Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور کے شہریوں کے مسائل کا حل اب الگ انداز سے

    پشاور کے شہریوں کے مسائل کا حل اب الگ انداز سے ہوگا

    باغی ٹی وی : پشاور میں شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کرنے لیے انتظامیہ نے ریونیو دربار شروع کر دیا، شہری بھی عرصہ دراز سے درپیش مشکلات کے حل کےلیے پہنچ گئے۔ ریکار ڈ میں غلطیوں اور کوتاہی پر دو پٹواریوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔
    پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ریونیو دربار کا آغاز کردیا، اراضی سے متعلق مشکلات اب موقع پر حل ہوں گی، شہری بھی سہولیات سمیت زمین کے نقولات، فردات سمیت دیگر اسناد کی جلد فراہمی کے اقدامات پر مطمئن ہیں، کہتے ہیں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے ہی دن سینکڑوں درخواست دہندگان نے ریونیو دربار میں افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا جن کو موقع پر حل کیا گیا۔

  • ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

    ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟

    ایک اور ٹرین حادثہ،2 بچوں سمیت کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ٹرین حادثہ ہوا ہے، پھاٹک نہ ہونے کے باعث خاتون ،کمسن بچوں سمیت 4 افراد ریل کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے، نواحی علاقے امان گڑھ کے قریب 6افراد پشاور سے پنڈی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آئے، جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے، زخمیوں میں 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق افراد میں تاج محمد، اس کی بھابھی نازیہ اور 2 کمسن بچے شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ فیملی چارسدہ کی رہائشی ہے، متاثرین ٹرین کی پٹری عبور کررہے تھے،حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا،

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

    بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

    بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاورمنصوبے کی تحقیقات کا معاملہ ایک بارپھرلٹکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا،  صوبائی حکومت نے ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیلئےکیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کرادیں گے،سپریم کورٹ منصوبے کی نیب تحقیقات پہلےہی روک چکی ہے،دوباہ کیس نہیں کھولاجاسکتا.

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی

  • شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان وطن پر قربان

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان وطن پر قربان

    شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان وطن پر قربان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے حساس معلومات کی بنیاد پرآپریشن کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بویاکے دیہات چارخیل میں کیا گیا،آپریشن کے دوران2 دہشتگرد مارے گئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حوالدارشیرزمان اورسپاہی محمد جوادشہید ہوگئے.

    ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقہ میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور اطراف کے تمام راستے بند کئے گئے تھے، پاک فوج نے دہشت گردوں‌کی اطلاع پر آپریشن کیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 12 نومبر کو بھی ،شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں،شہدا میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شامل تھے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ سفر میں تھے،اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا .اقبال وزیر محفوظ رہے تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا تھا.

    اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج پر فائرنگ کی گئی تھی، اباخیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید اور ایک زخمی، جوابی کاروائی کے دوران پی ٹی ایم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے،

    واضح رہے کہ  جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،

    ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں سنائپر گن سے فائرنگ

    ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،

    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

    پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث‌ رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بحریہ ٹاؤن دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں اپنے گھر بھی بیچنے پڑیں لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان کیساتھ جو معاہدہ ہوا اسے پورا کریں گے۔ میرے بچے اوورسیز پاکستانی ہیں۔ برطانوی عدالتوں نے واضح کہا ہے کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا۔ ہم مسائل کے باوجود پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔ ہم نے سپریم کورٹ میں پیسے جمع کرانے ہیں۔سپریم کورٹ سے ہونیوالے معاہدے پر عمل ہوگا۔

    ملک ریاض کیس پر کس نے بات کرنے سے منع کیا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    بحریہ ٹائون کے سیل آفس کا افتتاح پشاور کے جی ٹی روڈ پر واقع ترناب فارم کے علاقے غفران آباد میں کیا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے بزنس کمیونٹی اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

    ملک ریاض نے مزید کہا کہ پاکستان میں جہاں بحریہ ٹاؤن جاتا ہے، وہ شہر بدل جاتا ہے۔ آج پشاور میں پراجیکٹ کا افتتاح کیا ہے۔ پشاور کے عوام کا معیار زندگی بھی بہتر کریں گے۔ دنیا کی ہر چیز یہاں بنائی جائے گی۔ کوشش کریں گے کہ بہتر سے بہتر کام کر سکیں۔ پشاور کے شہریوں کو بھی تعلیم، اسپتال اور اعلیٰ رہائش فراہم کریں گے ۔

    ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پیسہ پاکستان آنا چاہیے اور ان کی طرح اورلوگوں کو بھی پیسہ پاکستان لانا چاہیے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے ایک سال انکوائری کی، این سی اے کہتی ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سول معاملات پر تصفیہ ہواہے، ہمارا پاکستان کی حکومت کے ساتھ کوئی معاملہ نہیں۔

  • پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد کا اگلا ٹارگٹ کونسا شہر تھا؟

    پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد کا اگلا ٹارگٹ کونسا شہر تھا؟

    پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد کا اگلا ٹارگٹ کونسا شہر تھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بس سٹینڈ سے خاتون دہشت گرد کو گرفتارکر لیا ہے اور اس کے قبضے سے بم بھی برآمد کر لیا گا،

    ایس پی سٹی پشاور کا کہنا ہے کہ دہشتگرد لاہورمیں کسی پبلک مقام کونشانہ بنانا چاہتے تھے، بی ڈی یو نے پرائما کارڈ لگے بم کوناکارہ بنا دیا،ایس پی کے مطابق خاتون دہشتگرد بارودی مواد لاہورمنتقل کررہی تھی،خاتون دہشتگرد کوحاجی کیمپ اڈہ سےگرفتارکیا گیا،گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،پشاور میں دہشت گردی منصوبہ ناکام ہونےپربارودی مواد لاہور منتقل کیاجارہاتھا،

    دہشت گرد خاتون کی گرفتاری کے بعد اسکی نشاندہی پر 4 ساتھی بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جنہیں تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.بارودی مواد کو پریما کارڈ اور ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا،ایس پی سٹی پشاور کے مطابق دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے.

  • پی ٹی آئی  کے رہنما معراج خالد  وفات پا گئے

    پی ٹی آئی کے رہنما معراج خالد وفات پا گئے

    پی ٹی آئی کے رہنما معراج خالد وفات پا گئے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٸی) کے رہنما معراج خالد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے جنہیں آج شام شاہ پور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ان کی وفات پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مجھے معراج خالد کی اچانک وفات کا سن کر انتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی ہے، وہ تحریک انصاف کا بہت بڑا اثاثہ تھے۔

    انہوں نے کہا کہ معراج خالد ایک اچھے اور ہمدرد انسان تھے اور ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کرتے تھے، ان جیسے مخلص کارکن بہت کم پیدا ہوتے ہیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں ان کی جدائی کو کیا الفاظ دوں، اللہ ان کی مغفرت کرے اور خاندان اور دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

  • صوبائی وزیر صحت مشکل میں، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ سب کابینہ پریشان

    صوبائی وزیر صحت مشکل میں، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ سب کابینہ پریشان

    صوبائی وزیر صحت مشکل میں، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ سب کابینہ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت نے صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا،خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج پشاور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر ضیاء الدین آفریدی نے وزیر صحت کی جانب سے تشدد کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا

    درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھا کہ ہشام انعام اللہ نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا ، سر اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کی وجہ سے زخم آئے ، نو دن ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علا ج رہا ،واقعے کی فوٹیج کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ، یونیورسٹی ٹائون تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے گیا ، یونیورسٹی ٹائون کی پولیس واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج سے انکاری ہے ،

    ایڈیشنل سیشن جج پشاور تنویر اقبال نے درخواست گذار کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے پولیس سٹیشن یونیورسٹی ٹائون کے ایس ایچ او کو وزیر صحت کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیدیا گیا

  • سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کو 800 واقعات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے۔

    ایڈز کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سالانہ 500 سے 600 تک نئے متاثرہ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، ایڈز سے متاثرہ افراد میں 27 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ 2005 سے اب تک صوبے میں ایڈز کا شکار ہونے والے 5 ہزار 423 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں.

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    محکمہ صحت پشاور نے خیبر پختونخواہ کی جیلوں کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ کی مختلف جیلوں میں 12 قیدی ایڈز کے مریض ہیں جن میں سے سنٹرل جیل پشاور میں تین، مردان میں دو اور ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، تیمر گرہ میں ایک ایک قیدی ایڈز میں مبتلا ہے.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث ایک ہزار 56 تک جاپہنچی ہے۔ ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

    اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

  • کپتان کو ملی آج پھر بڑی کامیابی، متحدہ اپوزیشن میں سوگ کی کیفیت

    کپتان کو ملی آج پھر بڑی کامیابی، متحدہ اپوزیشن میں سوگ کی کیفیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ سینیٹرمنتخب ہو گئے،ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کیے.

    ڈالے گئے ووٹوں میں سے135 ووٹ درست قرارجبکہ 4 مسترد کئے گئے،مجموعی طورپر 139 ووٹ کاسٹ ہوئے جماعت اسلامی کے3 امیدواروں نےووٹ کاسٹ نہیں کیا.

    پی ٹی آئی کےذیشان خانزادہ اوراپوزیشن کے فرزندعلی وزیرمدمقابل تھے، فرزند علی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار تھے. حکمران جماعت کو 145 کے ایوان میں 104 ووٹ اور اپوزیشن اتحاد نے کل 31 ووٹ حاصل کیے

    خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 96، ایم ایم اے کے 18، اے این پی کے 12، ن لیگ کے 6، پی پی پی 5، آزاد 6 اور ق لیگ کا ایک ممبر تھا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 ممبران ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کے جرگہ کے بعد انتخابات سے اپنا امیدوار دستبردار کرانے اور پی پی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا

    نشست پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر خانزادہ خان کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ مستعفی ہونے والے سینیٹر خانزادہ خان کے فرزند ہیں۔ جنہوں نے آج سیٹ جیت لی.