Baaghi TV

Category: پشاور

  • مولانا کو سختی سے روکیں گے، حکومت کا دبنگ اعلان، مولانا ہوئے پریشان

    مولانا کو سختی سے روکیں گے، حکومت کا دبنگ اعلان، مولانا ہوئے پریشان

    مولانا فضل الرحمان کو سختی سے روکیں گے، کس نے دبنگ اعلان کیا کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی، جمعیت علماء اسلام بھی آزادی مارچ کے حوالہ سے پریشان ہو گئی

    اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ بے مقصد ہے اور یہ پوری قوم بھی جانتی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا خود چیئر مین کشمیر کمیٹی رہ چکے ہیں ، اس کے باوجود 27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان کیا ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا کشمیریوں کے یوم سیاہ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سیاسی طور پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں ہم ان کو کچھ نہیں کہیں گے، ہمیں خدشہ ہے کہ وہ مدرسوں کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لاکر انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرنا اور دھرنا دینا چاہتے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر کوئی مذہبی ایشو نہیں چل رہا ، گستاخی رسول ۖ کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا، ہم ہر مسلے کے حل کے لئے ہم خود حاضر ہیں ۔

    وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کرتے ہوئے اہل مغرب کو ان کی زبان میں سمجھایا ہے کہ اسلام کتنا پرامن مذہب ہے اور ہم اپنے پیغمبر حضرت محمد ۖ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنا احتجاج کریں تاہم اگر انہوں نے مدرسوں کے بچوں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کی تو ہم انہیں سختی سے روکیں گے۔

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

  • ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جانیئے

    ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جانیئے

    پشاور:ترجمان کے پی حکومت نے قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے نیا طریقہ اپنا لیا ، کیا ہے وہ طریقہ ، جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ مقبول لیڈر ہیں‌، اجمل وزیر نے قبائلی علاقوں‌کی عوام کے مسائل کو سننے کے لیے قبائلی علاقوں جو طریقہ اختیار کیا وہ بہت کارگر ثابت ہورہا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان و مشیر قبائلی اضلاع نے آج جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی سمیت دیگر علاقوں‌کا دورہ کیا ، دورے کے دوران اجمل وزیر نے جنوبی وزیرستان تحصیل شکئی میں کھلی کچہری کا اہتمام جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی لوگوں نے اجمل وزیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا مسائل کے فوری حل کیلئے اجمل خان وزیر نے ہدایات جاری کر دیے۔

    یاد رہےکہ اجمل وزیر قبائلی علاقوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے شروع دن سے ہی بڑے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں اور اسی وجہ سے قبائلی عوام بھی اجمل وزیر کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

  • حکومت مدت پوری کریگی یا نہیں؟ پرویز خٹک کا بیان سن کر مولانا فضل الرحمان ہوئے حیران

    حکومت مدت پوری کریگی یا نہیں؟ پرویز خٹک کا بیان سن کر مولانا فضل الرحمان ہوئے حیران

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی،

    پشاور ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی، الیکشن میں دھاندلی کا واویلا کرنے والے سیاسی اور دینی جماعتیں اب تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی ،

    وہ نوشہرہ کلاں میں عوامی نیشنل پارٹی تپہ کابل ریور کے صدر اختیار شاہ ، مجاہد شاہ، حاجی ظاہر خان ،طلا محمد خان ، شاہ نواز خان، سید علی شاہ، اصف خان ، حضر خان ، دل نواز خان ، عادل خان ، مظفرشاہ ، مزمل شاہ،اپنے پورے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررتھے اس موقع پر صوبائی وزیر آب پاشی لیاقت خان خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل ، ملک آفتا ب خان ،سابق تحصیل ناظم احد خٹک، حاجی سجاد حسین پراچہ بھی موجودرتھے۔

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں دھاندلی کا ثبوت پیش کرنے کا سنہر ی موقع دیا تھا جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی نہیں اسلام آباد سے لگاﺅ ہے وہ اپنی باری کا انتظار کریں، اے این پی پی پی پی مسلم لیگ( ن) کی سیاست کا دور گزر چکا ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہے اور یہی وجہ ہے کے ملک کھونے کھونے سے باشعور عوام پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،اپوزیشن کے پاس اب کوئی کارڈ باقی نہیں بچا ،بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کریں ورنہ تمام ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر ہوگی۔

    آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کی طرف ہو گا ایک اور مارچ، کس نے کیا یہ اعلان؟ بڑی خبر

  • عمران خان نے اپنی تقریر میں یہ بات تو کی نہیں؟ میاں‌ افتخار حسین نے نئی بات کہہ دی

    عمران خان نے اپنی تقریر میں یہ بات تو کی نہیں؟ میاں‌ افتخار حسین نے نئی بات کہہ دی

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان کو کامیابی ملے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میاں افتخار حسین نے کہا کہ ایسی فضا بنائی جائے کہ 27 تاریخ پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے، ہم چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے ، عمران خان نےاقوام متحدہ میں پاکستان کی پگڑی اچھالی، حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو جائے، مولاناصاحب اے پی سی کا اجلاس بلائیں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیں،

    میاں‌ افتخار حسین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے ، عمران خان نے تقریرمیں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کی بات نہیں کی،

  • امیر مقام نے بھی کی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید

    امیر مقام نے بھی کی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید

    امیر مقام نے بھی کی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید
    رہنما مسلم لیگ ن امیرمقام نے کرک میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے .اورکہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 10ارب روپےقرضہ لیا مگر بجلی اور موٹر ویز بھی بنائے،اایک کروڑ نوکریاں اور مفت گھر کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے،ڈالراور پیٹرول مہنگا ہونے سے ہزاروں ارب قرضہ مزید چڑھ گیا،چوروں کو پکڑنے کی تقاریر کرنے والے نے سارے چوروں کو ساتھ ملایا،امیرمقام

    این آر او کا واویلہ کرنے والے بتائیں این آر او کس نے مانگا ہےموجودہ حکومت مزید رہی تو ملک دیوالیہ ہوجائےگا،
    موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے،نوازشریف کے ساتھیوں کو چن چن کر پکڑا جارہا ہے،https://login.baaghitv.com/%d8%b4%d8%a7%d9%86%da%af%d9%84%db%81-%d8%a7%d9%84%d9%be%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%b1%d9%88%da%88-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%da%a9%d8%b1%d9%be%d8%b4%d9%86%d8%8c-%d8%a7%d9%85%db%8c/

  • آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ سے قبل 13 اکتوبر کو فلیگ مارچ کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں 13 اکتوبر کو خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر جمعیت علماء اسلام کے سیکورٹی دستے انصار الاسلام کا فلیگ مارچ ہو گا

    جمعیت علماء اسلام کے ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ میں 15 ہزار رضا کار شریک ہوں گے،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ میں انصار الاسلام کے ایک لاکھ رضاکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے جو مارچ میں قیادت اور شرکاء کی حفاظت کریں گے.

    جمیعت العلماءاسلام سندھ کے زرائع کےمطابق سندھ سے کم ازکم تین لاکھ افراد آ زادی مارچ میں شرکت کرینگے۔ پچاس ہزار باوردی انصارالاسلام کےرضاکار حفاظتی خدمات سرانجام دینگے۔ دوہزارسوشل میڈیا کارکنان تیارہیں۔جومیڈیا بلیک آؤٹ کی صورت میں عوام تک خبریں پہنچائیں گے

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

  • سمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہوا زخمی

    جمرود۔ (اے پی پی)ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں مشتبہ سمگلروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تاہم گاڑی میں موجود افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی،جس سے پولیس اہلکارمسعود زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مقامی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • ’بچوں کی عدالتیں قائم  کردی گئیں‌ ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں‌ ہیں‌ ، کیا فیصلے کریں گی ، خبر نے تہلکہ مچادیا

    ’بچوں کی عدالتیں قائم کردی گئیں‌ ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں‌ ہیں‌ ، کیا فیصلے کریں گی ، خبر نے تہلکہ مچادیا

    پشاور: بچوں کی عدالتیں‘ قائم کردیں ، یہ عدالتیں کہاں قائم ہوئیں‌ ہیں‌ ، کیا فیصلے کریں گی ، خبر نے تہلکہ مچادیا ،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بچوں کو پھرتیلا، اور اُن میں حساس اور منصفانہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کی ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں دو نئی بچوں کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا

    ۔

    بچوں کی عدالتوں کا افتتاح پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے مردان اور ایبٹ آباد میں کیا۔ جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018 اور خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 اور آئین پاکستان کے تحت مطلوب ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عدالتوں سے متصل کمروں کو بچوں کے لیے آرام دہ ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کا ماحول بھی بچوں کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمروں کی دیواروں پر ہاتھ سے بنی تصاویر پینٹ کی گئی ہیں۔ عدالت میں بنائے گئے کمروں میں بچوں کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف شلف رکھے گئے ہیں جن پر بے شمار کھلونے اور کتابیں سجی ہوئی ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری 

    پشاور ہائی کورٹ نے بچوں کی عدالتوں کے لیے ایڈیشنل سیشن ججز فریال ضیا مفتی اور سید افتخار شاہ کو تعینات کیا ہے۔ مزید یہ کہ 12 ایڈیشنل سیشن ججز اور 12 جوڈیشل مجسٹریٹس سمیت 4 سرکاری عہدیداروں اور 16 پراسیکیوٹرز سمیت 24 دیگر افراد کو بچوں کے حقوق اور بچوں کے انصاف سے متعلق خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے۔

    دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں

    عدالتی دستاویزات کے مطابق مارچ میں قائم ہونے والی پہلی بچوں کی عدالت میں اب تک 243 مقدمات پر فیصلہ سنایا جا چکا ہے اور ان میں سے 10 مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے۔یاد رہےکہ بچوں کی عدالتیں‌قائم کرنے کے حوالے سے حکومت کوششیں‌تو کررہی تھی اور عارضی طورپر قائم بھی کیں تھیں‌ ،مگرتازہ فیصلے کے بعد ان عدالتوں کے قیام سے کے پی کی حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے

  • آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام آزادی مارچ ،حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا، کے پی کے ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کے وفد کی صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں اپوزیش لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ، ترجمان کے پی کے عبدالجلیل جان سمیت دیگر موجود تھے،ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر موسی کلیم نے کی

    ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کے دوران جےیوائی کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ، ڈاکٹرموسی کلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ کے لوگ تنگ آگئے ہیں،خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج کیں بھرپور شرکت کریں گے، ڈاکٹرز احتجاجی دھرنہ کے دوران مارچ کی شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈاکڑز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ہر شعبہ کے افراد موجودہ حکومت سے تنگ ہے، جےیوائی کے آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے.

    دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

  • دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد کون ہے، رکن صوبائی اسمبلی نے بتا دیا

    دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد کون ہے، رکن صوبائی اسمبلی نے بتا دیا

    پشاور۔(اے پی پی)امن چوک صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ کی قیادت میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی سے امن چوک تک نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے عاقب اللہ کا کہنا تھا کہ مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، انہوں نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑا جیل بنا دیا ہے۔ 60 دنوں سے کشمیری عوام محصور ہیں ان پر فوج کا پیرا لگا دیا گیا ہے۔دریں اثنا گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا ٹوپی کے اساتذہ اور طلباء نے کشمیر بنے گا پاکستان یکجہتی ریلی نکالی، شرکاء نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔