Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ میں آج سرکاری سطح‌ پر عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں‌ میں‌ کل عید ہو گی. پشاور میں‌عیدگاہ چارسدہ روڈ‌ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا. مسجد مہابت خان میں‌ بھی شہریوں‌ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے بھی عید کی نماز ادا کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلا روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ہے کہ ایک روزہ کھا لیا اب یہ روزہ عید کے بعد رکھیں گے. خٰبر پی کے میں آج عید سے ملک بھر میں ایک ہی دن عید کی امید ایک مرتبہ پھر دم توڑ‌گئی ہے.

    پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان کی طرف سے چاند نظر آنے کا اعلان کئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

    اس اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے رنگ میں رنگ گئی اور مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کے برعکس صوبائی حکومت نے پشاورسمیت مختلف اضلاع میں مقامی طور پر موصول ہونے والی شہادتوں اورعید کے اعلان کے پیش نظر آج منگل کے روز عیدمنانے کا اعلان کیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ چونکہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں عید کا اعلان ہو گیا ہے، اس لئے صوبائی حکومت بھی آج منگل کے روز ہی عید کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر، وزیراعلیٰ اور ساری کابینہ آج عید منائیگی، گورنر اور وزیراعلی گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ صوبائی وزرا اپنے حلقوں میں عید منائیں گے۔

    خٰبر پختونخوا میں‌ پشاور کی طرح دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی اور عید کے اجتماعات میں‌ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

    ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا، لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا، ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقسیم دیکھی گئی، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی اور مختلف علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج چاند دیکھے گی اور پھر عید کا اعلان کیا جائے گا.

  • خیبر پختونخواہ میں کل سرکاری سطح پرعید منائی جائے گی، فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ میں کل سرکاری سطح پرعید منائی جائے گی، فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ حکومت نے کل سرکاری سطح‌پر عیدالفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ صوبےکےعوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے کل عید منائی جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پی کے، کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عیدمنانےکافیصلہ وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ صوبےبھرسےشہادتیں موصول ہونےکےفیصلےکےتناظر میں اعلان کیا ہے. گورنرکے پی شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان کل گورنر ہاؤس میں نمازِعید ادا کرین گے.

    واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد قاسم خاں کمیٹی نے کل عید منانے کا اعلان کیا تھا اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پشاور سے ایک سو شہادتیں‌ موصول ہوئی ہیں جس کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

  • پشاور، مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید کا اعلان کر دیا، 100 شہادتیں‌ موصول ہوئیں. مفتی شہاب الدین پوپلزئی

    پشاور، مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید کا اعلان کر دیا، 100 شہادتیں‌ موصول ہوئیں. مفتی شہاب الدین پوپلزئی

    پشاور میں مسجد قاسم علی خان کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کر دیاہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ کل عید کا اعلان کیا گیا ہے. مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چاند کی رویت کی 100 شہادتیں پشاورسےموصول ہوئیں جس پر کل منگل کو عیدالفطر کا اعلان کیا گیا ہے.

    ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ کل کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آجائے گا اور عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔ چاند کی رویت کے لیے مرکزی و ریجنل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منگل کو منعقد ہوں گے لیکن اس سے قبل ہی مفتی پوپلزئی نے عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے حوالے سے کئی مسائل درپیش ہیں، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں۔ کئی سالوں سے خیبرپختونخوا میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے برخلاف روزے اور عید منائی جاتی ہے، اس سال بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک دن قبل ہی روزے کا اعلان کیا تھا. امسال تو خیبر پی کے سے بعض‌ حلقوں کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مفتی منیب الرحمن کی جگہ رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے کل عید کے اعلان کے بعد پشاور میں ایک دن قبل عید کی روایت امسال بھی برقرار رہی ہے.

  • پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے. ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیزکو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

  • محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا عدالت نے ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے گرفتار محسن داوڑ کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے محسن داوڑ کو 8روزہ جسمانی ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ خرقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے. پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے ،واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد ہیں .
    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    یاد رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌ کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

  • پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سات سکولوں کو سیل کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں ان سکولوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جنہوں نے پولیو کے خلاف مہم چلائی تھی. ماہ اپریل میں چھ روزہ مہم کے دوران پشاور میں پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی جس پر صوبائی دارالحکومت کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ان بچوں کو لا یا گیا تھا جنہوں نے پولیو کے قطرے پئے تھے. اس واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا جبکہ ایک ہسپتال کو بھی آگ لگائی تھی. واقعہ کے بعد کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والےا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقراء اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔ ان سکولوں کے خلاف کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی ہے

  • ٹرمپ سے مدد مانگنے  والا محسن داوڑ گرفتار

    ٹرمپ سے مدد مانگنے والا محسن داوڑ گرفتار

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    باغ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ خرقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے. پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے ،واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد ہیں .
    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    یاد رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌ کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

    متعلقہ خبریں

     

     

    پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ‌ اور ساتھیوں کا پاک فوج پر حملہ، چیک پوسٹ پر فائرنگ اور نعرے بازی
    چیک پوسٹوں پر حملہ، پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی ایم کارکنان کو گرفتار کر لیا
    پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں‌ مقدمہ چلانے کا مطالبہ
    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی
    چیک پوسٹ‌ پر حملہ، پی ٹی ایم کے کن رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، اہم خبر آگئی

    حکومت نے پی ٹی ایم کے خلاف بڑی کاروائی کا عندیہ دے دیا، فردوس عاشق اعوان کی اہم گفتگو
    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا
    ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم

    چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل

    پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

  • پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالا جائے، محسن داوڑ‌ نے این ڈی ایس کے ذریعے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالا جائے، محسن داوڑ‌ نے این ڈی ایس کے ذریعے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے، کے بعد سے فرار ہیں. پی ٹی ایم کی لیڈر شپ اب کھل کر پاک فوج اور اداروں کے خلاف میدان میں‌ آ گئی ہے اور پاک فوج کے خلاف پی ٹی ایم نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے. اس مذموم پروپیگنڈا مہم کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں‌ آیا جب افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ پی ٹی ایم کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ وزیرستان سے پاک فوج کو نکالا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق این ڈی ایس سربراہ نے لکھا کہ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے. امریکہ اور دیگر ملکوں‌کو پی ٹی ایم کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ پی ٹی ایم اور امریکہ کا مقصد ایک ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے. پی ٹی ایم حصول انصاف کی جدوجہد کر رہی ہے اس لئے امریکہ کو کھل کر ان کی حمایت کرنی چاہیے.

    یاد رہے کہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ میں‌ پی ٹی ایم کے تین اہلکار بھی مارے گئے اور دس زخمی ہوئے تھے. اس واقعہ کے بعد سے محسن داوڑ مفرور ہیں‌.

  • وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی علاقے کیلئے بڑے فنڈ کا اعلان کر دیا، اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نےقبائلی علاقےکےلیے102ارب روپےکےفنڈزمختص کیے ہیں. پاکستان نےقبائلی علاقوں میں امن کیلئےبڑی قربانیاں دی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستان کےپرچم کی توہین کرنے،قومی سلامتی داوپرلگانےوالوں کیلیے رعایت نہیں ہوگی.
    قبائلی عوام کےحقوق،جان ومال کےتحفظ کیلیےپاکستان کےعوام شانہ بشانہ ہونگے. بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کرکچھ افرادنےمعصوم قبائلیوں کوسیاست کاایندھن بنانےکی کوشش کی. وزیراعظم نے قبائلی عوام کوسینے سے لگایا اور امن و ترقی کا نیا باب شروع ہوا.
    جن شرپسندوں کوقبائلی علاقوں کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھائی انہوں نےدوبارہ شرپسندی شروع کردی.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نیب نےایراکےافسرسے10ارب روپےکی سرکاری جائیداد ریکورکی. زلزلہ متاثرین کے فنڈزمیں بھی کرپشن کی گئی.

  • یوم تکبیر کے موقع پر امیر مقام کو بڑی خوشخبری مل گئی

    یوم تکبیر کے موقع پر امیر مقام کو بڑی خوشخبری مل گئی

    یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما کو خوشی مل گئی ،مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجینئر امیر مقام کے فرزند اشتیاق احمد خان اور سابق تحصیل ناظم محمد علی کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے،امیر مقام نے بیٹے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا. وزیراعظم اور ان کے لاڈلے کے دباو پر بننے والے مقدمات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتے ،سیاسی انتقام ہمیں سچ کہنے سے نہیں روک سکتا.

    واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوانے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتارکیا تھا۔ ایف آئی اے نے امیر مقام اینڈ کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی تھی ۔امیر مقام اینڈ کمپنی نے این 90 شانگلہ الپوری روڈ کی 35 کلومیٹر سڑک کا منصوبہ ایک سال کے دوران 850 ملین میں مکمل کرنا تھا، جس کی لاگت تو 2800 ملین تک پہنچ گئی لیکن تاحال روڈ مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ خیبر پختونخواہ نے صرف چار ماہ کی مدت میں امیر مقام اینڈ کمپنی اور این ایچ اے کے گیارہ اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت پانچ ٹھیکیداروں کو گرفتارکیا تھا۔

    شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیرمقام کے بیٹے پرتین کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہے،کل امیر مقام کے بیٹے پر مقدمہ درج کرایا گیا،ملک میں سیاسی انتقام میں نئےباب کااضافہ ہواہے،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ٹھیکہ نہیں ،2009 کاپیپلز پارٹی کے دور کا ٹھیکہ ہے، 2015 میں کام مکمل ہوا سڑک چل رہی ہے اس محکمے کے وزیر کو شکایت ہے جو سیاسی انتقام ہے،