Baaghi TV

Category: پشاور

  • سرکاری ملازمین قابلیت کے باوجود غلامی کررہے ہیں،پشاور ہائیکورٹ

    سرکاری ملازمین قابلیت کے باوجود غلامی کررہے ہیں،پشاور ہائیکورٹ

    محکمہ صحت میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ غیرقانونی بھرتیوں کو ختم کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، کیس کی سماعت جسٹس روح الامین،جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ،عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ،ڈی جی ہیلتھ ، چیف سیکرٹری کوایم ایس ڈی ایچ او نوشہرہ کیخلاف کارروائی کی احکامات جاری کر دیئے،

    جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس نوشہرہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش، کس کے کہنے پر بھرتیاں کیں؟ ایم ایس نوشہرہ نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا صوبے کو مالی مسائل ہیں، اشتہارات کی بنیاد پر بھرتیاں نہ کی جائیں، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم ہے کہ میرٹ چھوڑ کر سفارش پر بھرتیاں کی جائیں، سب کو پتہ ہے آپ کس کی نوکری کرتے ہیں، سرکاری ملازمین قابلیت کے باوجود غلامی کررہے ہیں

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ میں مہمند کے رہائشی کا شناختی بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، نادرا حکام عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی مہمند کو طلب کر لیا،جسٹس روح الامین نے نادرا حکام سے سوال کیا کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار کس نے دیا؟پاکستانی شہریت کا فیصلہ کن بنیاد پر کیا جاتا ہے؟ شہریت لینے کا سب سے مشکل طریقہ کار پاکستان کا ہے، اتنے لوگوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی ہے کہ آپ کی سوچ ہے،

  • دبئی ایکسپو میں کروڑوں مختص مگر ہمیں نہیں ملے،موسیقاروں کا احتجاج

    دبئی ایکسپو میں کروڑوں مختص مگر ہمیں نہیں ملے،موسیقاروں کا احتجاج

    پشاور، موسیقاروں کی تنظیم نے خیبرپختونخوا کلچر اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں موسیقاروں کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے کلچر اتھارٹی نے موسیقاروں کے فنڈز میں خوردبرد کیا ہے،،موسیقاروں کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ رقم کا 50 فیصد بھی نہیں ملا،موسیقاروں کی تنظیم نے ڈھول کی تاپ پر منفرد احتجاج کیا، گلوکاروں اور موسیقاروں نے کلچر اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ دبئی ایکسپو میں موسیقاروں کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے تھے، لیکن ہمیں معاوضہ نہیں دیا گیا،

    دوسری جانب مال مفت دل بے رحم، خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور کمال سامنے آ گیا، دبئی ایکسپو میں غیر ضروری افراد کو مفت کی سیر کروا دی تا ہم عوام کے 6 کروڑ سے زائد خرچ کر دیئے، گزشتہ برس ماہ جنوری میں ہونے والی ایکسپو میں خیبر پختونخواہ حکومت غیر ضروری افراد کو لے کر گئی، کے پی حکومت کی جانب سے ایکسپو میں جانے والے 106 افراد کی فہرست سامنے آئی ہے، جنہوں نے سرکاری خرچے پر ایکسپو میں شرکت کی، ان 106 افراد پر خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے 6 کرورّ 65 لاکھ روپے خرچ کر دیئے

    پاکستان،عرب امارات کی دوستی کے 50سال مکمل:سینٹورس مال میں تصویری نمائش کا انعقاد

    ایک اور عثمان مرزا۔ نوجوان جوڑے پر جنسی عمل کیلیے تشدد٫ویڈیو وائرل

    یہ بات طئے ہے کہ اگرای وی ایم پر الیکشن نہ ہوئے حکومت الیکشن کمیشن کو فنڈز نہیں دے…

  • محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ

    محمد اعظم خان:تمام بڑے سیاسی گھرانوں کا رشتے دارنگران وزیراعلیٰ

    پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر کا تجویز کردہ نام وزیر اعلیٰ نے بھی قبول کرلیا اور کہا کہ اعظم خان ہمارے لیے بھی قابل احترام ہیں.محمد اعظم خان صوبے کے چیف سیکرٹری اور 2007.08 میں نگران صوبائی کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں. اعظم خان کی خیبرپختونخوا کے کم و بیش تمام سرکردہ سیاسی گھرانوں سے قریبی رشتہ داری ہے ۔

    وہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس، سابق نگران صوبائی وزیر عباس خان کے بھائی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے کزن اور اٹک سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی خانزادہ تاج کے داماد ہیں جو سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے چچا ہیں۔

    وہ آئی جی ظفراللہ خان کے بھائی سابق کمشنر خالد خان، اعظم خان کے ہم زلف ہیں۔ ظفراللہ خان اور خالد خان سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر نعیم خان کے ماموں زاد بھائی ہیں۔ سابق آئی جی سکندر محمد زئی بھی خالد خان کے کزن ہیں جن کے صاحبزادے عدنان خان سابق وزیراعلٰی پرویزخٹک کے داماد ہیں۔

    اعظم خان کے بھائی عباس خان کی اہلیہ سابق صوبائی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی کی فرسٹ کزن ہیں جب کہ اعظم خان کے ایک بھتیجےعمرشہزاد کی اہلیہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیرعمرایوب کی ہمشیرہ ہیں۔ عمرایوب کی ایک کزن اے این پی کے سابق وفاقی وزیرحاجی غلام احمد بلورکی بہو ہیں۔

    اعظم خان کا ایک بھائی محمد عباس خان انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا رہ چکا ہے ۔ عباس خان مفتی محمد عباس کی نگران کابینہ میں وزیر رہے ہیں۔ اعظم خان کے ایک اور بھائی میجر ریٹائرڈ مختیار احمد خان ایک عرصے تک عوامی نیشنل پارٹی سے منسلک رہے اوراے این پی کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی بنے تھے۔
    محمد اعظم خان 80 کے عشرے کے آخر میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہے ۔

    وہ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری مذہبی امور کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ خیبر پختونخوا کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کیا ہے اور سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کئی نیم سرکاری اداروں کے ساتھ منسلک رہے ۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فلڈ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پشاور سے لاہور منشیات کی بھاری مقداراسمگل کرنے کی 2 مختلف کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

    اے این ایف نے کالا شاہ کا کو انٹرچینج کے قریب کار سے 49 کلو 200 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    دوسری کارروائی میں صوابی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 50 کلو 400 گرام چرس اور 15 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے چترال اور اپر دیر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں پشاور حیات آباد رنگ روڈ کے قریب مختلف اسکولوں میں منشیات سپلائی کرنے والے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے 4 کلو 890 گرام چرس برآمد ہوئی ہے راوی ٹول پلازہ کے قریب کار سے 19 کلو 200 گرام چرس اور1 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے چارسدہ اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3  شہید

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرمیں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھرخود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    شاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، دہشتگردوں کے حملےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملےمیں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

    قبل ازیں پشاورمیں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سردار حسین اور 2 اہلکار شہید ہوئے تھے دہشت گردوں نے اسنائپر گنز سے بھی فائرنگ کی اور تھانے کے اندر پانچ دستی بم پھینکے، ایک دستی بم پھٹ گیا تھا جبکہ 4 کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا-

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

  • لطیف آفریدی قتل کیس،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لطیف آفریدی قتل کیس،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پشاور، لطیف آفریدی قتل کیس، ملزم عدنان سمیع آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا

    سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل کیس میں ملزم کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ بھی شامل کر دیا گیا، عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، گرفتاری کے بعد دو جبکہ آج ملزم عدنان سمیع آفریدی کا مزید ایک روز ہ ریمانڈ آج دیا گیا 16 جنوری کو سنیئر قانون دان لطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں قتل کیا گیا تھا قتل کی واردات کے بعد پولیس نے موقع پر ملزم کو گرفتار کیا تھا

    اطلاعات کے مطابق سینئر وکیل لطیف آفریدی کا قتل مبینہ طورپر خاندانی دشمنی کی بنا پر ہوا، اس کی بنیاد یہ ہے ، مبینہ قاتل عدنان آفریدی جج آفتاب آفریدی کا بھتیجا ہے جن کو اپریل میں موٹروے پر ان کی اہلیہ، حاملہ بہو اور پوتے پوتیوں سمیت قتل کیا گیا اورقتل کے الزام میں لطیف آفریدی اوران کا بیٹا نامزد تھے.

    جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟

    پشاور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی ہے عبداللطیف آفریدی کے قتل کے خلاف ملک بھر میں وکلاء تنظیموں نے احتجاج کیا اورملک گیر ہڑتال بھی کی،

  • خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے  سمری پر دستخط کر دیئے

    خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

    پشاور: گورنرغلام علی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے،

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ دستخط نہ کرتے تب بھی اسمبلی تحلیل ہوجاتی ،مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر متفق ہونا چاہیے گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نیچے آ گیا تھا ،ملک میں سیاسی عدم استحکام سے ہرشعبہ اور ہرطبقہ متاثرہوتا ہے، پی ٹی آئی اراکین سے کہتا ہوں ملک کے لیے مثبت کردار ادا کریں گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے عہدہ سنبھالا توعمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی موجودہ صورتحال کے پیچھے کون ہے ؟کیا بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائےگا،بطور گورنر خیبرپختونخوا میں نے سمری پر دستخط کرکے آئینی مرحلے کو مکمل کیا،

    محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے قائد عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے ۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی 17 جنوری کو گورنر کو ارسال کی تھی ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہفتے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ عمران خان کا اشارہ ملتے ہیں اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں، میری کیا حیثیت کہ عمران خان اشارہ کریں اور میں کہوں نہیں میں یہ نہیں کر رہا،جب وقت آئے گا تو ہم اسمبلی تحلیل کرنے کی طرف بڑھیں گے۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 11 جنوری کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اگلے روز صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری پر دستخط کردیے تھے اور سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی تھی۔بعد ازاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم 48 گھنٹے کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہوں نے سمری پر دستخط نہیں کیے تھے اور یوں اسمبلی خودبخود تحلیل ہو گئی تھی۔

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

  • پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پرضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لےگی:فضل الرحمان

    پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پرضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لےگی:فضل الرحمان

    پشاور: جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔پشاور میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم ان 35 نشستوں پرالیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے اسپیکرنے تحریک انصاف کے استعفے منظورکیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے گی اسکی وجہ بعد میں بتائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسد عمر، پرویز خٹک، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کر کے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اس فیصلے کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے منظوری بھی دی تھی تاہم آج ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کی خبر سامنے آگئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

    جن ارکان کے استعفی منظور کیے گیے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، قاسم سوری، نجیب ہارون،ا سلم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، آفتاب حسین صدیقی، علی حیدر زیدی، عالمگیر خان، سیف الرحمان، فہیم خان، زرتاج گل، شاہ محمود حسین قریشی شامل ہیں، ملک عامر ڈوگر، شفقت محمود، حماد اظہر، ثناء اللہ مستی خیل، فواد احمد، منصور حیات اور دیگر شامل ہیں۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

  • جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار

    انسداد دہشت گردی جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتار کر لیا گیا

    ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے صاحبزادے دانش آفریدی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، ملزم دانش آفریدی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، ملزم دانش آفریدی انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی کی قتل میں پولیس کو مطلوب تھےجج آفتاب آفریدی کو خاندان کے دیگر افراد سمیت 4 اپریل 2021 کو صوابی کے حدود میں موٹروے پر قتل کیا گیا تھا

    واقعہ میں جج آفتاب آفریدی کو بیوی، بہو اور نومولود بچے سمیت قتل کیا گیا تھا جج آفتاب آفریدی کے صاحبزادے ماجد آفریدی نے عبدالطیف آفریدی، انکے بیٹے سمیت 6 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا

    جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنےکا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنےکا اعلان

    لاہور:پشاور::پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس میں انہوں نے منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ہداہت کی ہے۔

    پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے:عمران خان

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے منگل کے روز گورنر کو سمری ارسال کی جائے گی جس کے بعد گورنر 48 گھنٹوں کے دوران سمری پر دستخط کریں گے، سمری پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود تحلیل ہو جائے گی۔

    آج ہونےوالےبلدیاتی انتخابات کومسترد کرتےہیں،اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں:خالد…

    عمران خان کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری منگل کو گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے لئے سمری بروز منگل ارسال کی جائے گی ، قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لئے سمری بروزمنگل گورنر کو ارسال کی جائے گی، ان شاء اللہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی نہ ہی گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تاہم گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔