Baaghi TV

Category: پشاور

  • وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

    وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

    پاکستانی معروف میزبان وقار ذکاء کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وقار ذکاء نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی انہوں نے لکھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے انہیں کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ مقرر کردیا ہے۔


    وقار ذکاء نے کہا کہ وہ اپنے ملک کیلئے اپنی ان خدمات کا ایک روپیہ بھی نہیں لیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی خطرناک وباء کے باوجود وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں کے پی اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا تھا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔


    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس کیا حل ہے اس کا۔

    وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو-

    پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں اگرعمران خان مستعفیٰ ہو کر مجھے ملک چلانے کا موقع دیں وقار ذکا

  • خیبر پختونخوا کی  معروف خاتون سیاست دان چل بسیں

    خیبر پختونخوا کی معروف خاتون سیاست دان چل بسیں

    خیبر پختونخوا کی معروف خاتون سیاست دان چل بسیں

    باغی ٹی وی : معروف خاتون سیاست دان بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیگم نسیم ولی خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں،

    مرحومہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ اور خان عبدالولی خان مرحوم کی بیوہ تھیں، ان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔یگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

    اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی.

    اد رہے کہ بیگم نسیم ولی کے شوہر اور پاکستان کے نامور سیاست دان خان عبدالولی خان کا انتقال 26 جنوری 2006 کو پشاور میں ہوا تھا، وہ 11 جنوری 1917 کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔

  • کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    کے پی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

    خیبر پختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور فیملی کی حویلی خریدنے کے لیے رقم فراہم کر دی-

    باغی ٹی وی: کے پی کے حکومت نے اس مد میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے 57 ہزار روپے رقم محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو جاری کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان کو حتمی نوٹسز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر میوزیم اینڈ آرکیالوجی عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عید کے بعد لے لیا جائے گا جبکہ قبضہ لینے کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

    حکومتی فیصلے کے تحت راج کپور حویلی اور دلیپ کمار کے مکان کو اصلی حالت میں بحال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈسٹریلسٹ اور سرحد چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ فواد اسحاق نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے نام پر دلیپ کمار کے پشاور میں موجود آبائی گھر کا مناسب اور قانونی اختیار نامہ (پاور آف اٹارنی) ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ دلیپ کمار نے 2012 میں اپنی جائیداد کی پاور آف اٹارنی کا مناسب مسودہ تیار کروایا تھا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے چچا دلیپ کمار کے دل میں پشاور کے لوگوں کے لیے بہت احترام ہے اور وہ اپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے۔ دلیپ کمار کی پشاور اور وہاں کے لوگوں کے لیے محبت دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    دلیپ کمار کے بھتیجے کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور میں دلیپ کمار کے گھر کے موجودہ مالک کو مکان کی قیمت کے معاملے پر کسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے کہا گیا ہے تاکہ مکان کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا اگلا قدم اٹھایا جاسکے۔

    دوسری جانب دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے کہا تھا کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپور فیملی، شاہ رخ خان اور دیگر کے آبائی گھروں کی اہمیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

    ان فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے سے پشاور کی اہمیت میں اضافہ ہو گا اور ملک میں سیاحت کی صنعت کو بھی استحکام ملے گا۔

    پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے گھروں کے موجودہ مالکان اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

    پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ترجمان فیصل فاروقی

    دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

    دلیپ کماراپنا آبائی گھر پشاور کے لوگوں کو تحفہ دینا چاہتے تھے ،بھتیجے فواد اسحاق کا دعویٰ

    خیبرپختونخوا حکومت نے دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھر خریدنے کے لئے رقم فراہم کر دی

  • اے این پی خیبرپختونخوا کا عید کے حوالہ سے کارکنان کو اہم پیغام

    اے این پی خیبرپختونخوا کا عید کے حوالہ سے کارکنان کو اہم پیغام

    اے این پی خیبرپختونخوا کا عید کے حوالہ سے کارکنان کو اہم پیغام

    مرکزی تنظیم کی ہدایت پر اے این پی خیبرپختونخوا نے عیدالفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے

    عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے دوران تمام سرگرمیاں معطل رہیں گے اور عیدالفطر انتہائی سادگی سے منائی جائیگی۔ مرکزی تنظیم کی ہدایت پر اے این پی خیبرپختونخوا کرونا وبا کی وجہ سے امسال بھی عید سادگی سے منائیگی۔

    باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عہدیداران اپنے حجروں میں کسی قسم کی سرگرمی سے گریز کریں اور ہجوم سے بچیں۔ ولی باغ چارسدہ سمیت تمام عہدیداران کے حجروں میں کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ان وبائی حالات میں احتیاط کیجیئے، اپنے گھروالوں کے ساتھ عید منائیں اور کورونا سے بچنے کی بھرپور کوشش کیجئیے۔

    فواد چودھری باز نہ آئے،رویت ہلال کمیٹی کے بعد ایک اور اہم ادارے کیخلاف بول پڑے

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    انہوں نے کارکنان اور پوری قوم پر زور دیا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ بے احتیاطی سے آپ کا اور آپ کے اردگرد افراد کا بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، نادار اور مستحقین کا خاص خیال رکھیں۔عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ ان لوگوں کو بھی شامل کریں جو استطاعت نہیں رکھتے۔ جتنا ہوسکیں غریب افراد کا خیال رکھئیے تاکہ وہ بھی ہماری اور آپ کی طرح خوشیوں سے بھرپور عید گزار سکیں

  • سکھ نوجوان  کی بازیابی کیلئے سکھ برادری کا وزیر اعظم نوٹس لینے کا مطالبہ

    سکھ نوجوان کی بازیابی کیلئے سکھ برادری کا وزیر اعظم نوٹس لینے کا مطالبہ

    پشاور سے اغوا ہونیوالے سکھ نوجوان اوی ناش سنگھ کی بازیابی کیلئے پشاور کے سکھ برادری نے وزیر اعظم عمران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    پشاور پریس کلب میں سکھ رہنما چیئرمین سردار پرویندار سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ اوی ناش سنگھ اغوا کیس کو 45 دن ہوچکے مگر پشاور گلبرک پولیس ناقص تفتیش کے باعث اوی ناش سنگھ کو بازیاب کروانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ اوی ناش سنگھ کی فیملی اور سکھ کمیونٹی وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت آئی جی خیبر پختونخوا سے اپیل کرتے ہیں کہ اوی ناش سنگھ اغوا کیس کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اسے بازیاب کراکر اسکے خاندان والوں کو انصاف دیا جائے

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

    چیرمین سردار پرونیدر سنگھ نے کہا کہ ہم ایک سچے پاکستانی ہیں اور ملک اور وقوم کی خاطرمر مٹنے کو بھی تیار ہیں انہوں نے اوی ناش سنگھ کو سہی سلامت واپس گھر لانے واے کو ایک لاکھ نقد کیش دینے کا اعلان بھی کیا

    واضح رہے کہ پشاور کے تھانہ گلبرگ میں 28 مارچ کو سردار پرویندر سنگھ کی مدعیت میں بھائی اوی ناش سنگھ کی گمشدگی کا درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں چار افراد کو نامزد کیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے تاہم اس میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی اور نامزاد افراد کی عدالت نے قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔

    دوسری جانب قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ھم آھنگی ضلع پشاور کے چیئرمین مولانا اقبال شاہ حیدری اور جنرل سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اغوا ہونے والے سکھ شہری اوی ناش سنگھ کی عدم بازیابی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں خصوصا” اقلیتی برداری کا تحفظ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ہے، ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود اوی ناش سنگھ کی بازیابی میں کوئی پیش رفت نہ ہونے سے سکھ برادری میں احساس عدم تحفظ کا پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے ، اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے سکھ برادری کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ھم اھنگی مشکل کی اس گھڑی میں سکھ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے تفتیشی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اوی ناش سنگھ کی بحفاظت بازیابی جلد از جلد یقینی بنائی جائے اور اغوا کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے،

  • محکمہ ریلوے پشاور کا عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ ڈی سی او پشاور

    محکمہ ریلوے پشاور کا عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ ڈی سی او پشاور

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن نے عید الفطر میں لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی بندش اور ممکنہ رش کے پیش نظر 10 مئی سے پشاور تا راولپنڈی عید سپیشل ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے خالیہ لاک ڈاون میں پشاور سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بلاتعطل جاری رہے گی

    پشاور سے روزانہ کی بنیاد پر کراچی اور کوئٹہ کے لیے ٹرینیں چلتی ہیں اضافی رش سے بچنے اور مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عید کی تعطیلات 10 مئی تا 16 مئی صبخ 9 بجے عید سپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے راونہ ہوا کرے گی یہ ٹرین نوشہرہ ،جہانگیرہ ، اٹک سٹی حسن ابدال ،ٹیکسلا ، گولڑہ شریف سٹاپ کرتی ہوئی

    دن 12.30 راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور پھر دن 2 بجے انہی سٹیشنوں پر رکتی ہوئی شام 5.30 پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی ڈی سی او پشاور کا مزید کہنا تھا کہ مسافر ریلوے کیطرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو فالو کریں تاکہ اس وبائی صورتحال میں ٹرین آپریشن جاری رہے

  • جج کے قتل کے بعد ملزمان کی جج کے بیٹے کو دھمکیاں

    جج کے قتل کے بعد ملزمان کی جج کے بیٹے کو دھمکیاں

    جج کے قتل کے بعد ملزمان کی جج کے بیٹے کو دھمکیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے جج آفتاب آفریدی شہید کے بیٹے عبدالماجد ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد آفتاب آفریدی کو صوابی میں بے دردی سے شہید کیا گیا،

    عبدالماجد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ میری والدہ،بیوی اور معصوم بچے کو بھی شہید کیا گیا، پولیس اور اعلی حکام کی اب تک کارکردگی سے مطمئن ہوں،ملزمان میں صرف عبدالطیف آفریدی نے انٹرم بیل پشاور ہائی کورٹ سے کروائی ہے، عبدالطیف کی جانب سے مجھے اور گھروالوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں،شہید والد نے قلم دیا ہے نا کہ پستول، مجھے اور فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری لطیف آفریدی پر ہو گی،

    عبدالماجد ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث اور نامزز ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے،عبدالطیف آفریدی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ کئی عرصے سے چل رہا ہے، پشاور ہائی کورٹ اس واقعہ کو سنجیدہ لے، گرفتار ملزمان میں سے تین م نے اعتراف جرم کیا ہے،جن میں عبدالطیف کا بھتیجا بھی شامل ہے،

    واضح رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کو صوابی میں موٹر وے انٹرچینج کے قریب مبینہ طورپر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر مسلح افراد کی طرف سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس میں ان کے ہمراہ خاتون خانہ اور شیرخوار بچہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے ڈی پی او صوابی محمد شعیب کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ھے اور اس تہرے قتل کی دعویداری مرحوم کے بیٹے کی مدعیت میں سپریم کورٹ آف پاکستان بار ایسوسی ایشن کے صدر معروف قانون دان عبداللطیف آفریدی، ان کے بیٹے دانش آفریدی، جمال آفریدی ولد گل مت شاہ، عابدخان ولد وزیر اکبر، مخمد شفیق ولد بادشاہ خان اور جمیل ولد گل مت شاہ پر کی گئی ھے

    قبل ازیں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی نے صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج کے قتل میں مقدمہ میں نامزد ہونے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ جج کے قتل کے معاملے سے میرا یا میرے بیٹے دانش کا کوئی تعلق نہیں

  • خوشخبری ملتے ہی  مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر سجدہ ریز ہو گئے

    خوشخبری ملتے ہی مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر سجدہ ریز ہو گئے

    خوشخبری ملتے ہی مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر سجدہ ریز ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کو ماہ رمضان میں بڑی خوشخبری مل گئی

    مریم کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے 22اپریل کو کیپٹن (ر) صفدر کی عدم پیشی کے باعث فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

    کیپٹن (ر) صدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل از گرفتاری دائر کی تھی ، نیب ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہا ہے ۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا مشکور ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی دعائیں قبول ہوگئیں،اسی طرح کا انصاف ملتا رہا تو ریاست مضبوط ہو گی،مجھے میرے صوبے میں ہی انصاف ملا،جن لوگوں نے میری ضمانت کیلئے دعائیں کی شکریہ ادا کرتا ہوں عدالتیں جرات دکھاتی ہیں جب انصاف کے فیصلے کرتی ہے ،کیپٹن ر صفدر نے ضمانت ملنے پر احاطہ عدالت میں ہی شکرانے کے نوافل ادا کئے

    واضح رہے کہ کیپٹن ر صفدر کو نیب نے طلب کیا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    میری توبہ، میں یہ کام نہیں کر سکتا، کیپٹن ر صفدر نے کس کو ایسا کہہ دیا؟

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟

    "اندھیری” رات گزار لی، کیپٹن ر صفدر نے کس پر لگایا شرمناک الزام

    کیپٹن ر صفدر کی ایک اور کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    کیپٹن ر صفدر بیمار، روزہ بھی توڑ دیا، ہسپتال منتقل

  • خیبرپختونخوا : 24 گھنٹوں میں کورونا سے کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ، تشویشناک  ناک اعداد وشمار آگئے

    خیبرپختونخوا : 24 گھنٹوں میں کورونا سے کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ، تشویشناک ناک اعداد وشمار آگئے

    باغی ٹی وی :خیبرپختونخوا 24 گھنٹوں میں کورونا سے کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ، تشویشناک ناک اعداد وشمار آگئے

    محکمہ صحت.خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید22 افراد جاں بحق ہوگئے ، صوبہ بھر میں میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار156 ہوگئی.خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید584 افراد متاثر .خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ14 ہزار 661 ہوگئی.

    خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1109مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،.خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد98 ہزار45 ہوگئی .پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے .

    ادھر این سی او سی کے اجلاس میں شہروں میں لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‏وبامیں اضافہ مخصوص شہروں میں طبی سہولیات کی کمی کاباعث بن رہا، لاک ڈاؤن سےمتعلق ‏حتمی فیصلہ فریقین کی مشاورت کےبعدلیاجائےگا۔
    اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران تجویز کردہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش جبکہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

    این سی او سی نے کیمبرج امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی نظر ثانی کی اور کہا کہ امتحانات وزارت تعلیم کے فیصلے کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں، ایک امتحانی مرکز میں پچاس سے زیادہ امیدوار نہ بٹھائے جائیں۔ وزارت تعلیم کیمرج امتحانات منعقد کرواتے ہوئے تمام تر حفاظتی تدابیر کے عملدرامد کو یقینی بنائے.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 40 سے 50سال والےافراد کی رجسٹریشن کا کل سےآغاز ہو گا جب کہ ‏‏60 سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسی نیشن کافیصلہ کیا گیا ہے۔

  • فیس بک منیٹائزیشن آن کرنےکیلئےخیبرپختونخوااسمبلی کا اہم قدم

    فیس بک منیٹائزیشن آن کرنےکیلئےخیبرپختونخوااسمبلی کا اہم قدم

    فیس بک منیٹائزیشن آن کرنےکیلئےخیبرپختونخوااسمبلی کا اہم قدم

    باغی ٹی وی :پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنےکیلئےخیبرپختونخوااسمبلی میں قراردادمنظور کر لی گئی ، قراردادممبرصوبائی اسمبلی ضیااللہ بنگش نےپیش کی، پاکستان میں فیس بک کے5کروڑصارفین ہیں،دیگرممالک میں فیس بک منیٹائزیشن آن ہے،دیگرممالک میں صارفین فیس بک کے استعمال سے پیسےکمارہےہیں.وفاقی حکومت پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنےکیلئےوفاقی حکومت اقدامات اٹھائے،

    اس سے پہلے انہوں نے کہا ہمارے نوجوانوں اور آئی ٹی انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی جانب سے پاکستان میں فیس بک کی منیٹائزیشن آن کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر فیس بک سے رابطہ کیا۔

    مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یوٹیوب کی طرح فیس بک بھی پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرے تا کہ ہمارے نوجوان اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ لوگ فیس بک سے پیسے کما سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کا ایک بہتر امیج پروموٹ کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان فیس بک سے پیسے کما سکیں اور اس جدید دور میں یہ ان کے لیے آمدنی کا زریعہ بنے۔

    ضیاء اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک کی منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے باقاعدہ اقدامات شروع کر دیے انشاءاللہ جلد ہمارے نوجوانوں کو خوشخبری ملے گی، اور فیس بک ہمارے نوجوانوں کے لیے پیسے کمانے کا زریعہ بنے گا۔

    اس اقدام سے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی بھی بین الاقوامی سطح پر پروموشن ہو گی اور پاکستان کا ایک بہتر امیج پروموٹ ہو گا جبکہ پاکستان کی معیشت پر بھی مثبت اثر پڑے گا اور بہتر ہو گی

    خیال رہے کہ دیگر شوشل میڈیا جیسے یو ٹیوب وغیر ہ سے پیسے کمانے کا رجحان عام ہوچکا ہے . اس حوالے سے فیس بک پر بھی یہ سہولت ہے لیکن پاکستان میں فیس بک کمپنی نے اس کو محدود کر رکھا ہے .