پشاور۔(اے پی پی)اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ چارسدہ اخترمنیرخان نے کہاکہ وزیربلدیات خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کی خصوصی ہدایت پرضلع بھرمیں صفائی کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے،صفائی کویقینی بنانے کے ساتھ عوام میں صفائی کے حوالے سے شعوربھی اجاگرکیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نائبرہوڈکونسل قاضی چارسدہ میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اخترمنیرخان نے کہاکہ صفائی کے حوالے آگاہی مہمات کامقصدلوگوں کوصفائی کے اہمیت اجاگرکرناہے،صفائی نصف ایمان ہے،صفائی کے بغیرانسان نصف ایمان سے محروم ہوجاتاہے۔
Category: پشاور

ٹریفک میں خلل ڈالنے والے قانونی کارروائی کے لیے ہوجائیں تیار
پشاور۔(اے پی پی)ڈی ایس پی ٹریفک ضلع مردان جمیل الرحمان نے کہاہے کہ ضلع بھرکی طرح تحصیل رستم میں بھی کم عمرچنگ چی ڈرائیوروں،ٹیپ ریکارڈ اورلاؤڈسپیکرکے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجارہاہے،ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمیل الرحمان نے کہاکہ ٹریفک کورواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک اہلکارشام تک رستم مردان کے مرکزی چوک میں موجودہونگے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم بچوں کوموٹرسائیکل ہرگزنہ چلانے دیں۔

آزادی مارچ کو کیسے روکیں گے، شوکت یوسفزئی نے اعلان کر دیا
خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پنجاب میں وائٹ واش کے بعد لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کو بھی شکست دے دی،فضل الرحمان کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو خدمت کے لیے ووٹ دیا ،بلاول صاحب چیخنے چلانے کی بجائے تنظیم سازی پر توجہ دیں ،سندھ میں حکومت نام کی چیز نہیں ہے،دھول کےعلاوہ کچھ نظرنہیں آئےگا
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ہمارے ورکرز کافی ہیں آپ کو بھی نہیں نکلنے دیں گے،سندھ میں اپوزیشن ارکان کےحلقوں میں ترقیاتی کام بندہے،پنجاب میں وائٹ واش کے بعد لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کو بھی شکست دے دی،فضل الرحمان کے پاس مایوسی اور انتشار کے سوا کچھ نہیں ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ،4،3ہزارافرادتوہارا ہوا رکن صوبائی اسمبلی بھی جمع کر سکتا ہے
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی
شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ 4،3ہزارافرادتوہارا ہوا رکن صوبائی اسمبلی بھی جمع کر سکتا ہے فضل الرحمان آوَٹ ہونے کے باوجود بضد ہیں،ہمارے 4سال باقی ہیں آپ انتظار کریں،15لاکھ لوگوں کا دعویٰ کرنے والے 15ہزار بھی نہیں لا سکتے ،مولانا صاحب سیاست سیاست کھیلیں ، انتشار نہ پھیلائیں،فضل الرحمان صاحب یہ بنانارپبلک نہیں ہے،
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے جو چندہ اکھٹا کیا اس کا بھی حساب دینا ہوگا،فضل الرحمان کی سیاست اپنی قیمت لگوانا ہے

غیر قانونی ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،4افراد گرفتار
پشاور۔(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر 04 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رنگ روڈ پر گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس پر انھوں نے فوری کاروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعبد الولی نے ٹاؤن فور کے انفورسمنٹ آفیسر اقبال خان نے ہمراہ رنگ روڈ پر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کرنے پرموقع سے04 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق یہ افراد مختلف گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر ٹیکس وصول کر نے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں۔

مولانا فضل الرحمن کی نگری”ملازئی ” میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے
ٹانک: مولانا فضل الرحمن کی نگری میں 14 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، یہ دشمنی کن خاندانوں کے درمیان تھی یہ خبر بھی آگئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ملازئی میں درابین موڑ پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،
ٹانک سے ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انعام گروپ اور بیٹنی قبائل کے درمیان پیش آیا۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ فائرنگ کی زد میں بس آنے سے 10 مسافر کی زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث 4 افراد شدید زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟
ڈیرہ اسمعیل خان کے ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ برس صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکو ٹریفک پوائنٹ کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث جرائم اور حادثات بڑھنے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی) محلہ جوگیانوالہ گلی حکیم طاہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث پوری گلی اندھیروں میں ڈوب گئی،جرائم اور حادثات بڑھنے لگے، شکایات کے باوجود سٹریٹ لائٹس نصب نہ ہونے پر اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئے،ٹی ایم اے ڈیرہ سے فوری سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے انتہائی گنجان آباد اور حساس علاقہ محلہ جوگیانوالہ کی گلی حکیم طاہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے سبب پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں واپڈا اہلکاروں نے لوگوں کے گھروں کے میٹر بجلی کے کھمبوں پر نصب کیے تو اس دوران وہ کھمبوں پر موجود بلب اور دیگر سامان اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔واپڈا اہلکاروں کو شکایت کرنے پر انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس اب ٹی ایم اے ڈیرہ نصب کرے گی جب ٹی ایم اے ڈیرہ کے متعلقہ شعبہ سے رابطہ کیاگیا توان کے سامان موجود نہ ہونے کا بہانہ کرکے جواب دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ رات کو گھپ اندھیرے میں ایک سائیکل سوار ایک خاتون کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے اس کی ٹانگیں زخمی ہوگئیں جوکہ کچھ روز قبل دوسائیکل سوار نوجوان اندھیرے میں وہاں موجود ڈسٹ پن میں جالگے جس سے انہیں چوٹیں آئیں۔انہوں نے کہاکہ ان کا علاقہ انتہائی حساس ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ ہے جس سے جرائم اور حادثات میں اضافہ کا شدید خدشہ ہے۔انہوں نے ٹی ایم اے ڈیرہ کے حکام سے فوری سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ملزمان نے چاقوؤں کے وار سے نوجوان کو شدید زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) موٹرسائیکل ٹکرانے کے تنازع پر چاقو چھریاں چل گئی،ملزمان نے چاقوؤں کے وار سے نوجوان کو شدید زخمی کردیا،دوبھائیوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تحصیل پروآ کی حدود میرن کے قریب بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکل ٹکرانے کے تنازع پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور چاقوچھریوں کے وار سے نوجوان گل محمد سکنہ بستی خانوالی کو شدید زخمی کردیا او ر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ دو بھائیوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان۔(اے پی پی) ڈیرہ چشمہ روڈ پر علاقہ دھپ شمالی کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، کار میں سوار دو خواتین اور ڈرائیور سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں واقع علاقہ دھپ شمالی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور اور کار میں موجود دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بڑا آپریشن
لو ئر دیر۔(اے پی پی) تیمرگرہ شہر میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ دیر پائن کا بڑا آپریشن۔ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن سعادت حسن نے عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹ پر ایکشن لیتے ہو ئے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ٹی ایم اے تیمرگرہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر، ریونیوجناب سید فہد افتخار اور ٹی ایم اے تیمرگرہ نے تیمرگرہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات ہٹاکر قبضہ میں لے لئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عا ئد کئے گئے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائن سعادت حسن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم اوز کوضلع دیر پائن کے تمام بازاروں میں فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور اس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جن قوموں نے تعلیم سے روگردانی اختیار کی وہی زوال کا شکار ہیں
پشاور۔(اے پی پی)تحریک انصاف سرائے نورنگ لکی مروت کے رہنماء وہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین (ر)کرنل امیراللہ مروت نے سرائے نورنگ میں کمیونٹی سکول کاافتتاح کردیاجبکہ اس موقع پرتحریک انصاف کے حسین،اشفاق نیازی اورعارف اللہ سمیت عمائدین علاقہ موجودتھے انہوں نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں آج ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے تعلیم کو اپنا سب سے قیمتی سرمایہ سمجھ کر خود کو زیور تعلیم سے روشناس کیا اور جدید تعلیم کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھ کر علم کی روشنی پھیلائی جبکہ جن قوموں نے تعلیم سے روگردانی اختیار کی وہی قومیں آج زوال کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لئے شرح خواندگی انتہا ئی حد تک ضروری ہے آج دنیا کی جو ممالک ترقی یافتہ اقوام کی صفوں میں شامل ہیں اگر ان کی شرح خواندگی کو دیکھا جائے تو اکثر ممالک کی شرح خواندگی 100فیصد ہوگی یا کم و بیش 90سے100فیصد کے درمیان ہوگی‘ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی قدر نہ کر نے سے قو میں تنز لی کا شکا ر ہو جا تی ہیں جس ملک کے نوا جوان اعلی تعلیم یا فتہ ہو ں گے وہی ملک تر قی کی را ہ پرگا مز ن ہو گا۔








