Baaghi TV

Category: پشاور

  • وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے،مولانا کو ایسا کس نے کہا؟

    وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے،مولانا کو ایسا کس نے کہا؟

    وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے،مولانا کو ایسا کس نے کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود معاشی استحکام کی طرف جارہا ہے،وزیراعظم کا استعفیٰ حلوا نہیں جو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا جائے،فضل الرحمان اسلاموفوبیا کو مضبوط کر رہے ہیں،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ کےباعث مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا،حکومتوں کے فیصلے سڑکوں پر نہیں ہو سکتے، فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہرہیں تو سب کو باہر لانا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے جو چندہ اکھٹا کیا اس کا بھی حساب دینا ہوگا،فضل الرحمان کی سیاست اپنی قیمت لگوانا ہے

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    آزادی مارچ کے شرکا 5 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

  • مردان، سابق وزیراعلیٰ کے گھر دھماکا

    مردان، سابق وزیراعلیٰ کے گھر دھماکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی امیر حیدر ہوتی کے گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے باعث 2 ملازمین زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    مردان میں 5 افراد قتل، قاتل کون؟

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    گیس دھماکے میں امیر حیدر ہوتی محفوظ رہے ،دھماکہ گیس لیکج کے باعث سکیورٹی گارڈ کے کمرے میں ہوا دو ملازم شدید زخمی ہوئے،ملازم امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملازم کمرے میں کپڑے استری کررہاتھا کی اس دوران دھماکہ ہوا،

    مردان میں طالبات کو حکومت نے ایسا کیا دے دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ گئے

  • مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی تقریرنشرنہ کرنے کا معاملہ، پشاورہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،پشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی کی آواز کو دبانا آئین کے آرٹیکل 19اور پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے،نجی چینلزمولانا فضل الرحمان کی تقریرنشرنہ کرنے کے احکامات پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں،

    آزادی مارچ، جلسے کے بعد دھرنا ہو گا یا نہیں؟ شہباز شریف پریشان

    عدالت نے جے یو آئی کے سربراہ کی تقریر نشر نہ کرنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردےدی، عدالت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر چیئرمین پیمرا کے زبانی احکامات پر روکی گئی جو غیرقانونی ہے،جتنا وقت حکومت کو دیا جاتا ہے اتنا ہی وقت ٹی وی چینلزپراپوزیشن کوبھی دیا جائے،

    آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

    آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

    شہباز شریف آزادی مارچ میں جائیں گے یا ……..؟

     

  • عالمی برادری کشمیریوں‌ کو ان کا حق دلانے کیلئے کردار ادا کرے، محمود خان

    عالمی برادری کشمیریوں‌ کو ان کا حق دلانے کیلئے کردار ادا کرے، محمود خان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 انسانی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے جب بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی گئی،

    پشاور۔27اکتوبر(اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انکے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت نے تمام انسانی حقوق روندھتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں زبردستی اپنی فوج داخل کی اور وہاں کے عوام کو اپنے حق خود ارادیت سے محروم کردیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر ی عوام جس طرح بھارتی سرکارکے ظلم و ستم کا شکار ہیں،وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ بوڑھے، جوان، خواتین اور یہاں تک کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں و ہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ ان کی جدوجہدضرور کامیاب ہو گی اوروہ امن اور خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر شروع کریں گے،

    انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دْنیا ریاستی جبر کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اصولی موقف کی تائید کرتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے آس لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ ان کی قسمت کا فیصلہ حق اور اْصولوں کی بنیاد پر کریں اور بھارت کے ظلم و ستم سے انہیں نجات دلائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھارت کا دوہرا معیار سب کے سامنے ہے کہ کس طرح وہ طاقت کے نشے میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بن کر بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالا جائے کیونکہ زور زبردستی سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔ وزیراعلیٰ نے جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کے قیام کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے مشروط کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیری عوام پر ظلم کے خاتمے اور انہیں آزادی سے جینے کا حق دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میںبڑی دلیری اور دلائل کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ ہم عمران خان کی والہانہ قیادت میں کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے اور مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

  • جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی گرفتاری سے متعلق کیا ہیں اطلاعات؟ بڑی خبر آ گئی

    جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی گرفتاری سے متعلق کیا ہیں اطلاعات؟ بڑی خبر آ گئی

    جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد اکرم درانی کی سوشل میڈیا پر گرفتاری کی خبریں گردش میں ہیں،

    نام نہاد بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو گیا، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایک طرف مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ شروع ہو گیا ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس امر کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما محمد اکرم درانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم جمعیت علماء اسلام ف کے لیڈر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی ہے، جے یو آئی لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد انہیں بہت لوگوں کی فون کالز آرہی ہیں، چونکہ آزادی مارچ کا انتظام ان کے ہاتھوں میں ہے اس لیے گرفتاری کی افواہ اڑنے کے بعد کارکنوں اور علاقائی منتظمین کے بھی بہت زیادہ فون آرہے ہیں،

    اکرم درانی نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی حکومت کی طرف سے کسی کارکن کو کوئی تکلیف ہو تو میرے نمبر پر رابطہ کریں، پورے ملک کے کارکنوں کی ذمہ داری میری ہے، حکومت اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گی تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، ادھر جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما مولانا عطاءالرحمان نے بھی کہا ہےکہ حکومت نےحافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ اور مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لئے ہم بھی اب ریڈ زون میں داخل نہ ہونے سے متعلق کئے گئے دعویٰ کے پابند نہیں رہے،

  • ن لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے، ایسا کس نے کہہ دیا

    ن لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے، ایسا کس نے کہہ دیا

    ن لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے، ایسا کس نے کہہ دیا

    پشاور۔26اکتوبر(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں تاہم ڈنڈا بردار فورس کو صوبے سے نہیں نکلنے دیں گے،مولانا فضل الرحمن مہنگائی کے خلاف بات تو کرتے ہیں لیکن مہنگائی کے ذمہ داروں کو سپورٹ بھی کر رہے ہیں ان کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے ، جب تک کوئی قانون ہاتھ میں نہیں لے گا اس وقت تک کچھ بھی نہیں کہا جائے گاتاہم قانون شکنوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عوام کی مال و جان کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

    اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان بڑے مشکل دور سے گزار رہا ہے، وزیراعظم کو پاکستان کی معیشت کو پٹری پرلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے، حالات بہتری کی طرف آ رہے ہیں لیکن اپوزیشن ملک کو دوبارہ انتشار کا شکار بنانا چاہتی ہے۔

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

    انہوں نے کہا کہ نہ تو وزیراعظم استعفیٰ دیں گے نہ ہی وقت سے پہلے انتخابات ہوں گے ،ڈی چوک پر دھرنے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر مسلئے کو پیچھے دھکیلنے میں کیا کامیاب ہونگے؟ انہوں نے احتجاج کا جو وقت مقرر کیا ہے یہ وہ کام کیا انہوں نے جو مودی اور بھارت بھی نہیں کر سکا تھا۔

    آزادی مارچ کا جلسہ کہاں ہو گا؟ معاہدہ طے، پرویز خٹک نے بتا دیا

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت کیلئے دعاگوہ ہیںکسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے (ن) لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ احتجاج کا اس وقت کوئی جواز نہیں ہے ملک مشکل دور سے نکل رہا ہے عوام نے کافی تکلیف دیکھ لیں۔

  • بریکنگ نیوز،مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں دھماکا

    مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں دھماکا ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکہ ہوا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے

    وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

    اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    کلاچی کے قریب ہونے والے دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا، پولیس اور سیکورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے.

  • اگر میں یہ کام کر لوں تو پھر آزادی مارچ کیلئے کوئی نہیں نکل پائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

    اگر میں یہ کام کر لوں تو پھر آزادی مارچ کیلئے کوئی نہیں نکل پائے گا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے سینٹرل جیل کے اندر موجود بلاک سے اپنا نام ہٹوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلاک سے میرا نام ہٹا کر کسی شہید کانام لکھ دیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور سینٹرل جیل کے نئے بلاک کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ حکومت ملتے ہی جیل کا دورہ کیا، سوچ رہا تھا شاید یہاں لوگ کام نہیں کرتے،سینٹرل جیل میں قیدیوں کےپاس سہولیات کا فقدان تھا،صوبے کی دیگر جیلوں میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے،

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مزید کہا کہ عوام نے جس طرح دوبارہ منتخب کیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے ،وزیراعظم عمران خان نے مجھے سلیکٹ کیا ہے،پی ٹی آئی ورکرز کو جمع کرلوں تو ڈی آئی خان اور بنوں سے کوئی نہیں نکل پائے گا،نہ میں انہیں نام سے پکارتا ہوں نہ مولانا کہتا ہوں یہ کوئی عجیب سی مخلوق ہے،

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے سینٹرل جیل کے اندر موجود بلاک سے اپنا نام ہٹوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلاک سے میرا نام ہٹا کر کسی شہید کانام لکھ دیں،

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • آزادی مارچ، اسلام آباد کیسے گھسنا ہے؟ جے یو آئی نے منصوبہ بندی کر لی

    آزادی مارچ، اسلام آباد کیسے گھسنا ہے؟ جے یو آئی نے منصوبہ بندی کر لی

    آزادی مارچ، خیبر پختونخواہ والے اسلام آباد کیسے داخل ہوں گے؟ میڈٰیا سیل کے ساتھ شکایت سیل بھی بنا لیا

    جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر کی صوبائی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس پشاور میں صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا .

    اجلاس میں تمام اضلاع نے آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے ملک کی موجودہ صورت حال اسلام آباد آزادی مارچ اور دیگر اہم امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آزادی مارچ کے سلسلے میں اضلاع نے مکمل تیاری کرلی ہیں اور صوبائی شوریٰ اس پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔

    آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

    اجلاس سے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن آزادی مارچ کا راستہ نااھل حکومت نہیں روک سکتی 2014 کے دھرنے تاریخ کو مسخ کیا تھا اور آذادی مارچ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف تاریخ رقم کریگا انہوں نے کہا کہ خندقیں آور کنٹینر پورے ملک سے آنے والے عوامی سیلاب کو نہیں رکھ سکتا۔

    نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

    آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

    صوبائی میڈیا سیل کی جانب سے جاری صوبائی شوریٰ کے فیصلوں کی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ بھر میں 27 اکتوبر کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی ، تمام اضلاع کو ھدایات جاری کردی گئی کہ فوری طور پراپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں تاجر برادری وکلاء۔ڈاکٹروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے فوری رابطے اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور اضلاع میں یوم کشمیر پر موٹر سائیکل ریلیاں نکلانے کی بھی ھدایات جاری کی گئی ہیں

    اجلاس کو جمعیت لائرز فورم کی طرف سی لیگل کمیٹیوں کے قیام سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا اور کمپلینٹ سیل آور ملک بھر سے رابطہ قائم کرنے کے لیے بھی اہم حکمت عملی طے کی گئی جس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

    آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

    آذادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں طے کیا گیا کہ دیگر صوبوں سے رابطہ کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے 3000 سے زائد یونین کونسلوں سے 31 اکتوبر کو قافلے پشاور، حسن ابدال اور ترنول کے راستے سے اسلام آباد داخل ہونگے۔ اجلاس میں بعض اضلاع کی انتظامیہ کی طرف سے جمعیت کے کارکنوں آور مدارسِ دینیہ کے اساتذہ کو تنگ کرنے، آذادی مارچ سے روکنے ، کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے اقدام کی مذمت کی گئی۔

    اجلاس میں ایک طرف مذاکراتی کمیٹی کے قیام اور دوسری طرف مرکزی آور صوبائی وزراء کے غیر سنجیدہ بیانات کو حکومت کے قول و فعل میں تضادات کا مجموعہ قرار دیا

  • مردان میں 5 افراد قتل، قاتل کون؟

    مردان میں 5 افراد قتل، قاتل کون؟

    مردان میں 5 افراد قتل، قاتل کون؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہو گئے،  پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اس کے 3 بیٹے اور نواسی شامل ہے.

    مردان میں طالبات کو حکومت نے ایسا کیا دے دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ گئے

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں ملزمان نےمقتولین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی .

    مردان، چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد جاں‌ بحق

    پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جن کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں‌ جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز میں اضافہ کے بعد انسداد پولیو مہم شروع

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا