Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند کا استعفیٰ، قیادت پر  الزام

    بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند کا استعفیٰ، قیادت پر الزام

    بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے جبکہ موجودہ قیادت کے رویے نے نہ صرف کارکنوں کو مایوس کیا بلکہ پارٹی کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ وہ بی اے پی کے پلیٹ فارم پر مزید سیاست جاری نہیں رکھ سکتیں اور اسی وجہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سابق رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکی ہیں، جس کے بعد پارٹی کو اندرونی اختلافات کا سامنا ہے۔

    ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر حساس بات چیت جاری ہے،وائٹ ہاؤس

    خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، وزرا و معاونین کے محکمے تبدیل

    پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کی منظوری

    عدالتی امور ڈیجیٹلائز،سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

  • کوئٹہ دھماکہ، چھ افراد کی موت، 10 زخمی

    کوئٹہ دھماکہ، چھ افراد کی موت، 10 زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ کے مشرقی علاقے میں زوردار دھماکے اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنائی دی ہیں

    دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی،زخمیوں کی تعداد 10 ہے،کوئٹہ میں حالی روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہے پولیس نےحالی روڈ کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 10 افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذکردی کردی گئی ہے ، تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حالی روڈ پر دھماکے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے جس میں زوردار دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے جب کہ قریب سڑک پر موجود کئی گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آگئیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق زرغون روڈ پر دھماکے کے کچھ لمحوں بعد ہی علاقے میں فائرنگ شروع ہوگئی جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مکمل جانچ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر ضروری طور پر متاثرہ علاقے کی طرف جانے سے گریز کریں۔

  • پنجگور میں المناک حادثہ، بس اور گاڑی میں خوفناک ٹکر، آٹھ افراد جاں بحق

    پنجگور میں المناک حادثہ، بس اور گاڑی میں خوفناک ٹکر، آٹھ افراد جاں بحق

    پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بس اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ پنجگور کے علاقے گومازین میں پیش آیا جہاں بس اور گاڑی آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمی کو فوری طبی سہولت فراہم کی جا سکے،

  • نوشکی بازار میں دستی بم دھماکا، ایک جاں بحق، 9 افراد زخمی

    نوشکی بازار میں دستی بم دھماکا، ایک جاں بحق، 9 افراد زخمی

    بلوچستان کے ضلع نوشکی کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم دھماکا ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق حملے میں 5 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی ہوئے، جبکہ ایک زخمی شہری دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    ایران-روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کے ایٹمی بجلی گھر وں کامعاہدہ

    ماڈرن اسپتال کے تحت فری میڈیکل کیمپ 28 ستمبر کو لگے گا

  • گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، 5 افراد زخمی

    گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، 5 افراد زخمی

    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند طلبہ گورنر بلوچستان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس دوران باہر تعینات پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اسی دوران اچانک فائرنگ کی آوازیں گونج اٹھیں جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال ژوب منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم دو افراد کو گولیاں زیادہ قریب سے لگنے کے باعث شدید چوٹیں آئیں۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اس وقت رہائش گاہ کے اندر موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ فائرنگ سب سے پہلے کس جانب سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملہ پولیس اور طلبہ کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بگڑا۔حکام کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔

  • مستونگ میں دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 زخمی

    مستونگ میں دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 زخمی

    بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے اسپیزنٹ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    محکمہ صحت بلوچستان اور سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمی ہونے والے تین افراد کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر جبکہ ایک زخمی بچے کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریلوے کوئٹہ ڈویژن کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد کاشف نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کی 6 بوگیاں الٹ گئیں۔ ٹرین میں 270 مسافر سوار تھے۔ دھماکے کے بعد ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے افسران، ریسکیو ٹرک اور کرینیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت اور بوگیوں کو ہٹانے کا کام دن کی روشنی میں شروع کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی مقام کے قریب ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ اس سے قبل سبی میں جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچی تھی جبکہ جولائی میں کوئٹہ۔سبی ریلوے سیکشن اور سندھ کے سکھر میں بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

    گھوٹکی: پانی کے تنازع پر جھگڑا، ایک نوجوان زخمی

  • زیارت: اغوا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

    زیارت: اغوا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

    بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔

    لیویز ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا تھا۔چند روز قبل اغوا کاروں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں اے سی محمد افضل اور ان کے بیٹے نے حکومت سے مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی تھی۔بلوچستان حکومت نے مغویوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے تھے اور اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر زیارت ذکااللہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 10 اگست کو دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو زیزری کے مقام سے اغوا کیا۔عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی گئی تھی کہ اغوا کاروں کے بارے میں مصدقہ معلومات فراہم کریں، جبکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

    ایشیا کپ سپر فور: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

    مرکزی مسلم لیگ: خدمتِ خلق کی روشن مثال،تحریر: یوسف صدیقی

  • جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

    جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

    پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو جیکب آباد پہنچنے کے بعد مزید سفر کے لیے کلیئرنس نہیں دی گئی، اس موقع پر اسٹیشن اور اطراف میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر کے بعد جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔حکام نے مزید بتایا کہ مسافروں کو ٹرین میں ہی روکے رکھا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ رہیں، اور اس دوران تمام سامان اور ڈبوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ ریلوے پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مل کر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو اتوار کی صبح سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد سبی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

    کراچی ٹیکس بار کی گوشوارے جمع کروانے میں توسیع کی درخواست

    کراچی نے کبھی کسی کی بدمعاشی قبول نہیں کی،خالد مقبول صدیقی

    پاکستان کے ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

  • خضدار میں سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی

    خضدار میں سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی

    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 محافظ زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تمام محافظوں کو فوری طبی امداد کے لیے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دستی بم حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ اقدامات عوام اور قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    خیبر میں سی ٹی ڈی آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

    ایران پر پابندیاں اٹھانے کی قرارداد سلامتی کونسل نے مسترد کر دی

    ایران پر پابندیاں اٹھانے کی قرارداد سلامتی کونسل نے مسترد کر دی

    کراچی: اسٹریٹ کرائم کیس میں مجرم کو 27 سال قید اور جرمانہ

  • پاک افغان بارڈر  پرٹیکسی اسٹینڈ  میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

    پاک افغان بارڈر پرٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ مین دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔

    دھماکے کے بعد پولیس، سیکیورٹی ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواست سماعت کیلئے مقرر