Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ،5 دن میں کتنے واقعات ہوئے؟

    خیبرپختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ،5 دن میں کتنے واقعات ہوئے؟

    خیبرپختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ،5 دن میں کتنے واقعات ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 5 دن کے دوران نوشہرہ میں 3 زیادتی کے کیسز سامنے آئے۔

    ڈی پی او نوشہرہ کاشف کا کہنا ہے کہ پبی چوکی ممریز میں 9 سالہ بچے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ زیادتی کیسز میں زیادتی کرنے والے چاروں ملزمان کم عمر ہیں،تمام واقعات میں ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں

    ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات نوشہرہ کلاں میں 10 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقع سامنے آیا۔کاکا صاحب میں بچی عوض نور کو قتل کیا گیا تھا

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    مانسہرہ، کمسن بچے سے 100 سے زیادہ بار بدفعلی کا ملزم "جسمانی” ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی پری کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    والد نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو میرے اور بیوی کے سامنے سزا دی جائے۔عوض نور کے والد اسجد جہاں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں تھا، وہیں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی۔ بیٹی نے سائیکل والا بستہ اور چاکلیٹ لانے کی فرمائش کی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے متاثرہ بچی کے گھر پر ان کے والد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والوں نے انسانیت کی تذلیل کی ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر کام شروع کردیا ہے اور بہت جلد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ اغوا کرلیا گیا ،جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کا گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

     

  • ایسا کیا ہوا کہ خواجہ سراؤں نے تھانے پر کیا حملہ، پولیس نے کیا جواب ایکشن

    ایسا کیا ہوا کہ خواجہ سراؤں نے تھانے پر کیا حملہ، پولیس نے کیا جواب ایکشن

    ایسا کیا ہوا کہ خواجہ سراؤں نے تھانے پر کیا حملہ، پولیس نے کیا جواب ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینگورہ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج نہ کرنے پرخواجہ سراوَں نے احتجاج کیا ہے ،مشتعل خواجہ سراوَں نے مینگورہ تھانے پر پتھراوَکیا جس کے بعد مینگورہ روڈ بند ہو گیا،پولیس نے متعدد خواجہ سراوَں کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا

    خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہم پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو چھوڑ دیا، ایس ایچ او مینگورہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک بحال کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی،خواجہ سرا نعمت علی اور سجاد علی اور حسین علی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا،نعمت علی کے کہنے پر ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان نے کو عدالت نے ضمانت دی ہے،

    ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی ضمانت پر خواجہ سرا وَں نے مشتعل ہو کر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا

    واضح رہے کہ  ماہ اکتوبر میں پنجاب کے شہر بوریوالہ میں خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا،کچہری میں جب خواجہ سرا اپنے وکیل کے پاس فیس دینے کے لئے آیا تو اسے جاننے والا ایک نوجوان اورنگ زیب بھی وہاں آگیا،اس نے خواجہ سرا سے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے اپنے ساتھ چلنے کو کہا انکار پر انکے مابین ہاتھا پائی شروع ہوگئی ،نوجوان کے ساتھیوں نے خواجہ سرا پر شدید تشدد کیا تھا.

    واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری آواز بلند کرتی رہتی ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

    خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔

  • جس نے گروپ بنانا ہے وہ تحریک انصاف چھوڑ دے، شوکت یوسفزئی برس پڑے

    جس نے گروپ بنانا ہے وہ تحریک انصاف چھوڑ دے، شوکت یوسفزئی برس پڑے

    جس نے گروپ بنانا ہے وہ تحریک انصاف چھوڑ دے، شوکت یوسفزئی برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں ہے،ایک مخصوص ٹولہ اس طرح کی افواہیں پھیلاتا ہے، وزیراعظم نےجس کووزیراعلیٰ بنا دیا وہی ہماراوزیراعلیٰ ہے،

    شوکت یوسفزیہ نے مزید کہا کہ فاٹا کا انضمام معمولی کام نہیں تھا،کابینہ اجلاس میں کسی قسم کاجھگڑانہیں ہوا،جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے،وزیراعلیٰ کے پی مکمل بااختیارہیں،کسی کے کہنے  سے وزیراعلیٰ کوہٹایا نہیں جاسکتا،

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہرضلع میں علیحدہ علیحدہ جوونائل کورٹس بنائی جائیں گی،تحریک انصاف ایک ہے، جو گروپ بنانا چاہتا ہے وہ پارٹی چھوڑ دے، صوبائی حکومت کوغیرمستحکم کرنے کیلئے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، اختلافات جمہوریت کاحسن ہیں،کابینہ اجلاس میں لڑائی کی خبروں کی تردیدکرتاہوں

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ کمسن بچوں کے حوالہ سے عدالت کی منظوری دی گئی ہے،ہرضلع میں علیحدہ علیحدہ جوونائل کورٹس بنائی جائیں گی،

    واضح رہے کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے وزراء کے اختلافات بھی سامنے آگئے، صوبائی وزراء نے صوبائی امور میں وفاق کی مداخلت، بد انتظامی اور ناقص طرز حکمرانی سے متعلق وزیر اعلیٰ کو تحفظات سے کر دیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ اراکین نے وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی جس میں اراکین نے صوبے میں بد انتظامی اور کرپشن کے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، وزراء کا صوبے میں ناقص طرز حمکرانی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزراء نے صوبائی حکومت کے امور میں وفاق کی مداخلت کی شکایات بھی کیں، وزراء کا کہنا تھا کہ صوبے میں شدید مالی اور بد انتظامی ہے، مالی بے قاعدگیوں کے الزامات والے وزراء کو دوبارہ کیوں لیا گیا اور الزامات کے باوجود وزارتیں کیوں دی گئیں۔

  • درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں درندگی کا نشانہ بننے والی ننھی پری کے والد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    والد نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو میرے اور بیوی کے سامنے سزا دی جائے۔عوض نور کے والد اسجد جہاں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں تھا، وہیں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی۔ بیٹی نے سائیکل والا بستہ اور چاکلیٹ لانے کی فرمائش کی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے متاثرہ بچی کے گھر پر ان کے والد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والوں نے انسانیت کی تذلیل کی ہے، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر کام شروع کردیا ہے اور بہت جلد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے راستہ اغوا کرلیا گیا ،جسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کا گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بچی کے چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکالی گئی اور پھر اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

    بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا بچی اور ملزمان کے نمونے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر علاقہ بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے

  • ایسا کیا ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں شہریوں نے دھرنا دے دیا

    ایسا کیا ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں شہریوں نے دھرنا دے دیا

    ایسا کیا ہوا کہ مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں شہریوں نے دھرنا دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور ناجائز جرمانوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی، ٹائر جلاکر احتجاجا روڈبند کردیا.

    ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کلاں میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور واپڈا کے مقامی افسران کی جانب سے کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کے نام پر صارفین پر25ہزار سے زائد کے جرمانوں اور پکڑ دھکڑ کیخلاف عوام مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئی۔ سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے درازندہ موڑ پر ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب/کوئٹہ بین الاصوابائی شاہر پر رکائوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلاکر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    مظاہرین نے الزم عائد کیا کہ واپڈا ٹیموں نے کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کی آڑ میں صارفین پر25/25ہزار کے ناجائز جرمانے عائد کئے اور کئی افراد کو بجلی چوری کے الزام میں تھانے میں بند کرادیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناروا لوڈ شیڈنگ، ناجائز جرمانوں کے خاتمے اور گرفتار افراد کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے

  • روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

    روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

    روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

    باغی ٹی وی : آٹا ، روٹی کا جیسے ہی بحران چلا ہے اس میں عوام کو ہی کو نقصان ہوا ہے . حکومت نے ایک طرف تو عوام کو یہ تاثر دیا ہے انہوں نے روٹی کی قیمت نہیں بڑھنے دی دوسری طرف روٹی کے سائز میں نان بائیوں کی بات مان کر عوام کو چونا لگایا ہے. صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے آگے گٹھنے ٹیک دیے۔ نان بائیوں کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نان بائی 115 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت کریں گے۔ روٹی کی نئی قیمت کے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں روٹی کی نئی قیمت اور مقدار کا تعین کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں روٹی کا وزن دو مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال دس روپے میں فروخت ہونے والی روٹی قانونی طور پر 140 گرام کی ہونا لازمی تھی۔ اس سے قبل اسی روٹی کا وزن 170 گرام ہوتا تھا جو اب 115 گرام کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

  • باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

    باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

    باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے کالج میں نصب بم ناکارہ بنا دیئے گئے

    دہشت گردوں کی جانب سے نجی کالج میں 26 بم نصب کئے گئے تھے اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے مین لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے کالج میں لگائے گئے 26 بموں کو ناکارہ بنا دیا، بم ڈسپوزل سکواڈ باجوڑ کے انچارچ صوبیدار احسان اللہ ٹیم کے ہمراہ پہنچے اور باجوڑ کے علاقہ تحصیل خار کے عنایت قعلہ کالج میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب بم ناکارہ بنا دیئے،

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا،واقعہ کے بعد علاقے میں‌سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    قبل ازیں تین دن قبل بھی سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کیطرف سےنصب کردہ ایک دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا. باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکوارڈ کے انچارج نائب صوبیداراحسان اللہ اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتےہوئےنصب کردہ ایک دیسی ساختہ بم بروقت ناکام بنادیااور علاقہ کو بڑے تباہی سے بچالیا۔

  • بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں کب جمع کروائے گی؟ اہم خبر

    بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں کب جمع کروائے گی؟ اہم خبر

    بی آر ٹی منصوبہ، ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں کب جمع کروائے گی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آرٹی پشاورمنصوبے کی 45روز میں ایف آئی اے تحقیقات کے حوالہ سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاوربی آرٹی منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ آخری مراحل میں ہے،تحقیقاتی رپورٹ 24 جنوری تک ہائیکورٹ میں جمع کی جائے گی،

    پشاورہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ 10دسمبرکو موصول ہوا تھا، منصوبے  کے چند تکنیکی معاملات واضح کرنے کے بعد رپورٹ جمع کی جائے گی، تحقیقات میں پشاورہائیکورٹ کے تمام سوالات کا احاطہ کیا گیا ہے،تکنیکی معاملات کے لیےاین ایچ اے اور دیگراداروں کی خدمات حاصل کی گئیں

    بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات کاعدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا گیا، خیبرپختونخواحکومت اور پی ڈی اے نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست سپریم کورٹ پشاوررجسٹری میں دائرکی گئی،

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے کوتحقیقات سے روکنے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے، پشاورہائیکورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ کےفیصلےکو کالعدم قرار دیاجائے،

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی.

    ایف آئی اے نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات پشاورہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد کی جا رہی ہیں،پشاورہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے 45 دن میں تحقیقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ہائی کورٹ کی تفصیلی فیصلہ میں منصوبہ کی ٹوٹل لاگت سمیت کئی سوالات اٹھائے گئے تھے.

    ایف آئی اے تحقیقات کے بعد ایک جامع رپورٹ تیارکرکے پشاورہائی کورٹ کو پیش کریگی۔

  • الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے ، صدر پی پی خیبر پختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید

    باغی ٹی وی: اسلام آبادصدر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا ھمایون خان نے کہا ہے کہ شوکت یوسف زئی کا بیان الٹا چور کوٹوال کو ڈانٹے کی طرح ہے ، نان بائی کے پی میں ھڑتال پر ہیں سندھ حکومت کیسے ذمہ دار ہے ؟ھمایوں خان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کیا بی آر ٹی میں تاخیر کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے ، خیبر پختونخوا پر نالائقوں کا ٹولا مسلط ہے ، خیبر پختونخوا کے سارے وسائل سیٹھ جہانگیر ترین سمیٹ رہے ہیں ،

  • آٹے کا بحران، نابنائی ایسوسی ایشن نے کیا ہڑتال کا اعلان

    آٹے کا بحران، نابنائی ایسوسی ایشن نے کیا ہڑتال کا اعلان

    آٹے کا بحران، نابنائی ایسوسی ایشن نے کیا ہڑتال کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا،نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، حکومت اور نانبائیوں کے درمیاں روٹی کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے.

    روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے صوبے تک ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی، ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا،

    دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، نانبائیوں کو آٹے سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں،

    وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔