Baaghi TV

Category: پشاور

  • پی ڈی ایم جلسے میں‌ کون کون سی شخصیات خطاب کریں گی

    پی ڈی ایم جلسے میں‌ کون کون سی شخصیات خطاب کریں گی

    پی ڈی ایم جلسے میں‌ کون کون سی شخصیات خطاب کریں گی

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم آج سوات گراسی گراوَنڈ میں جلسہ کرنے جارہی ہے،پی ڈی ایم جلسے میں 4 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی .پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان جلسےسے خطاب کریں گے.شہباز شریف ، محمود چکزئی اورآفتاب شیرپاوَبھی جلسے سےخطاب کر یں گے.پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک بارپھر متحرک ہو گئی ہے .

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

    دوسری جانب انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے ضلع بھر میں دہشت گردی اور حملوں کا خطرہ ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے بھی اجتماعات پر پابندی ہے

  • پروفیسرکا قاتل کیسے گرفتار ہوا؟

    پروفیسرکا قاتل کیسے گرفتار ہوا؟

    ایس ایس پی آپریشن یاسرآفریدی نے بتایا کہ ڈی ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں ایس ایچ او پرمشتمل ٹیم نے پروفیسرکے اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت کی گئی ہے، پروفیسرمحمد اقبال کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ملزم کی شناخت جدید سائنسی طریقے سے ممکن ہوئی ہے، شناخت کے بعد ملزم کی لوکیشن حاصل کی گئی ہے، ملزم واردات کے بعد سوات کے راستے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، لوکیشن حاصل کرنے کے بعد سوات پولیس سے رابطہ کر لیا گیا ہے، سوات پولیس کی مدد سے ملزم کو مینگورہ کے علاقے محلہ پرکاش سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نجیب اللہ کا تعلق ضلع خیبرسے ہے، ملزم کو کل پشاور منتقل کیا جائے گا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پروفیسر محمد اقبال کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، پشاور منتقلی کے بعد قتل کے اصل محرکات معلوم ہو سکیں گے.

  • معمولی تکرار فائرنگ تک پہنچ گئی

    معمولی تکرار فائرنگ تک پہنچ گئی

    تھانہ لوند خوڑ مردان کے ہاتھیان بازار میں دو ملزمان رحیم شاہ ولد سید شاہ اورحمزہ ولد طارق عزیز ساکنان ہاتھیان نے زبانی تکرارپرایک دوسرے کیساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ لوند خوڑ پولیس کے ایس ایچ او ولایت خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر واردات میں ملوث مذکورہ بالا ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کالاکوف اور ایک پستول 9mm معہ کارتوس قبضہ کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرکر لیا ہے، عناد بازارکی صدارت پر تنازعہ بیان کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے.

  • خیبرپختونخوا میں بھنگ اور افیوم کی کاشت سے متعلق کام شروع

    خیبرپختونخوا میں بھنگ اور افیوم کی کاشت سے متعلق کام شروع

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نےبھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع کردیا-

    باغی ٹی وی : حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق خیبر،کرم اوراورکزئی میں کاشت اورفیکٹری لگانےکی فیزبیلٹی رپورٹ پرکام شروع ہوگیا ہے-

    دستاویز میں خیبرپختونخوامیں بھنگ اور افیوم سے ادویات بنانے کی تجاویز بھی شامل ہے-جامعہ پشاور کی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ 6 ماہ میں رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی-

    حکومت کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق ادویات بنانےکےعلاوہ بھنگ کو صنعت میں بھی استعمال کیاجاسکےگا-

    خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ادویات کی فیکٹری اورصنعت لگانے سے روزگارکےمواقع پیدا ہوں گے-

    دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلا ع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کر دیئے ہیں –

    وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہے کہ کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ مالی سال کے پہلے ہی دن ضم اضلاع کے فنڈز جاری کر دیں گے-

    وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق وعدے کے مطابق مالی سال کے پہلے دن 100 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے ہیں-

    محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ضم قبائلی اضلا ع کے ترقیاتی منصوبوں کےفنڈز ریلیز کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے-

  • گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل

    گیس بحران شدید ہونے کے باعث سندھ کے بعد آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مزید چھ دن کے لیے بند کردی گئی۔ 22 جون سے بند اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت سند ھ بھر میں گیس کا بحران ،صنعتوں کونقصان کاسامنا ہے سی این جی آر ایل این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کوگیس کی فراہمی معطل ہے محکمہ سوئی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی ہے –

    دوسری جانب صنعتکارو ں کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کوبھی گیس فراہم نہیں کی جارہی،آرڈرمنسوخ ہونےسےایکسپورٹ میں کمی ہوسکتی ہے-

    نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھرسب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں مفتاح اسماعیل

  • خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کارروائیاں

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کارروائیاں

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور، بنوں اور کوہاٹ میں کارروائیاں

    باغی ٹی وی : فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور، کارخانوں مارکیٹ میں دکانوں سے 5 ہزار لیٹر ممنوع مشروبات برآمد کی گئیں ،پشاور، دکانداروں پرمضر صحت مشروبات فروخت کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں-

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق بنوں میں گودام سے 750 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کیا ممنوع چائنہ سالٹ ضبط کرکے گودام کو سیل کردیا گیا-

    جبکہ کوہاٹ میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے غیر معیاری پاپڑ برآمد ہوا –

  • پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے قریب دھماکہ

    پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے قریب دھماکہ

    پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے گیٹ کے قریب دھماکہ-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور اور گیٹ کیپر زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد لوہے کے پائپ میں چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے دھماکے کے اہم ملزم عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے ملزم عید گل کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے-

    جموں کشمیر، بھارتی فضائیہ کے اڈے پر دھماکے ڈرون سے نہیں بلکہ "غباروں” سے کئے گئے، دعویٰ
    جوہرٹاون میں دھماکہ کرنے والامجرم راولپنڈی سےگرفتار :یہ کون ہے اورپولیس نےکیسے پکڑا؟سنسنی خیزانکشافات
  • کیڈٹ کالج کی فیسوں میں 10 فیصد اضافہ پر وزیر اعلیٰ نے بڑا حکم سنا دیا

    کیڈٹ کالج کی فیسوں میں 10 فیصد اضافہ پر وزیر اعلیٰ نے بڑا حکم سنا دیا

    کیڈٹ کالج سوات کے بورڈ آف گورنرز کا چھٹا اجلاس وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کیڈٹ کالج میں باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کیلئے نظر ثانی شدہ ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی ہے، پلان کے تحت چھ مختلف مرحلوں میں تعمیراتی کاموں کا عمل مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں رہائشی ہاسٹل، مسجد، کثیر المقاصد ہال اور ٹراما سنٹر تعمیر کئے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں سیوریج، لانڈری، گریڈ 1تا6 ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس ، تیسرے مرحلے میں گریڈ 7تا16 ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس، اسپورٹس کمپلیکس، چوتھے مرحلے میں گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین کیلئے اپارٹمنٹس، اسٹاف بیرک، پانچویں مرحلے میں سکواش کورٹ، سوئمنگ پول اور رائیڈنگ کلب جبکہ چھٹے مرحلے میں پرنسپل ہاﺅس، لنک روڈز اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کئے جائیں گے.
    جنرل آفیسر کمانڈنگ 21 آرٹلری ڈویژن، سیکرٹری ابتدائی و ثانونی تعلیم، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری خزانہ، کمشنر ملاکنڈ، چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات، پرنسپل کیڈٹ کالج سوات کے علاوہ بورڈ آف گورنر کے دیگر ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس کے شرکاء کو بورڈ آف گورنر کے سابقہ اجلاس میں کئے گے فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیشرفت کے علاوہ ادارے میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں، ادارے کی مجموعی کارکردگی، مالی و انتظامی اُمور میں درپیش مسائل اور دیگر اُمور پر بریفینگ دی گئی ہے، بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2020-21 کے لئے ادارے کے اخراجات کی توثیق کے علاوہ مالی سال 2021-22 کیلئے بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، اجلاس میں ادارے کی فنانس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج سوات کی فیسوں میں 10 فیصد سالانہ اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں طلباء اور اُن کے والدین پر کسی صورت بھی اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ اضافی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے حکومت اداروں کو خصوصی گرانٹ دینے پر غور کرے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے رحمتہ اللعالمین سکالر شپ پروگرام کے تحت کیڈٹ کالجوں کے مستحق طلباء کو بھی سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، کیڈٹ کالج کیلئے فیس پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزیراعلیٰ نے ادارے کے حکام کو فیس چارجز کو حقیقت پسندانہ بنانے اور چھٹیوں کے دوران طلباء سے میس چارجز کی مد میں وصولیاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، بورڈ آف گورنر نے ادارے میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بطور پائلٹ پراجیکٹ اکیڈمک بلاک کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے، اسی طرح اجلاس میں کیڈٹ کالج سوات میںگیارہویں کلاس میں داخلوں کیلئے میرٹ فارمولے میں چند ضروری ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، کیڈٹ کالج سوات کو پورے ملاکنڈ ڈویژن میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ اس ادارے سے اب تک 637 کیڈٹ فارغ التحصیل ہو کر آرمی، میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ادارے کی مزید تعمیر و ترقی اور اس کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، اُنہوں نے کالج انتظامیہ کو نظر ثانی شدہ ماسٹر پلان کے مطابق انفراسٹرکچر کی تعمیر پر جلد کام شروع کرنے اور اگلے دو سالوں کے اندر اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے.

  • گھروں میں  چوری کرنے والا ملزم مردان پولیس کی گرفت میں

    گھروں میں چوری کرنے والا ملزم مردان پولیس کی گرفت میں

    تھانہ پارہوتی مردان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والا تین رکنی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، مدعی مقدمہ جاوید ولد سلیم خان سکنہ اقراء کالونی نے اپنے گھر سے 90 ہزار روپے سے زائدنقد رقم، سونے کی انگوٹھی، کمپیوٹرسسٹم، ڈش ریسور اور موبائل فون کے چوری ہونے کی رپورٹ تھانہ پارہوتی میں درج کرائی تھی، ایس ایچ او نوردرازخان کی قیادت میں تھانہ پار ہوتی پولیس نے واردات میں ملوث تین رکنی گروہ تک رسائی حاصل کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، گرفتارملزمان میں فیضان، فواد پسران نثارساکنان اقراء کالونی شامل ہیں۔ ملزمان نے انٹیروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، انکی نشاندہی پر مال مسروقہ سے حاصل کی جانے والی رقم مبلغ 67 ہزارروپے برآمدکرلئے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے.

  • خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکنالوجی کے لئے 14 بلین روپے مختص کئے ہیں   عاطف خان

    خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکنالوجی کے لئے 14 بلین روپے مختص کئے ہیں عاطف خان

    خیبر پختونخواہ (کے پی) کے وزیر برائے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایس ٹی اینڈ آئی ٹی) اور فوڈ عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے ڈیجیٹل معیشت ، شفافیت اور فروغ کے مقصد کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں 14 ارب روپے کے میگا پروجیکٹس کو شامل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیر آئی ٹی نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی ، معاشرتی کو تیز کرنے اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے نوجوانوں سے آشنا کرنے کے لئے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

    منصوبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے ، عاطف خان نے بتایا کہ 2.70 ارب روپے کی لاگت سے شہری سہولت مراکز (سی ایف سی) قائم کیے جائیں گے ، جن میں نئے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام اضلاع میں عوام کو ڈومیسائل ، پیدائش ، جیسی بنیادی سہولیات تک آسان رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ موت ، شادی اور طلاق نامہ اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے اندراج بھی ہوں گے-


    عاطف خان نے بتایا کہ مردان میں 742 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل اکانومی اور اسکل سنٹر کے قیام کو بھی نوجوانوں کو مہارت اور جدید ترین مہارت سے آراستہ کرنے کے لئے میگا پروجیکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مردان میں 2 ہزار کنال پر پھیلے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز (ایس ٹی زیڈز) کو خصوصی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے قیام کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے۔

    مزید برآں ، ڈیجیٹل سٹی ہری پور 1 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جلد قائم ہوجائے گی جبکہ اس منصوبے سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور اس علاقے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    پشاور اور سوات میں گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں کے لئے 4.06 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کے تحت آئی ٹی پارکس ، بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) ، اور انکیوبیشن مراکز جلد عمل میں آئیں گے۔

    عاطف خان نے کہا کہ تمام مرجع اضلاع میں ڈیجیٹل ہنر اور نوجوانوں کی صلاحیت سازی کے لئے ایک ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مربوط علاقوں میں ایس ٹی آئی کو فروغ دینے کے لئے اے ڈی پی اسکیم بھی شروع کی ہے جس کی کل لاگت 300 ملین روپے ہے۔

    مزید یہ کہ انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں صلاحیت پیدا کرنے اور بائیوٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، بگ ڈیٹا اور ڈیٹا مائننگ ، روبوٹکس ، اور میٹریل سائنس میں تحقیق کے لئے ماحول کو قابل بنانے کے لئے 450 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ، "اس کے علاوہ ، ایس ایم ایز کو تکنیکی مدد کے لئے صنعتی مسابقت اور جدت طرازی میں اضافہ ، ٹیکنالوجی انکیوبیشن مراکز کا قیام ، ٹیکنالوجی کے ضوابط ، اصل سند ، اور لیبر کی HR ترقی ترقیاتی منصوبے ہیں جن کو اس سال 450 ملین روپے کی لاگت میں شامل کیا گیا ہے۔”