضی سے ہی اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا،متاثرین کا الزام , ایف آئی آر کو 14 روز بیت جانے کے باوجود کلیانہ پولیس لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ نہیں کروا سکی

    (پاکپتن طاہر فریدنمائندہ باغی ٹی وی )

  • سڑکوں پر  ناکے لگا کر وارداتیں کرنیوالا چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

    سڑکوں پر ناکے لگا کر وارداتیں کرنیوالا چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

    پاکپتن میں صدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،سڑکوں پر ناکے لگا کر وارداتیں کرنیوالا چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کیا گیا

    تفصیلات کےمطابقایس ایچ او تھانہ صدر رائے خضر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ صدر پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکوں میں لوٹ مار کرنیوالے چار رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت دھر لیا گیا ہے ،ملزمان سے وارداتوں میں چھینی گئی لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان پولیس کو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

  • تحریک آزادی کے چراغ کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں

    تحریک آزادی کے چراغ کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں

    مقبوضہ کشمیر میں تین دھائیوں میں لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا گیا . بھارتی مظالم کی دل سوز رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نصف صدی سے زائد عرصے سے جاری ہے . گزشتہ 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ 61 ہزار کو پابند سلاسل کیا، ساڑھے 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔

    تحریک آزادی کے چراغ کو جلا بخشنے کیلئے کشمیری عوام نے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں پیش کیں تو ساتھ ہی ہزاروں خاندان قابض فوج کے مظالم سےتنگ آ کر کنٹرول لائن کے اس پار ہجرت کرنے پربھی مجبورہوئے۔

    پاکپتن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم تھام کر بھارت مخالف نعرے لگائے
    تفصیلات کیمطابق یوم یکجہتی کے کشمیر کے موقع پر پاکپتن کے شہری مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کرنے کےلیے گھروں سے نکل آئے۔۔

    ۔شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور بھارت مخالف نعروں پر مبنی بینرز تھام رکھے تھے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے۔۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    (طاہر فرید نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن)

  • پاکپتن میں واپڈا کی نجکاری کیخلاف ہڑتال اور احتجاجی ریلی ،  حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

    پاکپتن میں واپڈا کی نجکاری کیخلاف ہڑتال اور احتجاجی ریلی ، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

    پاکپتن میں واپڈا کی نجکاری کیخلاف ہائیڈرو لیبر یونین کی ہڑتال احتجاجی ریلی نکالی گئی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ، تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی پاکستان واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین نے واپڈا کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی

    ریلی کی شرکاء سے زونل چئیرمین محمد احمد موہل۔ملک آصف رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن رات ایک کرکے واپڈا مزدور ملک بھر میں جان ہتھیلی پر رکھ کر واپڈا کا نظام چلارہے ہیں اور بجلی فراہم کرکے واپڈا کو منافع بخش بنانے میں سرگرم ہیں حکومت واپڈا کی نجکاری کرکے ہمارا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے

    حکومت اور نجکاری کمیشن منافع بخش محکمہ کی نجکاری کافیصلہ واپس لے ورنہ غیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں کئے جائیں گے ۔۔

  • وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پاکپتن پہنچ گئے

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پاکپتن پہنچ گئے

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کےلیے خصوصی دعا بھی کی گئی

    تفصیلات کیمطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن پہنچ کر سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنجشکر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،وزیراعلی پنجاب کی آمد پر ملکی ترقی اور سلامتی کےلیے خصوصی دعا بھی کروا گئی۔عثمان بزدار دربار پر حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    رپورٹ طاہر فرید پاکپتن

  • سگا باپ مسلسل چھے ماہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

    سگا باپ مسلسل چھے ماہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

    سگا باپ مسلسل چھے ماہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معاشرہ کی اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا . بیٹیاں‌ دیگر درندہ صفت انسانوں ککے نشانے پر تو پہلے ہی تھیں لیکن باپ جیسے مقدس رشتے سے بھی بھروسہ اڑگیا. پاکپتن کے تھانہ چک بیدی علاقہ سکندر بیگ میں مبینہ طور پر ایک باپ اپنی بیٹی سے چھ ماہ تک زیادتی کرتا رہا ہے . اس لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہے جو رو رو کر اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سناتی ہے. پولیس نے اگرچہ مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس پر مقدمہ درج کردیا ہے.
    واضح‌ رہے کہ معاشرے میں‌ بچیوں کے ساتھ زیادتی اور بد فعلی کے واقعات اچانک بڑھ گئے ہیں. ان واقعات میں ایسے افراد بھی رپورٹ ہو رہے ہیں. جن کا بچوں اور متاثرہ لڑکیوں سے قریبی تعلق اور رشتہ بھی ہے . حکومت اس وقت ان واقعات کی رو تھام کے لیے سخت قوانین بنانے کی بات کر رہی ہے .

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    نامرد بنانے کا قانون پاس ہونے سے پہلے ہی نتیجہ موصول،خاتون نے گھر بلا کر عاشق کو نامرد بنا ڈالا

    دو بیٹیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ