پشاور۔(اے پی پی)لکی مروت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علاقہ دولت خیل سے اسلحہ برآمد کرلیا‘ اسلحے میں تین کلاشنکوف رائفل جبکہ 1655کارتوس شامل ہیں‘ پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے کہ یہ اسلحہ کس مقصد کے لیے استعمال ہونا تھا.
Category: پشاور

مولانا فضل الرحمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بھی پریشان ہو گئیں
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ حکومت کے ختم ہونے پر ختم ہو گی ، حکومت ختم کر کے جائز حکومت تشکیل دی جائے ,میں پولیس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ناجائز حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا ناجائز حکومت کو اب نہیں رہنے دیں گے،نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے بے روزگاری دی گئی، ہمارا آزادی مارچ کا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، 25 جولائی کے الیکشن جعلی تھے، دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر تمام جماعتیں ایک پیج پر ہونی چاہئے، گرفتاری کی پرواہ نہیں کرتے، گرفتاری سے اشتعال بڑھے گا. ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان فوری حکومت چھوڑ دیں. تمام سیاسی جماعتوں سے ہمارا رابطہ ہے.
مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا،ملک میں کوئی حکومت نہیں ،نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے،صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں ،نیویارک میں سازشیں کرنے والوں کے ساتھ وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں ، مدارس کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے سے بھی اب انہیں فائدہ نہیں ملے گا.حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے،مدارس کےطلبہ میں انعامات تقسیم کرکےہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی،
ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہاہے،روزگارکےتمام مواقع ختم کردیئےگئے،ہم نےعام آدمی اورپاکستان کی آوازبننا ہے،ایٹمی جنگ کی بات کرکے پاکستان کوکٹہرے میں کھڑا کردیا،جنگ کی دھمکیوں پرآنا سفارتی ناکامی ہے،
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میں پولیس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ناجائز حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں.

اسلامی شعارکے مذاق کی اجازت نہیں ، ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پولیس نے کئی نائی گرفتار کرلیے
چارسدہ :اسلامی شعارکے مذاق کی اجازت نہیں ، ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پولیس نے کئی نائی گرفتار کرلیے ، اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کی تحصیل چارسدہ کے علاقے شب قدر کی پولیس نے مقامی تاجیوں کی جانب سے داڑھی کا اسٹائل بنانے کو غیر اسلامی قرار دے کر اس پر غیر سرکاری پابندی عائد کیے جانے کے بعد کئی نائی کو صارفین کے اسٹائل والی داڑھی بنانے پر گرفتار کرلیا۔
یاد ر ہے کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر رواں ہفتے پھیلنے والی ویڈیو میں سامنے آیا جس میں شاپ کیپرز یونین کے صدر سمین کو پولیس کو نائی کی گرفتاری میں مدد کرتے دیکھا گیا۔مذکورہ شخص نے نائی سے سوال کیا کہ وہ اپنے صارفین کی داڑھی پابندی کے باوجود داڑھی کیوں بنارہے ہیں۔
سمین کے مطابق چند روز قبل یونین نے داڑھی پر ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کی تھی اور تمام نائیوں کو کو اس بارے میں مطلع کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے فیصلے کے باوجود چند دکان مالکان داڑھیوں کو اسٹائل میں کاٹ رہے ہیں’۔ یونین کی شکایت پر پولیس نے متعدد نائی کی دکانوں سے 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے ‘پولیس نے ان تمام پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور انہیں آئندہ ایسا نہ کرنے کی وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا’۔
مجھے اسلام سے سخت نفرت تھی ، اللہ بھلا کرے محمد صلاح کا جس سے متاثر ہو کر اسلام
تھانے میں تعینات اہلکار نے ڈان نیوز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کو تاجروں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تاجر برادری نے شکایت کی کہ داڑھی پر ڈیزائن بنانے پر پابندی ہونے کے باوجود چند نائی ایسا کر رہے ہیں، گرفتار افراد کو چند گھنٹوں بعد رہا کردیا گیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے ایف آئی آر درج نہیں کی اور نہ ہی کوئی جرمانہ کیا اور یونین کی درخواست پر ہی انہیں چھوڑ دیا تھا’۔
تاہم چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر نے پولیس کی ایسی کارروائی کو مسترد کردیا اور کہا کہ ‘پولیس نے دو نائی کے درمیان تنازع کے حل کے لیے چھاپہ مارا تھا اور نائیوں کو گرفتار کیا تھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘2 ملازمین نے ایک دوسرے پر حملہ کیا تھا اور پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا تھا’۔
علاوہ ازیں علاقے میں آصف نامی نائی کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل اس طرح کی پابندی کا فیصلہ چارسدہ میں منعقدہ آل پاکستان ہیئر ڈریسز یونین کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔چند ماہ قبل پشاور میں نائیوں کی یونین نے بھی ڈیزائن والی داڑھی بنانے کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔یہ فیصلہ فرنٹیئر پروفیشنل ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کا دعویٰ مقامی نائیوں پر مشتمل واحد رجسٹرڈ اور نمائندہ ادارہ ہونے کا دعویٰ ہے۔
تین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میںناکام ، ہرطرف خوف و ہراس ، والدین بھی خوف
ایسوسی ایشن کے صدر محمد شریف کے مطابق یہ اجلاس پشاور میں معقد ہوا جس میں صوبے بھر سے متعلقہ افراد نے شرکت کی تھی۔انہوں نے ڈان نیوز کو اس وقت بتایا تھا کہ شرکا نے داڑھی پر ڈیزائن نہ بنانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیصلے کے بعد کئی نائیوں نے پشاور میں صارفین کی داڑھی پر ڈیزائن بنانا روک دیا ہے۔ایسوسی ایشن نے پشاور اور دیگر ضلعوں میں پیمفلٹس بھی جاری کیے جس میں نائیوں سے داڑھی پر ڈیزائن نہ بنانے کا کہا گیا تھا۔
پشاور کے سکندر پورہ، سرکلر روڈ، ہشت نگری اور دیگر علاقوں میں نائیوں نے اپنی دکان کے داخلی دروازے پر یہ پیمفلٹ لگائے اور کہا کہ وہ اس فیصلے پر عمل پیرا ہیں۔محمد شریف کا کہنا تھا کہ ‘داڑھی پر ڈیزائن بنانا ٖاسلامی قوانین اور سنت کے خلاف ہے اور ہم نے یہ فیصلہ خود سے اور بغیر کسی دباؤ کے لیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر کوئی نائی اپنے صارفین کی داڑھی پر ڈیزائن بنانا ترک نہیں کرے گا تو ایسوسی ایشن اس کے خلاف کارروائی کرے گا’۔
سبحان اللہ! جسے اللہ ہدایت دے دیں، اس سے بڑھ کرکوئی خوش نصیب نہیں،پاکستان کی…
انہوں نے کہا تھا کہ ایسوسی ایشن فیصلے پر عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کرے گی۔سرکلر روڈ پر نائی کی دکان چلانے والے شبیر نے اپنی دکان کے داخلی دروازے پر پیمفلٹ عیاں کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے ایسوسی ایشن کے فیصلے کے بعد داڑھی پر ڈیزائن بنانا ترک کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پہلے داڑھی پر اپنے صارفین کے مطالبے کے مطابق ڈیزائن بنایا کرتے تھے تاہم اب ہم انہیں منع کردیتے ہیں’۔

تین دنوں میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی،رواں ہفتے خودکشیوں کا چوتھا واقعہ
چترال۔ (اے پی پی)چترال کے بالائی علاقے ملکہو میں جماعت نہم کی ایک طالبہ نے خود پر بارہ بور بندوق سے گولی چلاکر زندگی کا حاتمہ کرلی۔ایس ایچ او تھانہ ملکہو سب انسپکٹر گل محمد کے مطابق مسماۃ فصیحہ بی بی دختر رستم خان سکنہ گوہ کیر جو اپنی بہن کے گھر موردیر گاؤ ں گئی تھی اور وہاں نامعلوم وجوہات کے بناء پر بارہ بور چھرے دار بندوق سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔ ملکہو پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے۔ فصیحہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی لائی گئی تھی جسے بعد میں ورثاء کے حوالہ کرکے سپرد خاک کیا گیا۔قبل ازیں یکم اکتوبر کو جونالی کوچ (بونی کے قریب) ایک جواں سال لڑکی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ بونی ظہورالدین کے مطابق رشیدہ بی بی دختر سید بادشاہ نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر زندگی کا حاتمہ کرلی۔ اس کی لاش دریا سے برآمد کرکے بونی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کی گئی۔ اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے دو مرتبہ ماسٹر ڈگری لی تھی مگر کچھ دماغی بیماری میں مبتلا تھی۔آیون گاؤ ں میں 15 ستمبر کو ایک جواں سال لڑکی جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔ایس ایچ او تھانہ آیون سب انسپکٹر صاحب الرحمان کے مطابق مسماۃ نرگس بی بی دختر صفدر علی شاہ جو اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی اس کا والد محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب گیا ہوا ہے۔ اس نے معمولی تکرار پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

مردان میں طالبات کو حکومت نے ایسا کیا دے دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ گئے
مردان کےعلاقے چینہ میں طالبات میں برقعوں کی تقسیم کی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں طالبات میں برقعہ تقسیم کئے گئے،برقعے ضلع کونسل کے سابق رکن نے 90طالبات میں تقسیم کیے ،برقعوں کی خریداری کے لیے ضلع کونسل سے فنڈ جاری کیے گئے
سابق رکن ضلع کونسل مظفرشاہ کا کہنا ہے کہ برقعے علاقائی روایات کے پیش نظر دیئے گئے،
مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا
دوسری جانب پردہ ثقافت بھی ہے حفاظت بھی ، ہم طالبات کی عصمت ، عزت کے پاسبان ہیں، تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، مشیر تعلیم کے پی ضیا اللہ بنگش کا دوٹوک اور واضح موقف ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازم قرار دینے کے معاملے پر مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش ڈٹ گئے ہیں۔
خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں پردے کی پابندی سے ترجمان کی لاعلمی،کہا ایسا کوئی نوٹفکیشن نہیں ہوا
خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سکولوں میں برقع پہننے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ہے،ترجمان خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں پردے کی پابندی سے لاعلمی ظاہر کردی ،کہا صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا،پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا،صوبہ میں طالبات کے لیے چادر یاعبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،متعلقہ اسکولوں کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے،
کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ ہری پور میں طالبات کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کے بعد اب صوبے بھر میں اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔
کے پی گورنمنٹ نے اسلامی طرز معاشرت اپنانے کی طرف سفر شروع کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق سرکاری سکولوں میں طالبات کوعبایا، گاون یا چادر اوڑھ کر سکول آنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں،ای ڈی او ہری پورنے کے پی حکومت کے فیصلے پر سب سے پہلے عمل کرکے گڈ گورننس کا ثبوت بھی دے دیا ہے،

قصاب ہوا گرفتار کونسے جانور کا گوشت فروخت کرتا رہا جان کر حیران ہوں
پشاور۔(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ نورنگ لکی مروت نے نورنگ بازارمیں کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانورکاگوشت فروخت کرنے پرایک قصاب کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ لکی مروت امین اللہ خان نے نورنگ بازارکادورہ کیا۔دورے کے موقع پرانہوں نے مختلف قصابوں سے گوشت کے معیاراورنرخ معلوم کئے۔اس دوران انہوں نے ایک قصاب سے مردہ جانورکاگوشت برآمدکرکے قصاب کوبھاری جرمانہ کرکے حراست میں لے لیا۔اس موقع پراے اے سی نورنگ امین اللہ خان نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے تمام دکانداروں اورتاجربرادری سے اپیل کی کہ وہ عوام پرمعیاری اورملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش فروخت کریں بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

لاک ڈاؤن کرنے والوں کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی لاک ڈاؤن کی بات کرتی ہے لیکن ان میں جانے کی ہمت نہیں ہے،
شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنیوالوں کو خیبر پختونخوا سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے یہ بات ایسے وقت میں کی ہے کہ جب آج ہی مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی واضح طور پر یہ بات کی ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ میںکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم دوسری طرف سے یہ فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے احتجاجی دھرنے میں شریک نہیں ہو گی، اسی طرح شہباز شریف نے بھی نواز شریف سے ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی قیادت سے معذرت کی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر ن لیگ شریک ہوتی ہے تو احسن اقبال پارٹی کی قیادت کریںگے،
کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم
دونوں بڑی پارٹیوں کے آزادی مارچ میں واضح شرکت کا اعلان نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمن کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے اور انہوں نے تنہا ہی اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے،
غربت نے ایک اور جان لے لی
باجوڑ۔(اے پی پی) تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ کے رہائشی حافظ امداد اللہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ برکندے میں سولہ سال نوجوان حافظ امداداللہ ولد حبیب اللہ نے گذشتہ رات پستول سے خود کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا، جنہیں فوری طور پر ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حافظ امداد اللہ نے گھریلو پریشانی اور غربت کے باعث اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

ملاوٹی دودھ بھیجنے پر8 افرادگرفتار، 1200 لیٹردودھ تلف
پشاور۔ (اے پی پی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں پشاورکے مختلف علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منی ظاہر کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کے ہمراہ فقیر آباد، یوسف آباد اور دلزاک روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کی مدد سے شیر فروشوں کی دکانوں پر دودھ کے نمونے چیک کئے۔اس موقع پر تجزیہ کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی، بیکنگ سوڈا اور ممنوعہ خشک دودھ کی ملاوٹ ثابت ہوئے جس پرکارروائی کرتے ہوئے 8 افراد گرفتارکرلیاجبکہ1200 لیٹرملاوٹی دودھ کوبھی تلف کیاگیا۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرنے پشاورکے دیگرعلاقوں میں بھی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ فورس کی فرضی مشقیں
پشاور۔(اے پی پی) پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ میں ایلیٹ پولیس فورس اورکیمپس پولیس نے مشترکہ طورپرموک ایکسرسائزکااہتمام کیاگیا۔ساجدخان،ایس پی ایلیٹ فورس،پشاورنے اسکی نگرانی کی۔اس موقع پرادارے کے ڈائریکٹرجنرل شیخ امجدعلی،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل صفدرعلی شاہ،غیاث احمد،ڈائریکٹرفارسٹ ایجوکیشن ڈویژن اورڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل)بھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ تعلیم وتربیت کے لئے ماحول کلاپرامن ہونابہت ضروری ہے،امن وامان کوقائم رکھنے میں ہمارے سکیورٹی کے ادارے اہم کرداراداکررہے ہیں۔







