Baaghi TV

Category: پشاور

  • پاک فوج کی بروقت مدد کے باوجود باجوڑ کا جار پل صوبائی حکومت کی توجہ سے محروم

    پاک فوج کی بروقت مدد کے باوجود باجوڑ کا جار پل صوبائی حکومت کی توجہ سے محروم

    پاک فوج کی بروقت مدد کے باوجود باجوڑ کا جار پل صوبائی حکومت کی توجہ سے محروم ہے

    اگست 2025ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث باجوڑ کی سب سے بڑی سڑک اور جارپل بھی تباہ ہو گئے تھے،عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پاک فوج کے انجینئرزنے فوری طور پر عارضی پل تعمیر کیا تھا،اسی عارضی پل کے ذریعے عوام کی آمدو رفت جاری رہی،پاک فوج کی فوری اور بروقت مدد اور صوبائی حکومت کی نااہلی کے بارے میں عوام کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے مشکور ہیں کیونکہ اس پل کے تباہ ہونے سے ہم بہت تکلیف میں تھے،پاک فوج نے ہماری مشکلات کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر پل قائم کیا، اس عارضی پل کے بعد صوبے کی جانب سے اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا ، میں پاک فوج کا مشکور ہوں جس نے سیلاب کے فوراً بعد یہ عارضی پل بنایا،حکومت سے مطالبہ ہے کہ جو فنڈز مہیا کئے گئے ہیں اس پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے،کچھ روز قبل ہمارے ایم پی اے بڑے دعوے کر رہے تھے کہ اس کی منظوری ہو چکی ہے ،صوبائی حکومت کہتی ہے کہ کام آج کل شروع کردینگے لیکن کوئی نہیں آیا اور پل خراب پڑا ہے،صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک رابطہ پل پر کوئی کام نہیں ہوا اور نہ ہی کسی صوبائی وزیر کو اس کا خیال آیا ہے، نہ ہی اب تک مشینیں آئی ہیں اور نہ ہی کام شروع ہوسکا ہے، پاک فوج نے فوری طور پر لوہے کا پل بنایا، اللہ اسکا بھلا کرے.

  • صوابی،ٹیکس آفس کی بڑی کارروائی، لاکھوں کلو غیر قانونی تمباکو برآمد

    صوابی،ٹیکس آفس کی بڑی کارروائی، لاکھوں کلو غیر قانونی تمباکو برآمد

    ٹیکس آفس پشاور نے ضلع صوابی کے علاقے انبار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں کلوگرام غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ تمباکو برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایک جی ایل ٹی (Green Leaf Threshing) یونٹ مکمل طور پر فعال حالت میں پایا گیا، جہاں بھاری مقدار میں تمباکو موجود تھا جسے تحویل میں لے لیا گیا۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 14 ہزار 596 کلوگرام ہینڈ اسٹیمڈ لیمینا، 35 ہزار 280 کلوگرام تمباکو اسٹیم اور 74 ہزار 800 کلوگرام گرین لیف برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ تمباکو کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ ہے جو بڑے پیمانے پر غیر قانونی تمباکو مینوفیکچرنگ اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرتی ہے۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والا تمباکو ایک نجی ٹوبیکو کمپنی کے نام پر موجود تھا، جبکہ یونٹ کے مالک کی شناخت ربنواز کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ یونٹ میں تمباکو کی پروسیسنگ اور ذخیرہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی کھلی خلاف ورزی کے تحت کی جا رہی تھی۔

    ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر گودام اور تمام مشینری کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی شواہد کے مطابق اس غیر قانونی سرگرمی کے ذریعے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جا رہی تھی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تمباکو مینوفیکچرنگ، ذخیرہ اندوزی اور ٹیکس چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خصوصی عدالت سے حاصل کردہ سرچ وارنٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جبکہ کیس میں مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد اور اداروں کے خلاف بھی جلد کارروائیاں متوقع ہیں۔

  • لکی مروت،سیمنٹ فیکٹری بس پر دھماکا کرنے والادہشتگرد جہنم واصل

    لکی مروت،سیمنٹ فیکٹری بس پر دھماکا کرنے والادہشتگرد جہنم واصل

    لکی مروت میں پولیس کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر دھماکا کرنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا، جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔

    آج لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں بس پر دھماکا کرنے والا دہشتگرد مارا گیا، جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان بھی موقع پر موجود ہیں، پولیس کی مدد کیلئے پولیس امن کمیٹی کے سیکڑوں جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔

  • لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    لکی مروت کے تھانہ نورنگ کے علاقے پردل بیگوخیل میں ایک ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں پولیس، ایف سی اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث 3 خطرناک دہشتگرد ٹارگٹ کلرز کو جہنم واصل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری کو اطلاع ملی کہ انتہائی مطلوب دہشتگرد سرائے نورنگ کی حدود میں داخل ہو کر خطرناک کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر سی ٹی ڈی بنوں کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز اور مقامی پولیس لکی مروت نے نہایت حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے پردل بیگوخیل روڈ نزد سبزی منڈی سرائے نورنگ ضلع لکی مروت پر دہشتگردوں کو نرغے میں لیا،دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم سی ٹی ڈی بنوں اور لکی مروت پولیس دہشتگردوں کو بھاگنے کا موقع دیے بغیر ٹھکانے لگایا جس کے بعد سرچ آپریشن میں لاشوں کی شناخت کی گئی۔

    ہلاک دہشت انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز محمد نزیر عرف مجاہد، فواد اللہ عرف معاذ اور افنان خان عرف افنانی ہیں جو پولیس اہلکاران زارم خان ، حفیظ اللہ، وحید نواب، عارف اللہ اور حبیب اللہ سمیت ایف سی اہلکاروں زین اللہ ، کلرک معراج الدین اور ریٹائرڈ لانس نائیک حبیب اللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے ایک کلاشنکوف، دو 9 ایم ایم پستول، دو موبائل فونز اور 3 کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔

    پنجاب: ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے خطرناک ٹارگٹ کلرز کو کامیاب کارروائی کے دوران جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی ٹیمز اور مقامی پولیس کو شاباش دی کہا کہ عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے خارجی دہشتگردوں سے صوبے کو پاک کرنے تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی،ایسے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

    پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں، خواجہ آصف

  • پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی کو دعوت دی وہ مہمان نوازی بھی کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سالہ حکومت میں خیبر پختونخوا میں کوئی نیشنل اسٹیڈیم نہیں بنایا،پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مل رہے ہیں،پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے،سندھ میں وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا کو سیکیورٹی اور ہر قسم کی سہولت دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی کو دعوت دی وہ مہمان نوازی بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتشار چاہتے ہیں وہ کیا ڈائیلاگ کریں گے؟فیلڈ مارشل کے حق میں انٹرنیشنل اخبار آریٹکل لکھ رہے ہیں،باہر سے لوگ کاروبا ر کرنے کیلئے پاکستان آنا چاہ رہے ہیں،جب فوج میں سزا وجزا کا عمل ہے تو باقی محکموں میں کیوں نہیں؟انتشاری ٹولے نے ملک میں امن وامان کی صورتحال ابتر بنا دی ہے، جہاں دہشتگردی ہو وہاں پر افغان شہری ملوث ہوتا ہے،جو پاکستان اور آئین کو نہیں مانتے انکے خلاف ہماری جنگ ہوگی۔

    وینزویلا پر حملہ،امریکی طیارہ گرفتار صدر کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

    وزیراعظم کا ڈاکٹر پرامیلا لال کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

  • یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر سہیل آفریدی نے ان بچیوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کرایا، ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور تفصیلی و خوشگوار انداز میں ان سے گفتگو کی اور بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، زمو نگ کور میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچیوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یادگار لمحات گزارے اور مدعو کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

    بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ زمونگ کور کی اصل مالک ہیں اور ہم آپ کے خادم ہیں جب تک آپ تعلیم مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتیں، عمران خان کی حکومت آپ کا بھرپور خیال رکھے گی،وزیر اعلیٰ نے بچیوں کے مسائل اور شکایات براہ راست سننے کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    پاکستان اور چین کا سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

    پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دیتا،حافظ نعیم الرحمان

    پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا

  • لکی مروت،بنوں،فائرنگ کے واقعات،چار پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت،بنوں،فائرنگ کے واقعات،چار پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے واقعے میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شہید ہوئے،ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ منڈان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی پر تھانا منڈان جا رہا تھا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لکی مروت میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے، انہوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،سہیل آفریدی نے کہا واقعہ افسوسناک ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بزدلانہ حملوں سے ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکار فرنٹ لائن پر قربانیاں دے رہے ہیں، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،صوبائی حکومت پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء کے لواحقین کو ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

  • سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا، 2025 میں دہشت گردی کی تفصیلی رپورٹ جاری

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا، 2025 میں دہشت گردی کی تفصیلی رپورٹ جاری

    خیبر پختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق صوبے کو مسلسل اور بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات کا سامنا رہا، خصوصاً قبائلی اضلاع اور جنوبی علاقوں میں حالات زیادہ سنگین رہے۔

    سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں صوبے بھر میں 1,762 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔ ان واقعات میں مجموعی طور پر 707 افراد جان بحق ہوئے، جن میں 159 پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ 272 افراد زخمی ہوئے۔
    دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 395 شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔ اسی عرصے میں 9 خودکش حملے بھی ریکارڈ کیے گئے، جو ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے 430 واقعات،شمالی وزیرستان میں 213 واقعات،ڈی آئی خان میں 137 واقعات،جنوبی وزیرستان میں111 واقعات پیش آئے،یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ جنوبی اور قبائلی اضلاع بدستور دہشت گردوں کا مرکزی ہدف رہے۔سال 2025 میں دہشت گردوں نے مختلف طریقوں سے حملے کیے،فائرنگ کے واقعات 628 (14 اضلاع میں)پیش آئے،آئی ای ڈی دھماکے 179 ہوئے،ہینڈ گرنیڈ حملے 71 کئے گئے، راکٹ ،میزائل حملے کئے گئے، 80 ڈرون حملے کئے گئے،یہ تنوع اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشت گرد گروہ نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں۔

    رپورٹ میں دیگر سنگین جرائم کا بھی انکشاف کیا گیا، جن میں 88 اغوا کے واقعات ،149 بھتہ خوری کے کیسز، 117ٹارگٹ کلنگ،151سہولت کاری (Facilitation) کے کیسز،26 دہشت گردی کی مالی معاونت کے کیسز شامل ہیں،سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں خیبر پختونخوا کو ایک مسلسل، منظم اور بدلتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے کا سامنا رہا۔ حملوں کی نوعیت، جغرافیائی پھیلاؤ اور جرائم کی اقسام اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سکیورٹی اداروں کو نہ صرف آپریشنل سطح پر بلکہ انٹیلی جنس اور مالیاتی نگرانی کے شعبوں میں بھی مزید مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔رپورٹ اس امر پر زور دیتی ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ اور عوام کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔

  • شمالی وزیرستان، میرعلی میں اسکول پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ

    شمالی وزیرستان، میرعلی میں اسکول پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ

    شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردی کا سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں گاؤں حسوخیل میں قائم الفاتح پبلک ہائی اسکول کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں اسکول کے تین عملے کے افراد زخمی ہو گئے، جن میں اسکول کے پرنسپل بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے اسکول کی عمارت کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز مواد گرایا، جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے فوراً بعد زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، مگر اسی دوران حملہ آوروں نے ایک بار پھر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دوسرے حملے کے نتیجے میں متعدد ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور ریسکیو عملے کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا مقصد علاقے میں خوف پھیلانا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں نے جرگہ ممبر کو اغواء کر لیا
    جرگہ کے دیگر ممبران کا عسکریت پسندوں کے خلاف مقامی مزاحمت شروع کرنے کا فیصلہ
    ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں 24 رکنی جرگہ کے ایک ممبر ملک اسلام غنی کو اغواء کرنے کے بعد جرگہ کے دیگر ممبران نےعسکریت پسندوں کے خلاف مقامی مزاحمت شروع کرنے پر مشاورت شروع کردی اور اس حوالے سےجرگہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جرگہ کے ایک ممبر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ اگر جرگہ ممبر کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچایا گیا تو پھر اہل علاقہ ان کے خلاف اسلحہ اٹھاکر نہ صرف بدلہ لیں گے بلکہ علاقہ سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے اور نکالنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کا بھی ساتھ دینگے۔

    سنٹرل کرم :سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب سمیت 11 دہشتگرد ہلاک؛
    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سنٹرل کرم کے علاقہ مارغن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،مصدقہ اطلاعات کے مطابق، مقابلے کے دوران ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی

    پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں،نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی-

    خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے دو روزہ صحت آگہی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں 100 فیصد آبادی کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان کے شروع کردہ مفت علاج کے پروگرام کو ختم کر دیا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیوٹر یشن کے شعبے کے لیے وسائل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، صحت اور تعلیم براہ راست عوامی فلاح سے جڑے شعبے ہیں، ان پر ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

    وینزویلا کے صدر امریکی حراست میں،اسپین نے ثالثی کی پیشکش کردی

    سہیل آفریدی نے کہا کہ نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی، ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانا ضروری ہے، ذمہ داری سے انحراف بھی کرپشن کے ذمرے میں آتا ہےصوبائی حکومت گورننس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد جس جرات اور استقامت سے مقابلہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے حصے کی جنگ لڑ چکی ہیں، اب وہ ہمارے حصے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    وینزویلا کےصدر اور اہلیہ پر مقدمہ کہاں چلے گا؟ امریکی اٹارنی جنرل نے بتادیا

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں بنتیں، قومیں اس وقت بنتی ہیں جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون اور عدل و انصاف کا نظام ہو، امیر و غریب کے لیے الگ الگ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، عمران خان کے ساتھ شروع کی گئی جدوجہد آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، ہم سب مل کر پاکستان کو اقبال اور قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق حقیقی معنوں میں مضبوط ریاست بنائیں گے۔

    وینزویلا کی صورتحال تشویشناک، یورپی یونین کی فریقین سے تحمل کی اپیل