Baaghi TV

Category: پشاور

  • ڈیوٹی کے دوران اساتذہ یہ چیز لازمی پاس رکھیں؟ محکمہ تعلیم نے کی سخت ہدایات جاری

    ڈیوٹی کے دوران اساتذہ یہ چیز لازمی پاس رکھیں؟ محکمہ تعلیم نے کی سخت ہدایات جاری

    محکمہ تعلیم نے اساتذہ پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے،

    مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے اسکولوں میں جعلی اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ تعلیم نے اس حوالہ سے حکمت عملی تیار کرلی ہے او ر ڈائریکٹر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، ڈیوٹی کے دوران اساتذہ کرام کے پاس اصل شاختی کاڈز کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، مراسلہ میں محکمہ تعلیم کی اساتذہ کو پابند کیا ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی ہر صورت اپنا شناختی کارڈ پاس رکھیں،

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    محکمہ تعلیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم یو کا عملہ کسی بھی وقت اسٹاف سے شناختی کارڈ طلب کرسکتا ہے ، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی گھوسٹ‌ اسکولوں کی طرح جعلی اساتذہ کا انکشاف ہوتا رہا ہے جس پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اب سخت ایکشن لیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی جعلسازی سے بچا جا سکے اور تعلیمی نظام کو برباد ہونے سے بچایا جاسکے،

  • لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر بازی لے گئیں

    لڑکیاں ایک بار پھر لڑکوں پر بازی لے گئیں

    پشاور۔(اے پی پی)شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی نتائج کا اعلان کردیا۔ ابتدائی تین پوزیشنیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی چارسدہ کی طالبات لے گئیں۔ امتحان میں 3973 طالبات نے حصہ لیا جن میں 2697 نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 68 فیصد رہا۔ نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر روبی بلال نے پوزیشن ہولڈرز طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی چارسدہ کی طالبات سیدہ معیزہ شاہ نے463 نمبرز لیکر پہلی،ادیبہ خان نے 458 نمبر لیکر دوسری اور غزالہ منظورنے 454 نمبرز لیکر تیسری،آرٹس میں اقرا ڈگری کالج کی طالبہ حافظہ فاطمہ ارشد نے 402نمبرز لیکر پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد نمبر2 کی ماریہ اور شمائلہ زاہد نے399، 399 نمبر لیکر دوسری او ر رداخان نے 392نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

  • گرفتار 15 ڈاکٹر غیر مشروط طور پر رہا، معاملات طئے پاگئے ؟

    گرفتار 15 ڈاکٹر غیر مشروط طور پر رہا، معاملات طئے پاگئے ؟

    پشاور: کے پی حکومت اورڈاکٹروں کے درمیان معاملات طئے پاگئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس ڈیل کے نتیجے میں خیبر پختونخوا حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس اور محکمہ صحت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار 15 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کو غیر مشروط طور پر رہا کر دیا۔

    سلامتی کونسل :شام میں فوجی آپریشن روک دو،ترکی کا صاف جواب

    پشاور سے ذرائع کے مطابق آج سینئیر ڈاکٹروں کے نمائندہ وفد نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ مذاکرات کیے اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات سے آگاہ کیا جس میں بنیادی مطالبہ ریجنل و ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ (آر ڈی ایچ اے) 2019 کی کی واپسی تھا۔

    36 لاکھ شامیوں‌کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

    دوسری طرف کے پی میں‌ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں گرفتار ڈاکٹروں اور عہدیداروں کی رہائی جبکہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ اور ڈاکٹر نوشیران برکی کے خلاف مقدمے کا اندراج، آر ڈی ایچ اے 2019 کی منسوخی، محکمہ صحت میں ڈاکٹر نوشیروان برکی کی مداخلت کا خاتمہ اور وزیر صحت کو ہٹانا شامل ہے۔

    بولڈ ڈانس،کشمیریوں سے بے وفائی ، مگر پھر بھی ایوارڈ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

  • کشمیری مسلمانوں کے لئے ختم قرآن کا اہتمام

    کشمیری مسلمانوں کے لئے ختم قرآن کا اہتمام

    ملاکنڈ۔ (اے پی پی) کشمیری مسلمانوں کے لئے مدرسہ حدیقۃ القرآن پڑنگے میں سخاب فاؤنڈیشن جرگہ پڑنگے کی جانب سے ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگے گئے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین قاری افتخار منصور، مفتی فضل صابق، سخاب فاؤنڈیشن کے صدر محمد عالم اورجنرل سیکرٹری حمید الرحمان سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداروں اور مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو مصیبت اور غم کے اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ سب مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں اور جب جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہوتی تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں سے کشمیر ی مسلمان آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں جبکہ اقوام متحد ہ سمیت پورے دُنیاکے ممالک نے بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون سے خطے میں جنگ کے آثار بڑھ گئے ہیں اور بھارتی تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں کی قتل عام کر رہی ہے جو ظلم و بربریت کی مثال بن گئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کشمیری مسلمانوں کو حق خودارادیت دیکر کشمیر کو کشمیر ی عوام کے منشاء کے مطابق حل کیا۔ دریں تحصیل درگئی کے مختلف سکولوں کے طلباء اور آساتذہ نے کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیاں نکالیں اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

  • کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر

    پشاور: کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،‏خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے قبائلی ضلع خیبر میں معصوم بچے کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیرنے ڈی پی او ضلع خیبر سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے اوراب تک ہونے والے تفتیشی پیشرفت پر فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ،مقامی رہنماوں سے ملاقات کے دوران ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معصوم کاشف آفریدی کے سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    دوسری طرف ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے پولیس اور دیگر ذمہ دار اداروں کی ہدایت کی ہےکہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اجمل وزیرنے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے مطابق بچے کی پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی خبر جھوٹی ہیں، سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہے، اجمل وزیرنے اس موقع پر کہا کہ بعض ‏مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی کہ کاشف آفریدی کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا لیکن ای آئی آر میں درج ہے

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

  • گیس سلنڈر دھماکے میں جلنے والا ایک بچہ اورخاتون بھی جاں بحق،تعداد پانچ ہوگئی

    گیس سلنڈر دھماکے میں جلنے والا ایک بچہ اورخاتون بھی جاں بحق،تعداد پانچ ہوگئی

    چترال۔ (اے پی پی) گیس سلنڈر دھماکے میں جلنے والے متاثرین میں سے ایک اور بچہ اور خاتون بھی جاں بحق ہو گئے، تعداد پانچ ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق آیون گاؤں میں گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ سے جو آگ لگی تھی اس میں تین بچوں، تین خواتین سمیت آٹھ افراد بری طرح جھلس گئے تھے، جن کو برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر حیات آباد پشاور لایا گیا تھا،جہاں وہ تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ان زحمیوں میں تین پہلے وفات پاچکے تھے،جبکہ ایک شخص منظور کا بیٹا ایان اور اس کی بیوی گلشن بی بی جاں بحق ہوگئی،اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

  • ابترصورتحال 3فیکٹریاں سیل، وجہ کیا بنی….

    ابترصورتحال 3فیکٹریاں سیل، وجہ کیا بنی….

    پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی پشاور نے حیات آبادرنگ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے صفائی کی ابترصورتحال اورسی او پیز کی خلاف ورزی پرتین فیکٹریاں سیل کردیں جبکہ پشاوررنگ روڈ پرناکہ بندی کے دوران دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ سے 12سوکلوگرام مضرصحت دودھ برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا ہے۔

  • حکومتی وزیر نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو کھری کھری سنا دیں

    حکومتی وزیر نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو کھری کھری سنا دیں

    پشاور۔(اے پی پی)وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کاکام احتجاج کرنا نہیں بلکہ مریضوں کا علاج کرنا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کومیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ڈاکٹروں کونہیں پتہ کہ کس طرف جاناہے،ڈاکٹروں کا ایک چھوٹاساٹولہ ہے جواحتجاج کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ جن ڈاکٹروں کا تبادلہ متعلقہ ہسپتالوں میں ہوچکاہے وہ ڈیوٹی دینے سے انکاری ہے۔انہوں نے کہاکہ جوڈاکٹراپنے فرائض منصبی سرانجام دینے سے انکاری ہے ان کوبرطرف کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورڈیوٹی سے انکار کرنے والے کچھ ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوچکی ہے جن کوجلد برخاست کیاجائیگا۔واضح رہے کہ صوبہ بھرمیں ڈاکٹرکے ہرتال کاآج 16واں دن ہے۔

  • بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پولیس افسران کو ملی بڑی خوشخبری

    بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پولیس افسران کو ملی بڑی خوشخبری

    پشاور۔(اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت قاسم علی خان نے بہترین کارکردگی دکھانے اور ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے پر پولیس افسران اور جوانوں کو اپنے دفتر میں حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ایسے پولیس افسران اور جوانوں پر جو اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل فخر ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ جو پولیس افسران و جوان ڈیوٹی میں کوتاہی کرینگے ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی ہوگی۔قاسم علی خان نے کہا کہ پولیس کے اولین فرائض میں عوام کی خدمت شامل ہے،پورے ضلع کی پولیس افسران اور جوانوں کو میرا پیغام ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں اور ان کی ہر جائز اور قانونی امداد کریں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاتہیہ کرچکی ہے، بڑا دعویٰ کردیا گیا

    خیبرپختونخوا حکومت لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاتہیہ کرچکی ہے، بڑا دعویٰ کردیا گیا

    پشاور۔(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت اور مردان انتظامیہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاتہیہ کرچکی ہے جس کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیاگیا ہے،عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں انجمن تحفظ دوکانداران لوند خوڑ مردان کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے وفد کو یقین دلایاکہ لوندخوڑ بازار کے نکاسی آب،صحت و صفائی،سٹریٹ لائیٹس،صحت و تعلیم،ڈینگی بچاؤ سپرے،باؤے کتے مار مہم اور دیگر ضروری عوامی مسائل ضلعی انتظامیہ کے ترجیحات میں شامل ہیں، جس کے لیے مختلف ادارے سرگرم عمل ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات جاری کیں۔