Baaghi TV

Category: پشاور

  • مولانا کے پاس اب کچھ نہیں، شوکت یوسفزئی کا دعویٰ

    مولانا کے پاس اب کچھ نہیں، شوکت یوسفزئی کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مسائل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے پاس اب کچھ نہیں ،مولانا فضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں ،احتجاج میں مدرسوں کے بچوں کو لانے کی کیا ضرورت ہے؟

    آزادی مارچ ،مولانا ہوئے رسوا، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

    زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

    پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 70سال میں وہ نہیں کیا جو عمران خان نے کردیا،مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے،سڑکیں بلاک کرنا،انتشار پھیلانا اورمسائل پیداکرنے کا مطلب احتجاج نہیں،مظاہرین مسئلہ پیدا کریں گے تو حکومت سختی سے نمٹے گی

    وزیراعظم بریانی تیار کروائیں، مولانا آ رہے ہیں، بلاول

    بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟

    مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،مولانا کے مطابق ان کا آزادی مارچ اسلام آباد آئے گا، مولانا پر امید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی لیکن تاحال ابھی تک اپوزیشن جماعتیں مولانا کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کر سکیں

     

  • لیبارٹری چوری واقعہ میں برآمد ہونے والا لاکھوں کا سامان مالک کے حوالے

    لیبارٹری چوری واقعہ میں برآمد ہونے والا لاکھوں کا سامان مالک کے حوالے

    ڈیرہ اسماعیل خان۔(اے پی پی) ڈیرہ پولیس نے جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب میڈیکل لیبارٹری ملازمین کا لیبارٹری میں چوری کرکے اسے ڈکیتی کارنگ دینے کے واقعہ میں برآمد ہونے والا ساٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان مالک کے حوالے کردیا۔ چوری کے واقعہ میں ملوث لیبارٹری کے دونوں گرفتار ملازمین کی درخواست ضمانت دس روز قبل سنیئر سول جج ڈیرہ کی عدالت میں خارج کی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں جنوبی سرکلر روڈ الائیڈ بینک کے قریب موجود نجی میڈیکل لیبارٹری کے دو ملازمین نصیب اللہ ولد خالد خان اور ملازم قاسم خان ولد حبیب الرحمٰن اقوام محسود ساکنان ساؤتھ وزیرستان نے لیبارٹری سے 6لاکھ40ہزار روپے نقد، DVRسیٹ،PCRمشین کو مکمل سیٹ، سپیشل پروٹین مشین، ہارمونیم مشین، پروٹین کیمسٹری مشین، سرالوجی مشین، مائیکرو سکوپ (خورد بین)، 2سپیشل ہارمونیم کٹ، 2لیپ ٹاپ، ایک عدد PCRمکمل سیٹ اپ، 2لیب سیٹ اپ اور دو موبائل فون چوری کرکے اسے ڈکیتی کا رنگ دے دیا اورلیبارٹری کے ٹیکنیشن نصیب اللہ نے واقعہ کے بعد مالک محمد انور کمال محسود کو فون کر بتایا کہ وہ ساتھی ملازم کے ہمراہ لیبارٹری کا گیٹ بند کرکے اندر سورہاتھا کہ اس دوران دستک ہونے پر پینٹ شرٹ میں ملبوس نوجوان نے اسے گیٹ کھولنے کو کہا جیسے ہی میں نے گیٹ کھولا تو تین سے چار مسلح افراد لیبارٹری کے اندر داخل ہوگئے اور ہمیں اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سٹی پولیس نے مدعی محمد انور کمال محسود کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ382ppc مقدمہ درج کرلیا۔ دوران تفتیش ٹیکنیشن نصیب اللہ ولد خالد خان اور ملازم قاسم خان ولد حبیب الرحمٰن اقوام محسود ساکنان ساؤتھ وزیر ستان خودہی واقعہ میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ دونوں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت دس روز قبل سنیئر سول جج ڈیرہ کی عدالت میں خارج کی گئی۔ڈیرہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونے والا ساٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان گزشتہ روز لیبارٹری کے مالک کے حوالے کردیا ہے۔

  • سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

    سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

    ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اے پی پی) ڈیرہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، کلاچی پولیس نے قبرستان رضا محمد کے قریب سرچ آپریشن کے دوران ملزم غلام مصطفی سکنہ محلہ جعفر زئی سے1100گرام چرس، یادگار چوک کلاچی سے ملزم بہرام خان سکنہ محلہ جعفر زئی کلاچی سے 120گرام چرس جبکہ گرہ محبت کے علاقہ میں ملزم گل جان سکنہ گرہ محبت سے ایک کلاشنکوف بمعہ28کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

  • تیل وگیس کے نئے ذخائر پر بریفنگ ، کیسے ہوگی تقسیم

    تیل وگیس کے نئے ذخائر پر بریفنگ ، کیسے ہوگی تقسیم

    سینیٹرمحسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم معدنیاتی اور توانائی کے امور پربریفنگ ہوئی.اجلاس میں خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کےنئے ذخائر پر بریفنگ.ہوئی اس موقع پر کہا گیا صوبوں کو اس طرح حصہ نہیں دیا جاسکتا، سیکریٹری پٹرولیم.صوبےکےتیل وگیس ذخائرمیں خیبرپختونخواآئل اینڈگیس کمپنی کو25 فیصدحصہ دیا جائے،بلوچستان حکومت نےبلاک 28کوہلومیں پیداوارکا ڈھائی فیصدحصہ مانگا ہے، سیکریٹری پٹرولیم نے کہا کہ صوبوں کو اس طرح حصہ نہیں دیا جاسکتا،

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی حکومت کو ایک اور کامیابی


    گزشتہ ماہ اگست میں بھی کوہاٹ میں ہی ایک اور مقام پر تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

    تیل وگیس کا نیا ذخیرہ دریافت، کتنا تیل و گیس نکل رہی ہے؟ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

  • عوام کی سہولت کے لیے سستابازار لگانے کا فیصلہ

    عوام کی سہولت کے لیے سستابازار لگانے کا فیصلہ

    پشاور۔(اے پی پی)اسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر مردان میں عوام کی سہولت کے لیے سستابازار لگانے کا فیصلہ کیا ہے، سستا بازار میں عوام کو اشیاء خوردونوش سستے دام ملیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سہیل الرحمان، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مردان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مردان میں سستا بازار کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی چارسدہ چوک کے قریب کینال روڈ پر لگایا جائے گا،سستا بازار میں لوگوں کو گوشت، سبزی،دالیں،مرغی،پھل،گھی، مچھلی، چاول اور دیگر اشیا خوردنی کے علاوہ کاسمیٹکس کا سامان بھی سست داموں ملے گا، جس کا مقصد عوام کو عام مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں پر اشیائے خوردونوش کی سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سستا بازار کے لیے مختص جگہ پر تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

  • میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے لیے گرینڈ جرگہ کا انعقاد

    میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے لیے گرینڈ جرگہ کا انعقاد

    بنوں۔ (اے پی پی)بنوں کے مشران نے میڈیکل کے طالب علم کی بازیابی کیلئے کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا اس موقع ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن,ایس پی سی ٹی ڈی,اسسٹنٹ امیر پیاو خان,سابق سینیٹر باز محمد خان,ایم پی اے ملک پختون یار خان,سابق ضلع ناظم عرفان خان درانی,سابق ضلع ممبرملک دل نواز خان,سابق ضلع ممبر حاجی وقار خان,ملک یوسف خان,سابق ضلع ممبرملک شکیل خان, سابق ضلع ممبراسلم خان,مغوی کے چچا اجمل خان ودیگر مشران بھی موجود تھے مشران نے جرگے کے دوران کمشنر بنوں ڈویژن کے سامنے ساری باتیں رکھ دیں اور مطالبہ کیا کہ جنتی جلدی ہوسکتی ہے ملزمان گرفتار اور مغوی کو باعزت بازیاب کرایا جائے مغوی کے چچا اجمل خان نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اس موقع پر ایس پی ٹی ڈی نے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کیلئے کی گئی تگ ودو کی ساری تفصیل جرگے کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے دو درجن سے زائد ملوث افراد کو کرلیاہے اور مزید بھی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس بھر پور کوشش کررہی ہے کمشنر بنوں ڈویژن کا کہنا تھا کہ جو واقعہ رونما ہوا ہے اس پر مجھے بہت دکھ ہوا ہے اس کیس میں سی ٹی ڈی پولیس ان تھک محنت کررہی ہے جہاں پر بھی ملوث افراد نظر آئیں گرفتار کئے جائیں گے ہم کسی کو بھی قانون کے ہاتھ میں نہیں دیں گے ہم بھی اسی علاقے کے باشندے ہیں اُنہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہرے مسئلے کا حل نہیں ہماری پوری کوششیں جاری ہیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں گے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متاثرہ خاندان اور قوم کے ساتھ کھڑی ہے اس سلسلے میں ہم نے صوبائی حکومت کو بھی آگاء کیا ہے ہم غافل نہیں ہیں اُنہوں نے قومی مشران سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں امید ہیں کہ عنقریب مغوی کو بازیاب اور ملزمان گرفتار کئے جائیں گے۔

  • پاک افغان بارڈر پر موجود درہ پاس کو کھول دیا گیا….

    پاک افغان بارڈر پر موجود درہ پاس کو کھول دیا گیا….

    چترال۔ (اے پی پی) پاک افغان سرحدی علاقے شاہ سلیم کے قریب درہ پاس کو تجارت کیلئے کھولنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیکشن جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سلیم کے مقام پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان کررہے تھے جبکہ تقریب کی مہمان حصوصی خیبر پحتون خواہ کے کسٹم کلکٹر احسان علی شاہ تھے ان کے ہمراہ چترال سکاؤٹس کے میجر عثمان، لفٹنٹ کرنل عابد، کسٹم ڈرائی پورٹ کے تنویر احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ احسان علی شاہ نے غیر رسمی طور پر درہ پاس کے راہداری کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔علاقے کے لوگوں نے اس خوشی میں جشن منایا اور ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا۔ کسٹم کلکٹر اور دیگر عملہ گھوڑوں پر بیٹھ کر برف پوش راستے پر دْورہ پاس کے راستے کا معائنہ کیا اور وہاں کسٹم کا متوقع دفتر کھولنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا بھی جائزہ لیا۔ ہمارے نمائندے نے بھی گھوڑے پر سوار ہوکر اس برف پوش پہاڑی حطرناک راستے پر چار گھنٹے سفر کرکے اس تمام کاروائی کی عکس بندی کی۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کلکٹر احسان علی شاہ نے کہا کہ شاہ سلیم اور گرم چشمہ کے لوگوں کا یہ دیرنیہ حواہش تھی کہ دورہ پاس کا راستہ تجارت کیلئے کھل جائے اور اس علاقے کا بھی قسمت بدل جائے انہوں نے کہا کہ اس راہ داری کھلنے سے اس علاقے میں تجارت فروغ پائے گا مقامی لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ ایک تجارتی حب کے طور پر ابھرے گا۔سرتاج احمد خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے درہ پاس کے کھلنے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اور اس طرح ارندو کی راستہ کھولنے کا بھی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے سے قیمتی پتھر لاجبر، قالین، اون، اعلےٰ نسل کے بھیڑ، دھنبے، گرم کپڑے، زیرہ، جڑی بوٹیوں اور دیگر کئی چیزوں کا باہمی تجارت سے اس علاقے کا نقشہ بدلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس راستے سے ماضی میں اربوں روپے کا تجارت ہوا کرتا تھا مگر بدقسمتی سے یہ راستہ کئی سالوں سے بند پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کسٹم کا عملہ آئے گا اور دونوں ممالک کے درمیاں قانونی طور پر تجارت ہوگا۔ سرتاج احمد خان کا کہنا ہے کہ یہ تاجکستان تک جانے کا نزدیک ترین راستہ ہے۔اور اس کے ذریعے ہم چین تک بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ شاہ سلیم کے راستے درہ پاس کے کھلنے پر علاقے کے لوگ نہایت خوش ہیں اور پورے بستی میں جشن کا سماں ہے اس راستے کو یہ لوگ اپنی قسمت بدلنے اور ترقی کا پہلا زینہ تصور کرتے ہیں۔

  • موبائل، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے بری خبر

    موبائل، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ پر گیمز کھیلنے والوں کے لیے بری خبر

    پشاور۔(اے پی پی) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا ہے کہ پرائیو یٹ سکولوں میں زیر تعلیم 30 فیصد طلبہ و طالبات ذہین اور قابل ہونے کے باوجود نظر کی کمزوری کی وجہ سے بلیک بورڈ اور کتابوں میں لکھے حروف نظر نہ آنے اور پڑھنے سے محرومی کی وجہ سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں جنہیں معاشرے کا بہترین شہری بنانے کے لئے فری آئی کیمپوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔وہ مرکزی آفس بگری گارڈن پشاور میں خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،جو اُن کی صدارت میں منعقد ہوا۔جزل سیکرٹری ملا محمد (تمغہ امتیاز) نے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبا ت میں نظر کی کمزوری سے متعلق رپورٹ پیش کی۔سرجن محمد عارف خان نے مزید کہا کہ قریب سے ٹی وی دیکھنے،موبائل،ٹیبلٹ اور کمپیوٹر پر گیمیں کھیلنے اور فلمیں دیکھنے والے30 فیصد اُن معصوم بچوں کی نظریں خراب ہیں جنہیں لاڈ پیار کے سبب والدین منع نہیں کر پاتے، ایسے بچوں میں بیشتر بچے والدین کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی سے محروم رہ جاتے ہیں، انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ماہر ین چشم سے معائنے کروائیں۔

  • بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل کر لیا جائے گا؟ ایسا کس نے کہا اور کیا جواب ملا؟

    بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل کر لیا جائے گا؟ ایسا کس نے کہا اور کیا جواب ملا؟

    بی آر ٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل کر لیا جائے گا؟ ایسا کس نے کہا اور کیا جواب ملا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں نقائص کی نشاندہی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس محمد ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا یہ منصوبہ اس صدی میں مکمل کرلیا جائے گا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ منصوبے پر کام جاری ہے جلد مکمل ہوجائے گا،

    پشاور:تبدیلی اس کو کہتے ہیں!بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کی تاریخ‌میں‌ایک بار پھر تبدیلی نئی تاریخ سامنے آگئی

    عدالت نے کہا کہ پتہ نہیں اس منصوبے کو مکمل ہونے کے بعد ہم دیکھ پائیں گے یا نہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ آپ بی آر ٹی میں جلد سفر بھی کرلیں گے،

     

    درخواست گزار نے شکایت کی کہ حکومت نے پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ نہیں چھوڑا، عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرکے 16 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

  • پشاور میں کتنی  بے نامی  جائیدادیں ؟ جانچ پڑتال آگئی

    پشاور میں کتنی بے نامی جائیدادیں ؟ جانچ پڑتال آگئی

    خیبرپختونخوا میں بے نامی جائیدادوں کی تلاش جاری ہے اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی تھیں،
    دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ابھی معلومات فراہم نہیں کیں، خیبرپختونخوا میں بے نامی جائیدادوں کی کھوج کا عمل جاری ہے،

    بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات ایف بی آر کو ارسال کردگئی،بے نامی جائیداوں کی نشاندہی کاغذات کی جانچ پڑتال اور معلومات کی بنیاد پر ہوئی ، بے نامی جائیدادوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پشاور میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ نے کی،پشاور میں 27 بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کردی گئی،
    اس سے پہلے دیگر شہروں کی بے نامی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہی. ان میں سرگودھا اور فیصل آباد شامل ہیں.فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 165 ر ب میں ایک مل مالک کی 714 کینال 18 مرلے زرعی اراضی 3 افراد سلیم بھٹی، یاسین خان اور محمد اکبر کے نام تھی جو 1992 میں خریدی گئی اور معاملہ عدالت میں پہنچا تو بھید کھل گیا۔

    بے نامی جائیداد ، ایک ارب 24 کروڑ کی جائیداد پکڑی گئی


    ذرائع کےمطابق ضلعی حکومت نےایف بی آر کو مزید تفتیش اور تحقیق کےلیے خط لکھ دیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی حمایت کا بھر پور یقین بھی دلایا ہے، یا د ہے کہ ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور فیصل آباد میں پہلی کامیابی ملی ہے

    ۔https://login.baaghitv.com/benami-jaidad-say-raqam-ehsas-program-mein-shirkat-karen-gay-khan/
    ر